کراچی میں پولیس نے خود ساختہ طور پرلاپتہ شخص کو برآمد کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے رہائشی مجیب الرحمن اور دوست کو 2 فروری کوحراست میں لیا تھا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پوچھ گچھ کے بعد ملزمان کو رہا کیا۔ ملزم کا رہائی پانے والا دوست گھر آگیا جبکہ ملزم مجیب رشتہ داروں کے گھر چھپ گیا اور ملزم مجیب کی اہلیہ نے شوہر کی ملی بھگت سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کی۔بیوی نے عدالت میں جھوٹی پٹیشن دائر کی کہ اس کے شوہر مجیب کو اغواء کرلیاگیا جبکہ خود ساختہ طور پر لاپتہ مجیب نے بیوی کی مدد سے پٹیشن میں 3 سگے بھائیوں کا نام ڈلوادیا اور عدالت کے حکم پر پولیس نے 3 بھائیوں پراغواء کی ایف آئی آر درج کی۔پولیس حکام کے مطابق تفتیش کی تو لاپتہ شخص کا موبائل فون استعمال ہونے کا انکشاف ہوا جس پر سراغ لگایا تو وہ اپنی بہن کےگھرروپوش تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے خود ساختہ طور پر لاپتہ شخص کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا
Category: کراچی
-

این اے 249 تحریک انصاف کے امیدوار انٹرویو کیلئے طلب
کراچی تحریک انصاف نے این اے249 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے انصاف ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ این اے 249 پارلیمانی بورڈ امیدواروں کا انٹرویو کرے گا۔ بورڈ میں علی زیدی، فردوس شمیم، سعیدآفریدی، ارشدداد اور خرم شیر زمان شامل ہیں۔این اے249کے لیے 18امیدواروں نے درخواست جمع کروائیں ہیں۔ مضبوط امیدواروں میں حنیدلاکھانی، سبحان ساحل اور امجدآفریدی شامل ہہیںااسیطرح اشرف جبارقریشی اور رشیدگوڈیل بھی مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔ایناے 249، ضمنی انتخاب کیلئے پبلک نوٹس پارلیمانی بورڈ3امیدواروں کے نام فائنل کرکے مرکزی قیادت کو بھیجا گا۔ این اے249کے امیدوار کا حتمی اعلان اسلام آباد سے کیا جائے گا خیال رہے کہ 29اپریل کو این اے249پر ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوگا، سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد این 249 کی نشست خالی ہوئی تھی۔
-

خرم شير زمان کا سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو کے حوالے سے ٹوئٹ
پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو کے حوالے سے ٹوئٹ،خرم شیر زمان نے تھرپارکر سے جانوروں کے نقل مکانی کی تصویر ٹوئٹ کردی،خرم شیر زمان نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ایک طرف سندھ حکومت عوام کے کروڑوں روپے لگاکر سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو منعقد کررہی ہے جس میں جانور بھی وزراء اور مشیروں کے پیش کیے جارہے ہیں دوسری طرف تصویر تھرپارکر کی ہے جہاں خشک سالی کے باعث لوگ اپنے جانور بئراجی علاقوں کی طرف لیکر جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سے لیکر چپڑاسی تک سلطنت زردار میں صرف کرپشن کے طریقے ڈھونڈ رہا ہے.
-

