Baaghi TV

Category: کراچی

  • مریم نواز کا دوسرا روپ دکھانے پر پاکستان ہندو کونسل کا عامر لیاقت کیخلاف بڑا اعلان

    مریم نواز کا دوسرا روپ دکھانے پر پاکستان ہندو کونسل کا عامر لیاقت کیخلاف بڑا اعلان

    مریم نواز کا دوسرا روپ دکھانے پر پاکستان ہندو کونسل کا عامر لیاقت کیخلاف بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی متنازع ٹویٹ، پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار نے فوری ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا

    ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ مذہبی اسکالر ہونے کا دعویدار سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد نشر کر رہا ہے، پاکستان ہندو کونسل نے بلاسفیمی ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کا مطالبہ کر دیا

    ڈاکٹر رمیش کمار نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت حسین فوری طور پر ہندو دھرم سے منسوب اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے معافی مانگے،بصورت دیگر پاکستان ہندو کونسل ملک بھر میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے،عامر لیاقت کے نفرت انگیز اقدام سے ہندو کمیونٹی اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہے،

    https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1364222990842478592

    ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت آئندہ ایسی شرمناک حرکت سے باز رہنے کی یقین دہانی کرائے، معافی نہ مانگنے پر بلاسفیمی ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے،

    واضح رہے کہ عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے مریم نواز کا دوسرا روپ دکھا یا تھا، مریم نواز نے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ این اے 75 ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے بعد حکمران اب میرا دوسرا روپ دیکھیں گے

  • وفاق کی گرین لائن بس چلانے کے لئے سندھ حکومت سے تعاون کی یقین دہائی

    وفاق کی گرین لائن بس چلانے کے لئے سندھ حکومت سے تعاون کی یقین دہائی

    وفاق نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنی رپورٹ میں یقین دلایا ہے کہ کراچی میں گرین بس چلانے کیلئے سندھ حکومت سےتعاون کیاجائےگا۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاقی حکومت نے گرین لائن بس سروس سے متعلق رپورٹ جمع کروادی۔وفاق نے عدالت کو بتایا کہ گرین لائن بس سروس کا 24کلومیٹرٹریک کا فیزون مکمل ہوچکا ہے۔دوسرافیزمارچ2021تک مکمل ہوجائےگا۔اس پروجیکٹ میں سرجانی ٹاؤن سے ٹاور تک 24 اسٹیشنز ہونگے۔ دوسرے فیز میں نمائش کےبعد والے ٹریک میں سول ورک جاری ہے۔
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 80 بسیں جلد کراچی پہنچ جائیں گی اورنجی ادارے سے تمام ٹینڈرز ہوچکے ہیں۔اس حوالےسے ادائیگیوں کا طریقہ کار جاری ہے۔ گرین لائن اوراورنج لائن بسوں کیلئے چینی کمپنی سےمعاہدہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر 3 برس کے لیے یہ منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے گا اور سندھ حکومت ہی اس کو چلائے گی۔سپریم کورٹ کو بھی وفاقی حکومت نے یہ بتایا تھا کہ رواں برس گرین لائن بس سروس منصوبہ مکمل فعال کردیا جائے گا۔ درخواست گزار کو جوابی دلائی کےلیے تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
    گرين لائن بس جون2021 تک چلانے کا حکم
    گرين لائن بس جون2021 تک چلانے کا حکم
    گرین لائن بس منصوبہ 2021 میں مکمل ہوجائے گا.

  • کراچی نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد سے انتہائی مطلوب 2 دہشتگردوں اظہرالدین عرف ماما اور محمد گبول عرف جمشید کو اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار کیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم اظہر الدین نے انکشاف کیا ہے کہ 2010 میں ملزمان نے افغانستان سے دہشتگردی کی ٹریننگ لی، 2013 میں بنگالی ایکشن کمیٹی کے غیاث الدین کی ریکی کی جسے دو ساتھیوں احمد اور عرفان نے قتل کیا، سال 2014میں رضا نامی شخص کی ریکی کی اور ساتھیوں سے مل کر قتل کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی پولیس کے مطابق گرفتار دوسرے دہشتگرد محمد گبول نے دوران تفتیش ڈکیتی، قتل اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا پولیس کے مطابق دوران تفتیش دہشتگردوں نے حساس مقامات کی ریکی، دہشتگردوں کو پناہ دینے اور دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا

