بارات، ولیمے اور مہندی کے دلکش جوڑے کے حوالے سے کراچی ميں فيشن شو کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی میں ہونے والے برائیڈل شو ميں عروسی پہناوں کی بہار آمڈ آئی، مختلف رنگوں کے عروسی ملبوسات پہن کرماڈلز نے ريمپ پر واک کی،ساتھ ہی دلہنوں کيلئے دلکش ڈيزائن پيش کئے گئے۔اداکارہ حرا مانی کا کہنا تھا کہ نہوں نے میرے حساب سے میرا بہت اچھا ڈریس بنایا ہے، یہ بہت اہم ہے کہ آپ ایکٹر کو شاندار انداز دیں،مجھے بہت اچھا لگا۔فيشن شوميں برات، ولیمے اور مہندی کے منفرد ڈيزائن بھی توجہ کا مرکز رہے۔فیشن ڈیزائنر سمر کا کہنا تھا کہ برات کے ملبوسات میں نے سرخ اور سنھرے رنگ میں رکھے ہیں،کیوں کہ سرخ اور سنہرا رنگ میرے کلائنٹس بہت پسند کرتے ہیں، ولیمے کے لئے میں نے پسٹل رنگ استمال کئے ہیں، مہندی کے لئے کافی روشن رنگوں کا استمال کیا ہے۔اس اندازکے شوزجہاں ایک جانب فیشن سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے نئے آئیڈیاز کے بارے میں جاننے کا ذریعہ بنتے ہیں وہیں دوسری طرف کاروباری سرگرمیوں کا باعث بھی بنتے ہیں .
Category: کراچی
-

کراچی فيشن شو ميں عروسی ملبوسات کی بہاریں
-

شاہ لطیف میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
شاہ لطیف میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔پولیس نے ملزمان کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ملزمان سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ سکھن کے علاقے سے تین روز قبل چوری کی گئی تھی۔گرفتار ملزمان میں یامین، علی حمزہ اور نادر علی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔پولیس ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا۔
-

گلشن معمار میں کچی آبادی ملیر کے قریب سے اسٹریٹ کرمنل گرفتار۔
معمار ملاں عیسیٰ گوٹھ سے اسٹریٹ کرمنل گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز ایس ایچ او گلشن معمار میں کچی آبادی ملیر کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے غیرقانونی 9 ایم ایم پسٹل بمعہ لوڈ میگزین اور چھینی گئی موٹرسائیکل و نقدی برآمد۔برآمدہ موٹرسائیکل و نقدی ملزم کچھ دیر قبل شہری عبدالرشید سے اسلحہ کے روز پر چھین کر فرار ہوا تھا۔شہری کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 135/ 2021 تھانہ معمار میں درج ہے۔ گرفتار ملزم کیخلاف مزید غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ملزم کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ملزم سے برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا۔
-

پی پی پی کی نومنتخب سینیٹر پلوشہ خان کا بلدیہ ٹاون کراچی میں ریلی سے خطاب
پی پی پی کی نومنتخب سینیٹر پلوشہ خان کا بلدیہ ٹاون کراچی میں ریلی سے خطاب۔آج ملک کا وزیر اعظم طوطہ مینا کی کہانی سناتا رہا جو کذب کہانی ہے،کل شام سے عمران خان اور ان کے حواری حیرت کے سمندر میں غرق ہیں، وفاقی حکومت چوروں کا کنبہ ہے، سب ملک سے بھاگنے کی تیاری میں ہیں،سونامی غرق ہوچکا، سینیٹ الیکشن میں شکست خوردہ وزیراعظم کس منہ سے خطاب کررہا ہے، جہانگیر ترین کے جہاز میں لوٹے بھر کر حکومت بنانے والے اخلاقیات کے درس دیتے پھر رہے ہیں، چوہدری سرور کیسے پنجاب سے سینیٹر بننے کیا عمران نیازی بھول گئے؟ اپنے اے ٹی ایمز کو جتوانے کے لیے رات کی تاریکی میں آڑینینس جاری کیا جو کام نہ آیا، آئی ایم آیف کے نمائندے کو سینیٹر بنوانے کے لیے عمران نے قومی خزانے کا استعمال کیا جو کام نہ آیا، عمران خان خود گھر چلیں جائیں ورنہ نکال باہر پھینکیں گے, عمران حکومت پر کل عدم اعتماد ہوچکا اب کسی اعتماد کی ووٹ کی گنجائش نہیں ہے۔
-

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک نظریاتی سیاسی جماعت ہے جو ملک میں نظام بدلنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ڈاکٹر طاہر القادری نے استحصالی نظام کے خلاف قانون کی بالا دستی کیلئے عوام کو آئینی شعور دیا پی اے ٹی اپنے قائد کی سیاسی نظرئیے کی امین ہے ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ نا گزیر ہے پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کراچی (۴مارچ) پاکستان عوامی تحریک کراچی کی صوبائی قیادت نے تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی اور پی اے ٹی کی سیاسی،سماجی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا پاکستان عوامی تحریک نظریاتی سیاسی جماعت ہے جو ملک میں نظام بدلنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری استحصالی نظام کے خلاف قانون کی بالا دستی کیلئے عوام کو آئینی شعور دیا۔پی اے ٹی اپنے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاسی نظرئیے کی امین ہے ملک سے مذہبی،لسانی اور صوبائی تعصبات کا خاتمہ نا گزیر ہے۔ملک میں جب تک نظام نہیں بدلا تب تک کچھ نہیں بدل سکتا ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہیں۔بے روز گاری،مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔قوم اس ظالم کرپٹ نظام سے تنگ آچکی ہے جب تک اس نظام کو سمندر برد نہیں کیا جائے گا تب تک قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کور کمیٹی کے ممبر سید ظفر اقبال،مشتاق صدیقی،راؤ کامران محمود سمیت صوبائی قیادت اور عوامی تحریک کے ونگز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
-

وزیراعلیٰ سندھ کے ظہرانے میں پی ٹی آئی کے ناراض ارکان بھی شرکت کرینگے
وزیراعلیٰ سندھ کل ایوان بالا کے نومنتخب ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ دینگے، ظہرانے میں پی ٹی آئی کے ناراض کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں مشیر اور معاونین خصوصی بھی شرکت کریں گے ۔پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار کو بھی مدعو کیا گیا۔ واضح رہے کہ سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسلم ابڑو اور شہریار نے پیپلزپارٹی کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا۔
-

رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کی پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کی پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد کامیابی حاصل کرنے والے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں پی ٹی آئی ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اپوزیشن ایک سیٹ جیت کر واویلا مچا رہی ہے 12 جماعتوں کا اتحاد تحریک انصاف کو کمزور نہیں کر سکا وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا جرآت مندانہ فیصلہ کیا سینیٹ چیئرمین لانے کا پی ڈی ایم کا خواب بھی پورا نہیں ہو سکے گاجو اراکین وزیر اعظم کے نظریہ پر ثابت قدم رہے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں.
-

کراچی میں رواں سال گرمیوں اور بارشوں کے حوالے سے بڑی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے رواں سال کراچی میں گرمیوں کا دورانیہ زیادہ اور موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کردی اور کہا بارشیں مون سون میں ہونے کا امکان ہے۔گرمیوں کے دورانیہ سے متعلق محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا رواں برس گرمیوں کا دورانیہ زیادہ ہوگا،عموماً موسم گرما کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، رواں برس گرمی کا آغاز مارچ سے ہوگیا ہے، مارچ کے وسط میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافے ہوسکتا ہے، مارچ میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سےموسم مرطوب رہے گا، دن میں گرمی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلیں گی۔بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا رواں ماہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم رواں برس شہر میں بارشیں مون سون میں ہونے کا امکان ہے۔
-

کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم نےمداحوں کو خوشخبری سنادی
پاکستان سُپرلیگ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔کرکٹرنے اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپردیتے ہوئے بیٹی کا نام بھی بتایا عماد نے لکھا ” الحمد اللہ، اللہ نے مجھے بیٹی جیسے خوبصورت تحفے سے نوازا ہے، اس دنیا میں خوش آمدید سیدہ عنایہ عماد ”۔عماد وسیم کی شادی اگست 2019 میں برطانوی نژاد سنیعہ اشفاق کے ساتھ ہوئی تھی۔دونوں کا نکاح 24 اگست کواسلام آباد کی شاہ فيصل مسجد ميں ہوا تھا جس میں صرف قریبی رشتے دار اور اہلخانہ موجود تھے..
-

کراچی: ’غیرت‘ کے نام پر طالبہ کا قتل، والد اور دادا کو عمر قید کی سزا
کراچی: ایک مقامی عدالت نے مرد کزن کے ساتھ سیلفیز لینے پر 18 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے الزام میں والد اور دادا کو عمر قید کی سزا سنا دی واضح رہے کہ مرد کزن کو بھی 2018 میں سوات میں قتل کردیا گیا تھا عدالت نے عبداللہ کالج کراچی کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ مرینا کو اپنے کزن سلمان خان کے ساتھ نومبر 2018 میں سیلفیز لینے پر زہر دینے کے الزام میں ملزم عبدالرحیم اور اس کے والد عبدالحیم کو قصور وار پایا بدھ کو ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ (جنوبی) کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فراز احمد چانڈیو نے دونوں فریقین کے ثبوتوں اور حتمی دلائل ریکارڈ کرنے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ جج کی جانب سے یہ کہا گیا کہ کیس کے حقائق اور ریکارڈ پر لائے گئے مواد کے جائزے پر یہ بات سامنے آئی کہ استغاثہ کامیابی سے یہ ثابت کرنے میں قائم رہی کہ ملزمان کی جانب سے مرینا کے قتل کی پیچھے مقصد ’غیرت‘ تھی متاثرہ لڑکی کے والد عبدالرحیم کو جیل سے عدالت میں لایا گیا جبکہ لڑکی کے دادا عبدالحکیم کو ضمانت پر ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش ہوئے بعد ازاں جج کی جانب سے ملزم کی ضمانت مسترد کردی گئی اور دونوں مجرمان کو ان کی سزا پوری کرنے کے لیے جیل بھیج دیا۔تاہم عدالت نے ملزم عبدالرحیم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382 بی کا فائدہ دیا جس میں ( سزا سنائے جانے کے وقت قید کا دورانہ شامل کیا جاتا ہے) واضح رہے کہ عبدالرحیم 25 نومبر 2018 سے سلاخوں کے پیچھے ہے علاوہ ازیں جج نے مبینہ طور پر مفرور 3 ملزمان عبدالخالق، عبدالناصر اور عبدالجلیل کے خلاف کیس کو ان کی گرفتاری یا پولیس کو سرنڈر کرنے تک برقرار رکھا استغاثہ کے مطابق دونوں ملزمان مرینا کی اپنے کزن سلمان خان کے ساتھ کچھ مبینہ طور پر قابل اعتراض تصاویر/ویڈیوز دیکھ کر مشتعل ہوئے تھے۔ انہوں نے پہلے 5 نومبر 2018 کو سوات میں مٹا کے علاقے میں سلمان خان کو قتل کیا جس کے بعد 7 نومبر 2018 کو کراچی میں مرینا کے قتل کے مرتکب ہوئے اپنے ایک بیان میں شکایت گزار اور متاثرہ لڑکی کی والدہ نے 7 نومبر 2018 کو عدالت کے سامنے کہا تھا کہ ان کے شوہر عبدالرحیم انہیں بچوں کے ساتھ ایک کمرے میں بند کردیا اور مرینا کو دوسرے کمرے میں لے گیا جہاں سے اس کے رونے کی آوازیں سنائی دیں انہوں نے بتایا کہ دو گھنٹے کے بعد ان کے سسر عبدالحکیم نے کمرے کا دروازہ کھولا جس کے بعد انہوں نے مرینا کو بستر پر پایا اور اس کے منہ سے جھاگ نکلا ہوا تھا والدہ نے بیان دیا تھا کہ ان کے شوہر اور سسر نے بتایا کہ مرینا نے زہر کھا لیا تھا لیکن انہوں نے اسے والدہ کے آخری دیدار سے قبل ہی دفنا دیا۔غیرت کے نام پر قتل میں کوئی غیرت نہیں، سپریم کورٹ جج کی جانب سے کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی کا بغیر طبی معائنے کے دفنانے پر سوال اٹھتا ہے کہ ملزمان نے موت کی اصل وجہ معلوم ہونے کے باوجود کیوں نوجوان لڑکی کو ہسپتال لے جانے کی کوشش نہیں کی دوسری جانب وکیل دفاع طارق محمود اے خان نے تمام الزامانت کو مسترد کیا اور اپنے موکلوں کے بے گناہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے الزامات سے انہیں بری کرنے کی درخواست کی مزید یہ کہ ملزمان کی جانب سے بھی تمام الزامات کو مسترد کرکے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا گیا تاہم اسٹیٹ پراسیکیوٹر شکیل احمد عباسی نے اعتراض کیا کہ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ ملزمان نے جرم کیا اہم واقعاتی و دیگر ثبوت موجود ہیں لہٰذا عدالت قانون کے مطابق انہیں سخت سزا دے۔