Baaghi TV

Category: کراچی

  • پیپلزپارٹی کی پیشکش پرایم کیوایم پاکستان کی باہمی مشاورت جاری ہے،

    پیپلزپارٹی کی پیشکش پرایم کیوایم پاکستان کی باہمی مشاورت جاری ہے،

    وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پیشکش پرایم کیوایم پاکستان کی باہمی مشاورت جاری ہے، ایم کیوایم پاکستان کے دروازے تمام جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیوایم میں تمام فیصلے جمہوری طریقے سے ہوتے ہیں، ایم کیوایم سے بہت ساری جماعتیں مل رہی ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی ہے تنظیمی مصروفیات کے باعث ایم کیوایم پاکستان کے ارکان مصروف تھے ایم کیوایم پاکستان پی ٹی آئی کے ظہرانے میں مصروفیت کے باعث شریک نہ ہوسکی مصروفیت سے متعلق پی ٹی آئی کوآگاہ کردیاتھا۔امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے معاہدہ ہے پی ٹی آئی سے جوبھی نامزدہوگااسے ووٹ دیاجائے گا ایم کیوایم کے نامزدامیدوارکوپی ٹی آئی کی طرف سے بھی ووٹ دیاجائے گا ایم کیوایم کے تمام ارکان پرپورایقین ہے قیادت کے کہنے پرہی ووٹ دیں گے۔

  • اہم وفاقی وزراء کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان عمران خان

    اہم وفاقی وزراء کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان عمران خان

    سینیٹ کے انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کئی وزراء کی کارگردگی سے خوش نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیلیور نہ کرنے والے وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلیور اور کارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیراعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔
    اہم وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم کو یہ احساس ہو گیا کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔وزیراعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہو گی ۔وزیر نے انکشاف کیا کہ کابینہ میں وہی لوگ رہیں گے جو کارگردگی دکھائیں گے۔

  • *کراچی کا معروف علاقہ ‘ڈینسوہال’ واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل*

    *کراچی کا معروف علاقہ ‘ڈینسوہال’ واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل*

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے اولڈ ایریاز کے معروف کاروباری علاقے ’ڈینسو ہال‘ کو بھی عام ٹریفک کے لیے بند کرکے واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل کردیا گیا ’ڈینسو ہال‘ کی واکنگ اسٹریٹ کو لینڈ اسکیپ راہ گزر کا نام دیا گیا ہے اور اسے ثقافتی فلاحی تنظیم نے مختلف اداروں کی معاونت سے تیار کیا ڈینسو ہال راہ گزر کو ’ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان‘ نے کراچی کے اولڈ ایریاز اور قدیم عمارتوں کو محفوظ بنانے کے منصوبے کے تحت واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل کیا ڈینسو ہال کے علاقے کو واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل کیے جانے کے موقع پر 28 فروری کو وہاں 150 کے قریب درخت بھی لگائے گئے جب کہ راہ گزر میں کراچی کی 12 قدیم عمارتوں کے تیار کیے گئے ماڈل بھی رکھے گئے ہیں تاکہ پیدل چلنے والے افراد کراچی کی قدیم ثقافت سے لطف اندوز ہو سکیں۔ مذکورہ منصوبے کے تحت واکنگ اسٹریٹ کو تیار کرنے کے لیے مکلی میں تیار کی گئی خصوصی ٹائلز لگائی گئی ہیں، جنہیں خواتین نے تیار کیا تھا۔ مکلی میں تیار کی گئی خوبصورت ٹائلز کو تیار کرنے والی خواتین کو بھی پہلے ’ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان‘ سے ٹائلز کی تیاری کی تربیت دی گئی تھی اس حوالے سے ’ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان‘ کی سربراہ یاسمین لاری نے بتایا کہ مکلی میں تیار کی گئی ٹائلز کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں سیمنٹ کا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ مذکورہ ٹائلز مٹی، ریت اور پتھر کے خام مال سے تیار کی گئی ہیں ان کے مطابق مذکورہ ٹائلز جہاں دکھنے میں خوبصورت ہیں، وہیں وہ ثقافت کو بھی پیش کرتی ہیں جب کہ ان ٹائلز کی تیاری سے قبل ان کا ٹیسٹ سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کی لیبارٹریز میں بھی کیا گیا۔ ڈینسو ہال کو واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل کیے جانے سے قبل وہاں درخت لگائے گئے تھے اور 28 فروری کو بھی روٹری کلب پاکستان اور اسٹار لنکس جیسی تنظیموں کی معاونت سے مزید درخت لگائے گئے ڈینسو ہال کو واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل کیے جانے کے حوالے سے یاسمین لاری نے بتایا کہ منصوبہ شروع کرنے سے قبل علاقے سے تمام تاروں اور پولز کو ہٹایا گیا ہے تاکہ وہ درختوں کے پنپنے میں رکاوٹ نہ بن سکیں انہوں نے بتایا کہ واکنگ اسٹریٹ منصوبے کے لیے انہیں کراچی کشمنر کے دفتر سے اچھی مدد ملی ہے جب کہ ڈینسو ہال علاقے کے کاروباری و دکاندار حضرات نے بھی ان کی مدد کی اور مقامی لوگ بھی اس پر بہت خوش ہیں کہ علاقے میں ٹریفک کو آمد و رفت کو بند کرکے اسے واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل کیا گیا ہے ڈینسو ہال کو واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل کیے جانے کے موقع پر 28 فروری کو مزید 150 درخت لگائے گئے اور اس موقع پر شہری جنگلات کلفٹن منصوبے کے شہزاد قریشی بھی موجود تھے علاقہ مکینوں اور ڈینسو ہال کے دکانداروں و دیگر کاروباری افراد نے بھی علاقے کو واکنگ اسٹریٹ میں تبدیل کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اسٹاک مارکیٹ کا دھڑن تختہ ،مندی کا رجحان

