Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی حادثات، ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک 3 زخمی

    کراچی حادثات، ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک 3 زخمی

    کراچی:بھینس کالونی موڑ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    لاش کی شناخت اقبال ولد رمضان عمر35سال۔

    کراچی:قیوم آباد چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ 02ٖٓ ڈکیت زخمی۔
    زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والوں کی شناخت حبیب اللہ ولد امین عمر28سال،ابراہیم ولد گل محمد عمر30سال۔

    راچی:لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شاہد ولد شبیرعمر30سال۔

    کراچی:اورنگی ٹاؤن خیر آباد گھر کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچہ ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت سجاد ولد عبدالغفور عمر10سال۔

  • بوٹ بیسن پر لڑکے اور لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

    بوٹ بیسن پر لڑکے اور لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے اور اب تک کی تحقیقات میں دہرے قتل کی وجہ سامنے آگئی تحقیقاتی حکام کے مطابق ہجرت کالونی کے رہائشی لڑکے اور لڑکی کا قتل طے شدہ منصوبہ نہیں تھا بلکہ یہ دہرا قتل اچانک ہونے والی لڑائی کے بعد کیا گیا اور قاتل گاڑی میں ہی موجود تھا تحقیقاتی حکام نے بتایاکہ مقتول لڑکی رفع حاجت کرنے کیلئے ایک سنسان جگہ پر رکی، وہیں وہ فور وہیل گاڑی بھی کھڑی تھی جس میں ملزم اسلحے سمیت بیٹھا تھا لیکن اندھیرے کے باعث لڑکی کو نظر نہیں آیا، وہ جب فارغ ہوئی تو پتہ چلا کہ گاڑی میں کوئی موجود ہے جس پر لڑکی نے شور مچایا تو لڑکے اور گاڑی میں بیٹھے ملزم کے درمیان پہلے تلخ کلامی اور پھر لڑائی ہوگئی حکام کے مطابق جھگڑے کے بعد گاڑی میں بیٹھے ملزم نے دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیااور پھر مائی کولاچی کی جانب فرار ہو گیا۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ ایک عینی شاہد نے پولیس کو جھگڑے اور پورے قصے کی تصدیق کر دی ہے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی فوٹیج میں واردات سے قبل یہ گاڑی مائی کولاچی کی جانب سے بوٹ بیسن آتی ہوئی بھی دکھائی دیتی ہے تاہم تاحال نہ ہی ملزم کی شناخت ہوپائی ہے نہ ہی اس کو گرفتار کیا جاسکا ہے خیال رہے کہ یکم فروری کو کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں فائرنگ سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہو گئے تھے جن کی شناخت عدنان اور عینی کے ناموں سے ہوئی تھی۔

  • سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے دو ریستورانوں کے کچن بند کردیئے

    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے دو ریستورانوں کے کچن بند کردیئے

    ایس ایف اے کے ایک عہدیدار نے منگل کو بتایا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے کلفٹن بلاک 7 میں باورچی خانہ بند کردیئے اور بیلے ویٹا اور کوکو چان کے فوڈ آپریشن معطل کردیئے ایس ایف اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز جنوبی نے بتایا کہ ایس ایف اے نے کھانے کے کاروبار کے لائسنس کے بغیر کام کرنے اور سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2016 کے تحت ایس ایف اے قواعد اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے طریقوں پر بیلے ویٹا پر 200،000 اور کوکو چان پر 400،000 روپے جرمانہ عائد کیا ہے ایک معائنہ کے دوران ، ایس ایف اے کے عہدیداروں نے میعاد ختم ہونے اور بغیر لیبل لگا کھانے کی مصنوعات ، غیر محفوظ ذخیرہ کرنے کی جگہوں اور ناقص حفظان صحت کو پایا۔ عملدرآمد کے لئے سات دن کی ڈیڈ لائن کے ساتھ ، دونوں ریستورانوں کو ’بہتری کے نوٹسز‘ جاری کردیئے گئے ہیں ریستوراں نے تبصرہ کے لئے پوچھ گچھ کا جواب نہیں دیا ہے۔

