سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی دوبارہ طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے بعد جیل انتظامیہ نے انھیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے حلیم عادل شیخ کو گردے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا حلیم عادل شیخ کے ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں خیال رہے کہ اس سے قبل حلیم عادل شیخ کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔حلیم عادل شیخ نے دل میں تکلیف اور خرابی صحت کی وجہ سے جیل سپرنٹینڈنٹ سے ہسپتال لے جانے کی درخواست کی تھی۔اس درخواست پر انھیں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے.
Category: کراچی
-

*ولی بابر قتل کیس کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی جائے، کے یو جے*
*کراچی یونین آف جرنلسٹس نے استغاثہ کی غلطیوں کی وجہ سے ایک اور صحافی ولی بابر قتل کیس کے مجرم اعلی عدالت سے بری ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلے کی روشنی میں ولی بابر قتل کیس کی تفتیش سے وابستہ تمام پولیس افسران کیخلاف ناصرف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے بلکہ ان کے خلاف ملزمان کو فائدہ دینے کے جرم میں فوجداری نوعیت کے مقدمات بھی درج کیے جائیں۔ کے یو جے نے سندھ حکومت سے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کے بعد ولی بابر قتل کیس ملکی تاریخ کا دوسرا ہی کیس تھا جس میں ملزمان کو ماتحت عدالتوں سے سزا ہوئی لیکن پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے دونوں ہی کیس کے ملزمان کو اعلی عدالتوں سے بری کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی لاڑکانہ سرکٹ بنچ کے فیصلے نے کراچی پولیس کے تفتیشی نظام پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے ہیں سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملزمان کو پولیس کی ناقص تفتیش کا فائدہ دیا گیا ہے۔ استغاثہ کا یہ کہنا کافی نہیں ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک دہشت گرد تنظیم سے ہے اس لیے عینی شاہد کا سامنے آنا مشکل ہے جس عینی شاہد کو سامنے لایا گیا وہ پولیس کی طرف سے پلانٹنڈ لگتا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے ملزمان کی شناختی پریڈ کے حوالے سے شکوک و شبہات ہیں ملزم فیصل موٹا اور ذیشان عرف مانی کی شناختی پریڈ نہیں کرائی گئی اور نا ہی ذیشان عرف مانی کے بیان کو صحیح ثابت کرنے کے لیے کال ڈیٹا ریکارڈ پیش کیا گیا پولیس نے ملزمان سے کوئی موبائل فون برآمد نہیں کیا حالانکہ ذیشان عرف مانی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ ولی بابر کا پیچھا کرتے ہوئے اس کی لوکیشن سے فیصل عرف موٹا کو آگاہ کررہا تھا عدالت نے اپنے فیصلے میں پولیس کی ناقص تفتیش کا بار بار ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیشی افسر نے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد نہیں کیا اور صرف یہ کہہ دینا کافی نہیں ہے کہ واردات کے بعد اسلحہ چھپا دیا گیا تھا اپنی آبزرویشن دیتے ہوئے عدالت نے کہا ہے کہ واقعہ جنوری کی راتوں میں ساڑھے نو بجے پیش آیا جس وقت کافی اندھیرا ہوجاتا ہے اور استغاثہ کی جانب سے اس موقع پر روشنی کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور نا ہی یہ بتایا گیا کہ عینی شاہد واردات سے کتنے فاصلے پر تھا عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ استغاثہ قتل کا مقصد پیش کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کون نہیں جانتا کہ ولی بابر کو کس نے اور کیوں قتل کرایا لیکن پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے ولی بابر کے اہلخانہ سیت ملک بھر کی صحافی برادری ایک بار پھر انصاف سے محروم رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلہ سندھ پولیس کے ناقص تفتیشی نظام کے منہ پر ایک طمانچہ ہے سندھ حکومت اس کیس سے جڑے تمام پولیس افسران کیخلاف فوری کارروائی کرے انہیں عہدوں سے ہٹایا جائے اور ان کیخلاف فوجداری نوعیت کے مقدمات درج کیے جائیں پاکستان پہلے ہی ان ممالک کی فہرست میں اولین نمبروں پر ہے جہاں سب سے زیادہ صحافی قتل کیے گئے ہیں جبکہ آزادی صحافت کے حوالے سے بھی پاکستان کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے ۔ ولی بابر قتل کیس کے اس فیصلے سے پاکستان کی عالمی سطح پر مزید بدنامی ہوگی اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کیس کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے اور اعلی ترین عدالت سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے*۔
-

عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
کراچی عورت مارچ نے آٹھ مارچ یوم خوتین کے موقع پر کراچی فرئیر ہال پر اپنے حقوق کے لیے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان عورت مارچ کی منتظمین نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ منتظمین میں شیما کرمانی،سماجی کارکن منیزہ احمد اور دیگر شامل تھے خواتین رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں 8 مارچ کو عورت مارچ کے تحت دھرنا دیا جائے گا، یہ دھرنا فرئیر ہال پر ہوگا، حکومت عورتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کی جانے والی قانون سازی پر موثر عمل درآمد کرائے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پھر طویل المدت دھرنا بھی دیا جاسکتا ہے۔شیما کرمانی نے کہا کہ کاروکاری کا خاتمہ کیا جائے، عورتوں کو جنسی ہراساں کیا جارہا ہے ریاست اس بات کا نوٹس لے، عورتوں پر تشدد کیا جاتا ہے، ان کے مذہب کی جبری تبدیلی ہورہی ہے، پولیس اسٹیشنوں میں خواتین اور خواجہ سرا اہل کار تعینات کیے جائیں، خواتین ایم ایل اوز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔سماجی کارکن منیزہ نے کہا کہ کراچی میں عورت مارچ کا دھرنا 8 مارچ کو ہی ہوگا، ہماری ڈیمانڈ پوری نہیں کی گئی تو ہم دھرنا دیں گے، یہ چوتھا عورت مارچ ہے، عورت مارچ کا مشن عورتوں، خواجہ سرا اور غیر صنفی افراد کا اتحاد ہے تاکہ وہ اجتماعی سماجی تبدیلی کے ذریعے انصاف حاصل کر سکیں۔
-