    سپریم کورٹ کا فیصلہ اسٹاک مارکیٹ کا دھڑن تختہ ،مندی کا رجحان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ اسٹاک مارکیٹ کا دھڑن تختہ ،مندی کا رجحان

    حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر صدارتی آرڈیننس کے حوالہ سے درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا،تاجر پریشان حال دکھائی دئیے، حکومت کے خلاف فیصلہ آنے پر سٹاک مارکیٹ میں بھی اسکا اثر پڑا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 287 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100انڈیکس 45 ہزار 577 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔تاہم کاروبار کے آغاز پر فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں 1 پیسے کے اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 158.10 سے بڑھ کر 158.20 روپے کا ہوگیا ہے۔

    سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر محفوظ رائے سنا دی،سینیٹ انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے ،عدالت نے کہ اہے کہ سینیٹ کے انتخابات آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے ،فیصلہ چار ایک سے سنایا گیا ہے ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوتے ہیں،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ آزادانہ اورشفاف انتخابات کرائے،شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرے ، تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، الیکشن کمیشن کےپاس اختیار ہے کہ وہ کرپٹ پریکٹس کیخلاف کارروائی کرے،

    چیف جسٹس  نے کہاکہ تفصیلی وجوہات بعد میں دی جائیں گی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ریفرنس پررائے نہیں دینی چاہیے

    اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ملتوی، عدالت کا بڑا حکم

    مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

    سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

    عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

    پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

    مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

    سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

    13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

    شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

    استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات کیسے ہوں گے؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل آ گیا

    سینیٹ انتخابات میں شبلی فراز نہیں بلکہ کس کو ووٹ ملیں گے؟ شبلی فراز نے سچ بتا دیا

    سینیٹ الیکشن، اپوزیشن کی دو پارٹیوں کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو خریدنے کی کوشش

    سینیٹ انتخابات، پنجاب کی طرح باقی صوبوں میں بھی سیٹلمنٹ جاری،وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

    حکومت کو نہ عقل ہے اور نہ ہی قانون کا علم، پی پی رہنما کا سپریم کورٹ فیصلے پر رد عمل

  • پلوشہ خان سینیٹ انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار

    پلوشہ خان سینیٹ انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار

    سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دےدیا تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سینیٹ الیکشن میں پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سے متعلق سماعت ہوئی ، پلوشہ خان کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے، اعتراض کنندہ عاقب راجپر ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا میں سینیٹ الیکشن کی تشریح کرنا چاہتا ہوں، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے یہ بتائیں، پلوشہ کو الیکشن سے کیسے روکا جا سکتا ہے عاقب راجپر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ریٹرننگ افسر نے ہمیں سنا ہی نہیں، پلوشہ خان نےجعل سازی سےووٹ کراچی منتقل کرایا، جس پر عدالت نے کہا ووٹ منتقل کرنے کا تو باقاعدہ قانون موجود ہے، رٹ پٹیشن میں کیسی کو کیسے نااہل قرار دے سکتے ہیں، ووٹ پنجاب سے سندھ منتقل کرنےپرکیا خلاف قانون ہوا، یہ عدالت اپیلنٹ ٹربیونل نہیں جو دستاویزات کا جائزہ لے جسٹس محمدعلی مظہر کا کہنا تھا کہ آپ ہمیں یہ بتائیں کہ خلاف قانون کیاہوا تو عاقب راجپر نے کہا ووٹ منتقل کرنےکی قانون سازی اپنے مفاد میں کی گئی، اسی لیے تو کہا جاتا ہے غریب کے لیےکچھ اورامیرکےلیےکچھ اورقانون، اقدام صوبوں کی نمائندگی کے تناسب میں مداخلت ہے جسٹس امجد علی سہتو نے سوال کیا ہمیں یہ بتائیں ٹربیونل نے کیا خلاف قانون فیصلہ دیا، جس پر عاقب راجپر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پلوشہ خان کے پاس سندھ میں کوئی جائیداد نہیں تو جسٹس امجد علی سہتو نے کہا بات وہ کریں جو قانون آپ کو اجازت دیتا ہے، آپ مطمئن کریں کہ آپ کیسے اعتراض دائر کر سکتے ہیں،آپ عدالت میں غیر متعلقہ دلائل دے رہے ہیں۔
    عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کردیئے اور پلوشہ خان کو سینیٹ الیکشن لڑنے کیلیے اہل قرار دے دیا۔

