Baaghi TV

Category: کراچی

  • بابر غوری کی بیٹی کی شادی طے، کس ملک میں ہو گی تقریب؟

    بابر غوری کی بیٹی کی شادی طے، کس ملک میں ہو گی تقریب؟

    بابر غوری کی بیٹی کی شادی طے، کس ملک میں ہو گی تقریب؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی بیٹی کی شادی طے پا گئی ہے

    سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری کی بیٹی کی شادی طے پا گئی ہے، بابر خان غوری کی بیٹی نہا خان غوری کی شادی رواں برس ماہ جولائی میں ہو گی، اس ضمن میں ایک دعوت نامہ سامنے آیا ہے جس میں شادی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،

    حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

    جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    لاہوری ..رنگ باز کیوں؟ سنئے اہم انکشاف مبشر لقمان کی زبانی

    نواز شریف اور زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے، اہم انکشافات سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا کرونا وائرس ٹیسٹ،کرونا پاکستان کے ساتھ کیا کرنیوالا ہے؟ ڈاکٹر سہیل چغتائی کی خصوصی گفتگو

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    بابر خان غوری کی بیٹی کی شادی کی تقریب پاکستان میں نہیں بلکہ امریکہ میں ہو گی، دعوت نامے میں لکھا گیا ہے کہ تقریب 25 جولائی کو ہیوسٹن میں ہو گی ،بابر خان غوری کی بیٹی کی شادی ڈاکٹر عظیم افضل سے طے پائی ہے

    شادی کے دعوت نامے میں ایک کراچی کا لینڈ لائن اور ایک یو ایس اے کا نمبر دیا گیا ہے، دعوت نامہ غوری فیملی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے

  • آئی جی سندھ، گلگت بلتستان کے ماتحت افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل

    آئی جی سندھ، گلگت بلتستان کے ماتحت افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل

    آئی جی سندھ اور آئی جی گلگت بلتستان نے اپنے ماتحت افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی، وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ میں سندھ پولیس کے 78 جبکہ گلگت بلتستان پولیس کے 20 ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی ہے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کا مناسب ازالہ نہ کرنے پر آئی جی سندھ کی جانب سے 25 پولیس افسران کو تنبیہہ لیٹر جاری کیا گیا ہے آئی جی سندھ نے ایس پی شکار پور، کمبر، انویسٹی گیشن ایسٹ ون اور ایس پی صدر کو شاباش دی ہے جبکہ آئی جی بلتستان کی جانب سے ڈی آئی جی پولیس بلتستان رینج ، ایس پی ہنزہ ، ایس پی اسکردو سے وضاحت طلب کی گئی ہے ڈی آئی جی گلگت رینج ، ایس ایس پی گلگت ، ایس ایس پی استور کو کارکردگی کی بنیاد پر شاباش دی گئی ہے۔

  • کراچی 65 سال سے زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے رجسٹریشن 10 مارچ سے ہو گی

    کراچی 65 سال سے زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے رجسٹریشن 10 مارچ سے ہو گی

    کراچی محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 10 مارچ سے ہو گا۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مزید 16 ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد شہر میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع جنوبی میں 4 ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں، ضلع جنوبی میں جناح اسپتال، خالق دینا ہال، ایس آئی یو ٹی اور لیاری جنرل اسپتال میں سینٹرز فعال ہیں۔ضلع شرقی میں 5 ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں، ضلع شرقی میں ڈاؤ اوجھا اسپتال، آغا خان اسپتال میں ویکسینیشن سینٹرز قائم ہیں ضلع وسطی میں 5 ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں، یہ سینٹرز سندھ گورنمنٹ ماڈرن اسپتال یونیورسٹی روڈ، لیاقت نیشنل اسپتال، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال اور سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد میں قائم کیے گئے ہیں۔ضلع ملیر میں بھی 3 ویکسینیشن سینٹر بنائے گئے ہیں، ملیر میں سی وی سی کڈنی سینٹر اسپتال، اربن ہیلتھ یونٹ تھڈو نالو، رورل ہیلتھ سینٹر مراد میمن گوٹھ میں بھی بنایا گیا ہے۔ضلع غربی میں 6 سینٹرز بنائے گئے ہیں، سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، اربن ہیلتھ سینٹر اورنگی نمبر 15، سندھ گورنمنٹ اسپتال منصور نگر، رورل ہیلتھ سینٹر بلدیہ بھی ویکسینیشن سینٹر فعال ہے، اس کے علاوہ رورل ہیلتھ سینٹر شیر شاہ اور رورل ہیلتھ سینٹر منگھو پیر پر کام جاری ہے محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ گورنمنٹ نیو کراچی، اربن ہیلتھ سینٹر گوہر آباد اور اربن ہیلتھ سینٹر یوسی 5 نارتھ کراچی میں بھی انسداد کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

