Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی غریب آباد میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

    کراچی غریب آباد میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

    صوبائی وزیرِ داخلہ ناصر حسین شاہ کی قائم کردہ اینٹی واٹر تھیفٹ ٹیم نے لیاقت آباد کے علاقے غریب آباد میں فرنیچر مارکیٹ کے قریب لیاری ندی میں کارروائی کرتے ہوئے واٹر بورڈ کا پانی چوری کرنے والے ایک اور نیٹ ورک کو توڑ دیا۔ترجمان واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) کے مطابق واٹر مافیا نے لیاری کو پانی سپلائی کرنے والی 33 انچ قطر کی لائن سے 3 کنکشن لے رکھے تھے۔ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ مرکزی لائن سے پانی چوری کے کنکشن لے کر اوپر تجاوزات کرکے گھر بنا دیے گئے، جبکہ ملزمان نے دکھاوے کے لیے ندی میں بورنگ کا نظام بھی بچھایا ہوا ہے۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق چوری شدہ پانی دکھاوے کے لیے زیر زمین بڑے واٹر ٹینکس میں جمع کیا جاتا ہے، جمع شدہ پانی کو زیرِ زمین ظاہر کر کے انڈسٹری کو مہنگے داموں بیچا جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ توڑی گئی چار بڑی لائنوں سے پانی کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ پانی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تیاری کی جارہی ہے۔

  • ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی و ایم پی اے محمد حسین خان کا شاہ فیصل کالونی کا دورہ

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی و ایم پی اے محمد حسین خان کا شاہ فیصل کالونی کا دورہ

    ایم کیو ایم رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے محمد حسین خان بھائی نے اپنی کمیٹی کے اراکین اور کو آرڈینیٹر داھیم کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کی سبزی گلی کا دورہ کیا۔ محمد حسین بھائی کو دیکھ کر بڑی تعداد میں دکاندار،ٹھیلے والے اور پتھارے والے جمع ہوگئے۔ لوگوں نے شاہ فیصل کالونی پولیس، ڈی ایم سی کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ٹاون کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔ لوگوں نے بتایا کہ انکروچمنت ہٹانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آرڈر کی آڑ میں غریب دکانداروں، ٹھیلے والوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے اور انکا معاشی قتل کیا جارہاہے۔ غریب ٹھیلے والوں کو پولیس بلا وجہ گرفتار کرکے لیےجاتی ہے ان پر تشدد کرتی ہے اور جھوٹی FIR کاٹ دی جاتی ہے۔ پانچ پانچ اور دس دس ہزار روپے وصول کر کے چھوڑا جاتا ہے اس سارے ظلم و ستم میں ایس ایچ او شاہ فیصل تھانہ اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل بھی شامل ہیں۔لوگوں نے محمد حسین بھائی کو بتایا کہ ہم گزشتہ 15 سالوں سے قانونی طور بلدیہ کے الاٹمنٹ پر سبزی گلی میں ٹھیلے اور پتھارے لگا رہے ہیں۔ ہم ہر سال اسکا چالان بھرتے ہیں۔انہوں نے تمام کاغزات بھی دکھائے۔محمدحسین بھائی نے تمام کاغذات دیکھنے کے بعد تمام متاثریں کو یقین دلایا کہ وہ جلد از جلد حکام بالا سے ملاقات کرکے آ پ کے ساتھ کئے جانے والے ظلم اور نا انصافی کو ختم کروائیں گے۔

