Baaghi TV

Category: کراچی

  • سینیٹ الیکشن، سندھ سے تحریک لبیک اور متحدہ مجلس عمل کے 4 ووٹ اہمیت اختیار کر گئے

    سینیٹ الیکشن، سندھ سے تحریک لبیک اور متحدہ مجلس عمل کے 4 ووٹ اہمیت اختیار کر گئے

    پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک لبیک سے رابطہ کیا ہے، جنرل اور خواتین کی نشست پر مدد مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں کچھ دن ہی رہ گئے ہیں۔سیاسی جماعتوں کی رابطہ مہم بھی تیز ہو گئی ہے،سندھ سے تحریک لبیک اور متحدہ مجلس عمل کے چار ووٹ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔پیپلز پارٹی نے تحریک لبیک سے رابطہ کیا ہے۔
    پیپلز پارٹی نے تحریک لبیک سے جنرل اور خواتین کی نشست پر مدد مانگی ہے۔پی پی ارکان اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔علاوہ ازیں سینیٹ الیکشن میں سندھ اسمبلی کے ممبران کے موبائل فون استعمال کر پابندی عائد کر دی گئی۔اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے لیے ممبران کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

  • گورنر سندھ کے خلاف پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی،بڑا مطالبہ کر دیا

    گورنر سندھ کے خلاف پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی،بڑا مطالبہ کر دیا

    گورنر سندھ کے خلاف پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی،بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے

    خط میں لکھا ہے کہ گورنر سندھ مبینہ طور پر سینیٹ انتخابات پر اثر انداز ہوئے، گزشتہ روز گورنر سندھ نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان سے میٹنگ کی پی ٹی آئی ناراض اراکین کے بیان سے پتہ چلتا ہے سینیٹ امیدوار کا انتخاب گورنر سندھ نے کیا

    پیپلز پارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ کا اقدام الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی ہے ،خط تاج حیدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا اور اس میں استدعا کی گئی کہ ہماری شکایت پر الیکشن کمیشن کارروائی کرے،

    قبل ازیں سندھ سے پی ٹی آئی کے رہنماء سابق وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی اور ناراض ارکان کا اجلاس ہوا،  جس میں ناراض ارکان نے لیاقت جتوئی کے خلاف ایکشن پر مزید ناراضی کا اظہار کیا۔

    ناراض رکن محمد رند نے کہا کہ سینیٹ میں ٹکٹس کی تقسیم غلط ہوئی، وزیراعظم کو تما م ایشوز پر خط لکھ دیا ہے، ملاقات میں وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھیں گے۔ وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر سندھ کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔ اسی طرح لیاقت جتوئی کے خلاف شوکاز نوٹس بھی واپس لیا جائے۔

  • پی آئی اے کا  اندرون ملک  کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

    پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نےموسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی اندرون ملک کیلئے خصوصی کرائے متعارف کروائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کراچی تا اسلام آباد اور کراچی تا لاہور کرایوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے جبکہ پی آئی اے نے بزرگ شہریوں کیلئے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی ہے۔مسافروں کو اب 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 7 ہزار 5 سو روپے ہو گا جبکہ 40 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ رعایتی کرایہ 8 ہزار 5 سو روپے ہو گا، قومی ایئر لائن کی جانب سے اندرونِ ملک نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔پی آئی اے کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسم بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اندرون ملک سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے یہ خصوصی کرائے متعارف کروائے ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر

    انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں‘، حلیم عادل کا مراد علی شاہ کو پیغام حلیم عادل کی جیل میں موجودگی کی سی سی ٹی وی ویڈیو اور بعدازاں عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت پر رہائی سے متعلق فیصلہ پیر تک مؤخر کر دیا۔یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پر کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، ہوائی فائرنگ اور دیگر الزامات عائد ہیں۔حلیم عادل شیخ کے خلاف ملیر میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

  • پی ایس ایل 6:ملتان سلطانز کے کراچی کنگز کے خلاف 98 رنز، ایک کھلاڑی آؤٹ

    پی ایس ایل 6:ملتان سلطانز کے کراچی کنگز کے خلاف 98 رنز، ایک کھلاڑی آؤٹ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں اور سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 98 رنز بنا لیے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔پی ایس ایل 6:ملتان سلطانز کے کراچی کنگز کے خلاف 98 رنز، ایک کھلاڑی آؤٹ کراچی کے نیشنل اسٹیڈم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی فتح کا آغاز کیا تھا۔دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پرانے کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔وہیں اگر کراچی کنگز کی بات کریں تو وہ دفاعی چیمپپیئن ہے اور اس نے ابتدائی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی لیکن دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • روٹیشن پا لیسی کے تحت پولیس افسران کے تبادلے

