Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اراکین کی بدتمیزی پر خرم شیرزمان کا بیان

    سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اراکین کی بدتمیزی پر خرم شیرزمان کا بیان

    پی ٹی آئی کراچی سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اراکین کی بدتمیزی پر خرم شیرزمان کا بیان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں پی پی کی سندھ حکومت کو موت کیوں آجاتی ہےسندھ اسمبلی میں جھگڑا ہوا پی پی کے وزراء مارنے پر آگئے
    وجہ یہ تھی کہ میں نے کہا سندھ میں آجکل کتوں کا راج ہے صرف اسی سال لاڑکانہ میں کتے کاٹنے کے 12 سو کیسز ہوچکے ہیںکل جامشورو میں ڈھائی سالہ بچی کو کتے نے کاٹا وہ مر گئی کچھ دن پہلے رتودیرو میں فرحانہ کھوکھر نامی بچی کو کتوں نے کاٹ لیا تھا بچی اسپتال میں تڑپتی رہی بچی کی انکھ نکال دی کتوں نے
    کتوں کو کھسی کرنے کے لیے سندھ حکومت کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے سندھ کے لوگوں نے ہمیں منتخب کرکے اس ایوان میں بھیجا ہے ہم عوام کے مسائل کو اجاگر کرر ہے ہیں جب عوام کے مسائل پر بات کرتے ہیں تو پی پی کے وزراء ہمیں مارنے پر آگئے ہم انصاف کی آواز اٹھاتے رہیں گے لوگوں کے ساتھ ظلم پر بات کرتے رہیں گے سندھ میں کتوں کے راج کا خاتمہ کریں گے سندھ میں کتا مار مہم کے حوالے سے ان سے جواب ضرور لیں گے سندھ کی ہر گلی میں کتے موجود ہیں

  • اینٹی وہیکل سیل کی صدر اور بلدیہ ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی

    اینٹی وہیکل سیل کی صدر اور بلدیہ ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی

    اینٹی وہیکل سیل کی صدر اور بلدیہ ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی .کارروائی لی دوران چار موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار ہونے والوں میں صابر،اجمل،حمزہ اور حسنین شامل گرفتار ملزمان سے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد موٹر سائیکلیں آرٹلری میدان اور سائیٹ کے علاقوں سے چوری کی گئیں ملزمان اس سے پہلے بھی جیل جاچکے ہیں اور عادی جرائم پیشہ ہیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری سے سید قائم علی شاہ کی ملاقات بلاول ہاوَس میں۔

    بلاول بھٹو زرداری سے سید قائم علی شاہ کی ملاقات بلاول ہاوَس میں۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ملاقات بلاول ہاوَس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاسلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی و غربت اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے، سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے اگر آج بھی صاف و شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی: بلاول بھٹو زرداری

  • وزیر بلد یات سندھ کا پوا ئنٹ آ ف آ رڈر پر جواب

    وزیر بلد یات سندھ کا پوا ئنٹ آ ف آ رڈر پر جواب

    سید ناصر حسین شاہ/ ایم پی اے سدرہ عمران کے پوائنٹ آف آرڈر کا جواب۔
    اپوزیشن ضمنی انتخابات میں نتائج کی وجہ سے دکھی ہیں۔ ترقی کا سفر جاری ہے تو صرف سندھ میں جاری ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ میں ترقی عمل کو فوکس کئے ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں سندھ کو 100 ارب روپے سے زائد فنڈز کم دیئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی’جانب سےحصہ کے فنڈز روکنے باوجود سندھ میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ سندھ کےعوام نے ضمنی انتخابات میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ کراچی میں 19 میگا ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے والے ہیں۔23 منصوبوں پر بہت جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ ایل ڈی اے کے 7 ، واٹر بورڈ 44 ، کے ڈی اے 50، کے ایم سی 15 منصوبے شامل ہیں۔ کراچی کے لئے 62 نئی اسکیمیں منظور کی ہیں ، جس میں سڑکیں ، اوور ہیڈ برجز شامل ہیں۔ صنعتی علاقوں میں 1 ارب روپے کے ٹینڈر جاری کردئے ہیں ان پر کام شروع کردیئے ہیں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں میں کووڈ 19 کے باعث تاخیر ضرور ہوئی ہے، لیکن ان پر کام جاری ہے۔

