کراچی: تحریک انصاف کی قیادت نے ایم کیوایم پاکستان سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ نیوزکے مطابق سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے حکومتی وزرا اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں، اسی حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایم کیوایم کی قیادت سے بھی ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ رات بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنما موجود تھے،۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور وفاقی وزرا اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ایم کیوایم قیادت سے کہا کہ آپ ہمارے اتحادی ہیں آپ سے تعاون کی درخواست ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قیادت نے حکومتی وزار کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اور سینٹ انتخابات میں بھی ساتھ دیں گے۔
Category: کراچی
-

سینیٹ انتخابات: فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی چیلنج
سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے گئے۔ عدالتِ میں قادر خان مندوخیل نے فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی۔
قادر خان مندوخیل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسرکے سامنے اعتراضات دائر کیے مگر انہوں نے سننے سے ا نکار کر دیا دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریٹرنگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ فیصل واوڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں۔ ان بنیادوں پر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کی دائر کی گئی اپیل میں صوبائی الیکشن کمیشن، ریٹرنگ آفیسر اور فیصل واؤڈا کو فریق بنایا گیا ہے -

پلوشہ خان کے نامزدگی نامزدگی چیلنج، کیا لگایا گیا الزام؟
پلوشہ خان کے نامزدگی نامزدگی چیلنج، کیا لگایا گیا الزام؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹ کی امیدوار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیے گئے
سندھ انڈس لائرز فورم نے پلوشہ خان کےنامزدگی فارم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کئے عاقب راجپر ، خلیل انصاری اور حسیب پہنور نے پلوشہ خان کے کاغذات چیلنج کئے ہیں
رخواست میں پلوشہ خان کے چکوال سے کراچی ووٹ منتقلی سمیت دیگر کوائف چیلنج کئے گئے ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پلوشہ خان کا تعلق سندھ سے نہیں،انہوں نے حقائق چھپائے ہیں،الیکشن کمیشن کا پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دینا غیرقانونی ہے،
واضح رہے کہ پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی خواتین کی مخصوص نشست پرمنظور ہو چکے ہیں،
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟





-

کراچی پی ایس ایل 6 شروع ہونے سے پہلے بری خبر سامنے آگی
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل کراچی کنگز کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ ایک اور ٹیم کے ایک کھلاڑی اور ایک آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر 3 روز کے لئے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔میچ شروع ہونے سے پہلے ہی کراچی کنگ ٹیم میں ایک کرکڑر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متعلقہ کھلاڑی کو 10 روز آئسولیشن میں رہنا ہوگا اور اسکواڈ واپس جوائن کرنے سے قبل پلیئر کے 2 نیگیٹیو ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے مایوسی ہے کہ کسی ایک فریق کے دو ارکان نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور کسی ایسے شخص سے رابطے میں آکر جو محفوظ بلبل پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ، جو بلبل کا حصہ نہیں تھا ، "بیان میں مزید کہا گیا۔
-

سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں باپ بیٹے سمیت 4 ملزمان گرفتار
کراچی بن قاسم پولیس نے سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں باپ بیٹے سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے غیر قانونی تعمیرات کے دوران فائرنگ کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اخلاق عباسی، ذیشان عباسی، قاسم گل اور نعمان پر سرکاری زمین سمیت قبضے کے دیگر مقدمات درج ہیں۔
-
حلیم عادل شیخ کو عدالت نے بھجوایا جیل ، آئی جی سندھ نے کروائی بڑی یقین دہانی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی کراچی میں حلیم عادل شیخ و دیگر ملزمان کو پیش کردیا گیا
وکیل نے عدالت میں کہا کہ حلیم عادل شیخ کے کمرے میں گزشتہ روز سانپ بھی چھوڑا گیا تھا، جج نے کہا کہ کیا آپ کو سانپ مارنا نہیں آتا ؟سانپ پر پیر رکھ دو تو وہ مر جاتا ہے، کتنے پولیس والوں کو مارا گیا وہ پولیس والے کہاں ہیں؟ عدالت نے سماعت کے بعد ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
قبل ازیں گورنر سندھ نے آئی جی سندھ سے رابطہ کیا ہے،گورنر سندھ نے سوال کیا کہ گرفتاری کے بعد دفعات لگانا کہاں کا انصاف ہے، دفعات کس قانون کے تحت لگائی گئیں؟ آئی جی سندھ نے حلیم عادل شیخ کیساتھ انتقامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی، آئی جی کسی بھی صوبے کے افسران پر مبنی جوڈیشل کمیشن بنانے پر رضامند ہو گئے
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف رہنما ارشد جاوید نے کراچی پریس کلب کے سامنے قائد حزب اختلاف اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا،
پاکستان تحریک انصاف رہنما ارشد جاوید کا کراچی پریس کلب کے سامنے قائد حزب اختلاف اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ pic.twitter.com/0hVXRkI6vZ
— Sohail imran (@SohailI51879118) February 20, 2021
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے کمرے سے زہریلے سانپ کے نکلنے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے عارف حنیف کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا سانپ کیسے اور کہاں سے نکلا اور حلیم عادل شیخ کے کمرے تک کیسے گیا؟ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے تحقیقات کرکے فوری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
-

تحریک منہاج القرآن کی عوامی رابطہ مہم جاری
تحریک منہاج القرآن
28فروری تجدید عہد کا بے مثال کانفرنس تحریک منہاج القرآن کی عوامی رابطہ مہم جاری علامہ نعیم انصاری،مرزا جنید علی،شاہد راجپوت،مفتی مکرم قادری،نصرت ڈار و دیگر کا خطابشیخ الاسلام نے دنیا بھر میں تعلیمی نیٹ ورکنگ سے جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی سے مالا مال کیاکراچی(. )منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیر اہتمام 28فروری عسکری امیوزمنٹ پارک میں ہونے والی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں صدر تحریک منہاج القرآن علامہ نعیم انصاری،ناظم تحریک مرز ا جنید علی،جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ شاہد راجپوت،مفتی مکرم قادری،باجی راعنا نصرت ڈار سمیت دیگر قیادت کی عوامی رابطہ مہم کے دورہ جات نارتھ کراچی،شاہ فیصل،کورنگی،کیماڑی،لانڈھی،لیاقت آباد میں مکمل ہو چکے ہیں باقی علاقوں کے دورہ جات جاری ہیں۔مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نعیم انصاری،مرزا جنید علی نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی علمی شخصیات انسانیت کیلئے نعمت ہیں۔شیخ الاسلام نے عالمگیر سطح پر عملی،فکری،اخلاقی تربیت کر کے کروڑوں نوجوانوں کو انکا بھولا ہو اصحیح راستہ دکھایا۔شیخ الاسلام نے عالم مغرب پر یہ باور کرایا اسلام امن محبت سلامتی کا دین ہے۔شیخ الاسلام نے دنیا بھر میں تعلیمی نیٹ ورکنگ سے جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی سے مالا مال کیا۔راؤ اشتیاق احمد سیکرٹری انفارمیشن -

کراچی: پولیس نے بغیر اجازت تیسری شادی کی شکایت پر دلہے کو حوالات کی سیرکرا دی
کراچی: پولیس نے بغیر اجازت تیسری شادی کی شکایت پر دلہے کو حوالات کی سیرکرا دی
کراچی کے اتحاد ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مصباح نامی خاتون نے بغیر اجازت تیسری شادی رچانے پراپنے شوہر فقیرعباس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی درخواست دی تھی،مصباح نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ فقیرعباس اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے، فقیر عباس نے مصباح سے شادی سے بھی قبل ایک اور شادی کر رکھی تھی خاتون کی درخواست پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دلہا فقیر عباس کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کردیا ،پولیس کے مطابق ، مصباح فقیر کی دوسری بیوی تھی، دوران تفتیش فقیر عباس نے واضح کیا کہ وہ کچھ عرصہ قبل مصباح کو طلاق دے چکا ہے،:فقیر عباس نے طلاق کے کاغذات پولیس کے سامنے پیش کر دیئے پولیس نے تحقیقات کے بعد دلہے فقیر عباس کو رہا کردیا۔ -

حلیم عادل کے کمرے سے سانپ نکلنے کا معاملہ: سی آئی اے سینٹر کے تمام اہلکاروں کے بیانات قلمبند
حلیم عادل کے کمرے سے سانپ نکلنے کا معاملہ: سی آئی اے سینٹر کے تمام اہلکاروں کے بیانات قلمبند سی آئی اے سینٹر کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ ملنے کے معاملے پر سینٹر میں تعینات تمام اہلکاروں کے بیانات لے لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کے ملازمین اور مہمان صبح ناشتہ لےکر آئے تھے، مردہ حالت میں سانپ ملنے سے 10 منٹ قبل مہمان کمرے سے نکلے۔ ذرائع نے بتایا کہ دروازے کے باہر تعینات اہلکاروں نے کسی قسم کا شور نہیں سنا تاہم حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔
-

آرمی چیف کراچی اورسندھ کے عوام کے مسائل کا نوٹس لیں، مصطفیٰ کمال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال اوردیگرکے خلاف کلفٹن میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کاریفرنس کی سماعت ہوئی
گواہ عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان کے وکلا نے گواہ کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات نا مکمل قرار دے دیئے،عدالت نے گواہ سے مکمل دستاویزات طلب کر لیں،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 9مارچ تک ملتوی کردی
عدالت پیشی کے موقع پر سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم 3سال سے سندھ کی چوکیداری کررہی ہے،متنازعہ مردم شماری کووفاقی کابینہ نےتسلیم کرلیا،بلاول بھٹو نے غصے میں پریس کانفرنس کی اور آرمی چیف نے ٹیلی فون کیا،آرمی چیف کراچی اورسندھ کے عوام کے مسائل کا نوٹس لیں ،یہاں پر روزگار کے مواقع ملنے چاہئے، کراچی سے پاکستان کو سب سے زیادہ ریونیو ملتا ہے ،کراچی کو تباہ کرنا ملک کو تباہ کرنے کے مترادف ہے،
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری پر وفاقی حکومت نے مہر لگا دی،ایم کیو ایم بد قسمتی سے چوروں کے ساتھ مل گئی،شہر والوں کو لوٹنے کے لئے حکومت میں گئی، اپنے آپ کو بچانے کے لئے ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی بنی، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کے را کے ساتھ تعلقات ہیں ،مردم شماری میں لوگوں کی تعداد کم اور ووٹر زیادہ ہیں ایم کیو ایم نے چور کے ساتھ مل کر شہر کو لوٹا، شہر کا میئر کرپشن کر کے بیرون ملک گھوم رہا ہے، ایم کیو ایم نے کراچی والوں کی نسلوں کا سودا کردیا، پیپلزپارٹی کا دعویٰ ہے کراچی سے کشمور تک سندھ ان کا ہے،
واضح رہے کہ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال، افتخار قائم خانی اور دیگر پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ،دیگر ملزمان میں محمد داؤد،محمد رفیق،محمد عرفان شامل ہیں،
پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان
نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے
نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندر پر 5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنےکی غیرقانونی اجازت دی
