ڈینئل پرل قتل کے ملزم عمرشیخ کےخلاف سندھ حکومت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 25 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔حکومت سندھ اور وفاق نے عمرشیخ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے واضح رہے کہ امریکی صحافی ڈینئل پرل کو 2002 ء میں کراچی سے اغواء کے بعد قتل کردیاگیا تھا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 15جولائی 2002ءکو جرم ثابت ہوجانے پر عمر سعید شیخ کو سزائے موت جبکہ فہد سلیم،سلمان ثاقب اورشیخ محمد عادل کو سزائے عمر قید سنائی تھی عدالت نے چاروں ملزمان کو فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اس کے علاوہ مجموعی طور پر20لاکھ روپے مقتول کی بیوہ اور بچے کو بھی ادا کرنے کاحکم بھی جاری کیا تھا ۔
Category: کراچی
-

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.16 ہوگئی
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.16 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں اب تک سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 61382 افراد متاثراور 1173 انتقال کرچکے ہیں جب کہ ضلع جنوبی میں 45763 افراد وائرس سے متاثر اور 597 کا انتقال ہوا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع وسطی میں 25741 افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور 827 افراد انتقال کرچکے، ضلع ملیر میں 15065 افراد کورونا میں مبتلا اور 213 وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع کورنگی میں 14889 کیسز، 484 اموات اور ضلع غربی میں 14486 کیسز اور 389 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
-

سندھ میں آوارہ کتوں سے متعلق شکایتی مرکز قائم
سندھ حکومت کی جانب سے آوارہ کتوں سے متعلق شکایتی مرکز قائم کردیا گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں کتوں کو ٹیکے لگانے کیلئے حکومت سندھ نے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں ریبیز اور جراثیم سے پاک کیا جاسکے اور کتوں کی آبادی کو کنٹرول کیا جاسکے۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ کتوں کو گولی مارنا اور زہر دینا کوئی مناسب حل نہیں ہے۔حکومت سندھ نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے جدید اور سائنسی طریقہ اختیار کیا ہے۔
کتوں کی ویکیسن سے ریبیزکو پھیلنے سے روکا جاسکے گا، عوام ہیلپ لائن نمبر 021-99211398 اور 021-99211399 پرشکایات درج کراسکتے ہیں۔ -

تین سرکاری اسپتالوں کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی
کراچی تین سرکاری اسپتالوں کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی۔ وفاقی حکومت نے کراچی کے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کو بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سندھ سے 2 نام مانگے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کا معاملہ عدالتوں میں ہے اوراسپتالوں کی منتقلی پیچیدہ مسئلہ ہے۔ وفاق کی جانب سے سندھ سے نام مانگے گئے ہیں لیکن وزیرصحت سندھ نے وفاق کو نام دینے سےانکار کردیا ہے۔
-

سکھر میں قوت گویائی اور سماعت سے محروم طلبہ و طالبات کو روڈ سیفٹی کی بریفنگ دی گئی
سکھر(پریس ریلیز)آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن جاوید علی مہر اورڈی آئی جی موٹر وے سندھ علی شیر جکھرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر جاوید اقبال چدھڑ کی زیر نگرانی موٹر وے پولیس سیکٹر سکھر کی جانب سے قوت گویائی اور سماعت سے محروم طلبہ و طالبات اور اسکول کے اساتذہ کو روڈ حادثات سے بچاؤ کے لئے ڈیف ریچ اسکول سکھر میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی، جس میں انہیں روڈ سیفٹی لیکچر اور روڈ کراس کرنے کے طریقے سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پرموبائل ایجوکیشن سکھر سیکٹر کے افسران انسپکٹر صلاح الدین اور سب انسپکٹر سرفراز خان نے اسپیشل بچوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بتایا کہ موٹر وے پولیس مختلف تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے روڈ سیفٹی لیکچر، سمینارز اور روڈ سیفٹی واک کے پروگرام منعقد کروارہی ہے، آج اسی سلسلے میں قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی اور روڈ حادثات سے بچاؤ کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔تاکہ ایسے افراد ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر معاشرے کا اہم رکن بن سکیں۔ موٹر وے پولیس کے افسران نے دوران لیکچر اسپیشل بچوں کو بتایا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں، تاکہ کسی بھی ممکنہ روڈ حادثے کی صورت میں سرپر شدید چوٹ سے محفوظ رہا جاسکے۔ روڈ سیفٹی لیکچر کے دوران ماہر اساتذہ نے اپنے مخصوص انداز سے قوت گویائی اور سماعت سے محروم بچوں کوروڈ حادثات سے بچاؤ کے بارے میں شرکاء کو بتایا، آخر میں اسکول انتظامیہ نے موٹر وے پولیس کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم بچے عام بچوں کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں اور اس طرح کے مفید پروگراموں سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما سمیت ان کو معاشرے کا اہم حصہ ہونے میں مدد ملتی ہے۔
-

