پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اشرف قریشی اسوقت ملک کی صورتحال بہت گھمبیر ہوچکی ہے جمہوری قوتوں کی وجہ سے اس ملک میں کئی بار مارشل لگا لیکن یہ لوگ کبھی نہیں سدھرے چاہے یہاں ضمنی الیکشن ہوں یا کوئی بھی سیاسی معاملہ ہو یہ چاہتے ہیں جمہورہت اور عوام کو نقصان پہنچے کل ہمارے ایم پی اے کی ویڈیو جاری ہوئی جسمیں انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے خلاف جاونگا اور خلاف ووٹ دونگا 2018 کے الیکشن میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہونگی کچھ لوگوں نے یہ سمجھا کہ یہ پارٹی کمزور بنیادوں پر ہے ہماری پارٹی میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جنکو وہ ہمارے خلاف وقت پر استعمال کرنا تھا تمہیں اسکا نتیجہ بھگتنا پڑے گا جس طرح تم نے ایک فوج بنالی ہے اور تم سب کو کنٹرول کرنا چاہتے ہو ویسا نہیں ہوگا سندھ کے عاام تم سے بے زار ہوچکے ہیں ہمارے کسی ایم پی اے کو ورگلایا تو مت بھولو عوام پر زبردستی نہیں چلے گی ہم آئین کی پاسداری چاہتے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا تھا جو کہیں نظر نہیں آرہا اتحادیوں کو دو دو سیٹوں کی آفر کرتے پھرتے ہیں اگر کسی نے شب خون مارنے کی کوشش کی تو تمہیں نااہل کروائنگے اور اسمبلی کی رکنیت بھی ختم کروائیںگے گبول نے کہا اسے دھمکی دی گئی
Category: کراچی
-

پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلیے جوڑ توڑ کی کوششیں
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے جوڑ توڑ کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے بھی کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں وزیرتعلیم شفقت محمود، ممبران قومی اسمبلی راجا ریاض، رضا نصراللہ گھمن اور خرم شہزاد بھی موجود تھے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی آج ایم این ایزکو عشائیہ دے گی، جس میں آصف زرداری، خورشید شاہ اور حمزہ شہباز بھی شرکت کریں گے جب کہ مصروفیت کے باعث مریم نواز کا شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔
-

سندھ اسمبلی اجلاس، پی ٹی آئی ارکان منحرف کریم بخش کو ساتھ لے گئے
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان منحرف رکن کریم بخش گبول کو اپنے ہمراہ لے گئے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں ایک بار پھر ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ ارکان ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے اور ایوان میں ہنگامہ و شور شرابا ہوتا رہا۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا پیسے دیکر ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان تحریک انصاف کے منحرف ہونے والے 3 رکن اسمبلی پہنچے تو اسمبلی میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اس دوران پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان دھکم پیل جاری رہی تاہم پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان اور راجا اظہر اپنے منحرف رکن کریم بخش گبول کو ساتھ لے گئے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ کریم بخش گبول کو لے جانے کی کوشش پر پیپلزپارٹی ارکان سمجھے کہ زبردستی کی جارہی ہے لیکن جب گبول نے کہا کہ وہ خود تحریک انصاف والوں کے ساتھ جانا چاہتے ہیں تو پی پی ارکان پیچھے ہٹ گئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی کے رکن کریم بخش گبول نے سینیٹ انتخابات میں اپنی پیسے دیکر ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
-

فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار
فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اصلاحات اگلے انتخابات تک مؤخر کرنا حیران کن ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بہرحال مختلف رائے دیتا ہے، ہمارے لیے دونوں ادارے محترم ہیں۔ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق خفیہ بیلٹ سے ہوں گے: الیکشن کمیشن فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، 24 گھنٹوں بعد اپوزیشن کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا۔
-

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یومِ بلوچ ثقافت پر پیغام
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یومِ بلوچ ثقافت پر پیغام بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے، جس کی اساس انسان دوستی اور محبت ہے مہمان نوازی، بھادری اور عزم و استقلال بلوچ عوام کا خاصہ ہے ثقافتی دن منانے کا سلسلہ ہماری قومی یکجہتی کو نئی بلندیاں و وسعتیں دینے کا موجب بن رہا ہے نوجوان اپنے وطن کی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان سمیت پورے ملک کو یومِ بلوچ ثقافت پر مبارکباد دی ہے
-