  • صدر میں ڈبل پارکنگ پر کھڑی ڈی ایس پی کی گاڑی لفٹ کرلی،520روپے جرمانہ بھی عائد

    صدر میں ڈبل پارکنگ پر کھڑی ڈی ایس پی کی گاڑی لفٹ کرلی،520روپے جرمانہ بھی عائد

    ٹریفک اہلکاروں نے ڈی آئی جی ٹریفک کی بلاتفریق ایکشن کی ہدایات پر صدر میں ڈبل پارکنگ پر کھڑی ڈی ایس پی کی گاڑی لفٹ کرلی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ٹریفک سسٹم کی بہتری کے لیے محکمہ ٹریفک کی جانب سے مسلسل مہم چلائی جارہے اور ٹریفک قوانین بھی موجود ہیں جس پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود شہری ان قوانین پر عمل درآمد کو ضروری نہیں سمجھتے جس کے نتیجے میں شہر کے ٹریفک کا نظام درہم برھم ہوجاتا ہے۔
    ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے بھی خلاف ورزی پر بلاتفریق کارروائی کا حکم دے دیا ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں نے صدر میں ڈبل پارکنگ میں کھڑی ڈی ایس پی کی کار لفٹ کرلی۔پولیس کا کلر کیا گیا تھا، کار کو لفٹر کے ذریعے پریڈی تھانے منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ ٹریفک اہلکاروں نے پارکنگ کی خلاف ورزی پر پہلے گاڑی اٹھائی پھر گاڑیوں کی نمبر پلٹس بھی اتار دیں اور غلط پارکنگ، فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشیوں پر 520 روپے کا چالان بھی کیا۔
    ذرائع نے بتایاکہ ڈی ایس پی انور گوپانگ پہلے ٹریفک پولیس میں تعینات تھے۔آئی جی ٹریفک اقبال داراکے مطابق کراچی کے تمام ڈسٹرکٹس میں مہم جاری ہے، فینسی نمبر اور کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈائون کیاجارہاہے۔ڈی آئی جی نے کہاکہ تمام افسران کو بلاتفریق کارروائیوں کے احکامات دیئے ہیں، شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور کالے شیشے و فینسی نمبر پلیٹ لگانے سے اجتناب کریں۔

  • سیکٹری بلدیات کی ترجیح

    سیکٹری بلدیات کی ترجیح

    سیکرٹری بلدیات، ہائوسنگ و ٹائون پلاننگ سندھ سید نجم احمد شاہ کی سربراہی میں غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کے تدارک کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسپیشل و ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات ،ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو، آباد اور سول سوسائٹی نمائندگان بھی شریک ہوئے۔
    اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم احمد شاہ کو بتایا گیا کہ شہر میں واقع مختلف علاقوں کے اندر موجود غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون روازنہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ شرکا میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ وزیر اعلی و وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات کی روشنی میں شہر کے اندر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے رجحان کی پوری قوت سے بیخ کنی کی جائے اور کسی بھی طرح کی رعایت و نرمی کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے
    نجم احمد شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے کی عوام کے لئے سستی و تنازعات سے پاک رہائشی اسکیموں کے فروغ پر یقین رکھتی ہے مگرکسی بھی صورت ناجائز قبضے اور تجاوزات کے پھیلاو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیکرٹری نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے مکروہ فعل میں اگر کوئی بھی سرکاری اہلکار بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    نجم احمد شاہ نے واضع کیا کہ رہائشی اسکیموں کے نام پر جن لوگوں سے رقومات وصولی کی گئی ہیں ان کو جلد از قبضہ فراہم کیا جائے اور تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ سیکرٹری بلدیات سندھ نے کہاکہ کراچی اور صوبے بھر میں لوگوں کے لئے سستی اور محفوظ رہائش حکومت سندھ کی بنیادی ترجیح ہے۔ محکمہ بلدیات سندھ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے لوگوں کو نجات دلائی جائے اور ناجائز قبضے کے سرپرستوں کو لگام ڈال کر عوام کو مستقل ریلیف فراہم کیا جائے

