Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی پی پی چیئرمین کا یومِ بلوچ ثقافت پر بلوچ قوم کے نام

    پی پی پی چیئرمین کا یومِ بلوچ ثقافت پر بلوچ قوم کے نام

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ بلوچ ثقافت پر بلوچ قوم کے نام محبت بھرا پیغام دیا۔
    بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے، جس کی اساس انسان دوستی اور محبت ہے۔مہمان نوازی، بھادری اور عزم و استقلال بلوچ عوام کا خاصہ ہے۔
    ثقافتی دن منانے کا سلسلہ ہماری قومی یکجہتی کو نئی بلندیاں و وسعتیں دینے کا موجب بن رہا ہے۔
    نوجوان اپنے وطن کی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔مزید کہا کہ آج کے دن میں بلوچستان سمیت پورے ملک کو یومِ بلوچ ثقافت پر مبارکباد دیتا ہو۔

  • یوم ثقافت بلوچ کے دن پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا بیان

    یوم ثقافت بلوچ کے دن پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا بیان

    پی ٹی آئی کراچی یوم ثقافت بلوچ کے دن پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا بیان آج کریم بخش گبول نے بلوچ کلچر ڈے پر غیرت مند بلوچ اور محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا یوم بلوچ ثقافت پر اپنے غیور پاکستانی بلوچ بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں بلوچ ثقافت وطن پاکستان کی عظیم ثقافت ہے غیرتمند اور جرآت مند بلوچ بھائیوں کی ملک کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

  • کراچی: تحریک لبیک پاکستان کا سینیٹ انتخابات میں کسی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

    کراچی: تحریک لبیک پاکستان کا سینیٹ انتخابات میں کسی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

    کراچی: تحریک لبیک پاکستان کا سینیٹ انتخابات میں کسی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان علامہ غوث بغدادی اور دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنس سینیٹ الیکشن میں کوئی امیدوار اسلام، پاکستان اور عوام کا درد رکھنے والا نہیں سینیٹ امیدواروں میں زرداری کے نوکر ہیں کچھ امیدوار عمران خان کے چاکر ہیں سینیٹ امیدواروں میں کچھ نواز شریف کے چاہنے والے ہیں ہم کسی نااہل کو اپنے ووٹ نہیں دیں گے پی ڈی ایم کے اہم رہنماء کو بلوچستان میں 6 نشستیں پلیٹ میں رکھ کر دی گئیں بدلے میں اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت مانگی گئی ہے ایم کیو ایم مرکزی حکومت میں شامل ہے ایم کیو ایم پاکستان مرکز میں پی ڈی ایم کو سپورٹ کرنے کی اطلاع ملی چند گھنٹوں میں ہی نئی تنخواہ طے ہونے پر دوبارہ حکومتی اتحاد کی جانب لوٹ گئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم صرف اپنے امیدوار کو ووٹ دیں گے.

  • بنارسی ٹھگوں کے استاد سندھ کے مستقبل پر سیاہ دھبا ہیں، خرم شیر زمان

    بنارسی ٹھگوں کے استاد سندھ کے مستقبل پر سیاہ دھبا ہیں، خرم شیر زمان

    ‏پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان بیان میں کہا سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہےجمہوریت کے دعویدار آئین و قانون کو روندتے ہوئے ذاتی مفادات کے لیے ضمیر فروشی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں ‏سندھ کے لوگوں کا لوٹا ہوا پیسہ ضمیر خریدنے پر لگایا جارہا ہے
    ‏پی پی سندھ میں ہمیشہ چور اقتدار کے لیے چور دروازے ڈھونڈتی رہی ہے پی پی سرپرائز کے لیے تیار رہے عمران خان کی قیادت میں اس نظام کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی بنارسی ٹھگوں کے استاد سندھ کے مستقبل پر سیاہ دھبا ہیںلوگوں کو ڈرا دھمکا کر اور خرید و فروخت کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری ہے ‏آج کریم بخش گبول نے بلوچ کلچر ڈے پر غیرت مند بلوچ اور محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا. یوم بلوچ ثقافت پر اپنے غیور پاکستانی بلوچ بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. بلوچ ثقافت وطن پاکستان کی عظیم ثقافت ہے، غیرتمند اور جرآت مند بلوچ بھائیوں کی ملک کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

  • کراچی: پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور اہم شخصیات کو چونا لگانے والا ملزم گرفتار

    کراچی: پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور اہم شخصیات کو چونا لگانے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں گلشن معمار پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور اہم شخصیات کو چونا لگانے والا ملزم پکڑا گیا۔ ملزم ایم این اے شاہدہ رحمانی اور فریال تالپور کے نام پر پیسے بٹورتا تھا۔ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔ایم این اے شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہلال سعید کی مدعیت میں گلشن معمار تھانے میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔۔ملزم ہائی پروفائل شخصیات سے واٹس ایپ کے ذریعے پیسے مانگتا تھا۔ کئی شخصیات کی جانب سے پیسے بھی ایزی پیسہ سے ٹرانسفر کیے گئے تھے۔ملزم نے ایم این اے قادرپٹیل،پلوشہ خان اورامداد پتافی سمیت ایم این اےنازبلوچ،ایم این اے آغا رفیع اللہ،ایم این اے شگفتہ جمانی کو میسج کیے۔ ایم این اے ابرار حسین شاہ اور ایم این اے شازیہ سنگھار کو بھی ملزم کا میسج موصول ہوا۔ ایم این اے شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہلال سعید کے مطابق ملزم کےعمل سے میری والدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ملزم کو سخت سزا دی جائَے۔

