پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اکثریت کھوچکا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ صدر کو لگا وزیر اعظم اعتماد کھوچکا ہے تو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی نے کہا تھا کہ اس طرح کی صورتحال ہوگی تو اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ان کو اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرنا نہیں آتا ہے، انہیں یہ بھی معلوم نہیں بیلٹ کیا ہوتا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ جسے چپراسی بھی نہیں رکھنا چاہتے تھے انہیں وزیرداخلہ بنا دیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری نے ہر دور میں سیاسی بصیرت سے کام لیا، آصف زرداری پر تہمتیں لگانا حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔
Category: کراچی
-

جمعتہ المبا رک کے موقعہ پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جا ئیں ایس پی گلبرگ نیو کراچی
تمام ڈویژنل ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے ڈویژن کے ایس ایچ اوز کو پابند کریں کہ, جمعتہ المبارک کے موقع پرمرکزی مساجد،امام بارگاہںوں ودیگرکھلے مقامات پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کویقینی بنایاجائے ۔نماز جمعہ کے تمام اجتماعات کے موقع پر شہریوں کے تحفظ کے لیئے تھانہ جات کی سطح پر مربوط اور مؤثراقدامات کو یقینی بنایا جائے۔تمام ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی نگرانی میں پیٹرولنگ ، اسنیپ چیکنگ و پکٹنگ کے عمل کو مذید سخت بنائیں ۔ داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی وناکہ بندی کے تحت سرچنگ کے عمل کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کوتھانوں کی سطح پر مذید مضبوط اور غیرمعمولی بنایا جائے۔
حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی پوائنٹس ہر گز خالی نہ چھوڑیں.
سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بھی لاپرواہی ناقابل برداشت ہںوگی ۔ -

پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا سندھ میں گندم کی صورتحال پر بیان
پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا سندھ میں گندم کی صورتحال پر بیان سندھ میں گندم کا فصل تیار ہے لیکن تاحال حکومت خریداری مرکز قائم کرنے اور باردانہ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،14 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی اجازت دی گئی مگر محکمہ کوئی خاطر انتظام نہیں کرسکا،اس سال بھی فصل سندھ حکومت کے ایجنٹوں کے ہاتھوں لگے گا اور ریٹ بڑھیں گے،افسوسناک بات یہ کہ سندھ حکومت تاحال گداموں میں موجود گندم کی تصدیق تک نہیں کرسکی،گندم گداموں میں خراب ہوگئی سندھ حکومت کے چوہے گندم کہا گئے، مگر سندھ حکومت کو صرف وفاق پر تنقید کرنا ہی آتا ہے، سندھ کے گدام اور باردانہ رینجرز کے حوالے کیے جائیں.
-

مرتضیٰ وہاب کے بیان پررکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا ردعمل
مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ترجمان پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا ردعمل ترجمان سندھ حکومت کاش اپنا آئینی درس کا استعمال گلگت انتخابات میں بھی کرتے،گلگت میں الیکشن کمیشن دفتر کے باہر چئیرمین پی پی کا رنگا رنگ احتجاج آج بھی قوم کو یاد ہے تحریک انصاف کا الیکشن کو شفاف بنانے کا مطالبہ بھی آئینی اعتبار سے جائز ہے،ہم کرپٹ پریکٹسز کے نظام کومتعارف کروانے والوں کو بے نقاب کرنا بخوبی جانتے ہیں،علی گیلانی کی ویڈیو اور صوبائی وزیر کی آڈیو سے پی پی کا مکروہ چہرہ سامنے آچکا ہے،پی پی سندھ کے حقوق کا پیسہ اپنی سیاہ سیاست کے بجائے صوبہ میں خرچ کرے، سندھ حکومت ملک کی بدترین حکومت ثابت ہوچکی ہے، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کےانتخابات میں کردارپر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے،پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تمام عناصر کو منظر عام پر لائے گی، وزیراعظم کل اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے اپوزیشن کی زبانوں کو تالا لگائیں گے.
-