  • کراچی:کلفٹن,ساس پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار

    کراچی:کلفٹن,ساس پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار

    کراچی:کلفٹن,ساس پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار ملزمہ کے خلاف اس کے شوہر نے اپنی ماں پر تشدد کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرایا ملزمہ کے شوہر نے بتایا کہ جب وہ نوکری سے واپس آتا تو اس کی ماں کے جسم پر کئی بار چوٹ کے نشان دیکھے شوہر کے پوچھنے پر ملزم کہتی کہ اس کی ماں کو گرنے سے چوٹ لگی ہے ملزمہ کی نوکرانی نے اس کے شوہر کو بتایاکہ اس کی ماں پراسکی بیوی تشدد کرتی ہے نوکرانی نے بتایا کہ اس کی بیوی اپنی ماں کے کہنے پر شوہر کو چھری سے قتل بھی کررہی تھی ملزمہ کی نوکرانی نے ساس پر تشدد کی ویڈیو بھی چھپ چھپ کر بنائی ویڈیو میں ملزمہ کو اپنی بوڑھی ساس پر تشدخ کرتے دیکھا جاسکتا ہے

  • ترقی کیلیے جعلسازی کرنے پر کراچی پولیس کے ایس پی کیخلاف مقدمہ درج

    ترقی کیلیے جعلسازی کرنے پر کراچی پولیس کے ایس پی کیخلاف مقدمہ درج

    میٹھادر پولیس نے کراچی پولیس کے ایس پی اعجاز ہاشمی کے خلاف ترقی کے لیے جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کے سینئر افسر کی جانب سے انکوائری میں جعلسازی کے مرتکب ہونے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ایف آئی آر نمبر 60/21 میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 468، 420 اور 471 عائد کی گئی ہیں مقدمے کے مطابق ایس پی اعجاز ہاشمی نے ایس ایس پی بننے کے لیے سنیارٹی لسٹ میں نام اوپر کرانے کے لیے درخواست دی تھی جس میں تاریخ پیدائش 16 ستمبر 1963 درج کرتے ہوئے سرکاری کاغذات میں ردوبدل کیا گیا اعجاز ہاشمی نے سینارٹی لسٹ میں شامل ہونے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا، سندھ ہائیکورٹ سے ملنے والے احکامات پر اعلیٰ افسران کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کروائی گئیں تو ایس پی اعجاز ہاشمی جعلسازی اور سرکاری کاغذات میں ردوبدل کے مرتکب قرار پائے جس پر ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

  • سینیٹ انتخابات،کاغذات مسترد ہونے پر پی ٹی آئی، ایم کیو ایم امیدوار الیکشن ٹربیونل پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات،کاغذات مسترد ہونے پر پی ٹی آئی، ایم کیو ایم امیدوار الیکشن ٹربیونل پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات،کاغذات مسترد ہونے پر پی ٹی آئی، ایم کیو ایم امیدوار الیکشن ٹربیونل پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور پی ٹی آئی رہنماسیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    رﺅف صدیقی نے موقف اختیار کیاہے کہ سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے،عدالت نے رؤف صدیقی کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔

    سیف اللہ ابڑو نے درخواست میں کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کونظراندازکیا،ٹیکنوکریٹ کی تشریح پرپورا اترتا ہوں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ آر او نے رؤف صدیقی اور سیف اللہ ابڑو کے ٹیکنوکریٹ نشست پرکاغذات مسترد کردیئے تھے۔

    ریٹرننگ افسر نے اعتراض عائد کیا کہ روَف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے، روَف صدیقی نے بی اے کر رکھی ہے لیکن2 سال والی ڈگری ہے،روَف صدیقی نے ریٹرنگ افسرکے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا

    ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور خضر زیدی کی اپیلیں مسترد کردی گئیں، رؤف صدیقی اور خضر زیدی سینیٹ کیلئے نااہل قرار پائے، دونوں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے مسترد کردیئے تھے

    وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف ملتان اور سکھر میں نیب تحقیقات جاری ہے،پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ،عدالت نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کے اہل نہیں ہیں، الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہو گئے،سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    ریٹرننگ آفیسر نے ایم کیو ایم کے 10 میں سے 8 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے تھے،ٹیکنو کریٹ پر ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کے کاغذات مسترد ہوئے تھے رؤف صدیقی 16 سال کی تعلیمی قابلیت کے معیار پر پورا نہیں اترے، الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کے لیے16 سال کی تعلیم ضروری ہے ایم کیو ایم کے خضر زیدی کا نامزدگی فارم بھی مسترد کردیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق 20 سال کا تجربہ نہ ہونے پر خضر زیدی کےکاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے

    سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ‌ حکومت کا جواب عدالت میں جمع

    سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

    سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

    سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان

    سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟

    سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

    سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

    سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید

    سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

    مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

    ہم اس قانون کے تحت کاروائی کریں تو اسمبلی کورم ہی پورا نہ ہو،ممبر الیکشن کمیشن کے ریمارکس

    سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم کوبڑا دھچکا

  • لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ تمام اداروں پر برہم ہو گئی، جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ ایسی کیا وجہ ہے تفتیشی افسر لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کر پارہے، کیا مشکلات ہیں تفتیشی افسران لاپتہ شہریوں کا سراغ تک نہیں لگا پارہے؟

    عدالت نے کہا کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر پیش ہوکر بتائیں لاپتہ افراد بازیاب کیوں نہیں ہو پا رہے؟ جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ اب ہم چیف سیکریٹری سندھ کو بھی طلب کریں گے۔اب ہم ظلم کسی کے ساتھ نہیں ہونے دیں گے،لوگ پریشان ہیں کسی کو کوئی احساس ہی نہیں، کئی جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف کے اجلاس ہوچکے ہیں مگر نتائج صفرہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ،بڑا حکم دے دیا

    لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    عدالت نے کہاکہ پی ٹی ایف کی ہدایت پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو کسی تفتیشی افسر کو سزا دی؟فوکل پرسن محکمہ داخلہ نے کہاکہ ابھی تک کسی تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، عدالت نے کہاکہ جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف حکام اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں، پراسیکیوٹر حبیب احمد نے کہاکہ لاپتہ شہریوں کو حراست میں نہیں لیا،

    حراستی مراکز سے رپورٹ پیش نہ کرنے عدالت وفاقی حکومت کے وکیل پر برہم ہو گئی اور 30 مارچ تک تمام تفصیلات طلب کرلیں،سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

  • ضمنی انتخابات پررپورٹ جاری

    ضمنی انتخابات پررپورٹ جاری

    ‏فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک کی8حلقوں میں ضمنی انتخابات پررپورٹ جاری

    ‏فافن کی شفاف انتخابات کی راہ میں حائل سرکاری افسران کوجرمانےاورسخت سزائیں دینےکی تجویز

    ‏این اے75ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کےدوران بےضابطگیاں دیکھنےمیں آئیں، ‏بےضابطگیوں کےباعث الیکشن کمیشن کواین اے 75ضمنی الیکشن کانتیجہ روکناپڑا، ‏این اے75میں پولنگ اسٹیشنزکےباہرالیکشن کمیشن کوانتظامی امورمیں بہتری کی ضرورت ہے، ‏تاخیرسےنتائج موصول ہونےوالےحلقوں میں الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات کراسکتا ہے،فافن رپورٹ

    ‏کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی،غیرقانونی الیکشن مہم عمومی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، قومی اسمبلی کی3اورصوبائی اسمبلی کی5نشستوں پرضمنی انتخابات کرائےگئے،فافن رپورٹ

  • اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں‘، حلیم عادل کا مراد علی شاہ کو پیغام

    اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں‘، حلیم عادل کا مراد علی شاہ کو پیغام

    سندھ اسمبلی کے گرفتار اپوزيشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو متنبہ کیا ہے کہ اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں پی ٹی آئی کے ذمہ دار حلیم عادل کی گرفتاری پر خوش ہیں، سعید غنی کا دعویٰ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگر ان پر جیل میں حملہ نہیں کیا گیا تو جیل کی پوری ویڈیوجاری کی جائے، سندھ حکومت نے ایڈیٹ شدہ ویڈیو جاری کی دوسری جانب اپوزيشن رہنماؤں نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات کی اور حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کیا اپوزیشن رہنماؤں نے حلیم عادل کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • پی ٹی آئی کا پریس کلب کراچی کے باہر سندھ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف احتجاج