  • ویمن ڈے پر بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت کا پیغام

    ویمن ڈے پر بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت کا پیغام

    اسلام نے بیٹیوں کو باعزت مقام دیا ہے، علامہ محمد الیاس قادری جو شخص بیٹیوں کےساتھ اچھا سلوک کرے تو یہ بیٹیاں اس کیلئے جہنم سے رکاوٹ بن جائیں گیجب کسی کے گھر بیٹی پیدا ہوتی ہے تو فرشتے اس گھر کے افراد کو سلام کرتے ہیں،امیر اہل سنت فرشتے بیٹی کی کفالت کرنیوالے کو خوشخبری دیتے ہیں کہ قیامت تک اللہ کی مدد شامل حال رہے گیجو اپنی بیٹیوں یا بہنوں کےساتھ اچھا سلوک کرتا ہے تو وہ جنت میں داخل ہوگا،مدنی مذاکرے میں گفتگو
    کراچی (اسٹا ف رپورٹر)امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادریدامت برکاتہم العالیہ نے کہا ہے اسلام نے بیٹی کو باعزت مقام دیا ہے،زمانہ جاہلیت میں لوگ اپنی بیٹیوں کو زندہ درگور کردیتے تھے،بیٹیوں کے فضائل سے احادیث مبارکہ مالا مال ہیں،ہمیں بیٹیوں کو عزت دینا چاہئے،جس کے گھر بیٹی پیدا ہو اور وہ اسکو ایذا نہ دے،نہ اس کے برا جانے اور نہ ہی بیٹے کو بیٹی پر فضلیت دے تو اللہ پاک اس شخص کو جنت میں داخل فرمائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیر اہل سنت نے کہا کہ جس شخص پر بیٹیوں کی پرورش کا بوجھ آپڑے اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو یہ بیٹیاں اس کیلئے جہنم سے رکاوٹ بن جائیں گی،جب کسی کے گھر بیٹی پیدا ہوتی ہے تو فرشتے اس گھر کے افراد کو سلام کرتے ہیں،پھر فرشتے بیٹی کو اپنے پروں پر لے لیتے ہیں اور اس کی کفالت کی ذمہ داری لینے والے کو خوشخبری دیتے ہیں کہ قیامت تک اللہ پاک کی مدد اس کے شامل حال رہے گی۔امیر اہل سنت نے کہا کہ جس کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کے تو اس پر جنت واجب ہوجاتی ہے،اگر دوں ہو تو تب بھی اور ایک ہو تو تب بھی اس پر جنت واجب ہوجاتی ہے،جس کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں یا دو بیٹیاں یا دوبہنیں ہوں اور وہ ان کی اچھی طرح پرورش کرے اور اللہ پا ک سے ان کے معاملے میں ڈرتا رہے تو اس کیلئے جنت ہے۔جو اپنی بیٹیوں یا بہنوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔امیر اہل سنت نے کہا کہ جو اپنے خاندان کی بہن بیٹیوں کی پرورش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ ان کی شادی ہوجائے،یا وہ مالدار ہوجائیں یا ان کی وفات ہوجائے تو وہ بہن یا بیٹیاں اس کیلئے جہنم سے رکاوٹ بن جاتی ہیں۔توبہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امیر اہل سنت نے کہا کہ توبہ کےلئے ضروری ہے کہ گناہ کو تسلیم کیا جائے،اس پر شرمندہ ہوکر اللہ کی بارگاہ میں رجوع کرے ،توبہ کرتے وقت یہ فیصلہ دل میں ہونا چاہئے کہ آئندہ یہ گناہ نہیں کریں گے اگر ان میں سے ایک بھی چیز کم ہوئی تو توبہ قبول نہ ہوگی۔دوبارہ گناہ کرنے کا ارادہ کے ساتھ توبہ کرنا یہ اللہ سے مذاقہے یہ توبہ نہیں ہے،ہمیں سچی توبہ کرناچاہئے اور توبہ کرتے وقت آئندہ گناہ نہ کرنے کا پختہ عہد ہونا چاہئے۔

  • سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اپوزیشن اراکین آمنے سامنے، لوٹا لوٹا کے نعرے

    سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اپوزیشن اراکین آمنے سامنے، لوٹا لوٹا کے نعرے

    سندھ اسمبلی میں باغی ارکان کے حکومتی بنچوں پر بیٹھنے پر ہنگامہ، اپوزیشن اور حکومتی ارکان شور شرابہ کرتے رہے، حزب اختلاف نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ شہریارشر اور اسلم ابڑو کے حکومتی بینچز پر بیٹھنے پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج شروع کر دیا۔ حکومتی اراکین نے اپوزیشن کے نعروں کا بھرپور جواب دیا جس پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ اجلاس میں لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے گئے جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس دس منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا یہ کوئی طریقہ نہیں افسوس ہے اراکین کورولزکا پتہ ہی نہیں۔ یہ کتاب اپنے منہ پرماریں، رول 8 میں جائیں دیکھیں اس طرح کارویہ نہیں اپنایا جاسکتا۔ اسپیکر نے پی ٹی آئی رہنما بلال غفار سے مخاطب ہوکر کہا آپ پارلیمانی لیڈرہیں،قانون پڑھیں۔ان کوپڑھنا نہیں آتا ہے۔

  • شہرقائد سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    شہرقائد سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    سی ٹی ڈی نے کراچی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا مبینہ دہشت گرد محمدشکیل ہکلا پر دہشت گردی اور قتل سمیت8مقدمات درج ہیں۔ ملزم پولیس اہلکار کی کلنگ میں بھی ملوث ہے۔ملزم نے پولیس افسر ناصرالحسن شہید کیس کے عینی شاہداےایس آئی علی محسن کو بھی قتل کیاتھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ٹو نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر فہیم جاویدعرف انقلابی کو گرفتار کیا تھا.

  • پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہم  ڈر جائیں گے،خرم شیر زمان

    پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہم ڈر جائیں گے،خرم شیر زمان

    ‏پی ٹی ائی رہنما خرم شیر زمان کی نیوز کانفرنس، کہتے ہیں سندھ اسمبلی کا ایوان دو نمبر ایوان ہےدو سال پہلے ہی اندازہ لگالیا تھا کہ یہ ایوان 2 نمبر ہے سندھ اسمبلی کا اسپیکر پار ٹی بنا ہوا ہےاسلم ابڑو کو 5 کروڑ میں خریدا گیا، 1 ارب کی اسکیموں کا وعدہ کیا گیا.‏اسلم ابڑو کو ڈی سیٹ کیا جائے، اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلے پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہم ڈر جائیں گے ہم پیپلز پارٹی کی کرپشن ایکسپوز کرتے رہیں گے الیکشن کمیشن کو کیوں نظر نہیں اتا کہ سندھ میں اراکین کو خریدا جارہا ہے.

  • لگژری گاڑیوں کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر بھی ایف بی آر کے نشانے پر آگئے

    لگژری گاڑیوں کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر بھی ایف بی آر کے نشانے پر آگئے