جان کو خطرہ ہے، میرے گھر کو سب جیل بنا دیا جائے،حلیم عادل شیخ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اُن کی جان کو خطرہ ہے لہذا ان کے گھر کو سب جیل بنا دیا جائے۔اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی، عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گےاور کامیاب بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ افسوس، ایک بار پھر پیسے کی سیاست کی گئی، عدالتوں پر اعتماد ہے.
-

پی ایس ایل 6 ملتوی، 50 غیر ملکی کھلاڑیوں کی آج سے واپسی
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 6 کے ملتوی ہونے کے بعد 50 غیر ملکی کھلاڑی آج سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ ، ملتان سلطانز کے کرس لن اور جیسن پلگرام نے کراچی میں کورونا ویکیسن لگوا لی جبکہ متعدد کھلاڑیوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے سبب غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔پاکستان سُپر لیگ میں کورونا کا شکار ایک اور غیر ملکی کھلاڑی کا نام سامنے آیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے.
-

ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا چوری،عدالت کا اظہار برہمی
ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا چوری،عدالت کا اظہار برہمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا چوری ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی
پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن سے متعلق قانون سازی مکمل نہ کرنے پر عدالت برہم ہو گئی، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب اپنے لیے قانون سازی کرنی ہوتو فوراً کرلیا تھا، وفاقی اور صوبائی حکومت اپنے لیے مفاد کے لیے تو قانون سازی کرلیتے ہیں مگر عوام نہین سوچا جا رہا، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن کا معاملہ انتہائی اہم اور سنجیدہ ہے،
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کے لیے اہمیت کے حامل معاملے پر اب تک قانون سازی کیوں نہیں ہوئی؟ دوسرے ممالک میں قوانین موجود ہیں پاکستان میں کیا مسئلہ ہے؟ عدالت نے جلد پرسنل ڈیٹا پروٹکشن سے قانون سازی کی ہدایت کردی
عدالت نے وفاقی حکومت سے 20 اپریل تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی .اسسٹینٹ اٹارنی جنرل نے عدالت مین کہا کہ منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جواب موصول نہیں ہوا،ڈیٹا پروٹیکشن بل مشاورت کے لئے وزارت قانون و انصاف کو بھیجوادیا گیا ہے ،
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا پروٹکشن سے متعلق قانون سازی کرنی ہے تو دیر کس چیز پر کی جارہی ہے؟یہ ملک کے مفاد کا معاملہ ہے قوانین جلد بنائیں جائیں،
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دائر کی گئی درخواست میں طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ 10 اپریل کو ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے کے لیے ڈارک ویب پر اپلوڈ کیا گیا۔ شہریوں کا حساس ڈیٹا 35 کروڑ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ڈیٹا میں موبائل صارفین کا شناختی کارڈ نمبرز، مکمل ایڈریس فون نمبر اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
عمران خان کی حکومت کو کس سے خطرہ ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان اور مرتضی علی شاہ کی زبانی
ڈارک ویب کی پراسرار دنیا، اہم انکشافات ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی
مزید برآں شہریوں کو ڈیٹا بھی فروخت کیا جاسکتا ہے۔ ڈیٹا چوری کے الزام میں ڈپٹی چیئرمین نادرا کو ملازمت سے فارغ کیا گیا تھا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی یہ بات سامنے آچکی ہے۔ اعلی حکام اس بات کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ساڑھے11 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونے کا انکشاف
-

کراچی بینک سےڈیڑھ لاکھ روپےلیکر نکلنے والا شہری کو لوٹ لیاگیا
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہری کو ملزمان نے لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹيج ميں ديکھا جا سکتا ہے کہ عزیز آباد بلاک 3 ميں موٹر سائیکل سوار جیسے ہی بینک سے پیسے لیکر نکلا تو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3ملزمان نے اسے گھیر لیا پولیس کے مطابق شہری نے بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکالے تھے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور تحقیقات کی جا رہی ہیں.
-