  • سندھ میں کرونا کی کیا صورتحال؟ وزیر اعلی سندھ خود میدان میں آ گئے

    سندھ میں کرونا کی کیا صورتحال؟ وزیر اعلی سندھ خود میدان میں آ گئے

    کراچی: سندھ حکومت کا سی این جی اسٹیشنز، ایل پی جی اور صوبے کےاندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بڑا فیصلہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی، ایل پی جی فراہم کرنے والی سی این جی اسٹیشنز کےخلاف کارروائی کا حکم دیدیا جو سی این جی اسٹیشنز انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو سی این جی فراہم کر رہی ہیں انکےخلاف کارروائی کریں، متعلقہ اداروں کو خط پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینز کو سی این جی اور ایل پی جی فراہم کرنا غیر قانونی ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ ایل پی جی استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے محکمہ ٹرانسپورٹ کا ٹریفک، موٹروی پولیس اور افسران کو خط اسکول وینز، بسز, کوچز، رکشہ اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی، ایل پی جی سلینڈر کے استعمال پر پابندی ہے، ترجمان

  • KoRangi Sanati area ky qarib firing ka waqiya sahafi producer TAHIR  zakhmi

    KoRangi Sanati area ky qarib firing ka waqiya sahafi producer TAHIR zakhmi

    کراچی:کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے گودام چورنگی لائسنس برانچ کے قریب فائرنگ کا واقعہ کراچی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اب تک ٹی وی چینل کے پروگرام پروڈیوسر طاہر زخمی،ایس ایس پی کورنگی کراچی۔ٹی وی پروڈیوسر خاتون کے ساتھ بینک سے رقم نکلوا کر کار میں جارہے تھے،ایس ایس پی کورنگی کراچی۔نامعلوم ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی تو طاہر نے گاڑی میں سے فائرنگ کر دی،ایس ایس پی کورنگی کراچی۔ڈاکووں کی فائرنگ سے پروڈیوسر طاہر زخمی ہو گئے،ایس ایس پی کورنگی کراچی۔پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 6 خول ملے ہیں،ایس ایس پی کورنگی کراچی۔ ٹی وی پروڈیوسر پر فائرنگ کا آئی جی سندھ نے بھی نوٹس لے لیا
    کراچی۔ایس ایس پی کورنگی سے واقعہ کی تفصیلات طلب

  • چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر سندھ کے عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے سید ناصر حسین شاہ

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر سندھ کے عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے سید ناصر حسین شاہ

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر سندھ کے عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔سید نا صر حسین شاہ عوام نے پیپلز پارٹی کو سانگھڑ، ملیر اور عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں اپنا مینڈیٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ہے۔صو با ئی وزیر اطلا ت سندھ کراچی(17 فروری۔ صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر سندھ کی عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو سانگھڑ، ملیر اور عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں اپنا مینڈیٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ہے۔ تھر پارکر میں قومی اسمبلی کے ہو نے والے ضمنی انتخاب میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ 2018 کے عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے۔ 2018 کے انتخابات میں خان صاحب نے عوام کو ماموں بنایا تھا، لوگوں سے جھوٹے وعدے کئے گئے، تبدیلی سرکار اور نئے پاکستان کے خواب دکھائے گئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ لوگوں نے دیکھا کہ نئے پاکستان میں تبدیلی سرکار نے لوگوں کا جینا اجیرن کیا ہوا ہے ایک وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا ،روٹی کا بندوبست کرتا ہے تو دوائی نہیں لے سکتا، بچوں کے اسکول کے اخراجات بر دا شت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے بے روزگار کر دیا گیا ہے، گھر دینے کے بجائے بے گھر کر دیا ہے۔انہوں نے اپنے گھر تو ریگولرائز کروا دیے لیکن ہزاروں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ضمنی انتخاب میں بھی ان کو شکست ہوئی ہے اور جے یو آئی فضل الرحمن گروپ کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے پنجاب میں آنے والے ضمنی انتخابات میں نتائج سب کے سامنے آجا ئیں گے ۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹ کی بات کر رہے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اصل میں ان کو اپنے لوگوں پر اعتماد نہیں ہے جن لوگوں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے گئے ہیں ان پر پی ٹی آئی کے لوگوں کو شدید اعتراضات ہیں کہ یہ پیراشوٹرز کہاں سے آگئے ؟زیادہ تر ٹکٹ سرمایہ داروں کو دیے گئے ہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ملیر واقعہ پر انہوں نے کہا کہ سینکڑوں لوگوں پر مشتمل دند نا تا ہوا قافلہ پولنگ اسٹیشن پر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتا رہا وہ پولنگ کے عمل کو سست کرنا چاہتے تھے تاکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ کم پڑیں۔ اس صورتحال پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ملیر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ حلیم عادل شیخ کو حلقہ بدر کیا جائے۔اس میں سندھ حکومت اور وزیر اعلی سندھ سید مرا د علی شاہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری صورتحال کے ذمہ دار یہ خود ہیں۔ انہوں نے اسلحہ کی نمائش کی اور کیا ہتھیاروں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت ہے؟ حلیم عادل شیخ ہو یا میں ہوں یا کو ئی، قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں۔ قانون ہاتھ میں لیں گے، تو ظاہر ہے قا نو ن تو حر کت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملیر کے حلقے میں پیدا کی گئی صورتحال پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو حلیم عا دل شیخ اور انکے ٹو لے کو علا قہ بدر کر نے کےلئے مجبوراً انتظامیہ کو خط لکھنا پڑا ۔صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر پہلے ہی ایف آئی آرز درج تھیں اور کل کے واقعات پر بھی کیس داخل ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی ،انہیں قانونی طور پر ہر لحاظ سے تحفظ فراہم کیا جائے گا لیکن یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ کوئی قانون سے بالاتر ہو.