    روٹیشن پا لیسی کے تحت پولیس افسران کے تبادلے

    روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ کے ڈومیسائل کے حامل افسران کا ٹرانسفر,
    ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا, ڈی آ ئی جی منیر شیخ سینئر کا پنجاب تبادلہ, ڈی آئی جی منیر شیخ جونیئر کا پنجاب تبادلہ, ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کا موٹر وے پولیس میں تبادلہ کر دیا گیا , ڈی آئی جی قمر زمان کا پنجاب تبادلہ, ڈی آءئی جی اقبال دارا کا پنجاب تبادلہ,
    دو سال تک سندھ میں واپس پوسٹنگ نہیں ہو سکے گی .

  • پولیس افسران کے تبادلوں پر سندھ حکومت کا ردِ عمل سامنے آگیا

    پولیس افسران کے تبادلوں پر سندھ حکومت کا ردِ عمل سامنے آگیا

    صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی حکومت سیاسی ناکامیوں کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور سندھ پولیس سے قابل پولیس افسران کے تبادلے ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی تو ذمہ داروفاقی حکومت ہوگی، یہ چاہتے ہیں پنجاب اور کے پی کی طرح سندھ پولیس بھی ان کی غلامی کرے، آئی جی سندھ سمیت اہم افسران کوبلاوجہ ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئی جی کا تبادلہ نہ ہوسکا تو اب کئی اہم افسران کا بلاوجہ تبادلہ کیا گیا ہے کیونکہ پولیس کے بہتر افسران ان سے برداشت نہیں ہوتے، صوبائی حکومت ان تمام پولیس افسران کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے کراچی کنگز کو ملتان سلطانز پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کھیلے گئے، کراچی کنگز نے 4 میں کامیابی حاصل کی، ملتان صرف ایک میچ جیت سکا۔ کراچی کنگز آج ملتان سلطانز کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہو جائے گی دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا، گذشتہ روز ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • پیپلز پارٹی سندھ کے لیے لمحہ فکر یہ

    پیپلز پارٹی سندھ کے لیے لمحہ فکر یہ

    پیپلز پارٹی کے جلسوں میں شرکت کرنے والوں کو بھوکا ننگا کہنے پہ سندھی قوم کے جذبات مجروح ہوگئے۔۔ وہ پوچھنا یہ تھا کہ گزشتہ روز تھر میں اسپتال کی سہولت نہ ہونے پہ حاملہ خاتون نے کھلے آسمان تلے کچی زمین پہ ایک بچے کو جنم دیا۔ وہ باپردہ عمل جسے چار دیواری کے اندر انجام دیا جاتا ہے ۔ اس عورت کو مجبورا بھرے مجموعے میں انجام دینا پڑا۔ کیا اس پہ سندھی قوم کے جذبات مجروح نہیں ہوئے ؟؟
    سندھ کی عورت کی یہ توہین ہے کہ سب کے سامنے بچے کو جنم دیا ۔کیونکہ وہاں کوئی اسپتال موجود نہیں تھا ۔ اتنی بڑی بات پہ سندھی قوم کے جذبات مجروح نہیں ہوئے مگر بھوکا ننگا کہنے پہ جذبات مجروح ہوگئے ؟؟

  • کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ لیکن یہ تجویز کس نے دی؟

    کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ لیکن یہ تجویز کس نے دی؟

    شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اور خود کو نقصان پہنچانے والے شرجیل کا زبردست کم بیک ہوا ہے، میں ان کی فٹنس کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ اس حوالے سے سنجیدہ نہیں ہوئے تو پھر پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات کم ہوجائیں گے، پانچ برس بہت بڑا عرصہ ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگر کامران اکمل اور شرجیل خان اوپنرز ہوں تو پاکستان کے اوپننگ مسائل ختم ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ شرجیل پر فکسنگ میں ملوث رہنے کی وجہ سے پابندی عائد ہوئی، اب وہ کھیل میں واپس آچکے، گزشتہ دنوں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کی جانب سے سنچری بنائی تھی۔