پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران بائیوسیکیور ببل کی ناکامی اور لیگ کے ملتوی ہونے پر سوالات اٹھائے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر اسپورٹس سائنس اور میڈیکل نے استعفیٰ دے دیا ترجمان پی سی بی نے تصدیق کی کہ ڈائریکٹر اسپورٹس سائنس اور میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھجوا دیا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان ڈاکٹر سہیل سلیم کے استعفے کے متعلق فیصلہ کریں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں بائیوسیکیور ببل کی ناکامی پر ڈاکٹر سہیل سلیم پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ کرکٹ بورڈ میں اندرونی سطح پر بھی ڈاکٹر سہیل کو تنقید کا سامنا تھا یاد رہے کہ پی سی بی نے دو روز قبل پی ایس ایل میں شامل مزید 7 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی نشان دہی پر لیگ کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔پی سی بی نے کہا تھا کہ پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس کے بعد بورڈ نے پی ایس ایل 6 کو فوری طور پر ملتوی کردیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پی سی بی اب فوری طور پر تمام 6 ٹیموں کے شرکا کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔ بعد ازاں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا تھا کہ پی ایس ایل 6 کو مناسب تاریخ پر گزشتہ سیزن کی طرح مکمل کیا جائے گا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا تھا کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے التوا کی تصدیق کرتا ہوں کہ پی ایس ایل 6، نئی تاریخوں کے سامنے آنے تک ملتوی کردی گئی ہے اور یہ دن ہمارے لیے بڑا سخت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ساتھ کرکٹ کے شائقین، اسٹیک ہولڈرز، پاکستان کرکٹ کے عالمی سطح پر مداح، تمام کھلاڑی اور آفیشلز جو پی ایس ایل سے منسلک تھے سب کے لیے یہ مشکل دن ہے۔
Category: کراچی
-

پارلیمنٹ ھاوس کے باہرن لیگی کارکنوں کی جانب سےبدمزگی پر پرراجہ اظہر کا ویڈیو بیان
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے بدمزگی پر ویڈیو بیان ن لیگی رہنماء جانتے تھے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹ آف کانفڈنس کا اجلاس ہے، نون لیگی رہنماء جانتے تھے کہ تحریک انصاف کے کارکنان بھی جمع ہورہے ہیں، اپوزیشن کے بائکاٹ کے اعلان کے باوجود نون لیگی رہنماء کیوں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود تھے،
شاہد خاقان کا پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ روئیہ قابل مزمت ہے،
شاہد خاقان سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعظم ہیں، شاہد خاقان کا غیر اخلاقی سلوک انہیں زیب نہیں دیتا، شاہد خاقان کے بیان نے احترام کے پردے ہٹا دیے، شاہد خاقان کے چیلنج کو قبول کرتا ہوں میں بھی پہاڑی علاقے سے تعلق رکھتا ہوں،
شاہد خاقان یا ان کی قیادت ہمارے کارکنان کیلئے نازیبا الفاظ ادا کریں یہ ہمیں قبول نہیں،
تحریک انصاف کے ورکرز چور نہیں ہیں دلیر ہیں، راجہ اظہر -

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں پیر پگارا سے ملاقات
ٓایم کیو ایم پاکستان کے ایک وفد نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں کنگری ہاوس میں پیر پگارا سے ملاقات کی اس ملاقات میں ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل،وسیم اختر نو منتخب سینیٹر ورکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری اور رکن رابطہ کمیٹی ظفر کمالی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ عامر خان نے سینیٹ کے انتخاب میں ا یم کیو ایم پاکستان سے تعاون کرنے پرجی ڈی اے کاشکریہ ادا کیا دونوں وفود نے اس امر پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں مل جل کر کام ا ور بات چیت جار ی رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پیر پگارا نے ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کر تے ہوئے انکی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور سندھ کے استحکام کیلے مل جل کر کام کرینگے اس موقع پر پیر پگارا کے ہمراہ پیر صدر الدین شاہ راشدی اور رکن سندھ اسمبلی نند کمار شامل تھے۔
-

سندھ لایوسٹاک ایکسپوتیرہ سےپندرہ مارچ تک حیدرآباد میں منعقد ھو گی
سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو 2021 کا سافٹ لانچ کر دیا گیا. محکمہ لائیو اسٹاک زیر انتظام 13 سے 15 مارچ تک حیدرآباد میں ملک کی سب سے بڑی لائیو اسٹاک ایکسپو منعقد کی جا رہی ہے.
تقريب میں صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندہ سید ناصر حسین شاہ بطور مہمان خصوصی شریک .تقریب میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز عبدالباری پتافی، وزیر زراعت محمد اسماعيل راهو , سیکریٹری لائیو اسٹاک اعجاز احمد مھیسر ، ڈی جی ٹورزم علیم لاشاری و دیگر شریک تقریب میں تھائی کونسل جنرل، پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کراچی ڈیری ایسوسی ایشن اور لیڈنگ بزنس گروپ کے نمائندے بھی شریک ہیں -