    پی ٹی آئی کا پریس کلب کراچی کے باہر سندھ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف احتجاج

    پی ٹی آئی کا پریس کلب کراچی کے باہر سندھ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف احتجاج حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی کاجعلی مقدمہ سندھ حکومت کی بھوکلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، فردوس شمیم نقوی حلیم عادل شیخ اور کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو پی ٹی آئی کا اگلا گھیراؤ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب ہوگا، خرم شیر زمان کراچی (23 فروری) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کی تنظیم کے زیرقیادت سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان پر جعلی مقدمات کیخلاف کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان،بلال غفار،سعید آفریدی ،رمضان گھانچی، جمال صدیقی، راجہ اظہر،ارسلان تاج، ریاض حیدر، ڈاکٹر عمران شاہ،شہزاد قریشی،رابستان خان، جئے پرکاش لوہانا،عدیل احمد، دعابھٹو، رابعہ اظفر نظامی،سدرہ عمران سمیت دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،پی ٹی آئی عہدیداران سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماءورکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت نے حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی کی دفعات لگاکر ثابت کیا کہ سندھ حکومت حلیم عادل شیخ سے ڈرتی ہے حلیم عادل شیخ سندھ حکومت سے نہیں ڈرتا،حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤسز کااسٹے آرڈر موجود تھا تو پھر کس وجوہات کی بنا پر حلیم عادل کے فارم ہاؤسز کو مسمار کیا گیا اپوزیشن لیڈر کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تو ایف آئی آر بھی اپوزیشن لیڈر پر کاٹی گئی ،ماضی میں ہمارے ساتھی رہنماء ورکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی پر بھی فائرنگ کی گئی تھی ان کی ایک ٹانگ زخمی ہوئی تھی جس کا علاج ڈاکٹر عمران شاہ نے کیا تھارمضان گھانچی پر جس نے فائرنگ کی وہ پاکستان پیپلرزپارٹی کا کارکن ہے وہ شخص چئیرمین ہے اس وقت یوسی کا سندھ حکومت بتائے اس شخص کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیااب تک اسے کیوں سزا نہیں ہوئی، اس صوبے میں بدمعاشوں کا راج ہے،غنڈوں کا راج ہے،دہشتگردوں کا راج ہے انہوں کہا کہ اگر ثبوت چاہیے تو عزیر بلوچ کی مثال سامنے ہےعزیر بلوچ آٹھ مقدمات میں بری ہوچکا ہےاور یہ وہی عزیر بلوچ ہے جس پر چار سو سے زائد قتل کا الزام ہے، انہوں نےکہا کہ مراد علی شاہ سن لیں کہ ہم نے بہت کاوشوں سے پی ایس ایل کے میچز کراچی میں کرائے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں جس شہر میں امن نہیں ہوتا وہ شہر ترقی نہیں کرسکتاہم شہر قائد کے امن کو اس موقع پر خراب نہیں کرنا چاہتےلیکن ہم واضح آپ کو بتارہے ہیں پی ایس ایل میچز کے ختم ہوتے ہی حلیم عادل شیخ کو رہا نہ کیا گیا تو پی ٹی آئی کا اگلا گھیراؤ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس کی جانب ہوگاہم نے 1996 سے آج تک ایک روایت کو قائم رکھا ہے ہم نے کبھی بندوق کا سہارا نہیں لیا ہم نے جب سہارا لیا اپنی آواز کا سہارا لیاہے اپنی عوام کا اور کارکن کا سہارا لیا ہے ہم نہ بندوق اٹھائیں گے نہ چلائیں گےاگر بندوق چلائیں گے تو اپنی حفاظت کے لیے، ہم کبھی بھی بندوق کے استعمال کو فروخت نہیں دینا چاہیں گےانہوں کارکنان سے خطاب میں مزید کہا کہ ہم کارکنان سے درخواست کروں گا اپنی روایتوں کو برقرار رکھیں پی ٹی آئی نے 26 سالوں میں کراچی شہر کی معیشیت کو کبھی برباد نہیں کیاہم آئیندہ بھی معیشیت کو برباد نہیں ہونے دیں گےپی ٹی آئی کی سینئر