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت پرویشنل کوآرڈینیشن اینڈ املیمینٹیشن کمیٹی کا اجلاس
کراچی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت پرویشنل کوآرڈینیشن اینڈ املیمینٹیشن کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کورکمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ڈی او سی میجر جنرل عقیل، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران شریک محمود آباد گجر، اورنگی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے، اجلاس میں آگاہی کے ایم سی کے 41 نالوںاور ڈی ایم سی کے 514 نالوں کی صفائی کی بھی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ ان نالوں کی صفائی بھی محمود آباد کے پیٹرن پر کی جائے وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ ان نالوں کی صفائی کی پی سی ون بنائی جائے ضلع سائوتھ میں 38 نالے، شرقی میں 44، غربی میں 65، وسطی میں 51، ملیر میں 41، کورنگی میں 51 اور کیماڑی میں 35 نالے ہیں، کمشنر کراچی کی اجلاس میں آگاہی ان نالوں کی صفائی کیلئے لوکل باڈیز 119 ملین روپے اپنے وسائل سے خرچ کریگی، ان نالوں کی صفائی کیلئے مزید 316 ملین روپے کی فنڈنگ کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ نالوں سے تجاوزات ہٹانے سے متاثر ہونے والے لوگوں کو معاوضہ دیا گیا ہے.
-

کراچی ایٹمی بجلی گھر کے ٹو نیشنل گرڈ سے منسلک ہوگیا
کراچی ایٹمی بجلی گھر کے ٹو نیشنل گرڈ سے منسلک ہوگیا جس سے قومی گرڈ کو 1100 میگا واٹ کی ماحول دوست، با کفایت اور قابل بھروسہ بجلی دستیاب ہوگی۔پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں ایٹمی بجلی گھر کینپ ٹو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے، اس سے قومی گرڈ کو 1100 میگا واٹ کی ماحول دوست ، با کفایت اور قابل بھروسہ بجلی دستیاب ہوگی رواں سال فروری میں ابتدائی جانچ کے بعد پاور پلانٹ پر حفاظتی ٹیسٹنگ اور جانچ پڑتال کے نئے مرحلے کا آغاز کیا گیا تھا اور اس سے قبل دسمبر میں پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی سے اجازت نامے کے بعد پاور پلانٹ میں ایٹمی ایندھن کی تنصیب کا کام بھی کیا گیا تھا۔ اس سے قبل پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیر انتظام پانچ ایٹمی بجلی گھر چل رہے ہیں جن میں سے کراچی میں کینپ اور دیگر چار پلانٹ چشمہ کے مقام پر واقع ہیں،2-K پاور پلانٹ مئی میں باقاعدہ کمرشل آپریشن کا آغاز کردے گا۔1100 میگا واٹ کی پیداواری صلاحیت کا ایک اور K-3 ایٹمی بجلی گھر 2021 کے آخر میں نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے گا۔
-

