Baaghi TV

Category: کراچی

  • حکومت الیکشن چوری کرتی اور پھر نیب کو استعمال کرتی ہے ،شاہد خاقان عباسی برس پڑے

    حکومت الیکشن چوری کرتی اور پھر نیب کو استعمال کرتی ہے ،شاہد خاقان عباسی برس پڑے

    حکومت الیکشن چوری کرتی اور پھر نیب کو استعمال کرتی ہے ،شاہد خاقان عباسی برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو معلومات چاہیے تھی تو ایک سال کہاں بیٹھا رہا، مانگ لیتا،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہہ رہا تھا کہ نیب پولیٹیکل انجنیئرنگ کا ادارہ ہے، حکومت الیکشن چوری کرتی ہے اور پھر نیب کو استعمال کرتی ہے،نیب نے جس طرح ملک تباہ کیاوہ سب کے سامنے ہے،نیب کی تباہی کو عوام جانتے ہیں،عوام نیب کا مقصد جانتے ہیں، فواد چودھری بتا دیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے کیا؟ پاکستان میں الیکشن آئین کےمطابق ہونے چاہئیں حکومت کونسی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے؟

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہماری جماعت اکیلی بھی رہ گئی تب ببھی ہم کسی ڈیل پر کمپرومائز نہیں کریں گے ہم تب بھی اس بات کے لیے لڑیں گے کہ ملک آئین کے مطابق چلے کراچی میں ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے ہمارا امیدوار میدان میں ہے، فیصلہ آئے گا کہ عمران خان نے اپنے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالے ،فارن فنڈنگ کا جو کیس ہے اس پر ایک دن بھی حکومت قائم نہیں رہ سکتی ، یہ وہی حکومت ہے جس نے سینیٹ کے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی، یہ 2018 کے الیکشن کا ری پلے ہے جو پاکستان برداشت نہیں کر سکتا کچھ اخلاقی قدریں ہوتیں ،سینیٹ کا چیئرمین خود ہار مان کر گھر جاتا وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنے لانے والوں پر بھی چڑھ دوڑیں گے،مسلم لیگ ن کا یہ واضح موقف ہے کہ استعفے دینے چاہییں

  • اسٹریٹ کرائم میں ملوث‌ چار مطلوب گینگ ممبران گرفتار

    اسٹریٹ کرائم میں ملوث‌ چار مطلوب گینگ ممبران گرفتار

    کراچی سندھ پولیس نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی انتہائی مطلوب گینگ گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے۔ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ملزمان کو مہران ہائی وے کے قریب خفیہ معلومات پر گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں ریاض، حمید، امروز اور سیف اللہ شامل ہیں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اسلحہ، چھینا ہوا سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے، مذکورہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج ہیں۔

  • شاہد خاقان عباسی کی عدالت پیشی، عدالت نے کیوں کیا برہمی کا اظہار؟

    شاہد خاقان عباسی کی عدالت پیشی، عدالت نے کیوں کیا برہمی کا اظہار؟

    شاہد خاقان عباسی کی عدالت پیشی، عدالت نے کیوں کیا برہمی کا اظہار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں پی ایس او غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہو گئی،عدالت نے ملزم شیخ عمران الحق کو وکیل سے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی،عدالت نے حکم دیا کہ شیخ عمران الحق کے وکیل فوری پیش نہ ہوئے تو سائیڈ کلوز کردی جائے گی، احتساب عدالت کراچی نے ریفرنس کی سماعت کچھ دیگر تک ملتوی کردی شاہد خاقان عباسی و دیگرکےخلاف سابق ایم ڈی، پی ایس او کی غیرقانونی تعیناتی کا الزام ہے

    قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر ہماری جماعت اکیلی بھی رہ گئی تب ببھی ہم کسی ڈیل پر کمپرومائز نہیں کریں گے ہم تب بھی اس بات کے لیے لڑیں گے کہ ملک آئین کے مطابق چلے کراچی میں ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے ہمارا امیدوار میدان میں ہے، فیصلہ آئے گا کہ عمران خان نے اپنے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالے ،فارن فنڈنگ کا جو کیس ہے اس پر ایک دن بھی حکومت قائم نہیں رہ سکتی ، یہ وہی حکومت ہے جس نے سینیٹ کے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی، یہ 2018 کے الیکشن کا ری پلے ہے جو پاکستان برداشت نہیں کر سکتا کچھ اخلاقی قدریں ہوتیں ،سینیٹ کا چیئرمین خود ہار مان کر گھر جاتا وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنے لانے والوں پر بھی چڑھ دوڑیں گے،مسلم لیگ ن کا یہ واضح موقف ہے کہ استعفے دینے چاہییں شہباز گل کو میں نہیں جانتا ، ان پر سیاہی پڑی تو نہیں پڑنی چاہیے تھی، شاہد خاقان عباسی نے شہر قائد میں ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا،

  • حلیم عادل شیخ کو ایک اور جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے پر عائشہ حلیم عادل شیخ کا پیغام

    حلیم عادل شیخ کو ایک اور جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے پر عائشہ حلیم عادل شیخ کا پیغام

    قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو ایک اور جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم کا وڈیو پیغام میرے والد حلیم عادل شیخ کو پیپلزپارٹی کے پریشر میں سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ایک ماہ سے زائد دن سے وہ اس لئے گرفتار نہیں ہیں کہ ان پر کوئی نیب یا کرپشن کیسز ہیں۔ میرے والد سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے جرم گرفتار ہیں۔ میرے والد اس لئے گرفتار ہیں وہ اسکولوں میں بھینسیں بندھی دکھاتے تھے۔میرے والد اس لئے گرفتار ہیں کیوں کہ وہ اسپتالوں میں دوائیوں نہ ملنے کی شکایات کرتے تھے۔ میرے والد تھر کے مسائل گندے پانی کی فراہمی سمیت دیگر عوامی مسائل کو اجاگر کرتے تھے۔ ان کا صرف یہ قصور تھا کہ وہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے حلیم عادل شیخ کو عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے کی آج سزا دی جارہی ہے۔ ایک بار پھر سندھ حکومت نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے گھوٹکی الیکشن کے پرانے کیس میں گرفتار کروایا ہے۔

    گھوٹکی الیکشن میں بلاول زرداری مراد علی شاہ سمیت دیگر وزراء نے بھی الیکشن مہم چلائی تھی۔ اگر حلیم عادل شیخ پر الیکشن مہم میں جانے پر ایف۔آئی آر درج کی جاتی ہے تو باقیوں پر کیوں نہیں ہوئی۔ ؟گھوٹکی الیکش میں مہم چلانے پر بلاول زرداری مراد علی شاہ سمیت تمام وزراء پر بھی ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔ لیکن پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انتقامی کارروائیوں کی سیاست کی ہے۔سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ہر صورت میں حلیم عادل شیخ بند رہیں تاکہ وہ کرپشن کرتی رہے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ انکی کرپشن کو بے نقاب کرنے والا کوئی نہ ہو ۔

  • تحریک انصاف کو لگا بڑا دھچکا

    تحریک انصاف کو لگا بڑا دھچکا

    8:53 PM
    تحریک انصاف کو لگا بڑا دھچکا

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے استعفیٰ دے دیا، ملک شہزاد اعوان نے اپنا استعفیٰ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بھجوا دیا۔

    ملک شہزاد نے استعفیٰ این اے 249 سے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر دیا۔مستعفی رکن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی حلقے میں غیر مقبول ہے۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ یہ سیٹ ہرحال میں جیت کر وزیراعظم کو تحفے میں دینی ہے۔

    اس حوالے سے ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ امجد آفریدی این اے 249 کی نشست پر ایک کمزور امیدوار ہوں گے جن کے ہارنے سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ملک شہزاد اعوان نے بلدیہ ٹاؤن کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کرنےپر سخت برہمی ک اظہار کرتے ہوئے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق ان کے استعفیٰ دینے سے پاکستان تحریک انصاف اندر بے چینی کی لہر پھیل گئی ہے .