اراکین اسمبلی اور انتطامیہ کی غفلت، گلستان جوہر مسائلستان بن گیا
کراچی گلستان جوہر کے خوبصورت علاقے میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہے جس کی وجہ سے جوہر اب جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے۔حکمران جماعت کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی نے الیکشن سے قبل گلستان جوہر کی عوام سے بڑے بڑے دعوے اور وعدے کیے مگر انتخابات میں کامیابی کے بعد علاقے کی عوام کو بھول گئے اور اب گلستان جوہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔مولانا محمد علی جوہر کے نام پر آباد گلستان جوہر کا خوبصورت علاقہ تباہی کا شکار ہے جبکہ ادھڑی سڑکیں اور کچرے کے ڈھیر علاقے کی پہچان بن چکے ہیں، ہر طرف اونچی اونچی عمارتیں تو موجود ہیں لیکن سہولیات کا فقدان ہے حتیٰ کہ پینے کا صاف پانی بھی علاقہ مکینوں کو میسر نہیں۔صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے میں واٹر ٹینکر اور پانی کی چھوٹی چھوٹی ٹنکیاں گھومتی رہتی ہیں جو اکثر حادثات کا باعث بنتی ہیں اور گلستان جوہر کا برساتی نالہ بھی موت کا کنواں بن گیاہے جہاں آئے روز شہری حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں لیکن انتظامیہ منظر سے غائب ہے۔گلستان جوہر سے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر علی زیدی اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار منتخب ہوئے تھے، ایم پی اے بلال غفار نے کہا ہے کہ کے ایم سی ، کنٹونمنٹ بورڈ اور کے ڈی اے جب تک ایک چھتری کے نیچے نہیں آئیں گے شہر کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
-

کے الیکٹرک کا صنعتی زونز میں 3 ارب 70 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ
کراچی کے الیکٹرک (کے ای) نے کہا ہے کہ شہر میں صنعتی زونز کی کیپٹیو ریکوائرمنٹ (صنعتوں کے اپنے بجلی گھروں کی ضروریات) کے لیے 3 ارب 70 کروڑ روپے کے سرمایہ کاری منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کے ای کے نے ایک جاری اعلامیے میں کہا کہ کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پی) کے مجموعی لوڈ پر مشتمل ضرورت اور اس میں بڑھاوے کو گریڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جو تقریباً 747 میگا واٹ ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ اس کا دائرہ 743 صارفین پر مشتمل ہوگا۔ 500 سے زائد صارفین نے 300 میگا واٹ کے قریب اضافی لوڈ کے لیے رابطہ کیا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 100 کے قریب صارفین کی درخواست پر لوڈ کے تعین یا ان کے سروے تاحال ہونے ہیں۔ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے 743 میں سے 136 سے زیادہ درخواستوں پر نئے کنکشن یا اضافی لوڈ پر کام جاری ہے کے ای نے مزید بتایا کہ نئے کنکشن یا لوڈ میں اضافے کی فی الحال 120 درخواستوں پر 130 میگا واٹ جبکہ 16 درخواستوں پر 17 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا چکی ہے۔اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے صنعتی صارفین کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور غیر برآمد سے متعلق صنعتوں کے سی پی پیز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کے حالیہ فیصلے کے بعد یہ کام کیا گیا۔21 جنوری 2021 کو سی سی او ای نے گیس کے نئے گیس کنکشن پر پابندی اور سی پی پی کے موجودہ صنعتی صارفین کے لیے سپلائی منقطع کردی تھی.
اس فیصلے کا مقصد قومی گرڈ سے بجلی کی کھپت میں اضافہ کیا جانا تھا۔گھریلو گیس کی سستی فراہمی میں کمی اور صنعتی صارفین کے غیر موزوں سی پی پیز میں ان کی کھپت سے ہونے والے قومی نقصان کی بنیاد پر اجلاس میں اس امر پر فیصلہ کیا گیا تھا۔ پاور یوٹیلیٹی کے چیف ڈسٹری بیوشن افسر عامر ضیا کی سربراہی میں وفود نے پہلے ہی متعدد صنعت ایسوسی ایشنز کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔کے ای کے مطابق یہ تمام دورے گزشتہ 3 ہفتوں میں کیے گئے۔ -

چینی کی قیمت پھر بے قابو، کراچی کی عوام پریشان
چینی کی قیمت پھر بے قابو، کراچی میں 105 روپے فی کلو تک جا ملک میں چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے اور 10 بڑے شہروں میں قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہوگئی ہے اور اس کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کا بتانا ہےکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔اس کے علاوہ خضدار97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
-

