Baaghi TV

Category: کراچی

  • فیصل واوڈانے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    فیصل واوڈانے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    فیصل واوڈانے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے فیصل واوڈاکی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظورکرلی۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درخواست گزار فیصل واوڈا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف میری درخواست مسترد کی، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے ،رہنما پی ٹی آئی فیصل واوَڈانے حکم امتناع کی بھی استدعاکردی۔

    عدالت نے فیصل واوڈا کی فوری سماعت سے متعلق درخواست سماعت کیلئئے منظور کرلی،عدالت نے فیصل واوڈا کی درخواست کی سماعت کل کیلئے مقرر کردی۔سندھ ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا درخواست منظور کرلی ہے اور کل اس پر سماعت ہوگی۔ خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پرالیکشن کمیشن میں 3شکایات درج ہیں۔

    درخواست کے متن میں درج ہے کہ 2018الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے اور پی ٹی آئی رہنما نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔فیصل واوڈا نے جھوٹا حلف دے کر بددیانتی کی، وفاقی وزیر کو دہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیا جائے اوربطور وزیر کام کرنے سے روکا جائے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے کر کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

  • فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے

    فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے

    تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے۔تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ میں فوری حکم امتناع کی بھی استدعا کردی جس پر عدالت نے پی ٹی ئی رہنما کی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرلی، سماعت کل کے لیے مقرر کی گئی ہے۔فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برعکس میری درخواست مستردکی، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں ہےانہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں، میں نے اعتراض عائد کیا جیسے مسترد کردیا گیا۔

  • کراچی چڑیاگھر کے باہر اضافی پارکنگ چارجز لینےپر انچارج معطل

    کراچی چڑیاگھر کے باہر اضافی پارکنگ چارجز لینےپر انچارج معطل

    کراچی میں چڑیا گھر کے باہر 20 اور 30 روپے آفیشل پارکنگ چارجز کے بجائے 100 روپے وصول کرنے پر چھڑیا گھر کے انچارج کو معطل کر دیا۔گزشتہ روز صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران زیادہ چارجز لینے والوں کو فوری معطل کر دیا۔ناصر حسین شاہ نے کے ایم سی سے بھی پوچھ گچھ کی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر پارکنگ کے ایم سی کوئی جواب نہ دے سکے۔صوبائی وزیر نے لیے گئے اضافی چارجز شہریوں کو واپس کروائے جبکہ ایس ایس پی کو فون کرکے ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دیا۔پارکنگ مافیا جعلی پرچیوں کے ذریعے 100روپے وصول کر رہا تھا.

  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا پیپلز پارٹی کا منشور ہے، اور یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب بھی تھا اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیئے پارٹی قیادت خواہ ہر جیالا سرگرمِ عمل ہے پوری دنیا میں سیاسی، معاشی اور معاشرتی سطح پر بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں یہ واضح ہے کہ یہ صدی خواتین کی پیشقدمی کی صدی ثابت ہوگی اب جو قوم خواتین کو برابری نہیں دے گی وہ دیگر اقوام کے شانہ بشانہ کھڑا نہیں ہو سکے گی پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا میدانِ جدوجہد میں، صنفی مساوات اور خواتین کو خودمختار بنانے کے لیئے ٹھوس اقدام اٹھائے ہیں پی پی پی حکومت نے غربت کے خاتمہ کے لیئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا میگا رول ماڈل پروگرام دیا یہ قابلِ فخر ہے کہ بی آئی ایس پی کی شفافیت اور مثبت نتائج کے معترف ورلڈ بئنک جیسے کئی عالمی ادارے ہیں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومتِ نے سندھ میں خواتین کو کاروبار کے لیئے بلاسود آسان قرضہ کا پروگرام شروع کیا یوسی سطح پر متعارف کردہ اس پروگرام کے نتیجے میں سندھ کی 6 لاکھ سے زائد خواتین اور ان کے خاندان مستفید ہوئے فرسٹ ویمن بئنک، ویمن پولیس اسٹیشنز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام جیسے اقدام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت کے تحفے ہیں بے زمین کاشتکار خواتین کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دینے جیسے اقدام کے دور رس نتائج نکل رہے ہیں کمیشن برائے خواتین کا قیام، اینٹی ویمن پریکٹس ایکٹ، اینٹی ایسڈ کرائیمز کا قانون، پروٹیکشن آف ویمن ایٹ ورک پلیس ایکٹ جیسے قوانین پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے
    صوبہ سندھ میں قائم پی پی پی حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیئے قابلِ تحسین قانونسازی کی ہے چائیلڈ میریجز رسٹرینٹ ایکٹ-2013، خاندانی تشدد سے تحفظ و روکتھام کا قانون -2015، اور کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن 2015 چند مثالیں ہیں
    شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب یہ تھا کہ زندگی کی ہر شعبے میں خواتین کو برابری حاصل ہو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیئے ہمیں ابھی مزید سفر طئے کرنا ہے میرے لیئے یہ قابلِ اطمینان ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب شرمندہ تعبیر دینے کے لیئے پرعزم ہے

  • پی ایس ایل کے بقیہ میچز جون میں کرائے جانے کا امکان

    پی ایس ایل کے بقیہ میچز جون میں کرائے جانے کا امکان

    پی سی بی نے سپر لیگ کے 20 مقابلوں کے لیے جون 2021 کی ونڈو نکالی ہے ذرائع کے مطابق مقابلوں کےلیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی مضبوط وینیو ہے جب کہ جون میں پی ایس ایل میچ کرانے کا مقصد آئی پی ایل کے ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی دستیابی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کرانے کے لیے آج چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت اہم ورچوئل اجلاس ہوا جس میں لاہور قلندرز کی انتظامیہ چیئرمین کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوگی ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو سکیور ببل کے لیے غیر ملکی فرم کی خدمات اور اخراجات پر فرنچائزز کو چیئرمین اعتماد میں لیں گے۔

  • کراچی نوجوان کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو 30، 30 سال قید کی سزا

    کراچی نوجوان کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو 30، 30 سال قید کی سزا

    کراچی میں 22 سالہ نوجوان کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے سمیت 3 ملزمان کو 30، 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔نوجوان اظہر کے قتل کے مقدمے کی سماعت ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی میں ہوئی اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے باپ اور بیٹے سمیت تین ملزمان کو سزا سنا دی۔عدالت نے تینوں ملزمان سعید، اویس سعید اور نور محمد کو مجموعی طور پر 30، 30 سال قید کی سزا سنائی اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہو گی۔پولیس کے مطابق مجرموں نے 4 مارچ 2020 کو اظہر کو گلشن اقبال سے اغواء کرنے کی کوشش کی، مجرم اویس نے موقع پر اظہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

  • سندھ بھر میں کتوں کا راج معصوم بچوں سمیت 5 افراد زخمی، خرم شير زمان کا بیان

    سندھ بھر میں کتوں کا راج معصوم بچوں سمیت 5 افراد زخمی، خرم شير زمان کا بیان

    وزیر اعلیٰ سندھ کے ڈسٹرکٹ میں کتوں کا راج ایک ہی دن میں کتوں نے معصوم بچوں سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا، واقعے پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا بیان وزیراعلیٰ سندھ کے ڈسٹرکٹ میں گذشتہ روز کتوں نے بچوں سمیت 5 لوگوں کو نوچ لیا کچھ روز قبل اسی علاقے میں 2 سالہ بچی ایمان بھی کتے کے کاٹنے سے ہلاک ہوچکی سندھ میں موجود مودی طرز حکمران عوام کو مقبوضہ کشمیر کی عوام سمجھ کر ظلم ڈھا رہے ہیں کتا مار مہم کے نام پر کروڑوں روپے وزیرصحت اور دیگر 3 وزراء ڈکار گئے سندھ کی عوام ویکسین کے لیے پریشان ہے
    بلاول پنجاب کو ٹھیک کرنے سے پہلے اپنے صوبے میں موجود کتوں سے عوام کی جان چھڑائیں سندھ کا پیسہ گیلانی منڈی میں جھونک کر سندھ کی عوام کو سسکتا چھوڑا گیا
    محکمہ بلدیات میں یہ کونسی مافیا ہے جو انسانوں کی بجائے کتوں کو سپورٹ کررہی ہے
    وفاقی حکومت سندھ میں فوری صحت ایمرجنسی نافذ کرے واقعات پر ڈپٹی کمشنر جامشورو اور ٹاؤن انتظامیہ کو گرفتار کیا جائے

  • یوم خواتین :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں خواتین نے روایتی گھنٹی بجاکر کاروبار کاآغاز کیا

    یوم خواتین :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں خواتین نے روایتی گھنٹی بجاکر کاروبار کاآغاز کیا

    یوم خواتین پرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں خواتین نے روایتی گھنٹی بجاکر کاروبار کاآغاز کیا ، وم خواتین پرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں خواتین نے روایتی گھنٹی بجاکر کاروبار کاآغاز کیا۔

    باغٰی ٹی وی کے مطابق پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج خواتین کاعالمی دن منایاجارہاہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں خواتین کی جانب سے کاروبار کا آغاز کیا گیا،خواتین نے روایتی گھنٹی بجاکر سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز کیا۔

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں یوم خواتین سے متعلق تقریب سی ای او فرخ خان نے کہاکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں خواتین اپنا کردار ادا کررہی ہیں،برابری کی بنیاد پر خواتین کو اپنی صلاحیتیں سامنے لانے کے مواقع حاصل ہیں۔

  • کراچی: تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے باپ بیٹی جاں بحق

    کراچی: تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے باپ بیٹی جاں بحق

    کراچی: تیز رفتار واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل دیا واقعہ ناظم آباد 7 نمبر پر پیش آیا جہاں ٹینکر کی ٹکر سے زخمی 3 افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا لیکن حادثے میں زخمی ہونے والے باپ بیٹی جانبر نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق حادثےکے بعد ڈرائیورفرار ہوگیا اور موقع پر موجود مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں 10سالہ بچی سدرہ اور اس کے 40 سالہ والد شامل ہیں جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والا35 سالہ عبدالواحد متوفی کا بھائی ہے۔

  • شاہ حسین ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

    شاہ حسین ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

    نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی ریلوے پولیس کے مطابق کراچی ایکسپریس کے انجن کا بریک کلپ گر کر ریلوے پٹریوں کے درمیان کانٹے میں پھنس گیا او رشاہ حسین ایکسپریس اس دوران پٹری میں پھنسے کلپ کانٹے کے مقام پر پہنچ گئی۔ تاہم ریلوے بالائی پل کے نیچے موجود شہریوں نے خطرے کو بھانپ کر شاہ حسین ٹرین کے ڈرائیور کو ٹرین روکنے کا اشارہ کیا، اسی دوران انجن ڈرائیور نے شہریوں کے ہجوم کا اشارہ دیکھ کر ٹرین کو روک کر حادثے سے بچالیا ریلوے ٹیکنیکل ٹیم نے پٹریوں کے کانٹے میں پھنسے کلپ بریک کو نکال کر ٹریک کلیئر کردیا اور شاہ حسین مسافر ٹرین کو آدھے گھنٹے بعد روانہ کردیا گیا۔