  • کراچی اور اسلام آباد کے میچ کے دوران دو سٹے باز اسٹیڈیم سے گرفتار

    کراچی اور اسلام آباد کے میچ کے دوران دو سٹے باز اسٹیڈیم سے گرفتار

    کراچی میں پی ایس ایل سیزن چھ میں بڑے پیمانے پر بکیز سرگرم ہونے کا انکیشاف کراچی کراچی اور اسلام آباد کے میچ کے دوران دو سٹے باز اسٹیڈیم سے گرفتار کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے پولیس سے مدد طلب کرلی کراچی اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ کو بکیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا ٹاسک دے دیا گیا
    کراچی حساس اداروں کی مدد سے 49بکیز کی فہرستیں تیار کرلی گئیں ،کراچی سٹے بازوں میں فیصل کاکا ،حنین ساول ،شہزاد قاضی اور سلمان ممورا شامل کراچی راحیل عرف کالا،احمد پپو اور عامر عرف آلو کی گینگ شہر میں سٹے کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں ،کراچی طارق روڈ ،کھارادر ،سپر ہائی وے سے نیٹ ورک آپریٹ ہورے ہیں ،کراچی معتدد سٹے باز بیرون ملک خصوصا انڈیا اور دبئی سے سرگرم ہیں کراچی شہر بھر میں مختلف چھاپوں کے درمیاں چار بکیز گرفتار کیے گے ہیں کراچی بکیز سے سولہ سٹے بازوں کے نام سامنے ہیں .

  • ٹریفک قوانین کی عملداری کی اعلیٰ مثال، سرکاری افسر کی گاڑی لفٹ

    ٹریفک قوانین کی عملداری کی اعلیٰ مثال، سرکاری افسر کی گاڑی لفٹ

    کراچی ٹریفک اہلکاروں نے ڈی آئی جی ٹریفک کی بلاتفریق ایکشن کی ہدایات پر صدر میں ڈنل پارکنگ پر کھڑی ڈی ایس پی کی گاڑی لفٹ کرلی۔ شہر قائد کے ٹریفک سسٹم کی بہتری کےلیے محکمہ ٹریفک کی جانب سے مسلسل مہم چلائی جارہے اور ٹریفک قوانین بھی موجود ہیں جس پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود شہری ان قوانین پر عمل درآمد کو ضروری نہیں سمجھتے جس کے نتیجے میں شہر کے ٹریفک کا نظام درہم برھم ہوجاتا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے بھی خلاف ورزی پر بلاتفریق کارروائی کا حکم دے دیا ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں نے صدر میں ڈبل پارکنگ میں کھڑی ڈی ایس پی کی کار لفٹ کرلی۔کار کے شیشے کالے اور پرائیویٹ نمبر پلیٹ کو پولیس کا کلر کیا گیا تھا، کار کو لفٹر کے ذریعے پریڈی تھانے منتقل کیا گیا۔ ٹریفک اہلکاروں نے پارکنگ کی خلاف ورزی پر پہلے گاڑی اٹھائی پھر گاڑیوں کی نمبر پلٹس بھی اتار دیں اور غلط پارکنگ، فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشیوں پر 520 روپے کا چالان بھی کیا۔

  • رؤف صدیقی کی درخواست مسترد عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے حق میں فیصلہ کر دیا

    رؤف صدیقی کی درخواست مسترد عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے حق میں فیصلہ کر دیا