  • امور علی حیدر زیدی کا لاہور چیمبر آف کامرس کے اجلاس میں خطاب

    امور علی حیدر زیدی کا لاہور چیمبر آف کامرس کے اجلاس میں خطاب

    وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ ماضی میں اس وزارت کو بے حد نظر انداز کیا گیا جس کے باعث اس شعبے کو بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا مگر اب موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات کی وجہ سے معاملات درست ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان ، نائب صدر طاہر منظور چوہدری ، وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال، سیکریٹری برائے وزارت بحری امور رضوان احمد ، ممبر کسمز (آپریشنز) سید محمد طارق ہدیٰ،چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن شکیل احمد مانگنیجو، چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ نادر ممتاز وڑائچ ،چیئرمین پارٹ قاسم اتھارٹی ریئر ایڈمرل (ر) سید حسن ناصر شاہ اور لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبرا ن اور سابق صدور نے بھی اس موقع پر خطاب کیا،جبکہ دیگر چیمبرز آف کامرس کے صدور بھی ا س موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت تمام اختیارات صوبوں کو منتقل کر دیئے گئے جس سے بہت سے مسائل پیدا ہو گئے ہیں ۔ ماہی گیری کی صنعت دنیا بھر میں تجارت کے اعتبار سے تیسری بڑی صنعت ہے مگر تمام تر وسائل کے باوجود اس شعبے کی برآمدات میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس شعبے کے لئے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جگہ لیز پر فراہم کی گئی ہے مگر پھر بھی اس سے خاص فرق نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی 90فیصد کلیکشن بندرگاہوںسے ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ زیادہ ترتجارتی سامان کو پورٹ کے ذریعے ہینڈل کیا جاتا ہے،اسی لئے ان کی وزارت دیگر تمام وزارتوں سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے کنٹینرز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں ، ایسی پالیساں ترتیب دی جارہی ہیں جوآنے والے وقت میں بھی جاری رکھی جا سکیں گیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اصلاحات کے ذریعے بڑی تیزی سے اس شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے میں سرگرم عمل ہیں۔ وہ لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان، نائب صدر طاہر منظور چودھری، ممبر کسٹم(پالیسی) سید حامد علی،چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ نادر ممتاز وڑائچ ،چیئر مین پورٹ قاسم اتھارٹی ریئر ایڈمرل (ر) سید حسن ناصر شاہ ، لاہور چیمبر کے سابق عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح نے کہاکہ شپنگ کمپنیوںکی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے نتیجے میں امپورٹرز کو کنٹینرز کی کلیئر نس میں تاخیر اور اضافی چارجز جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ٹرمینل ہینڈلنگ چارجز، پورٹ اسٹوریج چارجز اور کنٹینر ڈیٹنشن چارجز کو بھی معقول بنانے کا مطالبہ کیا جن میں حالیہ کچھ عرصے میں ضرورت سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شپنگ کمپنیاں ملک کے دیگر شہروں میں کنٹینرز کو بھیجنے کیلئے کنٹینر سکیورٹی چارجز کی وصولی میں غیر مساوی سلوک کرتی ہیںلہٰذا یکساں سکیورٹی چارجز مقرر کئے جائیں۔ انہوں نے گذشتہ دنوں میں لاہور چیمبر میں ہونے والی میٹنگ کے دوران ڈلیوری آرڈر کی کلیئرنس میں ایک سے دو روز کی تاخیر اور اضافی چارجز کے مسئلے پر علی حیدر زیدی کی جانب سے مثبت رد عمل کو سراہا۔انہوں نے شپمنٹ کلیئرنس کے فری ڈیز ،پلیس آف ڈلیوری اور پورٹ پر سٹاف کی جانب سے کنٹینرز کی جانچ کے نامناسب طریقہ کار سمیت دیگر متعلقہ مسائل چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ اور چیئر مین پورٹ قاسم اتھارٹی کے سامنے رکھے۔ صدر لاہور چیمبر نے حکومت کی جانب سے نئی شپنگ پالیسی متعارف کرانے پر مبارکباد پیش کی ،اس پالیسی کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ویسلز کو پہلے برتھ فراہم کرنے کی ترجیح دی جائے گی ، اس کے ساتھ ساتھ کسٹم ڈیوٹیز، سیلز ٹیکس ، انکم ٹیکس اور سٹیٹ بینک کی جانب سے3فیصد رعائیتی فنانسنگ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ نجی شعبہ کو ان مراعات سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیے اور شپنگ بزنس کی طرف ضرور توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ٹرمینل آپریٹرز کو دی گئی مراعات اور معاہدوں کی شرائط پر نظر ثانی اور ان سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح نے پورٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے اور اس میں لاہور چیمبر کو بھی مناسب نمائندگی دینے پر وفاقی وزیر برائے بحری امور کا شکریہ ادا کیا۔