23مارچ پاکستان عوامی تحریک ،کراچی میں سب سے بڑی بائیک ریلی کا اعلان
23مارچ پاکستان عوامی تحریک کا کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی بائیک ریلی کا اعلان پی اے ٹی ریلی کی قیادت قاضی زاہد حسین،خرم نواز گنڈا پور،مشتاق صدیقی اور راؤ کامران محمود کریں گےپی اے ٹی بائیک ریلی دن 1بجے سہراب گوٹھ سے شروع ہو گی اور شام مزار قائد پر اختتام پذیر ہو گی پاکستان عوامی تحریک کے قائدین واٹر پمپ،عائشہ منزل،کریم آباد ،لالوکھیت،تین ہٹی اور مزار قائدپر خطاب کریں گے پی اے ٹی کی کراچی کے ساتوں اضلاع سے مختلف بائیک ریلیاں صبح سے ہی سہراب گوٹھ پہنچنا شروع ہونگی پی اے ٹی ریلی کا مقصد پاکستان کا استحکام ہے اور کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔الیاس مغل پاکستان عوامی تحریک کی استحکام پاکستان بائیک ریلی میں شرکت کیلئے خرم نواز گنڈا پور 22مارچ کراچی پہنچیں گے.
-

ایک ہفتے میں سندھ پولیس کے 94 افسران و اہلکار کورونا میں مبتلا
کراچی ایک ہفتے کے دوران سندھ پولیس کے درجنوں اہلکار و افسران کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق 7 روزکے دوران 94 پولیس افسران اوراہل کاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثرہ پولیس افسران اوراہل کاروں کی تعداد 6250 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا کے باعث 24 پولیس افسران اوراہل کارانتقال کرچکے ہیں۔
-

ملکی سلامتی پر پی پی پی اور ن لیگ آج بھی بدنما داغ ہیں،خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان ٹوئٹر بیان جاوید لطیف اور ان کے اتحادیوں کے بڑے ہمیشہ اقتدار کے لیے ملکی سلامتی پر وار کرتے رہے ہیں،جن کے بڑے اقتدار کی ہوس میں ملک توڑ دیں ان کی اولادوں سے حب الوطنی کی توقع کیسے کرسکتے ہیں، ملکی سلامتی پر پی پی پی اور ن لیگ آج بھی بدنما داغ ہیں، لندن میں بیٹھے ن لیگ کے الطاف حسین دوم ملک میں جاوید لطیف جیسے بدبودار کردار پیدا کررہے ہیں،جاوید لطیف جیسے لوگ غلامی میں اپنی حیثیت بھول چکے ہیں، مولانا کی قیادت میں موجود ملک دشمن ٹولے کی لنکا کو آگ عمران خان ہی لگائیں گے پاکستان زندہ باد۔
-

ایم کیو ایم کا یوم تاسیس ملتوی کردیا گیا
ایم کیو ایم (بہادرآباد گروپ ) اور ایم کیو ایم (پی آئی بی گروپ) نے 18 مارچ کو اپنا اپنا یوم تاسیس کے پروگراموں کو ایم کیو ایم لندن کے شر پسند عناصر کی طرف سے کراچی کےحالات خراب کرنے کی مصدقہ خبروں کی وجہ سے موءخر کردیا ہے ۔اب ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ اپنا یوم تاسیس 25 مارچ جبکہ ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ 28 مارچ کو منائیں گے -لہذا اب عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 18 مارچ کو جو بھی شخص کسی پارٹی کا جھنڈا لے کر مکا چوک یا یادگار شھدا پر جا کر ہنگامہ آرائی کے مرتکب ہوں گے ان کو ایم کیو ایم لندن کا تصور کیا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اختیار ہوگا کہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرکے کراچی کے امن وامان کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں ۔۔۔۔
