کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امیر کے دست راست کو گرفتار کر لیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر کے دست راست کو گرفتار کیا۔پشین: فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا مطلوب دہشتگرد ہلا پی آئی ڈی سی بم دھماکا کیس: ملزم عبدالحمید بگٹی کی نظربندی کالعدم قرار ادھر کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رات گئے بلوچ کالونی کے قریب سے مقابلے میں گرفتار ملزم پر 6 مقدمات درج ہیں، پولیس نے فائرنگ تبادلے کے بعد ملزم کاشف کو زخمی حالت میں گرفتارکیا تھا۔ساجد سدوزئی کا بتانا ہے کہ ملزم کا ساتھی فرار ہے، ملزمان درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہیں۔کورنگی کراسنگ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جب کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
Category: کراچی
-

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کردی
کراچی غیر قانونی فارم ہاؤسز کے خلاف انسداد تجاوزات مہم کے دوران حکام سے جھگڑے سے متعلق کیس میں عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ آج کراچی میں ملیر عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے تحقیقاتی افسر پر رپورٹ پیش کرنے میں ناکام ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے متعلقہ حکام کو اگلی سماعت میں ترقی پسند رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔بعدازاں ، مقامی عدالت نے شیخ کی ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی.
-

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ملیر کورٹ پہنچ گئے
قائد حزبِ اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی ملیر کورٹ میں پیشی بڑی تعداد میں کارکنان موجود، کارکنان کی جانب سے والہانہ استقبال ہوا۔ تیرا دل میرا دل حلیم عادل، حلیم عادل
حلیم عادل شیخ کی ملیر کورٹ میں پیشی، کارکنان کی نعریبازی ہوئی۔قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملیر کی عدالت میں میڈیا سے بات چیت حفیظ شیخ کے جب سات ووٹ ضایع ہوتے ہیں تو اس کو جائز سمجھا جاتا ہے جب گیلانی کے سات ووٹ ضایع ہوتے ہیں تو ان کو ناجائز سمجھا جاتا ہےیہ ایک مقافات عمل ہے پئسوں سے سب کچھ خریدا نہیں جاتا ہے میں سندھ کی عوام کو کیس لڑتا ہوں پوری سندھ میں جاکر ان لوگوں کو بے نقاب کرتا ہوں اگر یہ دہشتگردی ہے تو میں کرتا رہوں گا عوام کی آواز بنتا رہوں گا۔ -

لوٹی رقم سے ملزم کیا کرتا رہا؟ حیران کن انکشاف
کراچی ڈکیتی اور منشیات فروشی کی بیج کنی کے لئے رینجرز اور پولیس نے اہم کارروائی کی ہے اور ایک ملزم کو دھرلیا ہے۔ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاون میں انٹیلی جنس بیس مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن میں ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم آفتاب احمد کو گرفتار کیا گیا جوکہ شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ رینجرز کے مطابق ملزم رواں سال 15جنوری کو ملزم اورنگی ٹاؤن میں ایک شہری کے گھر میں گھسا اور گھر میں موجود خواتین کو زودوکوب کرتے ہوئے ان سے دس لاکھ روپے چھین کر فرار ہوا، گرفتاری کے بعد ملزم نے واردات کا ااعترافترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ خواتین سے چھینی گئی رقم سے سرجانی میں ڈھائی لاکھ کاپلاٹ خریدا، ذاتی استعمال کے لئے موٹر سائیکل خریدی اور بقایا رقم سے گھریلو اخراجات پورے گئے۔
-

کراچی میں کتوں کے کاٹںے کے واقعات بڑھنے لگے
کراچی میں کتوں کے کاٹںے کے واقعات بڑھنے لگے۔ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں کتے کے کاٹنے سے 6 افراد زخمی۔ متاثرہ افراد میں 6 سالہ بچی بھی شامل ہے پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا یہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا صوبہ سندھ جہاں کتوں کا راج ہے، ہزاروں کی تعداد میں کتے صوبے بھر میں موجود ہیں، نہ تو بچے نہ بوڑھے اور نہ ھی جوان ان کتوں سے محفوظ ھیں. حکومتِ سندھ نے ان کتوں کو کھسی کرنے کے لیے کروڑوں روپے لیے لیکن ان سے کتے کھسی نہ ہو سکے.
-

حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرکے شہری سے مبینہ بھتہ خوری،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرکے شہری سے مبینہ بھتہ خوری کا معاملہ،انسداد دہشت گردی عدالت کورٹ نمبر 7 نے دو ملزمان اسد عباس گبول اور قمر صدیق کی عبوری ضمانت کنفرم کردی
عدالت نے دونوں ملزمان کو پچاس پچاس ہزار روپے مزید مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کیا تھا۔ میر ے موکل جاے وقوعہ پر موجود ہی نہیں تھے۔ سی ڈی آر ریکارڈ کے مطابق وقوعہ کے وقت اسد عباس رحیم یار خان جبکہ قمر صدیق گلستان جوہر میں میں موجود تھا،
وکیل کے مطابق دونوں ملزمان پولیس کے پاس شامل تفتیش ہوچکے ہیں، پولیس انویسٹی گیشن مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کراچکی ہے۔ ملزمان کو اس جھوٹے مقدمہ کا علم نہیں تھا جب ڈی پی او مظفر گڑھ کو عدالت کا وراںٹ گرفتاری ملا تو پتہ چلا۔جھوٹے مقدمہ کا علم میں آنے کے بعد ملزمان خود عدالت میں خود سرنڈر ہوئے ہیں استدعا ہے ضمانت کنفرم کی جائے۔ ملزمان کا کوی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں اس کیس کے علاوہ اور کوئی کیس ملزمان پر نہیں ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خود کو حساس اداروں کو اہلکار بتا کر بھتہ مانگا، مقدمے میں ایک ملزم قیوم پہلے ہی انسداد دہشت گردی کی کورٹ سے ضمانت پر ہے، مقدمہ سمیر بلوچ کی مدعیت تھانہ شرافی گوٹھ میں درج کیا گیاہے۔
-

سینیٹ کھیل میں سب سے زیادہ پیسا آصف زرداری نے لگایا،یہ گیلانی کی نہیں زرداری کی ہار ہے
کروڑوں نہیں اربوں روپے میں سینیٹ میں دوڑنے والے گھوڑے بکے ہیں،مگر اپ سیٹ بھی بہت بڑے ہی ملے ہیں۔کئی ویڈیوز منظر عام پر آئیں جن میں سینیٹ کا ووٹ کروڑوں روپے میں خریدنے اور بیچنے کی باتیں کی گئی کم سے کم ریٹ بھی سات آٹھ کروڑ روپے سامنے آیا ہے۔کئی صحافیوں نے یہ خبر بریک کی تھی کہ بینکوں اور تجوریوں کے منہ کھلے ہوئے ہیں اور سینیٹرز کی خریدو فروخت کی جا رہی ہے.
اس کھیل میں سب سے زیادہ پیسا آصف زرداری نے لگایا ہے مگر آج کھیل کی ساری بازی ہی پلٹ گئی۔آصف زرداری پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس بات پر زور دیتے تھے کہ اس بار کی چال ان کی مرضی سے کھیلی جائے اور وہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے ساتھ ساتھ حکومت کا تختہ بھی الٹنے میں کامیاب ہو جائیں گے مگر جس طرح سے پی ڈی ایم کو سینیٹ الیکشن میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔اس کے بعد سے تو شاید پی ڈی ایم اب ایک پیج پر نہیں رہ سکے گی۔جبکہ اسی حوالے سے سپریم کورٹ کے جج نے بھی ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمگلنگ اور حرام کی کمائی کے پیسے سے ووٹوں کی خریدوفروخت کی جارہی ہے۔جبکہ اٹارنی جنرل نے بھی اس حوالے سے عدالت میں کہا تھا کہ اس وقت اسلام آباد میں لوگ نوٹوں سے بھرے بیگ لے کر گھوم رہے ہیں اور سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے لیے ایم این اے اور ایم پی اے خریدے جا رہے ہیں۔ -

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر کا دست راست گرفتار
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امیر کے دست راست کو گرفتار کر لیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر کے دست راست کو گرفتار کیا۔ادھر کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رات گئے بلوچ کالونی کے قریب سے مقابلے میں گرفتار ملزم پر 6 مقدمات درج ہیں، پولیس نے فائرنگ تبادلے کے بعد ملزم کاشف کو زخمی حالت میں گرفتارکیا تھا۔ساجد سدوزئی کا بتانا ہے کہ ملزم کا ساتھی فرار ہے، ملزمان درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہیں۔کورنگی کراسنگ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جب کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ -

کیا تین تلوارکے قریب گرین بیلٹ ختم ہورہی ہے؟
کراچی کے علاقے تین تلوار کے قریب گرین بیلٹ ختم نہیں کیا جارہا، اس بات کی جمعہ کو تصدیق ہوئی ہے۔سوشل ایکٹیوسٹ اویس طور کی جانب سے چند روز قبل فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے پیچھے موجود کار شو روم کو راستہ دینے کیلئے گرین بیلٹ ختم کی جارہی ہے۔طور نے ڈی ایم سی ساؤتھ حکام کے افسران پر الزام لگایا کہ وہ اسے ذاتی فائدے کیلئے ہٹارہے ہیں۔ ایکٹیوسٹ نے کہا کہ کراچی میں گرین بیلٹس کو ڈی ایم ایس افسران کی ملی بھگت سے ہٹایا جارہا ہے۔ گرین بیلٹ پبلک پراپرٹی ہے اور ڈی ایم سی انتظامیہ کو کسی کو فائدہ پہنچانے کیلئے اسے ہٹانے کا کوئی حق نہیں ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سودھڑ نے کہا ان الزامات کی سختی سے تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تین تلوار کے قریب گرین بیلٹ کسی کیلئے ختم نہیں کی جارہی، یہ پبلک پراپرٹی ہے اور ضلعی انتظامیہ اس بات کے حق میں ہے کہ ڈسٹرکٹ کو صفا اور ہرا بھرا بنایا جائے۔ گرین بیلٹ کی خوبصورتی کیلئے کام جاری ہے اور اس کی تزین و آرائش کیلئے پتھروں کو تبدیل کیا جارہا ہے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کوئی سچائی نہیں، انتظامیہ ضلع جنوبی کے چوراہوں اور گرین بیلٹ کو خوبصورت بنارہی ہے، اور کسی کو بھی انہیں نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی ایم سی ساؤتھ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز محکمہ پارکس محمد احمد نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ تین تلوار گرین بیلٹ کو خوبصورت بانے کا کام آئندہ ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا، محکمہ پارکس گرین بیلٹ پر پتھر تبدیل اور فوارہ نصب کررہا ہے۔محمد احمد کا کہنا ہے کہ اویس طور سابق کونسلر اور پاکستان تحریک انصاف کا رکن ہے، اس ویڈیو کا مقصد ڈی ایم سی ساؤتھ میں مثبت کاموں کے باوجود تنازع کھڑا کرنا
-

نیول چیف کی متحدہ عرب امارات کی عسکری قیادت سے ملاقات
نیول چیف کی متحدہ عرب امارات کی عسکری قیادت سے ملاقات اسلام آباد،12 مارچ2021چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران یو اے ای مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹینٹ جنرل حماد محمد تھانی الرمیتھی اور کمانڈر یو اے ای نیول فورسز رئیر ایڈمرل (پائلٹ) سعید بن حمدان النہیان سے ملاقاتیں کیں۔نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر کمانڈر یو اے ای نیول فورسز نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا اور انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انھیں متحدہ عرب امارات بحریہ کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔امیرالبحر نے ابو ظہبی میں قائم جہاز سازی کی صنعت، نیول فورسز انسٹی ٹیوٹ اور گھنٹ آﺅٹ نیول بیس کا دورہ بھی کیا۔کمانڈر یو اے ای نیول فورسز سے ملاقات کے دوران باہمی بحری تعاون اور علاقائی بحری سیکیورٹی کے امور زیرِ بحث آئے۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرولز اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے پاکستان کی بین الاقوامی بحری مشق امن۔21 میں شرکت پر یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔ کمانڈر یو اے ای نیول فورسز نے مشترکہ بحری سیکیورٹی اور مشق امن۔ 21کے کامیاب انعقاد کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔بعدازاں، متحدہ عرب امارات مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور بشمول باہمی دفاعی تعاون کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ نیول چیف نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشقوں اور تربیتی پروگرامز کے ذریعے روابط بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ معززین نے باہمی روابط کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے مابین بالخصوص دفاعی تعلقات میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔
