سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 2900 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 6 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونےکی قیمت 2486 روپے اضافے سے 91 ہزار 487 روپے ہوگئی ہے ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 24 ڈالر اضافے کے بعد 1736 ڈالر ہوگئی ہے.
Category: کراچی
-

کراچی میں سرکاری ادارے اور شاپنگ مال انتظامیہ کا تنازع شدت اختیار کرگیا
کراچی میں سرکاری ادارے اور شاپنگ مال انتظامیہ کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ہے سرکاری ادارے نے شاپنگ مال کے داخلی دروازے پر کچرے سے بھرے ٹرک الٹ دیے۔شاپنگ مال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان پر ٹیکسز میں اضافے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر کیسز واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے سربراہ کاکہنا ہے کہ ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے شاپنگ مال کی صفائی نہیں کرتے اور انہیں نہیں معلوم کہ شاپنگ سینٹر کے باہر کچرا کس نے ڈالا ہے۔
-

لاہور کی بجائے اب پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کہاں ہونگے؟
سٹی 42: پی ایس ایل 6کے باقی میچز جون میں کروانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت اجلاس میں لیگ کے حوالے سے فیصلہ کیاگیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 6 کو ملتوی کرنا پڑا جبکہ کچھ کھلاڑیوں میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، صورت حال کو مدنظر رکھتے پی سی بی نے باہمی مشاورت سے اس کو ملتوی کرنے پر اتفاق کیاتھا جس کے بعد اس کوروکنا پڑا،اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اہم فیصلہ کیا جس کے تحت بقیہ ملتوی میچز کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی اور فرنچائز مالکان میں لیگ کے معاملات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ پی ایس ایل سکس کے باقی میچز جون میں کروائے جائیں گے اور جس کی میزبانی کراچی کرے گا۔ دوسری جانب راڈ کاسٹرز اور سپانسرز نے قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کو ری شیڈول کرنے کی تجویز دی ہے، اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی خود کرکٹ ساؤتھ افریقہ سے رابطہ کرکے بات کریں گے۔ پی سی بی نے پی ایس ایل سکس ملتوی ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے خود مختار انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
-

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مندی کا رجحان
کراچی سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز مندی کا رجحان، 408 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ نہ سنبھل سکی، 100 انڈیکس 408 پوائنٹس کمی کے بعد 43 ہزار 283 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا، 531.23 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہو گیا اور 43691.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
-

پی ٹی آئی صدروومن ونگ کراچی فضہ زیشان کا شب معراج کے موقع پر پیغام
پی ٹی آئی صدروومن ونگ کراچی فضہ زیشان کا شب معراج کے موقع پر پیغام شب معراج کا پیغام آج بھی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے،بے شک واقع معراج انسانی تاریخ میں معجزہ ہے جو پوری نوع انسانی کے لیے بہت بڑی بشارت ہے، شب معراج کا سبق ہےانسان اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلے تو اسے قرب الہی حاصل ہوگا بحیثیت مسلمان ہمیں اختلافات کو چھوڑ کر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے شہر میں یوم معراج کے موقع پر سیکیورٹی ادارے منعقدہ اجتماعات کی سخت سیکیورٹی یقینی بنائیں.
-

پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا اظہارِ تشویش
*پی ٹی آئی کراچی* رواں مالی سال جاری کردہ سندھ کی آڈٹ رپورٹ میں 9 ارب کی بے ضابطگیوں کا معاملہ معاملے پر ترجمان پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا اظہارِ تشویش سندھ کے کرپٹ ٹولے کی سالانہ کارکردگی کی قلعی عوام کے سامنے کھل چکی ہے، جمال صدیقی سندھ کی ترقی ، تعلیم، صحت اور بہتر مستقبل کے پیسوں میں خرد برد انتہائی شرمناک ہے، جمال صدیقی سندھ حکومت اور وزراء کا بس چلے تو کرپشن کو بھی جائز قرار دے دیں، جمال صدیقی پی پی نے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کیے اور صوبے کی ترقی کا پیسہ سینیٹ پر خرچ کیا، جمال صدیقی عوام کے خون پسینے کی محنت سے پی پی اسلام آباد میں اپنا چورسینیٹر لیکر آئی ہے، جمال صدیقی منی لانڈرنگ کے علمبرداروں نے بےضابطگیوں کی مد میں عوامی فنڈز کا ضیاع کیا ہے، جمال صدیقی وزراء کی بےضابطگیوں پر مکالموں اور ڈھٹائی کو سلام ہے، جمال صدیقی سپریم کورٹ سندھ حکومت کی کرپشن کا نوٹس لے ، جمال صدیقی تحریک انصاف سندھ میں جاری کرپشن پر خاموش نہیں رہے گی، جمال صدیقی پی پی کا صوبے سے جلد خاتمہ یقینی بنائیں گے، جمال صدیقی
-

کراچی میں پولیس کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ، ملزم دہشت گروں کے اہلخانہ کو افغانستان لانے اور لیجانے میں ملوث رہا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد خلیل اللہ عرف قاری کو گرفتار کرکے دستی بم اور پستول برآمد کرلی۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے کہا کہ گرفتار ملزم 2007 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا اور سوات میں آپریشن شروع ہوتے ہی روپوش ہوگیا تھا۔عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم نے افغانستان میں دہشتگری کی تربیت حاصل کی ، 2012میں ملزم نےجاوید سواتی کےساتھ رزق آباد ٹریننگ سینٹر کی ریکی کی اور اورنگی میں بینک ڈکیتی کےدوران گاڑی پر فائرنگ کی۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ 2016 میں ملزم دہشت گروں کے اہلخانہ کو افغانستان لانے اور لیجانےمیں ملوث رہا جبکہ 2018 میں طارق بٹن کے ہمراہ سعیدآباد ٹریننگ سینٹرکی ریکی کی اور ساتھیوں سمیت دوبارہ ٹریننگ سینٹرپر خودکش حملہ پلان کرنے کے ساتھ ساتھ اورنگی میں خودکش کوتیار کرنے کیلئے گھر بھی حاصل کیا۔
-

پی ٹی آئی نے 2 منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی
کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دو منحرف اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔پی ٹی آئی نے جماعتی حکمتِ عملی سے روگردانی کرنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار خان کے خلاف اقدام اٹھاتے ہوئے دونوں کی رکنیت کو ختم کردیا۔
سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے منحرف رکن نے بڑا اعلان کردی اسلم ابڑو پی ایس ون جیکب آباد اور شہریار خان پی ایس 18 گھوٹکی سے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔اس حوالے تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب غربی سندھ کراچی نے متفقہ فیصلہ جاری کردیا جب کہ تحریک انصاف کی قیادت کو دونوں اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ سینیٹ انتخابات کے دوران اسلم ابڑو اور شہریارخان نے جماعتی احکامات سے روگردانی کی، دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا جس کےبعد شواہد کی پڑتال اور ملزمان کی جانب سے صفائی پیش نا ہونے پر معاملہ نمٹایا گیا۔ -

بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی ایم این اے پیر سید فضل شاہ اور پیر سید احمد رضا شاہ سے تعزیت کا اظہار
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی ایم این اے پیر سید فضل شاہ اور ایم پی اے پیر سید احمد رضا شاہ سے تعزیت کا اظہار پی پی پی چیئرمین کا پیر سید فضل شاہ اور پیر احمد رضا شاہ کے بھائی پیر رفیق احمد شاہ کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم دکھ کی اس گھڑی میں قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے: بلاول بھٹو زرداری کا تعزیتی پیغام دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم پیر رفیق احمد شاہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے: بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان کے لیئے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی ہے۔
-

اسلم ابڑو اور شہریار شر نے سندھ کے مستقبل کا سودہ کیا،خرم شیر زمان
اسلم ابڑو اور شہریار شر نے سندھ کے مستقبل کا سودہ کیا،دونوں لوٹوں کے خلاف پارٹی کا فیصلہ دوسری جماعتوں کے لیے سبق ہے،تحریک انصاف نے احتساب کے عمل تحت ایک بار پہر اپنے اراکین کے خلاف کاروائی کی ،وزیر اعظم عمران خان ملکی سیاست میں حقیقی جمہوری اقدام سیٹ کررہے ہیں،دونوں لوٹوں نے سندھ کی عوام کے حقوق کا سودہ کیا،سندھ کی عوام دونوں لوٹوں کی سیاست کو عبرت کا نشان بنائے گی،سندھ اسمبلی کے جیالے اسپیکر فوری طور دونوں اراکین کو ڈی نوٹیفاء کریں،اگر عمران خان کا نام نہ ہوتا تو یہ لوگ یوسی کی سیٹ نہیں جیت سکتے ،دونوں اراکین کی معطلی کے لیے الیکشن کمیشن جائیں گے.