  • ایک شہری نے وزیراعظم کو طنزیہ نظم کا تحفہ پیش کردیا

    ایک شہری نے وزیراعظم کو طنزیہ نظم کا تحفہ پیش کردیا

    فیس بک کے ایک صارف نے مہنگائی اور دیگر مسائل سے تنگ آکر حکومت کے نام ایک طنزیہ انداز میں نظم لکھ ڈالی۔ جس میں صارف کہتا ہے کہ
    آپ نے گھبرانا نہیں آپ نے پچھتانا نہیں
    صابن مہنگا ھو جائے تو آپ نے نہانا نہیں
    آٹا سبزی مہنگی ھو جائے تو آپ نے اسے کھانا نہیں
    پیٹرول مہنگا کر دوں میں تو آپ نے کہیں آنا جانا نہیں
    میڈیسن مہنگی ھو جائے تو آپ نے علاج کرانا نہیں
    کتابیں کاپیاں سکول کی فیسیں؟
    بس آپ نے بچوں کو پڑھانا نہیں
    میری کابینہہ سب کچھ کھا جائے
    آپ نے اس طرف آنا نہیں
    پی ٹی آئی کے ورکرو ! سن لو
    آپ نے کسی بات پر شرمانانہیں
    چور تھیں ساری پچھلی حکومتیں
    اس بیانیے سےآگے جانا نہیں
    سچی بات اور فارن فنڈنگ کسی کو بھی یہ بتانا نہیں
    ‏آپ نے گھبرانا نہیں آپ نے پچھتانا نہیں
    قوم کو لوری دیتے رہنا سوئی قوم کو جگانا نہیں
    انڈیا کشمیر پر جو بھی کر لے بارڈر کی طرف جانا نہیں
    ہم پر امن قوم،، ھم جنگ نہیں چاھتے
    اسے دھمکی بھی کوئی لگانا نہیں
    آپ نے گھبرانا نہیں
    آپ نے گھبرانا نہیں
    ‏آپ نے شرمانا نہیں
    آپ نے گھبرانا نہیں۔۔‎

  • یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن ایوان بالا کیلئے سیاہ دھبہ ثابت ہوگا،بلال غفار

    یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن ایوان بالا کیلئے سیاہ دھبہ ثابت ہوگا،بلال غفار

    یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن ایوان بالا کیلئے سیاہ دھبہ ثابت ہوگا، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی یوسف رضا گیلانی نے آئین اور الیکشن کمیشن کے اصولوں کی پامالی کی سینیٹ الیکشن میں ضمیر خدیدنے والا عام عوام کی نمائندگی نہیں کرسکتا الیکشن کمیشن کے ویڈیو کے حوالے سے ریمارکس افسوسناک ہے علی گیلانی نے ویڈیو سے متعلق اپنا اقبالِ جرم کانفرنس میں کرلیا تھا الیکشن کمیشن ویڈیو اسکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے ایوان کا محافظ بنے،سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد انتخابات میں شفافیت الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کا الیکشن کلعدم قرار دے.

  • جعلی اکاؤنٹس کیس: وزیراعلیٰ سندھ کو 31مارچ کیلئے طلبی کانوٹس

    جعلی اکاؤنٹس کیس: وزیراعلیٰ سندھ کو 31مارچ کیلئے طلبی کانوٹس

    جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو 31 مارچ کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے تمام شریک ملزمان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں ریفرنس پر نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت کے اعتراضات دور کرتے ہوئے 66 والیوم پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا۔ مراد علی شاہ کے خلاف گواہان کے بیانات اور شواہد بھی ریکارڈ کا حصہ جبکہ مراد علی شاہ، خورشید انور جمالی سمیت 17 ملزمان ریفرنس میں نامزد ہیں وزیراعلیٰ سندھ کو نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں بلایا گیا ہے۔ ریفرنس کے مطابق مراد علی شاہ نائن اے 1، 4، 6، 11 اور 12 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے نوری آباد منصوبے عبدالغنی مجید کا کال دھن سفید کرنے کا منصوبہ تھا اور مراد علی شاہ نے قومی خزانے کے 8 ارب روپے مجرمانہ طور پر منصوبوں پر جھونک دیے۔ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ سے بھی حقائق چھپائے اور فیزیبلٹی کے بغیر منصوبوں کی منظوری دی مراد علی شاہ اومنی اور نوری آباد کی کمپنیوں کو فوائد دینے کیلئے کابینہ میں غلط حقائق پیش کرتے رہے جبکہ 8 ارب روپے کے منصوبوں کے فنڈز کے علاوہ کمپنیوں کے لیے تین ارب روپے کا قرض بھی جاری کروایا گیا

  • ہزاروں فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی

    ہزاروں فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی

    سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرحت عباس کا کہنا ہے کہ اب تک ہزاروں فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ بڑی تعداد میں کرکٹرز نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ہے۔ ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین 100 فیصد محفوظ ہے اور جو افراد اس ویکسین کو لگوانے سے ہچکچارہے ہیں وہ یہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ ملک سے اس امراض کا خاتمہ ہوسکے

