Baaghi TV

Category: کراچی

  • فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار

    فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار

    فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اصلاحات اگلے انتخابات تک مؤخر کرنا حیران کن ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بہرحال مختلف رائے دیتا ہے، ہمارے لیے دونوں ادارے محترم ہیں۔ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق خفیہ بیلٹ سے ہوں گے: الیکشن کمیشن فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، 24 گھنٹوں بعد اپوزیشن کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا۔

  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یومِ بلوچ ثقافت پر پیغام

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یومِ بلوچ ثقافت پر پیغام

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یومِ بلوچ ثقافت پر پیغام بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے، جس کی اساس انسان دوستی اور محبت ہے مہمان نوازی، بھادری اور عزم و استقلال بلوچ عوام کا خاصہ ہے ثقافتی دن منانے کا سلسلہ ہماری قومی یکجہتی کو نئی بلندیاں و وسعتیں دینے کا موجب بن رہا ہے نوجوان اپنے وطن کی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان سمیت پورے ملک کو یومِ بلوچ ثقافت پر مبارکباد دی ہے

  • کراچی میں افسوسناک واقعہ: لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کرلی

    کراچی میں افسوسناک واقعہ: لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کرلی

    کراچی : ایم اے جناح روڈ پر لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کرلی، فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ پولیس نے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں لڑکے نے خاتون پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی ، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا تفتیش کی جارہی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو گولی مارکر خود کشی کی، خاتون کو قریب سے3گولیاں ماری گئیں، لڑکی مرنےسےقبل فون پرکسی کوکچھ بتاتی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی سفیدگاڑی کی طرف جارہی تھی کہ اسی دوران شاہ زیب رکشے سے اتر کر چلتا ہوا آیا اور لڑکی کوگولیاں مار دیں ، لڑکی کو گولیاں مارنے کے بعد لڑکا کچھ لمحےکھڑارہا ، کچھ لمحوں بعد لڑکے نے کنپٹی پر پستول رکھ کر گولی چلادی۔یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں ٹک ٹاکر مسکان کو تین ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا، پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ قتل ہونے والے مقتولین میں سے تین خود بھی جرائم پیشہ نکلے تھے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سےنکلا تھا۔پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ٹک ٹاکر مسکان کی دوستی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، کیونکہ رحمان نامی نوجوان مسکان کو عامر سے دوستی رکھنے پر منع کرتا تھا اور اس بات کا اظہار کئی بار رحمان نے مسکان سے کیا تھا۔فائرنگ کے واقعے سے قبل تمام دوست ایک ساتھ کھانا کھانے کے لئے نکلے، راستے میں انہوں نے “ٹک ٹاک ” بھی بنائی، بعد ازاں انکل سریا اسپتال کے قریب ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔

  • بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز

    بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز

    بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز بلدیہ وسطی میں 600 سے زائد کچرا کنڈیاں انٹر نیٹ پر موجود ضلع کے مختلف مقامات پر قائم ڈسٹ بن کی انٹر نیٹ (GPS) سسٹم کے ذریعے لوکیشن معلوم کی جاسکے گی بلدیہ وسطی نے جدید ایجادات اور سائنسی سہولیات کے استعمال میں سبقت حاصل کرلی ہے ڈاکٹر دھاریجو اورڈاکٹر علی زیدی کا ضلع وسطی کو ایک ماڈل ضلع بنانے کے لئے انقلابی اقدام۔ مورخہ؛۔03 /مارچ 2021 ؁ء
    ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی زیدی ضلع وسطی کے باشندگان کو زندگی کے ہر شعبہ میں جدیدسائنسی سہولیات مہیاء کرنے کے منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں۔بلدیہ وسطی کی ریکوری کو بہتر کرنے کے لئے e-portalسسٹم متعارف کرانے کے بعد اب علاقے میں نصب کچرا کنڈیوں کی لوکیشن GPS سسٹم کے تحت انٹر نیٹ پر دیکھی جاسکیں گی۔ضلع وسطی کی موجودہ نوجوان قیادت ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے ایک بہتر انقلابی اقدام کا آغاز کرتے ہوئے ضلع وسطی میں نصب کی جانے والی تمام ڈسٹ بن کے مقامات کو کمپیوٹرائزڈ،گلوبل پوزیشننگ سسٹم (GPS)کے زریعے منسلک کرنے کے لئے انتظامات شروع کر دیئے، گلوبل پوزیشننگ سسٹم (ایسا نظام جس کے زریعے مصنوعی سیارہ سے کسی خاص آلے پر سگنل بھیجے جاتے ہیں، جو زمین کی سطح پر کسی شخص یا چیز کی حیثیت کو انتہائی درست طریقے سے ظاہر کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں)۔تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں 600 سے زائد مقامات پر نصب کی جانے والی ڈسٹ بن کو کمپیوٹرائزڈ،گلوبل پوزیشننگ سسٹم (GPS)کے ذریعے منسلک کرنے کے لئے ڈسٹ بن سائیڈز کی نشاندہی کردی گئی ہے۔اس طرح باشبدگانِ ضلع وسطی اپنے گھروں کے نزدیک تر موجود ڈسٹ بن کی لوکیشن جان سکیں گے اور صحیح مقام پر کچرا پھینکا جاسکے گا اس منصوبے کا مقصد ضلع وسطی میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانا ہے تاکہ بلدیہ وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ مقررہ مقامات سے کچرا اٹھا کر منتقل کر سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع وسطی میں واجبات کی وصولی کے سلسلے میں e-portal کو متعارف کرکے بلدیاتی خدمات میں جدید ایجادات اور سائنسی سہولیات کے استعمال میں پہلے ہی سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ اس پروگرام کو حکومت سندھ نے سراہاتے ہوئے پورے سندھ میں متعارف کرانے کا اظہار بھی کیا ہے۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی موجودہ دور کی الیکٹرانک ایجادات کو دیگر بلدیاتی خدمات کے شعبوں میں بھی استعمال کرنے کے لئے مزید منصوبہ بندی کے لئے تیار ہیں۔

  • سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کا اپنے ہی رہنماؤں پر حملہ

    سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کا اپنے ہی رہنماؤں پر حملہ

    کراچی: سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے اپنی ہی پارٹی کے منحرف ارکان پر حملہ کردیا سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے 3 باغی ارکان کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو ایوان میں پہنچے اور حاضری لگائی، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا جب کہ پی ٹی آئی کے پہلے سے موجود اراکین نے شور شرابا شروع کردیا صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے منحرف ارکان پر ہی حملہ کردیا۔ اسی دھکم پیل کے دوران کریم بخش گبول کا گریبان پھٹ گیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکان بیچ بچاؤ کے لئے آگئے۔ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا شہریار شر اور اسلم ابڑو نے اسمبلی کے باہر پی پی پی ارکان کے ساتھ میڈیا کے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے دیہی سندھ اور سینیئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا، جب سینیئرلوگ موجود ہیں تو فیصل واوڈا کو کیوں ٹکٹ دیا گیا۔ میں ڈھائی برس گورنر کے سامنے چلاتا رہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام کریں۔ انہیں اغوا نہیں کیا گیا اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے دوسری جانب اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی مقدس ایوان ہے، اس ایوان میں اس قسم کے واقعات رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے تینوں اراکین نے سینیٹ الیکشن میں پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • حلیم عادل شیخ نے صحافیوں سے معافی مانگ لی