    کراچی لگژری گاڑیوں کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر بھی ایف بی آر بے نامی زون کے نشانے پر آگئے، 15 مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر کے مالکان کو نوٹس جاری کرکے تفصیلات طلب کرلی گئیں ہیں۔بے نامی لگژری گاڑیوں کے بعد 15بے نامی ٹریلر اور ٹرک کسی اور کے نام پر ہونے کا انکشاف سامنے آیا، جس کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر، ٹریلر بھی ایف بی آربےنامی زون کے نشانے پر آگئے۔ایف بی آر نے مہنگے ٹریلر، کوسٹر اور ٹرکوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 15 مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر کے مالکان کو بےنامی زون نے نوٹس بھیج دئیے۔جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگی گاڑیاں نام پرہونےکےباوجود ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہرنہیں، گاڑیوں کی خریداری کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا اور ادائیگی کس کو کی؟ اس حوالے سے تفصیل طلب کرلی گئی ہے۔بے نامی زون کراچی کا کہنا ہے کہ نوٹس کاجواب نہ دینے پر سخت کارروائی کی جائےگی۔یاد رہے چند روز قبل بے نامی زون کراچی کی کارروائی کے دوران عبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر 15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا تھا ، جس کے بعد اینٹی بے نامی زون کراچی کو شہری نے تحریری بیان میں کہا میرے نام سے رجسٹرڈ تمام 15 گاڑیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • کراچی میں بجلی کے ساتھ گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ شروع

    کراچی میں بجلی کے ساتھ گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ شروع

    کراچی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی معمول بن گئی، شہری سخت پریشانی کا شکار ہوگئے موسم گرما شروع ہوتے ہی شہر قائد کے باسی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے دوہرے عذاب کا شکار ہوگئے، ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں 6 سے 8 گھنٹے کی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جار ہی ہے۔رہائشی علاقوں میں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی سے مععمولات زندگی سخت متاثر ہورہے ہیں، گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے روٹی اور سالن کے لیے ہوٹلوں میں لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔شہر میں بجلی کی صورتحال بھی خراب ہے، موسم گرما کے مکمل رنگ جمانے سے قبل ہی شہر میں بجلی کی 6 سے 7 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔کراچی کے علاقوں ایف بی ایریا، پاپوش نگر، لانڈھی، سائٹ، کورنگی، بلال کالونی، اورنگی ٹاؤن، شیر شاہ، لیاقت آباد، گڈاپ، کاٹھور، احسن آباد، گلشن معمار، نیو کراچی، گلزار ہجری اور دیگر علاقوں میں2 سے ڈھائی گھنٹے کی 3 بار لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اکثر علاقوں میں مرمت کے نام پر 10 سے 12 گھنٹے کی بجلی بند کرنا معمول بن گیا ہے۔ موسم گرما میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے دعوے پر موسم سرما میں مرمت کے نام پر 10 سے 12 گھنٹے بجلی بند کی گئی۔شکایت کرنے پر کے الیکٹرک کا عملہ مقامی فالٹ بتاتا ہے۔

  • سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ 14 بچوں کی فوری بازیابی کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ 14 بچوں کی فوری بازیابی کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کئی برسوں سے لاپتہ 14 بچوں کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا اور 13 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کی، عدالت نے بچوں کی بازیابی سے متعلق پولیس کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا سماعت کے دوران عدالت نے کئی برسوں سے لاپتہ 14 بچوں کی فوری بازیابی کا حکم دیا، جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کی کارکردگی غیر موثر نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ بچوں کو اگر کسی منظم گروہ نے اغوا کیا ہے تو فوری کارروائی کی جائے، عدالت نے استفسار کیا کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی بچی ندا کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ؟ ایڈیشنل آئی جی سی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ندا کے اغواء میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے بچی کے اغوا میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے عدالت نے استفسار کیا کہ دیگر بچوں کو بازیاب کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ ایڈیشنل آئی جی سی آئی اے نے جواب دیا کہ 36 بچے لاپتہ تھے زیادہ تر بازیاب کر لیے ہیں، 14 بچے اب بھی باقی ہیں، جبکہ دو مزید بچوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، ان کے ڈی این اے کرانے ہیں عدالت میں ایک خاتون نے کہا کہ میرا بچہ 3 سال سے لاپتہ ہے، پولیس کچھ نہیں کر رہی، جسٹس نعمت اللّٰہ نے کہا کہ ہم آپ کو سننے کے لیے بیٹھے ہیں، آپ کو سنیں گے جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے پولیس اور دیگر اداروں کو فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے 13 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