فنڈ لگتا ہے تو لگائیں مگر یہ کام ضرور کریں، سندھ ہائیکورٹ کا بڑا حکم
فنڈ لگتا ہے تو لگائیں مگر یہ کام ضرور کریں، سندھ ہائیکورٹ کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں زیادتی کیسز کے ملزمان کوجلد سزا دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ آئی ٹی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات یقینی بنانے کا حکم دے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ فنڈ لگتا ہے تو لگائیں اہم معاملہ ہے ،جیلوں سے بھی عدالتوں کو منسلک کرنا لازمی ہے،
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹس میں کیوں کیمرے نہیں لگائے جارہے ؟ سہولیات میں کیا لاکھوں ، کروڑوں روپے لگ جائیں گے ؟اتنا کام تو پراسیکیوٹر جنرل اپنے فنڈز سے کرا سکتے ہیں ،یہ انتہائی حساس اور اہم معاملہ ہے کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، ممبر انسپکشن ٹیم سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ بیشتر عدالتوں میں سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ،
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
قبل ازیں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے کمشنر کراچی ،سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو 28 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا
موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب
موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار
ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک
موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا، عدالت کا بڑا اعلان
-

ارکان سندھ کو معطل کرنے کا معاملہ / شیری رحمان کا بیان
ارکان سندھ کو معطل کرنے کا معاملہ / شیری رحمان کا بیان کتے کے کاٹنے کی وجہ سے فریال تالپور کی رکنیت کینسل کرنے کا حکم قابل تشویش ہے، کتے کے کاٹنے کا تعلق اسمبلی ارکان سے جوڑنے پر افسوس ہوا، کیا وزیراعظم کے حلقے میں ایسے واقعات ہونے پر ان کو معطل کرنے کا حکم ہوگا؟ پارلیمان کے تقدس کا خیال کیاجائے، کوئی رکن اسمبلی نہیں چاہتا اس کے حلقے میں ایسے واقعات ہوں،2020 میں پنجاب کے 90 ہزار لوگ کتے کے کاٹنے کا شکار ہوئے،کسی نے مطالبہ نہیں کیا کہ وزیراعلی پنجاب یا رکن پنجاب اسیمبلی کی رکنیت معطل کی جائے، عدالت فریال تالپور کے خلاف اس فیصلے پر نظر ثانی کرے.
-