    حلیم عادل شیخ نے صحافیوں سے معافی مانگ لی

    سندھ اسمبلی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد میڈیا کارنر پر قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ و اراکین کچھ صحافیوں کے درمیان ہونے والی بد نظمی پر وضاحتی آج سندھ اسمبلی میں بڑا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے وزیر ہمارے اغوا شدہ ایم پی ایز کو زبردستی اسمبلی میں یرغمال لیکر آئے۔ایک ہمارے ایم پی اے نے تو شور مچایا جس کو ہمارے اراکین نےانکی چنگل سے باہر لیکر آئے۔ باہر میڈیا کے دوستوں کے ساتھ جو واقعہ ہوا اس کی وضاحت دینا چاہتا ہوں۔ سندھ اسمبلی سمیت دیگر تمام رپورٹرس سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر ہمارے رکن پر تشدد ہوا تھا ہمارے جذبات ہائی تھے۔جب باہر آئے تو ایک صحافی جو سوشل میڈیا پر پ پ کو پروموٹ کرتے رہتے ہیں اسمبلی میں نظر بھی نہیں آتے انہوں نے ایک ایسا سوال کیا جو ایک الزام تھا سوال نہیں تھا۔ میں صحافیوں کی عزت کرتا ہوں کسی صحافی کو غلط نہیں کہا۔ اگر پھر بھی کسی صحافی یا صحافتی تنظیم کی دل ازاری ہوئی ہے تو میں معزرت خواہ ہوں صحافی تنظیم کے دوست بھی ایسے صحافیوں کو دیکھیں جو سیاسی بن جاتے ہیں میرے جذباتی ہونے پر میں کراچی پریس کلب سمیت تمام صحافیوں سے معزرت خواہ ہوں۔

  • سندھ اسمبلی کے ارکان اپنے حق رائے دہی کو سینیٹ الیکشن میں  کل استعمال کریں گے

    سندھ اسمبلی کے ارکان اپنے حق رائے دہی کو سینیٹ الیکشن میں کل استعمال کریں گے

    کراچی سندھ اسمبلی کے 168 ارکان 3 مارچ کو سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ سینیٹ الیکشن میں سندھ سے پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ٹی ایل پی کے امیدوار حصہ لیں گے، سندھ اسمبلی میں موجود پارٹی پوزیشن کیا ہے اور سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے لیے کتنے ووٹ درکار ہوں گے۔سندھ اسمبلی 3 مارچ کو سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں سمیت خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی 2،2 نشستوں کے لیے چناؤ کرے گی۔ سندھ اسمبلی کی 168 نشستوں میں سے جنرل نشست پر کامیابی کے لیے امیدوار کو 22 ووٹ درکار ہوں گے جب کہ تناسب کے اعتبار سے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی نشست کے لیے 56، 56 ووٹس درکار ہوں گے۔ سندھ اسمبلی سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 99 ہے، ایوان میں تعداد کے لحاظ سے پاکستان تحریک انصاف 30 ارکان کے ساتھ دوسرے اور ایم کیو ایم پاکستان 21 ارکان کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ سندھ اسمبلی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے 14، تحریک لبیک پاکستان کے 3 اور متحدہ مجلس عمل کا ایک رکن ہے۔سندھ سے منتخب 11 سینیٹرز اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں، ان نشستوں کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن بنایا جائے گا جہاں ارکان سندھ اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے.

  • سندھ ہائیکورٹ: پولیس نے پی ایس ایل کے دوران سڑکیں کھلی رکھنے کی یقین دہانی کرادی

    سندھ ہائیکورٹ: پولیس نے پی ایس ایل کے دوران سڑکیں کھلی رکھنے کی یقین دہانی کرادی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس ایل کے دوران سڑکیں کھلی رکھنے کی پولیس کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ کے دوران سڑکیں بند کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک نے عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کی جس پرعدالت نے پوچھا کہ سڑکوں سے متعلق کیا کہیں گے ؟ اس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ تمام سڑکیں کھلی ہوئی ہیں اور تمام کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں، صرف سوک سینٹر سے کارساز تک ایک روڈ جزوی طور پر بند ہے جہاں سے ایمرجنسی کی صورت میں جانے دیتے ہیں ایڈیشنل آئی جی کے جواب پر عدالت نے کہا کہ ٹریفک جام والی جگہوں پر پولیس کو تعینات کرایا جائے، شہر میں ہفتے کو اتنا ٹریفک جام تھا کہ کوئی پولیس والا نہیں تھا عدالت نے حکم دیا کہ ٹریفک جام والی جگہوں کی سخت نگرانی یقینی بنائی جائے بعد ازاں عدالت نے پولیس رپورٹس اور سڑکیں کھلی رکھنے کی یقینی دہانی پر درخواست نمٹادی۔