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیف اللہ ابڑو کو آئندہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رؤف صدیقی کی نااہلی کے خلاف درخواست مسترد کردی جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایک مختصر حکم نامے کے ذریعے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ ان کا نام ایوان بالا کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا جائے پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور انہیں آئندہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ چنانچہ درخواست گزار، فریقین کے وکلا اور الیکشن کمیشن کے لا آفیسر کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے الیکشن ٹریبونل کا 22 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ منظور کرلیا مختصر فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ ان وجوہات پر، جن کا ذکر بعد میں کیا جائے گا، درخواست منظور کی جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں ریٹرننگ افسر کی جانب سے 18 فروری کو جاری کردہ فیصلہ بحال کیا جاتا ہے عدالت نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست میں درخواست گزار کا نام شامل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، ساتھ ہی کمرہ عدالت میں موجود لا افسر کو ہدایت کی گئی کہ عدالتی فیصلے سے ای سی پی کو آگاہ کیا جائے۔ خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے ایک رکنی الیکشن ٹریبونل نے چند روز قبل پی ٹی آئی اُمیدوار سیف اللہ ابڑو کو ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا تھا ٹریبونل نے یہ کہتے ہوئے غلام مصطفیٰ میمن کی اپیل منظور کی تھی کہ فریق ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قانون میں درج معیار پر پورا نہیں اترتے کیوں کہ وہ اپنی ملکی یا غیر ملکی کامیابیوں کا ریکارڈ نہیں پیش کرسکے ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کی استدعا مسترد
    دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے اسی بینچ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار رؤف صدیقی کی الیکشن ٹریبونل کی جانب سے انہیں نااہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا ریٹرننگ افسر نے اس بنیاد پر رؤف صدیقی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے کہ انہوں نے 16 سال کی تعلیم نہیں حاصل کی جس کے خلاف انہوں نے ٹریبونل سے رجوع کیا تھا تاہم ٹریبونل نے بھی ان کی اپیل مسترد کر کے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا تھا جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی یاد رہے کہ ایوان بالا کے 48 اراکین کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی جس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 سینیٹرز، پنجاب اور سندھ سے 11،11 جبکہ اسلام آباد سے 2 سینیٹرز کو منتخب کیا جائے گا پولنگ میں چاروں صوبوں سے عام نشستوں پر 7 اراکین، 2 نشستوں پر خواتین، 2 نشستوں پر ٹیکنوکریٹس کو چُنا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے اقلیتی نشست پر ایک، ایک رکن منتخب ہوگا خیال رہے کہ 11 مارچ کو اپنی 6 سالہ مدت ختم ہونے پر ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی 65 فیصد تعداد اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھتی ہے۔

  • سینیٹ انتخابات، فیصل واوڈا کے کاغذات کیوں منظور ہوئے؟ الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری

    سینیٹ انتخابات، فیصل واوڈا کے کاغذات کیوں منظور ہوئے؟ الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن کو یکم مارچ کیلیے نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا سے جواب طلب کر لیا،فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کی درخواست قادرخان مندوخیل نے دائرکی

    قادر خان مندوخیل کا اپنی آئینی درخواست میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے 2018 سے اپنی دوہری شہریت کے چھپا رکھی ہے اور فیصل واوڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں بھی دوہری شہریت چھوڑنے سے متعلق غلط بیانی کی تھی۔

    قادر خان مندوخیل نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا کے دوہری شہریت چھپانے کے باوجود الیکشن کمیشن سمیت ٹربیونل نے ان کے سینیٹ انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیا ہے۔ فیصل واوڈا کے کاغذات کو مسترد کر دیا جائے

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لئے تھے پیپلزپارٹی کے وکیل قادرخان مندوخیل اورنہال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعتراض تھا کہ فیصل واوڈا نےلکھا انہوں نےامریکی شہریت 2018 میں ترک کی فیصل واوڈا کو سینیٹ امیدوار کا نہیں وفاقی وزیر کا پروٹوکول دیا گیا،فیصل واوڈا کے خلاف ہائیکورٹ پھرسپریم کورٹ میں اپیل کریں گے،

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

    سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

    فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

    فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

    فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت

    فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    فیصل واوڈا پر جرمانہ عائد،اگلی پیشی پر ذاتی حیثیت میں طلب

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

    فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کون الیکشن کمیشن پہنچ گیا؟

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے نااہلی سے بچنے کے لئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دیں گے اور سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے، وفاقی وزیر فواد چوھدری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیصل واوڈا سندھ سے سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہوں گے

    فیصل واوڈا کیخلاف ایلکشن کمیشن میں نااہلی کا کیس چل رہا ہے فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد دوہری شہریت چھوڑ دی تھی فیصل واوڈا کو یقین ہے کہ وہ نااہل ہورہے ہے اسلئے انہوں نے سینٹ کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں تحریک انصاف فیصل واوڈا کو پارٹی ٹکٹ بھی دے رہی ہے

    فیصل واوڈا رکن اسمبلی ہیں اور انکے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد ہائیکورٹ میں نااہلی کی درخواستیں زیر سماعت ہیں جہاں وہ پیش نہیں ہو رہے، عدالت کئی بار طلب کر چکی ہے لیکن ہر تاریخ پر کوئی نہ کوئی بہانہ بنا دیا جاتا ہے