اسٹیل ٹاؤن سے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس موٹرسائیکل/رکشہ لفٹر ساتھی سمیت گرفتار۔پولیس نے دوران گشت نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کی۔گرفتار ملزمان اسلحہ دکھا کر شہریوں سے چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن 20 سے زائد موٹرسائیکلیں تھانہ اسٹیل ٹاؤن اور شاہ لطیف کی حدود سے چوری کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ایک اور کارروائی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ریتی بجری کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔گرفتار ملزم سے ریتی سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج تفتیش جاری۔گرفتار ملزمان میں مجیب الرحمن، عرفان اور عمران شامل ہیں۔
Category: کراچی
-

سندھ میں کورونا صورتحال میں بہتری، پابندیوں میں مزید نرمی، نیا نوٹیفکیشن
کراچی سندھ میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی تاہم انڈور شادیوں،انڈور ڈائننگ اورسینما کھلنے کے بارے میں 10 مارچ کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام تجارتی مراکز اور پارکوں کے کھلنے اور بند ہونے کی وقت کی پابندی سمیت پچاس فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے نوٹیفکیشنن میں کہا ہے کہ تمام ہوٹلز بھی آوٹ ڈور ڈائنگ جاری رکھ سکتے ہیں تاہم بوفے سروس کی اجازت بھی نہیں دی گئی جبکہ انڈور شادیوں ،انڈور ڈائننگ اورسینما کھلنے کے بارے میں 10 مارچ کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ شادیوں میں 300افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی اور رات دس بجے تک شادی کی تقریبات کی جاسکتی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے علاقے جہاں کرونا کے کیسسز زیادہ رپورٹ ہوں گے وہاں مقامی انتظامیہ اسمارٹ لاک ڈائون لگا سکے گی ، محکمہ داخلہ کی نئی ہدایات کا اطلاق 31 مارچ تک نافذ العمل ہوگا۔
-

بلاول بھٹو زرداری کا سینیئر صحافی محمد طاہر صدیقی سے تعزیت کا اظہار
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سینیئر صحافی محمد طاہر صدیقی سے تعزیت کا اظہار پی پی پی چیئرمین نے محمد طاہر صدیقی سے ان کے والد کی رحلت پر افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.
-

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں اسلم ابڑو نے کہا کہ سينيٹ انتخابات ميں ووٹ صرف ضمير کی آواز پر ہی دوں گا۔ افسوس ہے اپنے شہر کے لیے کچھ نہيں کر پايا اگر پی ٹی آئی سندھ پر توجہ ديتی تو اچھا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آئین بھی مجھے اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دو اپنے اغواء سے متعلق اسلم ابڑو نے کہا کہ خرم شیر زمان کی جانب سے میرے اغواء کا دعویٰ درست نہیں کیونکہ میں دودھ پیتا بچہ تو نہیں جو مجھے کوئی گاڑی میں بٹھا دے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز کو کراچی سے اغواء کرلیا گیا ہے اور ان اراکین میں اسلم ابڑو، شہریارشر اور کریم بخش گبول شامل ہیں۔خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ تینوں اراکین گزشتہ روز ان کے ہمراہ تھے تاہم اب ان سے رابطہ بلکل منقطع ہوگیا ہے.
-