کراچی میں افسوسناک واقعہ: لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کرلی
کراچی : ایم اے جناح روڈ پر لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کرلی، فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ پولیس نے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں لڑکے نے خاتون پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی ، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا تفتیش کی جارہی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو گولی مارکر خود کشی کی، خاتون کو قریب سے3گولیاں ماری گئیں، لڑکی مرنےسےقبل فون پرکسی کوکچھ بتاتی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی سفیدگاڑی کی طرف جارہی تھی کہ اسی دوران شاہ زیب رکشے سے اتر کر چلتا ہوا آیا اور لڑکی کوگولیاں مار دیں ، لڑکی کو گولیاں مارنے کے بعد لڑکا کچھ لمحےکھڑارہا ، کچھ لمحوں بعد لڑکے نے کنپٹی پر پستول رکھ کر گولی چلادی۔یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں ٹک ٹاکر مسکان کو تین ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا، پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ قتل ہونے والے مقتولین میں سے تین خود بھی جرائم پیشہ نکلے تھے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سےنکلا تھا۔پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ٹک ٹاکر مسکان کی دوستی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، کیونکہ رحمان نامی نوجوان مسکان کو عامر سے دوستی رکھنے پر منع کرتا تھا اور اس بات کا اظہار کئی بار رحمان نے مسکان سے کیا تھا۔فائرنگ کے واقعے سے قبل تمام دوست ایک ساتھ کھانا کھانے کے لئے نکلے، راستے میں انہوں نے “ٹک ٹاک ” بھی بنائی، بعد ازاں انکل سریا اسپتال کے قریب ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔
-

بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز
بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز بلدیہ وسطی میں 600 سے زائد کچرا کنڈیاں انٹر نیٹ پر موجود ضلع کے مختلف مقامات پر قائم ڈسٹ بن کی انٹر نیٹ (GPS) سسٹم کے ذریعے لوکیشن معلوم کی جاسکے گی بلدیہ وسطی نے جدید ایجادات اور سائنسی سہولیات کے استعمال میں سبقت حاصل کرلی ہے ڈاکٹر دھاریجو اورڈاکٹر علی زیدی کا ضلع وسطی کو ایک ماڈل ضلع بنانے کے لئے انقلابی اقدام۔ مورخہ؛۔03 /مارچ 2021 ء
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی زیدی ضلع وسطی کے باشندگان کو زندگی کے ہر شعبہ میں جدیدسائنسی سہولیات مہیاء کرنے کے منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں۔بلدیہ وسطی کی ریکوری کو بہتر کرنے کے لئے e-portalسسٹم متعارف کرانے کے بعد اب علاقے میں نصب کچرا کنڈیوں کی لوکیشن GPS سسٹم کے تحت انٹر نیٹ پر دیکھی جاسکیں گی۔ضلع وسطی کی موجودہ نوجوان قیادت ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے ایک بہتر انقلابی اقدام کا آغاز کرتے ہوئے ضلع وسطی میں نصب کی جانے والی تمام ڈسٹ بن کے مقامات کو کمپیوٹرائزڈ،گلوبل پوزیشننگ سسٹم (GPS)کے زریعے منسلک کرنے کے لئے انتظامات شروع کر دیئے، گلوبل پوزیشننگ سسٹم (ایسا نظام جس کے زریعے مصنوعی سیارہ سے کسی خاص آلے پر سگنل بھیجے جاتے ہیں، جو زمین کی سطح پر کسی شخص یا چیز کی حیثیت کو انتہائی درست طریقے سے ظاہر کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں)۔تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں 600 سے زائد مقامات پر نصب کی جانے والی ڈسٹ بن کو کمپیوٹرائزڈ،گلوبل پوزیشننگ سسٹم (GPS)کے ذریعے منسلک کرنے کے لئے ڈسٹ بن سائیڈز کی نشاندہی کردی گئی ہے۔اس طرح باشبدگانِ ضلع وسطی اپنے گھروں کے نزدیک تر موجود ڈسٹ بن کی لوکیشن جان سکیں گے اور صحیح مقام پر کچرا پھینکا جاسکے گا اس منصوبے کا مقصد ضلع وسطی میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانا ہے تاکہ بلدیہ وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ مقررہ مقامات سے کچرا اٹھا کر منتقل کر سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع وسطی میں واجبات کی وصولی کے سلسلے میں e-portal کو متعارف کرکے بلدیاتی خدمات میں جدید ایجادات اور سائنسی سہولیات کے استعمال میں پہلے ہی سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ اس پروگرام کو حکومت سندھ نے سراہاتے ہوئے پورے سندھ میں متعارف کرانے کا اظہار بھی کیا ہے۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی موجودہ دور کی الیکٹرانک ایجادات کو دیگر بلدیاتی خدمات کے شعبوں میں بھی استعمال کرنے کے لئے مزید منصوبہ بندی کے لئے تیار ہیں۔ -