ڈاکٹر طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر، ،کراچی،کوئٹہ، پشاور، سمیت 300 شہروں میں خطاب کیا
تحریک منہاج القرآن نے ”نظام المدارس پاکستان“ کا نیا نصاب پیش کر دیا درس نظامی کا موجودہ ماڈل 272سال پرانا ہے ڈاکٹر طاہرالقادری یہ نصاب اورنگزیب عالمگیر کے زمانے میں ملا نظام الدین فرنگی محلی نے ترتیب دیاتھا مدارس دینیہ میں ایسا نصاب پڑھایا جائے کہ فارغ التحصیل طلباء زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی حاصل کریں مسجد، مدرسہ اور خانقاہ کے تعلیمی، تربیتی کردار کا احیاء چاہتے ہیں شیخ الاسلام کا قومی کانفرنس سے خطاب ڈاکٹر طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر، ،کراچی،کوئٹہ، پشاور،میرپور سمیت 300چھوٹے، بڑے شہروں میں خطاب کیا۔کراچی 18مارچ 2021ء قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مدارس دینیہ کے نصاب کے موضوع پر جامعہ رحمانیہ طارق روڈ میں منعقدہ قومی کانفرنس میں ”نظام المدارس پاکستان“کا نیا نصاب پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے علمائے کرام کو دعوت دی کہ وہ جو تجاویز دیں گے کھلے دل کے ساتھ قبول کریں گے۔ ہمارا کسی بورڈ،مکتب فکر سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، ایسی سوچ کو بھی گناہ سمجھتا ہوں۔ہم اسلاف کی اعلیٰ علمی،اخلاقی اقدار کے احیاء کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، میں مکالمہ پر یقین رکھتا ہوں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درس نظامی کا موجودہ نصاب 272سال پرانا ہے۔ آخری بار اورنگزیب عالمگیر کے زمانے میں اسے اس وقت کے معروف عالم دین ملا قطب الدین سہالوی کے صاحبزادے ملا نظام الدین فرنگی محلی نے ترتیب دیا تھا۔سوال یہ ہے کہ 272سال پرانا درسِ نظامی آج کے زمانے کے تقاضے کس حد تک پورے کر سکتا ہے؟ دنیا بھر میں زمانے کے حالات و واقعات کے مطابق نصاب پر نظر ثانی ہوتی رہتی ہے، برصغیر میں انگریز کی آمد سے مدارس دینیہ کا نصاب جمود کا شکار ہو گیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس جمود کو توڑا جائے۔عالم دین کو علم، گفتار، کردار اور اخلاق کے اعتبار سے سوسائٹی میں منفرد اور ممتاز نظر آنا چاہیے۔ اللہ کی ذات کو تحرک پسند ہے، سچا عالم علمی جمودکا شکار نہیں ہو سکتا، اسلام قیامت تک کے سیاسی، سماجی، معاشی تقاضے پورے کرنے کی تعلیمات اور فکر کا حامل ہے۔عالم وہ ہے جس کا علم اس کی زندگی میں ہر وقت بڑھتا رہے۔ اعتدال اور علم و تقویٰ پر مبنی اسلامی معاشرہ کی تشکیل کے لئے مسجد، مدرسہ اور خانقاہ کے علمی، تربیتی اور روحانی کردار کا احیاء ضروری ہے۔ اس کے لئے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب ناگزیر ہے۔ انہوں نے نظام المدارس پاکستان کے متعارف کروائے گئے نئے نصاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام المدارس پاکستان میں زیر تعلیم طالب علم 8سال کے تدریسی عرصہ کے دوران نصابی کتب کے ساتھ ساتھ 364کتب کا مطالعہ کرے گا، اُسے علوم القرآن، علوم الحدیث، سیرت، تصوف، عقائد کے ساتھ اخلاقیات اور دوسرے مسالک اور مذاہب کے ساتھ ہم آہنگی اورمکالمہ کی بھی تعلیم دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے یہودیوں،رومیوں کی زبان سیکھنے کا بھی حکم دیا تھا تاکہ ان کی زبان میں انہیں جواب دیا جاسکے۔ دیگر اقوام کی زبانوں کو سیکھنا سنت نبوی ﷺ ہے، اسلام میں تنگی نہیں کشادگی اور توسع ہے، ہم اپنے آپ کو مسالک کے خانوں میں بند کر کے اسلام کے عالمگیر پیغام اور تعلیمات کی حقیقی برکات اور ثمرات نہیں سمیٹ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کے نصاب میں ا ساتذہ کیلئے تعلیمی ریفریشر کورسز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ علم و عمل میں پختہ استاد ہی حقیقی وارثان انبیاء کی ایک نسل تیار کر سکتا ہے۔ قومی کانفرنس نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن منعقد ہوئی۔مرکزی تقریب منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر لاہور، کراچی،فیصل آباد،راولپنڈی،ملتان،گوجرانوالہ،جہلم،سیالکوٹ، گجرات،حیدر آباد،کوئٹہ،میر پور، ساہیوال، اوکاڑہ، پشاور، ہزارہ سمیت پاکستان کے 300چھوٹے، بڑے شہروں میں علمائے کرام، مہتممین و مدرسین کو خطاب کیا اور نیا نصاب پیش کیا۔نصاب مطالعہ کے لئے منہاج القرآن اور نظام المدارس پاکستان کے سوشل میڈیا لنکس پر دستیاب ہے۔۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مدارس دینیہ کا ایسا علمی کردار اور مقام چاہتا ہوں کہ یہاں کا فارغ التحصیل طالب علم چاہے تو مسجد میں چلا جائے، چاہے تو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر زندگی کے کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے،انہوں نے کہا کہ یہ اسی صورت ممکن ہے کہ طالب علم کو دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت بھی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو کبھی عالم نہیں سمجھتا جب انسان عالم سمجھتا ہے تو علم میں اضافے کا عمل رک جاتا ہے۔ میں خود کو ہمیشہ متعلم سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن علم کی تحریک ہے اور بہت جلد ہم ایک بہت بڑا شہر علم آباد کرنے جارہے ہیں۔اس موقع نظام المدارس پاکستان کے نائب ناظم اعلیٰ مفتی مکرم خان قادری سمیت بڑی تعداد میں علماء مشائخ،اسکالرز موجود تھے.