سندھ ہائی کورٹ میں پی ایس ایل کے دوران سڑکیں بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ،ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے رپورٹ پیش کردی گئی ،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ جو بچہ ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہوگیا تھا اسکے بارے میں بتائیں، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے ،آج شناخت پریڈ ہے ،جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک موبائل چھیننے پر ایک بندے کی جان چلی گئی،ٹینکر خراب ہونے سے پورا سپر ہائی وے بلاک ہو جاتا ہے، ایڈیشنل آئی نے عدالت میں بیان دیا کہ تین ملزمان گرفتار ہوئے ہیں،سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری رہیں گی، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سڑکوں کے حوالے سے کیا کہیں گے؟ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ تمام سڑکیں کھلی ہوئی ہیں تمام کنٹینر ہٹا دئیے گئے،عدالت نے کہا کہ ٹریفک جام والی جگہوں پر پولیس کو تعینات کرایا جائے،ایڈیشنل آئی جی سندھ نے کہا کہ ہم نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہوئی ہیں ،کراچی میں منشیات کا مسئلہ ہے، منشیات کا تعلق کرائم سے ہے، بچےکے قتل میں گرفتار ملزم منشیات کاعادی ہے،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی سے استفسار کیا کہ منشیات کی زیادہ سے زیادہ سزا کتنی ہے؟ عدالت کو جواب دیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ سزا سزائے موت ہے جس پر عدالت نے کہا کہ کم سزا ہوئی ہے تو نظر ثانی کی اپیل دائر کریں، پورا پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ہے،آپ کا پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کام ہی نہیں کرتا ہے ،دوسروں پر الزامات مت لگائیں اپنے محکموں کو مضبوط کریں، منشیات کی کیسز میں 99 فیصد سزائیں ہوتی ہیں ایڈیشنل آئی جی سندھ نے عدالت میں کہا کہ اگر لگا دوسروں پر الزام لگ رہا ہوں تو معذرت کرتا ہوں، جس پر جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ ہفتے کو اتنا ٹریفک جام تھا کوئی پولیس والا نہیں تھا لوگ ڈر کے مارے اپنے موبائل فون گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھتے ہیں تمام ایس ایچ اوز جہاں ٹریفک جام ہوتا ہے وہاں نفری تعینات کریں،ٹریفک جام والی جگہوں کی نگرانی یقینی بنائی جائے اور سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں پولیس اپنی تفتیش کے نظام کو بھی بہتر بنائے ،عدالت نے پولیس رپورٹس اور سڑکیں کھلی رکھنے کی یقینی دہانی کے بعد درخواست نمٹادی.
-
کراچی میں لوگ ڈر کے مارے اپنے موبائل فون گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھتے ہیں،عدالت کے ریمارکس
لوگ ڈر کے مارے اپنے موبائل فون گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھتے ہیں،عدالت کے ریمارکس
سندھ ہائی کورٹ میں پی ایس ایل کے دوران سڑکیں بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ،ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے رپورٹ پیش کردی گئی ،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ جو بچہ ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہوگیا تھا اسکے بارے میں بتائیں، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے ،آج شناخت پریڈ ہے ،جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک موبائل چھیننے پر ایک بندے کی جان چلی گئی،ٹینکر خراب ہونے سے پورا سپر ہائی وے بلاک ہو جاتا ہے، ایڈیشنل آئی نے عدالت میں بیان دیا کہ تین ملزمان گرفتار ہوئے ہیں،
سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری رہیں گی، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سڑکوں کے حوالے سے کیا کہیں گے؟ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ تمام سڑکیں کھلی ہوئی ہیں تمام کنٹینر ہٹا دئیے گئے،عدالت نے کہا کہ ٹریفک جام والی جگہوں پر پولیس کو تعینات کرایا جائے،ایڈیشنل آئی جی سندھ نے کہا کہ ہم نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہوئی ہیں ،کراچی میں منشیات کا مسئلہ ہے، منشیات کا تعلق کرائم سے ہے، بچےکے قتل میں گرفتار ملزم منشیات کاعادی ہے،
عدالت نے ایڈیشنل آئی جی سے استفسار کیا کہ منشیات کی زیادہ سے زیادہ سزا کتنی ہے؟ عدالت کو جواب دیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ سزا سزائے موت ہے جس پر عدالت نے کہا کہ کم سزا ہوئی ہے تو نظر ثانی کی اپیل دائر کریں، پورا پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ہے،آپ کا پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کام ہی نہیں کرتا ہے ،دوسروں پر الزامات مت لگائیں اپنے محکموں کو مضبوط کریں، منشیات کی کیسز میں 99 فیصد سزائیں ہوتی ہیں
ایڈیشنل آئی جی سندھ نے عدالت میں کہا کہ اگر لگا دوسروں پر الزام لگ رہا ہوں تو معذرت کرتا ہوں، جس پر جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ ہفتے کو اتنا ٹریفک جام تھا کوئی پولیس والا نہیں تھا لوگ ڈر کے مارے اپنے موبائل فون گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھتے ہیں تمام ایس ایچ اوز جہاں ٹریفک جام ہوتا ہے وہاں نفری تعینات کریں،ٹریفک جام والی جگہوں کی نگرانی یقینی بنائی جائے اور سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں پولیس اپنی تفتیش کے نظام کو بھی بہتر بنائے ،عدالت نے پولیس رپورٹس اور سڑکیں کھلی رکھنے کی یقینی دہانی کے بعد درخواست نمٹادی
-

پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان ٹوئٹر پر سینٹ سے متعلق بیان
پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان ٹوئٹر بیان.سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہے،جمہوریت کے دعویدار آئین و قانون کو روندتے ہوئے ذاتی مفادات کے لیے ضمیر فروشی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں،سندھ کے لوگوں کا لوٹا ہوا پیسہ ضمیر خریدنے پر لگایا جارہا بنارسی ٹھگوں کے استاد سندھ کے مستقبل پر سیاہ دھبا ہیں لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اور خرید و فروخت کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری ہے، پی پی سندھ میں ہمیشہ چور اقتدار کے لیے چور دروازے ڈھونڈتی رہی ہے، پی پی سرپرائز کے لیے تیار رہے عمران خان کی قیادت میں اس نظام کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی.
-

لاپتہ افرادکے اہلخانہ کا اعتماد اٹھ جانا ہمارے لیے افسوس کا مقام ہے،عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت 6اپریل تک ملتوی کر دی گئی
بیشتر کیسز میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی عدم موجودگی پر عدالت پولیس حکام پر برہم ہو گئی، جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا بیٹا لاپتا ہے، کسی کا شوہر غائب ہے، لوگ سمجھتے ہیں پولیس افسران کچھ نہیں کرتے، لوگ مایوس ہوکر عدالتوں میں بھی اب پیش نہیں ہوتے،لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمجھتے ہیں پیش ہوکر بھی کچھ نہیں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ،بڑا حکم دے دیا
لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے
سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم
انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس
عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس
لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی
لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افرادکے اہلخانہ کا اعتماد اٹھ جانا ہمارے لیے افسوس کا مقام ہے،عدالت نے لاپتہ شہری اور دیگر سے متعلق رپورٹس غیر تسلی بخش قرار دے دیں عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں
عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ شہری جہاں بھی ہیں بازیاب کراکر پیش کیا جائے،
-

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے اغواء کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو ناراض رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی جانب سے اغواء اور ڈرانے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا پی ٹی آئی کے ناراض رکن کریم بخش گبول نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صدر کے الیکشن میں ایسے رکن کو ٹکٹ دیا گیا جس کے بارے میں یہ سننے میں آیا کہ انھوں نے ٹکٹ خریدا، میں ایسے لوگوں کو ہرگز ووٹ نہیں کروں گا جنھوں نے پیسے دیکر ٹکٹ کو خریدا ہے۔ میں انہیں ووٹ دوںگا جن سے میں مطعین ہوں۔دوسری جانب شہریارشر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس اسلام آباد جاکر کہا کہ سندھ کیلیے فنڈز دینے کا مطالبہ کیا۔ گورنر سندھ سمیت دیگر اراکین سے رابطہ کیا تاہم انھوں نے تسلی بخش جواب نہ دیا۔ شہریارشر نے کہا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا میں اپنے گھر پر ہی ہوں۔اس سے قبل سماء کے پروگرام میں ناراض رکن کریم بخش گبول کی ویڈیو پر خرم شیر زمان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پیسے کے عوض کسی رکن کو کوئی ٹکٹ نہیں دیام ٹکٹ کا فیصلہ چیئرمین نے کیا ہے جبکہ بورڈ کے دیگر اراکین بھی موجود ہوتے ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کریم بخش گبول نے پیپلزپارٹی کی طرز حکمرانی پر جتنی تنقید کی ہے اتنی کسی نے نہیں کی، پیپلزپارٹی کے دباؤ اور اچانک یہ سب ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ انہیں ڈرایا اور دھمایا گیا ہے.
-

باب الاسلام سندھ کی دھرتی امن محبت بھائی چارے اور عظیم صوفیا کا مسکن ہے۔ڈاکٹر حسین محی الدین القادری*
*سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی عظیم ثقافتوں میں ہوتا ہے یہاں کے باسی امن محبت اتحاد و یکجہتی کی مثال ہیں*
*کراچی صنعتی،تجارتی،تعلیمی اور اقتصادی مرکز ھےپرامن کراچی ہی خوشحال پاکستا ن ک ضمانت ھے
نوجوان ماہر تعلیم تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری تین روزہ دورے پرکراچی ائر پورٹ پہنچے جہاں پر علامہ نعیم انصاری،مرزا جنید علی،مشتاق احمد صدیقی،راؤ کامران محمود،شاہد راجپوت،مفتی مکرم قادری،باجی رعنا نصرت ڈار سمیت بڑی تعداد میں قائدین نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا باب الاسلام سندھ کی دھرتی امن محبت بھائی چارے اور عظیم صوفیا کا مسکن ہے سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی عظیم اور قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے اس صوبے میں بسنے والے لوگ امن محبت اتحاد و یکجہتی کی مثال ہیں۔ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کراچی صنعتی،تجارتی،تعلیمی اور اقتصادی مرکزی ہے پرامن کراچی ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔کراچی توجہ مانگ رہا ہے اسکی محرومیوں کا ازالہ ضروری ہے کراچی کو اسکا حق ملا تو اسکا مقابلہ دنیا کا کوئی شہر نہیں کر سکتا۔منی پاکستان کراچی ماں کا درجہ رکھتا ہے جسکا دل بہت بڑا ہے جس میں پورے پاکستان کے لوگ سموئے ہوئے ہیں۔کراچی ائر پورٹ سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری قافلے کی صورت میں شاہ لطیف ٹاؤن میں موجود آغوش میں پہنچے جہاں پر ڈائریکٹر آغوش مسعود عثمانی،زاہد لطیف،طیب مدنی،زاہد راجپوت،علامہ زاہد خان،مفتی مکرم قادری و دیگر آغوش انتظامیہ اور بچوں نے ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کا استقبال کیا۔ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش کے بچوں سے ملاقات کی پھر مسعود عثمانی ڈائریکٹر آغوش کی جانب سے منہاج القرآن کی نئی بننے والی مسجد کے ماڈل کا ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے افتتاح کرایا اور آغوش کے مختلف انتظامی شعبہ جات کا وزٹ کرایا۔اس کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے بچوں کے ساتھ ڈنر کیا ا س موقع پر آغوش کراچی کی انتظامیہ،پاکستان عوامی تحریک،تحریک منہاج القرآن سمیت اہم سماجی اور تعلیمی شخصیات بھی موجود تھیں۔ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے آغوش میں موجود عوامی دسترخوان کا بھی وزٹ کیا اور اجتما عی دعا کی۔