  • سندھ اسمبلی پی ٹی آئی والوں نے اپنے باغی ارکان کی پٹائی کردی

    سندھ اسمبلی پی ٹی آئی والوں نے اپنے باغی ارکان کی پٹائی کردی

    سندھ اسمبلی میں باغی ارکان کے آنے پر پی ٹی آئی کے پہلے سے موجود اراکین نے شور شرابا شروع کردیا اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، پی ٹی آئی اراکین نے باغی اراکین کی خوب پٹائی لگائی جس پر پیپلزپارٹی اراکین بیچ بچاؤ کے لیے آگئے۔بعد ازاں اسپیکر نے ایوان میں ہلڑ بازی کے بعد اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے لیے جمع ہوئے تو اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو نہیں کرسکے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منگل کو پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کریم بخش گبول،شہریارشراوراسلم ابڑو پیپلزپارٹی رہنما شرجيل ميمن کےساتھ ہال ميں داخل ہوئے۔ تينوں ارکان کےداخل ہوتے ہی پی ٹی آئی کےايم پی ايزنے انہيں گھيرليا۔ اس دوران شدید ہنگامہ آرائی اور پیپلزپارٹی اراکین اور پی ٹی آئی اراکین کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی.

  • کراچی: سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی دہشتگرد گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی دہشتگرد گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی یونیورسٹی روڈ موسمیات چورنگی سے سندھ ریولشنری آرمی (ایس آر اے) کا مبینہ دہشتگرد گرفتار ملزم سجاد عرف ببلو سندھ ریولوشنری آرمی کا تربیت یافتہ دہشتگرد ہے ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد، دوران تفتیش ملزم کے انکشافات 19جون 2020 کو ملزم نے لیاقت آباد میں رینجرز موبائل پر حملے میں معاونت کی حملے میں ایک شخص جاں بحق ،رینجرز اہلکار سمیت 7افراد زخمی ہوئے
    8جولائی 2020کو ملزم نے ریٹائرڈ رینجرز افسر ملک عاشق کی دکان پر حملہ کیا حملے میں ریٹائرڈ رینجرز اہلکار جاں بحق ہوا14 اگست کو قیادت کے احکامات پر چائنیز وین پر حملے کی منصوبہ بندی کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپوں کی وجہ سے عمل درآمد نہ ہوسکا نیاز لاشاری کی ہلاکت کے بعد قیادت نے بدلہ لینے کے احکامات دیئے ملزم اور اس کے ساتھی جاوید منگریو کی بشیر شر سے محمد خان گوٹھ میں ملاقات ہوئی ائیرپورٹ کے قریب ملیر کینٹ پر رینجرز کی چیک پوسٹ پر حملہ کا منصوبہ بنایا جاوید منگریو کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے حملہ ملتوی کردیا تین روز بعد لیاقت آباد میں رینجرز کی موبائل پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا 11اگست2020کو غازی گوٹھ میں واقع اسٹیٹ پر کارروائی کی منصوبہ بندی کی ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ ٹاون پولیس اسٹیشن پر حملے کا منصوبہ بنایا سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے کارروائی ترک کرناپڑی جوہر کمپلیکس پر آزادی اسٹال پر حملے کی منصوبہ بندی کی
    فیملیز اور بچوں کی وجہ سے حملے کا ارادہ ترک کیا کراچی میں جشن آزادی کی ریلیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی سجاد شاہ عرف سوڈھو کی ہدایت پر ایس آر اے کی مختلف ٹیموں کو ہدایت کی گئی 14اگست پر ریلیوں میں ہینڈ گرنیڈ ، بوتل بم اور فائرنگ کرنی ہے، ہدایت ملی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی منصوبہ بندی کی لیکن ساتھیوں کی گرفتاری کی وجہ سے کام نہ ہوسکا وارداتوں میں بشیر شر ،سجاد منگریو، سجاد منگیجو، جاوید منگریو، امام بخش عرف اڈھو انقلابی، سارن میرانی، انیس تنیو، سجاد شاہ عرف سوڈھو سندھی بھی بالواسطہ شامل رہے، ترجمان سی ٹی ڈی