کراچی کے ساتھ ظلم اور ناروا سلوک بند ہونا چاہیے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری
کراچی کے ساتھ ظلم اور ناروا سلوک بند ہونا چاہیے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سندھ کا سب سے بڑا شہر کراچی محرمیوں اودم ترقی کا شکار ہے،ثروت اعجاز قادری ترقی یافتہ دور میں کراچی ترقی میں رکاوٹ اوربوسیدہ صورتحال پر گہری تشویش ہے،ثروت اعجاز قادری کراچی پر ہر دور میں سیاست کی گئی مگر کراچی اور یہاں کی عوام کو مکمل حقوق فراہم نہیں کئے گئے کراچی کو اس کی حیثیت کے مطابق ترقی اور عوام کو حقوق نہیں دیئے گئے تو پھر عوام سرکوں پر نکلیں گے
کراچی کی ترقی اور عوام کے حقوق کیلئے 13مارچ کونشترپارک میں آواز اٹھائینگے،ثروت اعجاز قادری کراچی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ ظلم اور ناروا سلوک بند ہونا چاہیے،سندھ کا سب سے بڑا شہرکراچی محرمیوں اور مایوسیوں اور عدم ترقی کا شکار ہے،سندھ کا سب سے بڑا شہرکراچی محرمیوں اور مایوسیوں اور عدم ترقی کا شکار ہے،ترقی یافتہ دور میں کراچی ترقی میں رکاوٹ اوربوسیدہ صورتحال پر گہری تشویش ہے،کراچی پر ہر دور میں سیاست کی گئی مگر کراچی اور یہاں کی عوام کو مکمل حقوق فراہم نہیں کئے گئے،کراچی سندھ ہی نہیں ملک کی معیشت کا حب اوردنیا میں بڑے شہروں میں جانا چاہتا ہے،لاہور،فیصل آباد کی پوزیشن کراچی سے کئی درجے بہتر ہے،ٹریفک سیوریج کا نظام درھم برھم، صاف پانی میسر نہیں،بجلی وگیس کی عدم فراہمی سڑکوں کی ناقص صوتحال کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،کراچی کو اس کی حیثیت کے مطابق ترقی اور عوام کو حقوق نہیں دیئے گئے تو پھر عوام سرکوں پر نکلیں گے،کراچی کی ترقی اور عوام کے حقوق کیلئے 13مارچ کونشترپارک میں آواز اٹھائینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی وکراچی ڈویژن کے عہدیدارن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نشتر پارک میں ہونیوالی جانثاران مصطفی کانفرنس میں عوام کی بھرپور شرکت کیلئے کارکنان رابطے تیز کردیں،شہداء پاکستان شہداء پاک فوج،رینجرز وپولیس اور اہلسنت کے شہداء کو زبردت خراج عقیدت پیش کرینگے، انہوں کا کہنا تھا کہ عقائد اہلنت ونظریات کے تحفظ کی جدوجہد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے،بانیان پاکستان کی اولاد ہیں اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے کام آخری سانس تک کرینگے۔ -

نیب کراچی نے سندھ پولیس افسروں کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں
نیب کراچی نے سٹیٹ بنک آف پاکستان سے سندھ پولیس افسروں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں،نیب نے 150 ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسروں کی تفصیلات مانگی ہیں۔نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ تمام بینکوں میں مذکورہ افسروںکے شناختی کارڈ نمبر بھیجے جائیں، شناختی کارڈ کے ذریعے تمام بینکوں سے ڈیٹا حاصل کیا جائے ،اکاؤنٹ کب سے چلایا جارہا ہے، لاکر اور ڈپازٹ کی تفصیلات دی جائیں۔نیب ذرائع کامزید کہناہے کہ 1985 سے لے کر موجودہ تاریخ تک کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، بینک کے ذریعے ایکسچینج کمپنیوں سے غیرملکی کرنسی خریدوفروخت کی ترسیلات کی تفصیلات بھی دی جائیں، تمام تر تفصیلات باقاعدہ طریقہ کار کے تحت فراہم کی جائیں ،اگر کسی تیسرے شخص کے ذریعے بھی اکاؤنٹ کھولا گیا ہو تو تفصیلات فراہم کی جائیں ۔لسٹ کے مطابق دھنی بخش مری، راو ٔزاکر،، رانا لطیف کا نام شامل ہے اس کے علاوہ ارشد لغاری ،سجاد حیدر، جاوید سکندر اور جعفر بلوچ ،مٹھل شر، پیرناصر، فتح محمد شیخ، فاروق ستی اور امجد کیانی کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔پولیس افسروں میں فیصل خان، میر محمد لاشاری، نواز گوندل، اقبال تنیو، معراج انور ،خالد محمود، صائمہ سعید، گلزار تنیو، احسان اللہ مروت، راؤ دلشاد ،فراست شاہ، اے ڈی چودھری، راؤ زاکر اور ملک فیصل لطیف کا نام بھی شامل ہے۔
-