  • سپریم کورٹ نے سندھ سے (پی ٹی آئی)کے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    سپریم کورٹ نے سندھ سے (پی ٹی آئی)کے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    سپریم کورٹ نے سندھ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی عدالت نے سیف اللہ ابڑو کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست گزارکو الیکشن کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کرنےکی ہدایت کردی سپریم کورٹ میں سندھ سے پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کے خلاف نا اہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی پارلیمانی بورڈ نے مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ,سیف اللہ ابڑو شاہد رند نے سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے اپیل دائرکی تھی ،سیف اللہ ابڑو سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں لیاقت جتوئی نے سیف اللہ ابڑوپر 35 کروڑ روپےکےعوض سینیٹ ٹکٹ لینےکا الزام لگایا تھا شاہد رند نے سیف اللہ ابڑوکی نااہلی کےلیے سندھ ہائی کورٹ کےفیصلےکے خلاف درخواست دائرکی تھی دوسری جانب الیکشن کمیشن ویجیلنس سیل نے پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی کے بیان کا نوٹس لےلیا ہے

  • پی ٹی آئی نے ارکان سندھ اسمبلی کو کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کردیا

    پی ٹی آئی نے ارکان سندھ اسمبلی کو کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کردیا

    پی ٹی آئی نے ارکان سندھ اسمبلی کو کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کردیاتحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے نئی حکمت عملی اپنالی۔ گزشتہ رات دوسری جماعتوں کے ارکان بھی شاہراہ فیصل پر نجی ہوٹل قیام کیلئے پہنچے تھے لیکن تحریک انصاف نے ارکان سندھ اسمبلی کو کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ممکنہ طور پر ووٹ بینک محفوظ کرنے کیلئے پی ٹی آئی ارکان کو منتقل کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نجی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی کیلئے کمرے بک کرائے گئے تھے۔

  • کراچی : انصاف ہاوس میں  پی ٹی آئی رہنما اشرف قریشی کی میڈیا سے گفتگو

    کراچی : انصاف ہاوس میں پی ٹی آئی رہنما اشرف قریشی کی میڈیا سے گفتگو

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اشرف قریشی اسوقت ملک کی صورتحال بہت گھمبیر ہوچکی ہے جمہوری قوتوں کی وجہ سے اس ملک میں کئی بار مارشل لگا لیکن یہ لوگ کبھی نہیں سدھرے چاہے یہاں ضمنی الیکشن ہوں یا کوئی بھی سیاسی معاملہ ہو یہ چاہتے ہیں جمہورہت اور عوام کو نقصان پہنچے کل ہمارے ایم پی اے کی ویڈیو جاری ہوئی جسمیں انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے خلاف جاونگا اور خلاف ووٹ دونگا 2018 کے الیکشن میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہونگی کچھ لوگوں نے یہ سمجھا کہ یہ پارٹی کمزور بنیادوں پر ہے ہماری پارٹی میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جنکو وہ ہمارے خلاف وقت پر استعمال کرنا تھا تمہیں اسکا نتیجہ بھگتنا پڑے گا جس طرح تم نے ایک فوج بنالی ہے اور تم سب کو کنٹرول کرنا چاہتے ہو ویسا نہیں ہوگا سندھ کے عاام تم سے بے زار ہوچکے ہیں ہمارے کسی ایم پی اے کو ورگلایا تو مت بھولو عوام پر زبردستی نہیں چلے گی ہم آئین کی پاسداری چاہتے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا تھا جو کہیں نظر نہیں آرہا اتحادیوں کو دو دو سیٹوں کی آفر کرتے پھرتے ہیں اگر کسی نے شب خون مارنے کی کوشش کی تو تمہیں نااہل کروائنگے اور اسمبلی کی رکنیت بھی ختم کروائیںگے گبول نے کہا اسے دھمکی دی گئی

  • پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلیے جوڑ توڑ کی کوششیں

    پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلیے جوڑ توڑ کی کوششیں

    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے جوڑ توڑ کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے بھی کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں وزیرتعلیم شفقت محمود، ممبران قومی اسمبلی راجا ریاض، رضا نصراللہ گھمن اور خرم شہزاد بھی موجود تھے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی آج ایم این ایزکو عشائیہ دے گی، جس میں آصف زرداری، خورشید شاہ اور حمزہ شہباز بھی شرکت کریں گے جب کہ مصروفیت کے باعث مریم نواز کا شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

  • سندھ اسمبلی اجلاس، پی ٹی آئی ارکان منحرف کریم بخش کو ساتھ لے گئے

    سندھ اسمبلی اجلاس، پی ٹی آئی ارکان منحرف کریم بخش کو ساتھ لے گئے

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان منحرف رکن کریم بخش گبول کو اپنے ہمراہ لے گئے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں ایک بار پھر ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ ارکان ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے اور ایوان میں ہنگامہ و شور شرابا ہوتا رہا۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا پیسے دیکر ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان تحریک انصاف کے منحرف ہونے والے 3 رکن اسمبلی پہنچے تو اسمبلی میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اس دوران پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان دھکم پیل جاری رہی تاہم پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان اور راجا اظہر اپنے منحرف رکن کریم بخش گبول کو ساتھ لے گئے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ کریم بخش گبول کو لے جانے کی کوشش پر پیپلزپارٹی ارکان سمجھے کہ زبردستی کی جارہی ہے لیکن جب گبول نے کہا کہ وہ خود تحریک انصاف والوں کے ساتھ جانا چاہتے ہیں تو پی پی ارکان پیچھے ہٹ گئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی کے رکن کریم بخش گبول نے سینیٹ انتخابات میں اپنی پیسے دیکر ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