Baaghi TV

Category: کراچی

  • سوئی سدرن گیس انتظامیہ ملازمین کیخلاف کارروائی سے اجنتاب کرے، وقار مہدی

    سوئی سدرن گیس انتظامیہ ملازمین کیخلاف کارروائی سے اجنتاب کرے، وقار مہدی

    Whatsapp
    پیپلزپارٹی سندھ کےجنرل سکریٹری اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ ملازمین کو ہراساں نہ کرے اور اُن ہتھکنڈوں سے باررہے جو پاکستان اسٹیل اور پی آئی اے سی کی انتظامیہ نے ملازمین کے خلاف استعمال کئے۔انھوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ لوئر رینکنگ اسٹاف اور افسران کو بلاوجہ ڈسپلینری ایکشن کے نام نوٹس کے ذریعے خوف زدہ کررہی ہے جس سے ملازمین میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دفتر میں آپس میں کی جانے والی گفتگو کو بھی جواز بنایا جارہا ہے جس کی مثال کسی بھی دوسرے ادارے میں نہیں ملتی۔

  • سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کیلئے 2 نشستوں پر امیدوار دستبردار کرنے پر رضامند

    سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کیلئے 2 نشستوں پر امیدوار دستبردار کرنے پر رضامند

    پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کیلئے 2 نشستوں پر اپنے امیدوار دستبردار کرانے پر رضامندی ظاہر کردی۔پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیوایم پاکستان مرکز بہادرآباد پہنچا جس میں ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب اور وقار مہدی شامل تھے۔ایم کیو ایم رہنماؤں اور پی پی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم کی دو نشستوں کیلئے اپنے امیدوار دستبردار کرانے کو تیار ہیں لیکن متحدہ کو بھی یوسف رضا گیلانی والی نشست پر مدد کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر یہاں آئیں ہیں، متحدہ نے کہا ہے کہ ہماری گزارشات کو رابطہ کمیٹی میں رکھیں گے۔ناصر حسین کا کہنا تھاکہ پنجاب میں تحریک انصاف بہت خوفزدہ تھی، تحریک انصاف کے امیدواروں پر ان کے ہی اراکین کو تحفظات تھے۔ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا تھاکہ مرکز آمد پر پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تاخیر سے ہی صحیح لیکن پیپلزپارٹی نے گزارشات رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے درخواست کی ہے کہ شہری سندھ سے احساس محرومی کو دور کیا جائے۔عامر خان کا کہنا تھاکہ احساس شراکت اور بلدیاتی اداروں کا بھی مسئلہ ہے، سینیٹ کا وقت تو گزر جائے گا لیکن مسائل حل کرنا ہوں گے۔

  • ڈی ایس پی اور دیگر اہلکاروں کے سامنے سانپ مارا، حلیم عادل نے بیان ریکارڈ کرالیا

    ڈی ایس پی اور دیگر اہلکاروں کے سامنے سانپ مارا، حلیم عادل نے بیان ریکارڈ کرالیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کراچی پولیس کے افسران کو اپنا بیان ریکارڈ کرالیا۔حلیم عادل شیخ نے سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی سرفراز نواز اور ایس ایس پی کورنگی فیصل چاچڑ کو بیان دیا۔حلیم عادل نے اپنے بیاں میں کہا کہ کمرے کے ساتھ ہی باتھ روم کے باہر سانپ برآمد ہوا جس پر انھوں نے پہلے چپل ڈھونڈی پھر سامنے چوکھٹ کی لکڑی کا ٹکڑا ملا۔ان کا کہنا تھاکہ الماری سے گرنے والے برتنوں کا شور سن کر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اور دیگر اہلکار آئے جب ڈی ایس پی اور عملہ کمرے میں آیا تو سانپ زندہ تھا اور ان سب کے سامنے سانپ مارا۔ میرے کمرے میں 4 فٹ لمبا کالا ناگ چھوڑا گیا: حلیم عادل شیخ حلیم عادل کا کہنا تھا کہ میں نے ڈی ایس پی کو کہا کہ اس کی ویڈیو اور تصاویر اپنے افسران کو بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ باتھ روم کی چھت میں تین سے چار انچ کا سوراخ تھا، افسران نے بتایا ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں لیکن کمرے کے باہر کوریڈور اور سیڑھیوں پر کوئی کیمرا نہیں تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے بیان میں مزید کہا کہ پولیس افسران کی اجازت سے گھر سے کھانا منگوانا شروع کیا تو افسران نے کھانا چیک کرانے اور ایک سپاہی کو ساتھ کھلانے کی ہدایت کی، تین مقامات پر تلاشی کے بعد کھانا پہنچایا جاتا تھا۔