  • خرم شیر زمان کا حلیم عادل شیخ کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری پر بیان

    خرم شیر زمان کا حلیم عادل شیخ کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری پر بیان

    ‏پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری پر مذمت،سندھ پولیس مکمل طور پیپلزپارٹی کا سیاسی ونگ بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ سمیت اپوزیشن اور صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، پی پی کے سیاہ چہرے سے کرپشن بے نقاب کرنے کی سزا سندھ کے اپوزیشن لیڈر کو دی جارہی ہے،گھوٹکی کا مقدمہ پولیس کی بدیانتی اور غلامی کا کھلا ثبوت ہے، آء جی سندھ ریمورٹ کنٹرول پر چلنے والے کھلونے بن چکے ہیں ‏تحریک انصاف پی پی کے خاتمے تک سندھ کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی، چیف جسٹس سندھ میں جاری انتقامی کاروائیوں پر نوٹس لیا جائے۔

  • اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے اسپتال نہیں چلائے جا سکتے

    اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے اسپتال نہیں چلائے جا سکتے

    کراچی وفاقی حکومت نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کو تحویل میں لینے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ صوبائی وزیر صحت نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے اسپتال نہیں چلائے جا سکتے۔ وفاقی حکومت نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کو تحویل میں لینے کا عمل شروع کردیا ہے، وفاقی حکومت نے جناح، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے بورڈ آف گورنرز تشکیل دینا شروع کر دیئے ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سندھ کی وزیر صحت سے بورڈ آف گورنرز کے لیے نام طلب کیے، ہم چاہتے ہیں کہ اسپتالوں کو چلانے کے لیے موزوں اور غیر متنازعہ لوگ تعینات کریں۔سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اس اقدام کو کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کو بورڈ آف گورنرز کے لئے دو لوگوں کے نام دینے کو کہا گیا، ہم یہ نام نہیں دیں گے کیونکہ ہم ان کی وفاقی تحویل کے خلاف ہیں، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے اسپتال نہیں چلائے جا سکتے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس ہر جگہ ناکام ہوا ہے، اس کے باوجود وفاقی حکومت اپنی مینجمنٹ لاکر کراچی کے اسپتالوں تحویل میں لینے جارہی ہے، وہ توہین عدالت کے خوف سے یہ کر رہے ہیں لیکن مریضوں کا نقصان ہوگا۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ تینوں اسپتالوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، عدالتی فیصلے سے قبل اسپتالوں پر فیصلہ مؤثرنہیں ہوگا۔ وفاقی حکومت پر اسپتالوں کے100بلین روپے واجبات ہیں ، تینوں اسپتالوں پر سندھ حکومت نے اخراجات ادا کئے ہیں۔

  • وفاق اور سندھ میں کس بات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے؟ شازیہ مری بھی پھٹ پڑیں

    وفاق اور سندھ میں کس بات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے؟ شازیہ مری بھی پھٹ پڑیں

    وفاق اور سندھ میں کس بات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے؟ شازیہ مری بھی پھٹ پڑیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین سرکاری ہسپتالوں کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی ہے،