  • کراچی میں گاڑیاں چوری کرنے والا ملزم 9 ویں بار گرفتار

    کراچی میں گاڑیاں چوری کرنے والا ملزم 9 ویں بار گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں سے وکیل بن کر گاڑیاں چوری کرنے والے ملزم کو 9 ویں بار گرفتار کرلیا۔ ملزم وکیل کے بھیس میں شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرتا تھا۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی گلشن اقبال کے علاقے میں کی گئی۔ ملزم چوری کی گاڑیاں بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ایوب ماضی میں بھی 8 مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم چوری کی واردات کے دوران وکیل کے یونیفارم میں گاڑیاں چوری کرتا تھا، تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ ملزم سے چوری شدہ ٹویوٹا کرولا گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس نے جیل میں ہی ایل ایل بی پاس کیا تھا۔ ڈگری مکمل کرنے کیلئے بھی ملزم گاڑیاں چوری کرتا تھا۔ملزم نے سال 2009 سے گاڑیاں چوری اور چھیننے کی وارداتوں کا آغاز کیا۔ ملزم ٹو یو ٹا کرولا گاڑی کو مہران گاڑی کی چابی سے کھول لیتا تھا۔ملزم چوری کی گاڑیاں بلوچستان میں حاجی نام کے خریدار کو فروخت کرتا ہے.

  • فیصل واوڈا کی نااہلی کا خطرہ؛ الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد

    فیصل واوڈا کی نااہلی کا خطرہ؛ الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ طلب کرلیا جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ فیصل واوڈا کے وکیل بیرسٹر معیز احمد نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو میرے موکل کیخلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں۔ ہم نے اعتراض عائد کیا جیسے مسترد کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کو نااہلی کیس سے روکا جائے۔ قرار دیا جائے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار نہیں رکھتا۔ عدالت عالیہ الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی پر حکم امتناعی جاری کرے جسٹس امجد علی سہتو نے استفسار کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آیا ہے وہ کہاں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ دیکھنا ہوگا۔ اب تو فیصل واوڈا ایم این اے رہے ہی نہیں۔ جب ایم این اے ہی نہیں رہے تو کیا خدشہ ہے۔ بیرسٹر معیز احمد نے دلائل میں کہا کہ مسئلہ زندگی بھر کے لیے نااہل قرار دینے کا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ ہمارا موقف بھی یہی ہے کہ الیکشن کمیشن کیس نہیں سن سکتا۔ فیصل واوڈا کیخلاف شکایات کا کوئی سر پیر نہیں۔

  • قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہوگی

    قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہوگی

    تیرھویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہوگی، قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 19 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 5 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ میں کورونا ٹیسٹ کی شرط نہیں رکھی گئی ہے، 400 سے زائد پلیئرز اور آفیشلز بغیر کووڈ ٹیسٹ کے ایکشن میں ہونگے لیکن ٹیموں اور پلیئرز کے لیے آن فیلڈ ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بتایا کہ 3 اپریل تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم کو دس لاکھ روپے اور رنر اپ کو ساڑھے سات لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ ایونٹ میں شرکت کے لیے 4 غیر ملکی پلیئرز بھی کراچی پہنچ گئی ہیں۔

  • لیاری بغدادی میں فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2افراد زخمی

    لیاری بغدادی میں فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2افراد زخمی

    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے چینی شہری سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔دونوں افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چینی باشندہ شیشہ لگنے سے معمولی جبکہ راہگیر خالد گولی لگنے سے زخمی ہوا۔پولیس حکام نے چینی شہری کے زخمی ہونے کے ابتدائی شواہد جمع کرلیے ہیں۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق گاڑی پر 2 موٹر سائیکل ملزمان نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے نائن ایم کے دو خول ملے ہیں۔ایس ایس پی سٹی کے مطابق چینی شہری جیکسن اور گاڑی میں سوار 2 افراد سے بھی معلومات جمع کر رہے ہیں۔ ملزمان کے آنے جانے والے راستوں کو چیک کر رہے ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کے مطابق فائرنگ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی پر کی گئی جبکہ چینی باشندہ شیشہ لگنے سے معمولی زخمی ہوا۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔چینی باشندے صفائی کے سلسلے میں آتے جاتے رہتے ہیں لہٰذا یہ خوف و ہراس پھیلانے کی سازش معلوم ہوتی ہے.