آرٹس کونسل کراچی میں”سیکنڈ وومن کانفرنس“کےانعقاد کااعلان
خواتین کے عالمی دن کے موقع پرآرٹس کونسل کراچی میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 2 روزہ وومن کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے کانفرنس 6 مارچ کو آرٹس کونسل کراچی میں ہوگی، اس حوالے سےمنعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرآرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا کہناتھا کہ اکیلی عورت اپنے حقوق کے لئے کام نہیں کرسکتی ،عورتوں کو گھروں میں بٹھا کر معاشی ترقی ممکن نہیں، عورت اور مرد دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا ،خواتین کے حقوق کا مسئلہ بین الاقوامی سطع کا مسئلہ ہے ،عورت کو ایک طرف کردیا جائے تو ترقی کے سارے خواب ادھورے ہیں۔انہوں نے کہا کہگزشتہ سال پہلی وومن کانفرنس کے انعقاد کے بعد کرونا نے پوری دنیا کو اپنی لپٹ میں لے لیا تھا، جس کے اثرات ابھی بھی موجود ہیں ،اسِی لئے ہم تمام تر ایس او پیز کے ساتھ ”سیکنڈ وومن کانفرنس“ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں اکنامک امپاورمنٹ، صحت، تعلیم،غیرت کے نام پر قتل، آرٹ، سوشل میڈیا، میوزک ، ڈانس اور تھیٹر کے حوالے سے مختلف سیشنز شامل ہوں گے۔نورالہدیٰ شاہ نے کہاکہ وومن کانفرنس کے انعقاد میں صرف خواتین نہیں بلکہ مردوں اور بچیوں کی بھی ضرورت ہے ،اگر معاشرے کو بدلنا چاہتے ہیں تو پہلے عزت اور پھر محبت سے کام لینا ہوگااوریہ آرٹس کونسل کی جدوجہد ہے، انہوں نے کہاکہ یہ ہم پر منحصرکرتا ہے کہ ہم اس جنگل سے نکلنا چاہتے ہیں یا نہیں۔سیکریٹری آرٹس کونسل اعجازاحمد فاروقی کا کہنا تھا کہ تعلیم وہ زیور ہے جو بچیوں کی حفاظت کرتا ہے،اس معاشرے میں تعلیم کی بے حد ضرورت ہے کیونکہ جس گھر میں ماں تعلیم یافتہ نہیں ہوتی اس خاندان کی تربیت اس طرح نہیں ہوتی پاتی جیسے ہونی چاہیے۔کانفرنس کے پہلے روز افتتاحی اجلاس کے بعد ”میری زندگی میرا اختیار“، ”خواتین کومعاشی بااختیار بنانا“، ”پرفارمنس“، ”خواتین کا عالمی مشاعرہ“، جبکہ دوسرے دن ”ہم کسی سے کم نہیں“، ”بنیادی تعلیم میں چیلنجز“، ”عورت پر تشدد کیوں؟“، ”زبیدہ مصطفی کے ساتھ گفتگو“، ” صحت ہی زندگی ہے“، ”سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کی سرگرمیاں“، ”تخلیقی میڈیا میں خواتین کا کردار“ ”ڈانس پرفارمنس۔شیماکرمانی“، ڈرامہ دستک شامل ہیں.
-

کراچی: دودھ فروشوں نے قیمت میں من مانا اضافہ کردیا
کراچی میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا شہر کے بیشتر علاقوں میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کررکھا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے شہر میں دودھ 130 روپے لیٹر فروخت کیا جارہاہے کراچی کی انتظامیہ دودھ فروشوں کے سامنے بے بس ہے اور صارفین 130 روپے لیٹر دودھ خریدنے پر مجبور ہیں صارفین کا کہنا ہےکہ انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ بلا اجازت دودھ کی نئی قیمت مقرر کی گئی ہے اور انتظامیہ اس حوالے سے بری طرح ناکام ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چند ماہ پہلے دودھ فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا تھا اور سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود سرکاری نرخ پر دودھ کی فروخت ممکن نہ ہوسکی۔