    وفاقی حکومت نے کراچی کے جناح ہسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کو بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سندھ سے 2 نام مانگے گئے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کا معاملہ عدالتوں میں ہے اورہسپتالوں کی منتقلی پیچیدہ مسئلہ ہے۔ وفاق کی جانب سے سندھ سے نام مانگے گئے ہیں لیکن وزیرصحت سندھ نے وفاق کو نام دینے سےانکار کردیا ہے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے اسپتالوں پرقبضے کی مذمت کرتےہیں،شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کبھی سندھ کے جزیرےاورکبھی سندھ کے اسپتال، یہ تماشہ نہیں چلے گا، سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی، جےپی ایم سی اوراین آئی سی ایچ بہترین طریقےسے چلارہی ہے،اندرون اوربیرون ملک سے لوگ بہترین علاج کیلئے کراچی کے اسپتالوں میں آتے ہیں،ان اسپتالوں میں غریب اورمتوسط طبقے کیلئے مفت اورمعیاری علاج ہوتا ہے،اسپتالوں کی نجکاری کرکے مفت علاج کی سہولت چھینی جا رہی ہے،پہلے ہرچیزمنہگی کی اوراب علاج کوبھی منہگا کرنےکی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سےملک کاہرشعبہ متاثرہورہا ہے،عدالتی فیصلہ آنےسے پہلےغیرآئینی آرڈیننس کےذریعے اسپتالوں پرقبضہ کیا جا رہا ہے، 8 سال میں پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوامیں کتنے معیاری اسپتال قائم کیے؟ وفاقی حکومت نے پمز اور پولی کلینک اسلام آباد کا کیا حل نکالا ہے؟

    پپپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ سندھ کے ہسپتالوں پر وفاق کا قبضہ سندھ پر ڈاکے کے مترادف ہے، این آئ سی وی ڈی سندھ کے عوام کی ملکیت ہے ، ملک بھر کے غریب مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں،نیازی حکومت غریبوں کو مفت علاج کے حق سے محروم کر رہی ہے ،سندھ کے ہسپتالوں میں کینسر ،دل ،جگر ،گردوں کا مفت علاج ہو رہا ہے ،وفاق سندھ کی طرح پنجاب اور کے پی میں ایسے ہسپتال کیوں تعمیر کرتا ،

  • شہر قائد کچرا کنڈیوں میں تبدیل، شہریوں کا برا حال

    شہر قائد کچرا کنڈیوں میں تبدیل، شہریوں کا برا حال

    کراچی شہر قائد کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں، سیوریج کا تباہ حال نظام اور منہ کھلے مین ہول شہریوں کی زندگیاں نگلنے لگی لیکن حکمران غفلت کی نیند سے نہ جاگے۔یوں تو پورے شہر قائد کا نظام ہی بدحالی کا شکار اور شہری بدترین مشکلات سے دوچار ہیں لیکن سرکاری سطح پر کراچی کا ماڈل ضلع قرار دیا جانے والا ڈسٹرکٹ ساؤتھ (ضلع جنوبی) ہے، جہاں جگہ جگہ کچرا کنڈیاں بنی ہیں اور سیوریج کا پانی سڑکوں پر موجود ہے جبکہ سڑکیں چھ چھ پہینے سے کھدی پڑی ہیں۔ضلع جنوبی حال تمام ڈسٹرکٹ سے بدتر ہے جہاں مین ہول کے ڈھکن غائب ہیں، گندگی، مچھر، بیماریاں اور پریشانیاں ضلع جنوبی کے رہائشیوں سنگین مسئلہ بن گئی ہیں۔جہاں گورنر ہاؤس، وزیر اعلیٰ ہاؤس، سندھ اسمبلی سمیت ملک کو سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرنے والا معاشی حب اور شہر کی تعمیر و ترقی کےلیے فیصلے کرنے کا مرکز سندھ سیکریٹریٹ بھی ہے سندھ سکریٹریٹ کے دامن میں موجود سڑک سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور مکین پریشان حال ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی ماہ گزر گئے لیکن سڑک نہیں تعمیر ہوسکی جس کی وجہ سے کاروبار بھی تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔

    کچھ فاصلے پر شہر کی مشہور فورڈ اسٹریٹ ہے جہاں مرکزی سڑک تو صاف کردی جاتی ہے لیکن اندرونی گلیاں جیسے کسی کچرا کنڈی کا منظر پیش کرتی ہیں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر بہتا سیوریج کا گندا پانی گلیوں کو نالوں میں تبدیل کرتا ہے۔ضلع جنوبی میں پی پی پی کا اہم گڑھ لیاری بھی ہے جہاں سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2018 کے عام انتخابات میں حصّہ لیا تھا کی داخلی سڑک بھی کئی مہینوں سے تباہ حالی کا شکار ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور آئے روز یہ ٹوٹی ہوئی سڑکیں حادثات کا باعث بنتی ہیں۔