  • اعجاز جکھرانی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

    اعجاز جکھرانی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اعجاز جکھرانی کے خلاف نیب انکوائریز سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت اعجاز جکھرانی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکوئری میں کال اَپ نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور نیب بدنتیی پر انکوئری کر رہا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز جکھرانی کے خلاف ایجوکیشن ورکس سروس میں انکوئری جاری ہے۔دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت تک اعجاز جکھرانی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔نیب مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف تین انکوائریز کر رہا ہے جبکہ ان کے خلاف سکھر میں ایک ریفرنس بھی دائر ہوچکا ہے۔ تین ماہ قبل نیب کورٹ سکھر نے فرد جرم بھی عائد کی تھی.

  • شہزاد رائے کے بچپن کے دوست کا امریکا سے کراچی آتے ہوئے اچانک انتقال

    شہزاد رائے کے بچپن کے دوست کا امریکا سے کراچی آتے ہوئے اچانک انتقال

    معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کے بچپن کے دوست کا امریکا سے کراچی آتے ہوئے انتقال ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنے دوست نواز سیانی کی آخری تصویر شیئر کی جس میں وہ دبئی ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نواز سیانی میرے بچپن کا دوست تھا جو امریکا میں مقیم گلوکار نے لکھا کہ نواز امریکا سے کراچی آرہا تھا اور اس نے مجھے آخری مسیج کیا تھا کہ میں چند گھنٹوں میں تمہیں ملوں گا۔

  • جناح ایکسپریس کو پاکستان ریلویز کی جانب سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا

    جناح ایکسپریس کو پاکستان ریلویز کی جانب سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا

    لاک ڈاؤن کے دوران معطل کی جانے والے لکژری ٹرین جناح ایکسپریس کو پاکستان ریلویز کی جانب سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی نان اسٹاپ جناح ایکسپریس دوران سفر خانیوال، روہڑی اور حیدر آباد پر اسٹاپ کرے گی۔ٹرین لاہور سے دوپہر 2 بج کر 45 منٹ روانہ ہو کر اگلے دن صبح 7 بج کر 15 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے کراچی آتے وقت ٹرین ڈرگ روڈ اسٹیشن پر بھی 2 منٹ کا اسٹاپ کرے گی۔ کراچی سے دوپہر 3 بجے ٹرین روانہ ہو کر اگلے دن صبح 7 بج کر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔جناح ایکسپریس مسافروں کو ساڑھے 16 گھنٹے میں اپنی منزل تک پہنچائے گی۔ اکانومی کلاس کا یکطرفہ کرایہ 2ہزار 300 روپے اور اے سی بزنس کا کرایہ 5ہزار 250 روپے مختص کیا گیا ہے۔مسافر ریزرویشن دفاتر اور اسٹیشن کے علاوہ آن لائن سروس سے بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں.

  • : سندھ میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ ہوگیا،

    : سندھ میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ ہوگیا،

    سندھ میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ ہوگیا، متاثرہ شخص کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 24 سالہ رب نواز میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوگئی، رب نواز کراچی کے علاقے بلاول چورنگی کا رہائشی ہے اور پیشہ ورانہ طور پر چرواہا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو جناح اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے اور رب نواز کو جب اسپتال لایا گیا تب خون کا بہاؤ (بلیڈنگ) جاری تھی۔ واضح رہے سندھ میں رواں سال کانگو وائرس کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

  • لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی

    لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی

    پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔کراچی کنگز نے ٹیم میں عامر یامین کی جگہ محمد الیاس کو شامل کیا ہے۔ایونٹ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے 2، 2 میچز جیت رکھے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی رن ریٹ کے اعتبار سے دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے.