Baaghi TV

Category: کراچی

  • اپوزیشن کا غرور چور چور ،تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر ابھری،بلال غفار

    اپوزیشن کا غرور چور چور ،تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر ابھری،بلال غفار

    سینٹ انتخابات میں سندھ کی ترقی کا پیسہ لگایا گیا، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی اپوزیشن ضمیر کی بولیاں لگاکر جیت کے جعلی شادیانے بجارہے ہے،اپوزیشن نے بےپناہ چوری کا مال خرچ کر کے سینیٹ میں سیٹ حاصل کی،اپوزیشن کا غرور چور چور ،تحریک انصاف 18 نشستیں لیکر سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر ابھری، ایک طرف 11 جماعتیں دوسری طرف اکیلا کپتان پی ڈی ایم کیلئے شرم کا مقام ہے، وزیراعظم نے جو خدشات ظاہر کیے وہ درست ثابت ہوئے، وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کے ووٹ لینے کا فیصلہ دلیر لیڈر ہونے کا ثبوت ہے.

  • وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ چوروں کی بے نقابی کرے گا،خرم شیر زمان

    وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ چوروں کی بے نقابی کرے گا،خرم شیر زمان

    وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ چوروں کی بے نقابی کرے گا، وزیراعظم نے ماضی کی بوسیدہ سیاست اور نظام کو چیلنج کیا ہے،پی ڈی ایم کی سسکیاں اور آہیں ابھی اور بڑھیں گی، وزیراعظم نے ثابت کیا کہ انہیں اقتدار سے زیادہ ملک عزیز ہے، ماضی کے وزراء اعظم بھی عوام کو یاد ہیں، ایک وزیراعظم نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگا کر ملک کو دو ٹکڑے کیا، دوسرہ پلیٹیں کمزور دکھا کر لندن بھاگا، تیسرہ ہار چرا کر بدنامی کا باعث بنا، چوتھا راجہ رینٹل بن کر ملک کی بجلی کھا گیا،پانچواں ایئرپورٹ پر کپڑے اتار کر تلاشیاں دیتا رہا، اور آج عمران خان نے تاریخ بدل دی.

  • ایس ایچ او تھا نہ کور نگی ایریا نے تھانہ میں کچہری لگا لی

    ایس ایچ او تھا نہ کور نگی ایریا نے تھانہ میں کچہری لگا لی

    ایس ایچ او خوشنود ,تھانہ KIA سائلین کے مسائل بجائے حل کرنے کےسائلین کے مسائل پر جائز نا جائز کے فتوے دینے لگ جاتاہے 1-3-2021 کو اغوا ہونے والی معصوم سمیرا تا حال لاپتہ ایس ایچ او نہ تو درخواست وصول کر رہا ہے اور نہ ہی مقدمہ دائر کر رھا ھے۔ متاثرہ فیملی اپنی مدد آپ اغواء کاروں کو پکڑ کر متعلقہ تھانے کے حوالے کرد یتی ہے مگر ایس ایچ او بھاری رشوت لیکر ملزمان کو تھانے سے ہی متاثرہ فیملی کو کسی قسم کے اعتماد میں لیے بغیر رہا کر دیتا ہے
    داد رسی کی آواز بلند کرنے والے فدا پاکستانی بیوروچیف وائس آف کراچی ,پرگرام معذرت کے ساتھ کے اینکر پرسن اور مزکزی صدر سول سوسائٹی ادارہ برائے انسانی حقوق کو سمیرا گمشدگی کی آواز بلند کرنے پر ایس ایچ او نے فدا پاکستانی کا تھانہ میں بلا کر داد رسی کی آواز کو ناجائز قرار دیتا ہے-
    متاثرہ فیملی کا حکام بالا سے
    نوٹس لینے کی اپیل-

  • کراچی کے ھوٹلوں میں سور کے گوشت کھلانے کا انکشاف

    کراچی کے ھوٹلوں میں سور کے گوشت کھلانے کا انکشاف

    منگھو پیر تھانہ کی حدود میں واقع گرم چشمہ کے نزدیک سے مختلف ہوٹلوں میں سور کا گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کے کارندہ کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں دھر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم بجرنگ سائٹ سپر ہائی وے کے ویرانوں سے سور کا شکار کر کے سپلائی کے لئے منگھو پیر تھانہ کی حدود میں واقع گرم چشمہ سے گزر رہا تھا جس دوران موٹر سائیکل خراب ہونے کی بنا پر ساتھ رکھے تین سور کے دھڑ اور ایک سر کو نزدیکی کچرہ کندی میں ٹھکانے لگانے کے دوران رہائشیوں کے ہاتھ لگ گیا۔ مشتعل افراد کے استفسار پر ملزم گھبرا گیا بعد ازاں ملزم کے پاس موجود بوریوں سے شکار شدہ سور نکلنے پر عوام نے ملزم کی لاتوں گھونسوں سے تواضع کر ڈالی۔بھرکس نکلنے پر بجرنگ نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے دیگر ساتھی سور کا گوشت شہر قائد کے مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے سپلائی کر رہے ہیں۔ سنسنی خیز انکشافات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم یہ گوشت نا صرف ایسے ہوٹلوں میں سپلائی کرتا ہے جو اس گوشت کو بڑے یا بکرے کی کڑاہی بنا کر فروخت کرتے ہیں بلکہ یہ گوشت ایسی بیکریوں پر بھی فروخت کیا جاتا ہے جہاں اس گوشت سے قیمہ کے کباب اور سموسے بنائے جاتے ہیں مزید برآں ملزم کے مطابق سور کی چربی کا تیل مختلف کنفیکشنری آئٹم۔بنانے کے کام آتا ہے جس کو شہر میں موجود بڑی کمپنیاں مہنگے داموں خریدتی ہیں۔ملزم سے سوالات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کے اس گوشت کے زیادہ تر خریدار مسلمان ہیں اور رمضان المبارک میں خاص طور پر منگل بدھ گوشت کے ناغہ کے دوران کھپت پوری کرنے کے لئے سور کا گوشت سپلائی کیا جاتا ہے۔
    ملزم کے۔مطابق سور کا گوشت چونکہ نرم اور ذائقہ دار ہوتا ہے لہذا ہوٹلوں کے کسٹمر اس کو بڑی رغبت سے کھاتے ہیں جس بنا پر ہوٹل مالکان کی جانب سے سور کے گوشت کی مانگ میں دن بہ دن اضافی ہوتا جارہا ہے۔
    علاقہ مکینوں کی اطلاع پر ملزم بجرنگ کو پولیس نے جائے وقوعہ سے شکار شدہ سوروں سمیت تحویل میں لے کر منگھو پیر تھانہ منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے۔مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سینٹ الیکشن پی ٹی آئی کا 2 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری

    سینٹ الیکشن پی ٹی آئی کا 2 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری

    پی ٹی آئی نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اسلم ابڑو اور شہریار شر کو 7 روز میں جواب جمع کروانے کا کہا ہے۔خیال رہے کہ سینٹ الیکشن میں اسلم ابڑو اور شہریار شر نے سیف اللہ ابڑو کو ووٹ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل جب پاکستان تحریک انصاف کے تین ارکان سندھ اسمبلی آئے تو پی ٹی آئی کے دیگر ارکان نے اپنے باغی ساتھیوں پر دھاوا بول دیا تھا.

  • تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں وارداتوں میں اضافہ

    تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں وارداتوں میں اضافہ

    تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں اسٹریٹ کرائم سے لیکر موٹرسائیکل چوری اور ڈکیتی کی واردات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے پر تاحال پولیس کی طرف سے واردات کو روکنے ک لئے کوئی پیٹرولنگ نہیں کی جارہی ۔چند دنوں میں درجنوں واردات کا ہونا ایک حیران کن عمل ہے جس پر علاقہ مکین بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ۔
    دن دھاڑے بائیک چوری سے لیکر اسٹریٹ کرائم اپنی عروج پانے لگا ۔تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں واردات کا سلسلہ جاری ۔ بائیک چوری سے لیکر اسٹریٹ کرائم میں اضافہ پولیس ناکام نظر آنے لگی ۔ 125 موٹرسائیکل واقعہ مٹکے والی گلی سیکٹر 16-A گلی نمبر 2 مکان نمبر R 541 باہر کھڑی ہوئی موٹرسائیکل کو با آسانی چوری کرکے فرار ہوگئے ۔

  • پی ایس ایل6 ملتوی کردیا گیا

    پی ایس ایل6 ملتوی کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ کو فوری طور پر ملتوی کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں اب تک کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین کرسٹین بھی پی ایس ایل کو چھوڑ چکے ہیں جس کی تصدیق پی سی بی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا اور ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

  • کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے علیحدہ ہوگئے

    کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے علیحدہ ہوگئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کنگز سے وابستہ آسٹریلوی کرکٹر ڈین کرسٹین کے پی ایس ایل سے علیحدہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔پی سی بی کا کہنا ہےکہ کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین دبئی روانہ ہورہے ہیں۔پی ایس ایل میں کورونا کیسز سامنے آنے کےبعد لیگ میں شامل غیر ملکی کرکٹرز پریشانی کا شکار ہیں جب کہ پی ایس ایل 6 میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 7 کیسز سامنے آچکے ہیں.

  • پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آج آمنے سامنے

    پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آج آمنے سامنے

    کراچی:پاکستان سپر لیگ سیزن 6 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری وساری ہے اور شائقین کرکٹ ایونٹ کے تمام مقابلوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج ایک اور میچ کا فیصلہ ہوگا، یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔
    میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں نے اپنے چار چار میچز میں سے تین میچز جیت رکھے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز چوتھے نمبر پر موجود ہے دونوں ٹیموں گذشتہ روز پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو22 رنز شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی تھی، کوئٹہ کی کامیابی کے ساتھ ٹاس جیت کر میچ جیتنے کی روایت بھی ٹوٹ گئی کوئٹہ کی جانب سے قیس احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین اور زاہد محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیل اسٹین اور محمد نواز ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔کے درمیان کھیلے گئے گزشتہ پانچ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح رہی ہے۔

  • پی ایس ایل میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث وسیم اکرم کا لیگ چھوڑنے پر غور

    پی ایس ایل میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث وسیم اکرم کا لیگ چھوڑنے پر غور

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کنگز کے مینٹور اور سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے لیگ چھوڑنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ڈاکٹرز نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔وسیم اکرم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ ذیابطیس کی وجہ سے خطرہ ہو سکتا ہے لہذا رسک نہ لیں۔ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ وسیم اکرم آج شام تک ٹیم ہوٹل چھوڑنے کا اعلان کر دیں۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن کراچی میں جاری ہے اور چند روز قبل پہلے دو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے باعث میچ کو ایک روز آگے شیڈول کر دیا گیا تھا جب کہ آج مزید تین کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