  • سندھ حکومت نے روشنیوں کے شہر کراچی کو کھنڈرات شہر بنادیا علامہ رضی حسینی

    سندھ حکومت نے روشنیوں کے شہر کراچی کو کھنڈرات شہر بنادیا علامہ رضی حسینی

    سندھ حکومت نے روشنیوں کے شہر کراچی کو کھنڈرات شہر بنادیا علامہ رضی حسینی سندھ حکومت میرٹ کا قتل عام بند کرے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے ۔امیر کراچی علامہ رضی حسینی بوگس مردم شماری اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کرپٹ سسٹم کو بے نقاب کر چکی۔امیر کراچی علامہ رضی حسینی مردم شماری کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ امیر کراچی علامہ رضی حسینی سندھ حکومت نے اقرباء پروری کی انتہا کر کے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں ۔امیر کراچی علامہ رضی حسینی سندھ حکومت نے روشنیوں کے شہر کراچی کو کھنڈرات کا شہر بنا دیا ۔ امیر کراچی علامہ رضی حسینی کراچی تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کےامیر علامہ رضی حسینی نے حکومت سندھ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت میرٹ کا قتل عام بند کرے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے ۔سندھ حکومت نے اقرباء پروری کی انتہا کر کے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں ۔اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان بے روزگار ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے من پسند افراد کو بغیر کسی اہلیت کے نوازا جارہا ہے ۔ دوسری جانب انہوں نے سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی کی ابتر حالت پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بوگس مردم شماری اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کرپٹ سسٹم کو بے نقاب کر چکی ہے ۔ مردم شماری کسی بھی ملک ، صوبہ ،شہر یا گاؤں کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ جبکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی کو نام نہاد مردم شماری کے تحت انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔۔ سڑکوں کی ابتر حالت ، سرکاری ہسپتالوں کی قلت ، تعلیم اور روزگار کے مسائل نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔ آخر میں علامہ رضی حسینی نے تمام حکومتی اداروں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فی الفور از سر نو شفاف مردم شماری نہ کروائی گئی اور میرٹ کا قتل عام بند نہ کیا گیا تو بد ترین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ۔

  • کراچی کنگز نے ملتان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی کنگز نے ملتان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز نے 196 رنز کا بڑا ہدف 19 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔بابر اعظم نے 60 گیندوں پر 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ جو کلارک نے 26 گیندوں پر 54 اور شرجیل خان نے 14 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔فوٹو بشکریہ پی سی بی قبل ازیں کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان کی جانب سے محمد رضوان اور کرس لین نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا لیکن پانچویں اوور میں کرس لین 14 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔محمد رضوان نے ایک بار پھر اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیمز ونس نے 29 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے۔صہیب مقصود 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور ملتان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے دو جب کہ عماد وسیم، محمد عامر، ڈینیل کرسچن اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ملتان سلطانز نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جب کہ کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شکست کے بعد آج میدان میں اترے گی۔پاکستان سپرلیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ کراچی کنگزاور ملتان سلطانز کے درمیان جب کہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

  • ذوالفقار مرزا کیخلاف ایم پی اے کی دکان اور تھانے پر حملے کے کیس میں فیصلہ محفوظ

    ذوالفقار مرزا کیخلاف ایم پی اے کی دکان اور تھانے پر حملے کے کیس میں فیصلہ محفوظ

    : ذوالفقار مرزا کیخلاف ایم پی اے کی دکان اور تھانے پر حملے کے کیس میں فیصلہ محفو ظ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا پر رکن صوبائی اسمبلی کی دکان اور تھانے پر حملے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کے دوران گواہوں نے بیان قلمبند کرائے اور وکلا کی جانب سے جرح کی گئی۔ عدالت نے 6 مارچ تک سماعت ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر دو کیسز میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔پولیس کےمطابق ملزمان پر بدین میں دہشت گردی، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر الزامات ہیں۔ ملزمان کے خلاف بدین کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

  • عزیر بلوچ کو ایک اور مقدمے میں بری کردیا

    عزیر بلوچ کو ایک اور مقدمے میں بری کردیا

    کراچی لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کو ایک اور مقدمے میں بری کردیا گیا۔کراچی کی سیشن عدالت نے لیاری گینگ کے اہم کردار ارشد پپو کے قریبی ساتھی کے قتل کے کیس کا فیصلہ سنایا۔ پولیس کے مطابق عزیر بلوچ نے 2014میں ارشد پپو کے قریبی ساتھی کو ہلاک کیا تھا۔وقعہ کا مقدمہ کلاک کوٹ تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔ عزیر بلوچ کو مجموعی طور پر 59 مقدمات میں 10 مقدمات میں بری کیا جاچکا ہے۔