چیر مین پی پی پی بلاول بھٹو کا اختر مینگل کو فون
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک کو ٹیلی فون چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اختر مینگل اور ڈاکٹر عبدالمالک کو سینیٹ میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کی مبارک باد دی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن کے مضبوط اتحاد نے حکومتی صفوں میں دراڑیں ڈال دیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عمران خان کی نام نہاد تبدیلی کو حکومت کے باضمیر عوامی نمائندوں نے بھی مسترد کردیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
-

امیدوار کو ووٹ نہ ملنے کا معامہ، جی ڈی اے کا پی ٹی آئی کے 6 ارکان اسمبلی پر شبہ
سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے اپنے امیدوار صدر الدین شاہ راشدی کو ووٹ نہ ملنے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔جی ڈی اے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 6 ارکان اسمبلی پر شبہ ظاہر کردیا۔ جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی رزاق راہموں کا جیو نیوز سے فون پر گفتگو میں کہنا تھاکہ جی ڈی اے کا وفد آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا اور ڈاکٹرفہمیدہ مرزا اور غوث بخش مہر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے رزاق راہموں کے مطابق 6 پی ٹی آئی ارکان نے ووٹ دینا تھے جن میں تحریک انصاف کے بلال غفار اور شبیر قریشی نے جی ڈی اے امیدوار کو ووٹ دینا تھا لیکن پی ٹی آئی کے 7 ارکان میں سے صرف ایک نے ہمیں ووٹ دیا۔خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے جی ڈی اے امیدوار صدرالدین شاہ کامیاب نہیں ہوسکے تھے.
-

ٹک ٹاک بنانے والی پولیس خواتین معطل
ٹک ٹاک کے شوق نے محکمہ پولیس کی خواتین اھلکاروں کو معطل کرا دیا,
یہ ھم ھیں اور ھماری کار ھے اور خواری ھو رھی ھے پولیس, خواتین اھلکاروں نے ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر لوڈ کی تھی,
یہ ھم ھیں اور یہ ایس پی صدر ھیں اور یہ سسپینشن ھو رھی ھے -

قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا
قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ایجنڈے کے مطابق کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی جائےگی۔قرارداد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پیش کریں گے۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم پر اعتما دکا اظہار کرتا ہے، ایوان آرٹیکل 7/91 کےتحت وزیراعظم پراعتماد کا اظہارکرتا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست پر شکست کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو سوا 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔
-

عمران خان نے کہا تھا ایسی صورتحال ہوگی تو اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اکثریت کھوچکا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ صدر کو لگا وزیر اعظم اعتماد کھوچکا ہے تو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی نے کہا تھا کہ اس طرح کی صورتحال ہوگی تو اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ان کو اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرنا نہیں آتا ہے، انہیں یہ بھی معلوم نہیں بیلٹ کیا ہوتا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ جسے چپراسی بھی نہیں رکھنا چاہتے تھے انہیں وزیرداخلہ بنا دیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری نے ہر دور میں سیاسی بصیرت سے کام لیا، آصف زرداری پر تہمتیں لگانا حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔
-

جمعتہ المبا رک کے موقعہ پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جا ئیں ایس پی گلبرگ نیو کراچی
تمام ڈویژنل ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے ڈویژن کے ایس ایچ اوز کو پابند کریں کہ, جمعتہ المبارک کے موقع پرمرکزی مساجد،امام بارگاہںوں ودیگرکھلے مقامات پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کویقینی بنایاجائے ۔نماز جمعہ کے تمام اجتماعات کے موقع پر شہریوں کے تحفظ کے لیئے تھانہ جات کی سطح پر مربوط اور مؤثراقدامات کو یقینی بنایا جائے۔تمام ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی نگرانی میں پیٹرولنگ ، اسنیپ چیکنگ و پکٹنگ کے عمل کو مذید سخت بنائیں ۔ داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی وناکہ بندی کے تحت سرچنگ کے عمل کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کوتھانوں کی سطح پر مذید مضبوط اور غیرمعمولی بنایا جائے۔
حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی پوائنٹس ہر گز خالی نہ چھوڑیں.
سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بھی لاپرواہی ناقابل برداشت ہںوگی ۔ -

پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا سندھ میں گندم کی صورتحال پر بیان
پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا سندھ میں گندم کی صورتحال پر بیان سندھ میں گندم کا فصل تیار ہے لیکن تاحال حکومت خریداری مرکز قائم کرنے اور باردانہ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،14 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی اجازت دی گئی مگر محکمہ کوئی خاطر انتظام نہیں کرسکا،اس سال بھی فصل سندھ حکومت کے ایجنٹوں کے ہاتھوں لگے گا اور ریٹ بڑھیں گے،افسوسناک بات یہ کہ سندھ حکومت تاحال گداموں میں موجود گندم کی تصدیق تک نہیں کرسکی،گندم گداموں میں خراب ہوگئی سندھ حکومت کے چوہے گندم کہا گئے، مگر سندھ حکومت کو صرف وفاق پر تنقید کرنا ہی آتا ہے، سندھ کے گدام اور باردانہ رینجرز کے حوالے کیے جائیں.