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود ملک میں سونا سستا ہوگیا
فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 102550 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 87920 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے کے بعد 1700 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
-

پی ٹی آئی کراچی, تمام اراکین قومی اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی کراچی وزیراعظم پر اراکین قومی اسمبلی کا واضع اعتماد قوم کی فتح ہے،خرم شیر ذمان وزیراعظم سمیت تمام اراکین قومی اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں عمران خان نے کرسی کی بجاء خود کو ایوان میں جوابدہ سمجھا ایک وہ صاحب ہیں جو تین دفعہ نااہل ہونے کا باوجود کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا پی ڈی ایم کا پی ایم بننے کا سفر مکمل دفن ہوچکا ہے اپوزیشن جسے نیلسن منڈیلا سمجھ رہی دراصل وہ بنارسی ٹھگ ہیں اپوزیشن کا بائیکاٹ کا فیصلہ عمران خان بیانیہ کی فتح ہے اپوزیشن جانتی ہے اعتماد کے ووٹ میں سٹا نہیں کھیل سکتے اس نظام اور کرپشن کو ہمیشہ کے لیے بند باندھا جارہا ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان عظیم ملک بنے گا
-

مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی خرم شير زمان کا رد عمل
سکھر میں مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا رد عمل.مولانا صاحب چائنہ کا ارتغل غازی بننے کی کوشش کررہے ہیں، سیاسی بیروزگاری کے باعث مولانا صاحب در در کی خاک چھان رہے ہیں، فضل الرحمان جیسے کردار ملک میں موجود جید علماء کرام کے لیے خطرہ ہیں،اقتدار اور اسلام آباد سے دوری نے مولانا صاحب کو ذہنی مریض بنادیا ہے،مولانا صاحب نواز زرداری کے ٹپالی ہونے کا کردار ادا کررہے ہیںاپنے قد کی طرح بونی باتیں کرنے سے مولانا کا قد نہیں بڑھ سکتا اخلاقی تربیت سے عاری مولانا جیسے کرداروں کی اخلاقیات ٹھیک کرنے کے لیے ہی عمران خان آئے ہیں، کشمیر کمیٹی میں لسیاں پینے والے عالم اسلام کے لیڈر عمران خان پر تنقید کررہے ہیں، عمران خان ہر محاذ میں کامیاب ہونگے، پی ڈی ایم کا آخری دور شروع ہوچکا، مولانا اپنے لیے روزگار کا بندوبست کریں وہ پی ڈی ایم سے فارغ ھونے والے ہیں، عمران خان پاکستان ہی نہیں اسلامی ممالک کے رہنماء بن چکے ہیں، ختم نبوت صہ کے محافظوں کو یہ اسرائیل، انڈیا نواز ٹولا کچھ نہیں کرسکتا ہے۔
-

فرض شناس ایس ایس پی کورنگی کے خلاف سازش
. ایس ایچ او kiaمیں گٹکا ماوا منشیات مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی ۔ . بد نام زمانہ حسین منا ۔نادر ۔ماما ۔رحمت بنگالی کو چوکی انچارج کی سرپرستی مل گئی ۔ kiA تھانے کی حدود مضر صحت گٹکا ماوا منشیات مافیا بے قابو ۔تھانے دار خوشحال ۔ذرائع کے مطابق کیا یہ تھانے کی حدود بلال کالونی ۔اللہ والا ٹاؤن ۔میران ٹاون ۔ضیا کالونی سمیت دیگر علاقوں میں پولیس سرپرستی میں بد نام زمانہ گٹکا ماوا مافیا ڈان حسین منا ۔رحمت بنگالی ۔نادر ۔ماما ۔سمیت دیگر کو کھلی چھوٹ دے دی گئی گٹکا مافیا باز اہلکاروں کے ہمراہ کبنوں اور دکانوں پر گٹکا ماوا سپلائی کر رہے ہیں ۔جبکہ مذکورہ گٹکا مافیا مال نہ لینے والوں کو پولیس کے ذریعے اٹھا کر توڑ کروا رہے ہیں ۔جبکہ جرائم کے خلاف سرگرم عمل ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ ۔ایس پی شانواز چاچر کی محنت کو مافیا کے ساتھ مل کر ناکام بنا رہے ہیں دوسری جانب فہاشی ۔منشیات کے اڈے بھی چل رہے ہیں ذرائع کے مطابق چوکی انچارج جرائم پیشہ سے وصولیاں کر رہا ہے ۔جرائم کے اڈے چلنے سے علاقے میں لوٹ مار عام ہوچکی ہیں مذکورہ صورتحال سے علاقہ مکین شدید پریشان ہے علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی کورنگی سے اپیل کی ہے کہ گٹکا ماوا منشیات فاشی مافیا کا سخت نوٹس لیا جائے