  • پی ایس ایل 2021 کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف 7 وکٹوں سے جیت لیا

    پی ایس ایل 2021 کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف 7 وکٹوں سے جیت لیا

    پی ایس ایل 2021 کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف 7 وکٹوں سے جیت لیا بابر اعظم کی 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے کراچی کنگز کو کروز کو ملتان سلطانز پر فتح دلانے میں مدد فراہم کی ، ہوم ٹیم نے سات وکٹیں بچا کر میچ جیت لیا۔کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے چھٹے ایڈیشن کا 9واں میچ ملتان سلطانز کے خلاف 7 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز نے 196 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ساتویں دن دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

  • پی پی پی مرکزی الیکشن سیل کے انچا رج کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

    پی پی پی مرکزی الیکشن سیل کے انچا رج کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

    پی پی پی مرکزی الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر پاکستان کو خط

    تاج حیدر نے اپنے خط میں گورنر سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی نشاندہی ہے عمران اسماعیل نے گورنر ہاوَس میں پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے سینیٹ امیدوران کے اجلاس کی صدارت کی اجلاس کے دوران سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدواران کو کامیاب کروانے کی حکمت عملی بنائی گئی مختلف ٹی وی چینلز نے مذکورہ اجلاس کی خبر نشر کی، اور جسے اخبارات نے بھی اپنے فرنٹ پیجز پر شایع کیا ہے اخبارات نے یہ خبر بھی شایع کی ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے مشاورتی کاوَنسل نے بھی اس حوالے سے گورنر پر تنقید کی ہے مذکورہ مشاورتی کاوَنسل نے الزام لگایا ہے کہ گورنر اپنے من پسند پی ٹی آئی امیدواران کو کامیاب کرانا چاہتا ہے
    مشاورتی کاوَنسل نے گورنر عمران اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے مشاورتی کاوَنسل کے بیان سے واضح ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوران کی سلیکشن گورنر نے کی مذکورہ معاملہ الیکشن کمیشن کے ضوابط و قوائد کے سیکشن 5 کی صریحاً خلاف ورزی ہے
    مذکور سیکشن صدر اور تمام گورنرز کو پابند کرتا ہے کہ وہ سینٹ الیکشن میں امیدوران کی کسی بھی صورت میں مہم کا حصہ نہیں بنیں گے
    مذکورہ سیکشن کے تحت صدر اور گورنرز اس سلسلے میں اپنے دفاتر یا رہائشگاہوں کو بھی استعمال نہ کرنے کے پابند ہیں یہ ثابت ہوچکا کہ گورنر نے انتخابات کے صاف و شفاف عمل میں مداخلت اور اثرانداز ہونے کے لیئے اپنے عہدے کا استعمال کیااس کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ اپنے دفتر کو ووٹ حاصل کرنے اور الیکشن مہم کے لیئے بھی استعمال کیا ہےجناب چیف الیکشن کمشنر! مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمان کی شرکت مزید باعثِ تشویش ہے یہ اس ضابطہ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی ہے جو 22 فروری کو آپ کی زیرصدارت اجلاس میں تشکیل دیا گیا
    جناب چیف الیکشن کمشنر، ازراہ کرم اِس شکایت پر سیکشن 234 (1) کے تحت ایکشن لیں اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 234 (3) کو بھی اس سے ملا کر پڑھیئے: تاج حیدر

  • خرم شیر زمان کا صوبائی صلاحکار ویرجی کولہی کے حوالے سے بیان

    خرم شیر زمان کا صوبائی صلاحکار ویرجی کولہی کے حوالے سے بیان

    خرم شیر زمان کا صوبائی صلاحکار ویرجی کولہی کے حوالے سے بیان ,مراد شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں پی پی کی جاگیردارانہ سوچ واضع ہے صوبائی صلاحکار ویرجی کولہی تھرپارکر کے الیکشن میں مخالف جماعت کو ووٹ دینے والے سرکاری ملازمین کے لیے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس لسٹ موجود ہے سب کو تعلقہ بدر کیا جائے، الفاظ سندھ میں قائم سلطنت زردار کی عکاسی ہے کوئی سن کوٹا تو کوئی چمچا گیری کرکے صلاحکار تو بن جاتے ہیں لیکن سیاست میں مخالفت، ادب اور تمیز بھول جاتے ہیں کوئی جعلی نواب تو کوئی شراب کے کاروبار میں ملوث ہے تو کوئی ننگر کے پتھر چوری کرنے میں سندھ کے لوگ ان جعلی جیالوں کو ضرور پہچانیں