خاتون رہنماء زہرا آپا کو شہید کیا گیا ہم نے تب بھی شہر بند نہیں کروایامراد علی شاہ حلیم عادل شیخ کو رہا کریں گے کیونکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ ہوگا شہر کا گھراؤ نہیں ہوگا انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ ہر گرتی ہوئی دیوار کو گرائیں گے انصاف کا بول بالا ہوگا جہاں ظلم ہوگا وہاں تحریک انصاف کھڑی ہوگی ساتھ ہی ساتھ صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے احتجاج میں شریک کارکنان سے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری اور جعالی مقدمات کی پر زور مذمت کرتے ہیں ہمار آج کراچی پریس کلب پر امن احتجاج ہے سندھ حکومت کو اگر دہشتگردی کے مقدمات بنانے ہیں تو صوبے کا امن خراب کرنے والوں کیخلاف مقدمات بنائیں ہمارا یہ پر امن احتجاج کہیں منتقل نہیں ہوگا کیونکہ ہمیں احساس ہے کہ ہمارے شہر میں پی ایس ایل کا میچ ہورہا ہے ہمیں احساس ہے کہ کہاں احتجاج کیا جانا چاہیے اور کہاں نہیں حلیم عادل شیخ اور ہمارے کارکنان کا قصور کیا ہے؟ ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہم نے کہا کہ سندھ حکومت چور ہے ہم نے کہا سندھ کی گندم سڑگئی سندھ حکومت کی نااہلی سے سندھ کے عوام کو مہنگی گندم خریدنی پڑھی اگر سندھ حکومت نے ہمارے ورکرز کو رہا نہ کیا تو مراد علی شاہ تم ہمارا لائحہ عمل برداشت نہیں کرپاؤگےتحریک انصاف کارکنوں کے ساتھ ہے پورے ملک کی طرح پی پی کا سندھ سے بھی جلد خاتمہ ہوگا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے کہا کہ آج احتجاج کے ذریعے سندھ حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت چاہے جتنا ظلم کرے پی ٹی آئی کارکنان پی پی کے ظلم کیخلاف کھڑی ہےمراد علی شاہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ اب ان کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی پی ٹی آئی کے کارکنان کو پی ایس 88 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی سزا دی جارہی ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پی پی کی کرپشن اور نالائقیوں کوبےنقاب کرنے کی سزا دی جارہی ہے پیپلرزپارٹی کی انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ایوان میں اور ایوان سے باہر بھی ہم سندھ حکومت کی کرپشن کو بےنقاب کرتے رہیں گے25 فروری کو اسمبلی اجلاس میں ہمانتقامی کاروائیوں ، اپوزیشن لیڈر سمیت کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے ہمیں ہمارے جیل میں قید 15 ورکرز سے ملنےنہیں دیا جارہاہم تمام پی ٹی آئی رہنماء اپنے ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کہا کہ جیل میں ہمارے اپوزیشن لیڈر پر پی پی کے گنڈوں نے حملہ کیا پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو گرفتار کیا پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف جعالی دہشتگردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں زرداری ٹولے نے محترمہ بی بی شہیدکی جماعت پر قبضہ کرلیا ہےپیپلرزپارٹی نے سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہوا ہے پیپلرزپارٹی سن لے کہ یہ جمہوریت کا دور ہے آپ نے بھی لانگ مارچ کرنے ہیں ایسا نہ ہو کہ آپ سب بھی اڈیالہ میں ہوں بلاول اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کرسکیں،رکن قومی اسمبلی و منارٹی ونگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل جئےپرکاش نے احتجاج میں شریک کارکنان سے خطاب میں کہا کہ حلیم عادل شیخ کا قصور سندھ کی آواز بننا ہے یہ آواز ہر جگہ گونجے گی یہ آواز بند نہیں ہوگی سندھ حکومت نے انتقام کی آگ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیااگر آواز اٹھانا دہشتگردی ہے تو ہم بار بار آواز اٹھائیں گے۔