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کا اپنے ہی رہنماؤں پر حملہ
کراچی: سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے اپنی ہی پارٹی کے منحرف ارکان پر حملہ کردیا سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے 3 باغی ارکان کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو ایوان میں پہنچے اور حاضری لگائی، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا جب کہ پی ٹی آئی کے پہلے سے موجود اراکین نے شور شرابا شروع کردیا صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے منحرف ارکان پر ہی حملہ کردیا۔ اسی دھکم پیل کے دوران کریم بخش گبول کا گریبان پھٹ گیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکان بیچ بچاؤ کے لئے آگئے۔ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا شہریار شر اور اسلم ابڑو نے اسمبلی کے باہر پی پی پی ارکان کے ساتھ میڈیا کے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے دیہی سندھ اور سینیئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا، جب سینیئرلوگ موجود ہیں تو فیصل واوڈا کو کیوں ٹکٹ دیا گیا۔ میں ڈھائی برس گورنر کے سامنے چلاتا رہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام کریں۔ انہیں اغوا نہیں کیا گیا اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے دوسری جانب اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی مقدس ایوان ہے، اس ایوان میں اس قسم کے واقعات رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے تینوں اراکین نے سینیٹ الیکشن میں پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
-

حلیم عادل شیخ نے صحافیوں سے معافی مانگ لی
سندھ اسمبلی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد میڈیا کارنر پر قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ و اراکین کچھ صحافیوں کے درمیان ہونے والی بد نظمی پر وضاحتی آج سندھ اسمبلی میں بڑا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے وزیر ہمارے اغوا شدہ ایم پی ایز کو زبردستی اسمبلی میں یرغمال لیکر آئے۔ایک ہمارے ایم پی اے نے تو شور مچایا جس کو ہمارے اراکین نےانکی چنگل سے باہر لیکر آئے۔ باہر میڈیا کے دوستوں کے ساتھ جو واقعہ ہوا اس کی وضاحت دینا چاہتا ہوں۔ سندھ اسمبلی سمیت دیگر تمام رپورٹرس سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر ہمارے رکن پر تشدد ہوا تھا ہمارے جذبات ہائی تھے۔جب باہر آئے تو ایک صحافی جو سوشل میڈیا پر پ پ کو پروموٹ کرتے رہتے ہیں اسمبلی میں نظر بھی نہیں آتے انہوں نے ایک ایسا سوال کیا جو ایک الزام تھا سوال نہیں تھا۔ میں صحافیوں کی عزت کرتا ہوں کسی صحافی کو غلط نہیں کہا۔ اگر پھر بھی کسی صحافی یا صحافتی تنظیم کی دل ازاری ہوئی ہے تو میں معزرت خواہ ہوں صحافی تنظیم کے دوست بھی ایسے صحافیوں کو دیکھیں جو سیاسی بن جاتے ہیں میرے جذباتی ہونے پر میں کراچی پریس کلب سمیت تمام صحافیوں سے معزرت خواہ ہوں۔
-

سندھ اسمبلی کے ارکان اپنے حق رائے دہی کو سینیٹ الیکشن میں کل استعمال کریں گے
کراچی سندھ اسمبلی کے 168 ارکان 3 مارچ کو سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ سینیٹ الیکشن میں سندھ سے پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ٹی ایل پی کے امیدوار حصہ لیں گے، سندھ اسمبلی میں موجود پارٹی پوزیشن کیا ہے اور سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے لیے کتنے ووٹ درکار ہوں گے۔سندھ اسمبلی 3 مارچ کو سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں سمیت خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی 2،2 نشستوں کے لیے چناؤ کرے گی۔ سندھ اسمبلی کی 168 نشستوں میں سے جنرل نشست پر کامیابی کے لیے امیدوار کو 22 ووٹ درکار ہوں گے جب کہ تناسب کے اعتبار سے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی نشست کے لیے 56، 56 ووٹس درکار ہوں گے۔ سندھ اسمبلی سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 99 ہے، ایوان میں تعداد کے لحاظ سے پاکستان تحریک انصاف 30 ارکان کے ساتھ دوسرے اور ایم کیو ایم پاکستان 21 ارکان کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ سندھ اسمبلی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے 14، تحریک لبیک پاکستان کے 3 اور متحدہ مجلس عمل کا ایک رکن ہے۔سندھ سے منتخب 11 سینیٹرز اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں، ان نشستوں کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن بنایا جائے گا جہاں ارکان سندھ اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے.