  • کراچی بحریہ ٹاؤن رہائشوں کے لیے بری خبر

    کراچی بحریہ ٹاؤن رہائشوں کے لیے بری خبر

    بحر یہ ٹاؤن کراچی انتظامیہ نے اپریل 2020 سے آپ کو متعر دبار بذریعہ نوٹسز اور ٹیلی فون کالز آگاہ کیا ہے کہ آپ آپنی پراپرٹی کا قبضہ (possession) حاصل نہیں کیا ہے بحر یہ ٹاؤن انتظامیہ نے possion charges اور utility connecion charges میں ٪20 (فی صد) اضافہ کردیا ہے جو کہ 15فروری 2021 سے لاگو ہونا تھا لیکن بحر یہ ٹاؤن نے اپنے معزز صارفین کی سہولت کے لیے واجبات جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 01 مارچ 2021 تک توسیع کردی ہے لہزا آپ اپنے پلاٹ کا قبضہ 01 مارچ 2021 سے پہلے موجودہ واجبات ادا کر کے حاصل کر لیں ، تاکہ ٪20 اضافے سے بچ سکیں

  • *کراچی میں تیل چور مافیا ایک بار پھر سر گرم*

    *کراچی میں تیل چور مافیا ایک بار پھر سر گرم*

    وفاقی حکومت کی جانب سے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور غیر قانونی پیٹرول پمپوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو سخت کاروائی کا روائی کا حکم جاری ہونے کے باوجود ضلع ملیر پولیس کی سرپرستی میں تیل چوری کا سلسلہ تاحال تھم نا سکا
    تیل چور مافیا کے سرغنہ سرکاری گاڑیوں سے بھی یومیہ ہزاروں لیٹر ڈیزل ،کروڈ آئل اور پیٹرول چوری کرنے لگے جبکہ گوٹھوں میں وڈیروں نے کروڈ آئل کے کپے قائم کر رکھے ہیں
    میمن گوٹھ اور اسٹیل ٹاون پولیس ہفتہ دس لاکھ روپے تیل چوروں سے وصول کرنے لگی
    بالا افسران کو کارکردگی دیکھانے کے لئے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز تیل مافیا کے خلاف نمائشی کاروائیاں کرتے ہیں
    واضع رہے کہ پاکستان کے معاشی حب کراچی کے ضلع ملیر میں کے دو تھانوں کی پولیس کی سرپرستی میں ایک بار پھر سے تیل چور مافیا منظم طریقے سے سرگرم ہوگئے
    ملیر کے دو تھانوں جن میں میمن گوٹھ اور اسٹیل ٹاون کے علاقوں میں ایرانی ڈیزل کروڈ آئل اور کپا مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ دئے ہیں
    ایندھن چور مافیا سے میمن گوٹھ ایس ایچ او فی غیر قانونی ڈمپنگ پوائنٹ اور لنک روڈ کے مختلف گوٹھوں میں کروڈ آئل ڈیزل اور پیٹرول چور مافیا کے پر سرغنہ سے پانچ لاکھ روپے ہفتہ جبکہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور SIU صدر کے نام پر ہفتہ تیل چور مافیا کے فی سرغنہ سے 50ہزار روپے لیے جاتے ہیں
    اسٹیل ٹاون کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب پاک لینڈ سیمنٹ روڈ پر خالد نامی شخص ڈیزل اور کروڈ آئل کا ڈمپنگ پوائنٹ قائم کر رکھا ہے جہاں پر یومیہ لاکھوں روپے کا ڈیزل اور کروڈ آئل چوری ہونے کے بعد ذخیرہ کیا جاتا ہے
    تیل چور مافیا کا سرغنہ خالد دست راست عباس عرف چاچا نامی شخص اسٹیل ٹاون ایس ایچ او کو ہفتہ ایک لاکھ روپے بھتے کے عوض ادا کرتا ہے جبکہ اسٹیل ٹاون ہی کے علاقے لنک روڈ گھگھر پھاٹک کے قریب سعید ،عباس اور ناصر نامی شخص بھی اندرون سندھ ایندھن سپلائی کرنے والے ٹینکرز ڈرائیورز کی ملی بھگت سے تیل چوری میں ملوث ہیں تین افراد پر مشتمل گروہ ہفتہ تین لاکھ روپے تھانہ اسٹیل ٹاون کو بھتہ ادا کرتے ہیں جبکہ اسٹیل ٹاون کے ہی علاقے وائرلیس گیٹ پر بڑی گاڑیوں کی ورکشاپس کی آڑ میں ددا نامی شخص نے تیل چوری کا ڈمپنگ پوائنٹ بنا رکھا ہے جہاں پر آئل ٹینکروں سے موٹر کی مدد سے ڈیزل ،کروڈ آئل اور کروڈ آئل نکالا جاتا ہے
    ددا نامی شخص اسٹیل ٹاون پولیس کو ہفتہ ایک لاکھ روپے بھتے کے عوض ادا کرتا ہے
    جبکہ دو ماہ قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزارت کا قلمدان ملتے ہی ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں قائم نجی پیٹرول پمپوں اور اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل سمیت غیر قانونی طور پر ایندھن کے ڈمپنگ پوائنٹس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دیا ہے مذکورہ احکامات کے بعد ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی نجی پیٹرول پمپس مالکان میں کھلبلی مچ گئی ہے اندرون سندھ میں کسٹم حکام کی جانب سے متعدد پیٹرول پمپس کو قانونی تقاظے پورے نا کرنے پر سیل کر دیا گیا جبکہ ضلع ملیر انتظامیہ تیل چوری میں ملوث سرغنوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ضلع ملیر کے تھانے میمن گوٹھ کی حدود میں ہفتہ لاکھوں روپے بھتے کے عوض تیل چور مافیا کے سرغنوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ لنک روڈ پر قائم نجی ہوٹلوں کو تیل چور مافیا نے اپنا مسکن بنا رکھا ہے جہاں پر پورٹ قاسم میں قائم ملٹی نیشنل پیٹرولیم کمپنیوں سے اندرون سندھ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں آئل ٹینکروں کے ذریعے سپلائی ہونے والا ایندھن چوری کیا جاتا ہے مذکورہ گروہ میں عنایت مری،عبدالخالق،فیاض،دیوان، خمیسو مگسی،عثمان پالاری، مشتاق پھٹان،معین،اور اسلم نامی سرغنہ شامل ہیں مذکورہ تیل چور گروہ آئل ٹینکرز ڈرائیوروں کی ملی بھگت سے یومیہ ہزاروں لیٹر کروڈ آئل،ڈیزل اور پیٹرول چوری میں ملوث ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ عنایت مری اور عثمان پا لاری کنل مگسی نے لنک روڈ سے متصل گوٹھ میں کروڈ آئل کے کپے قائم کر رکھے ہیں جہاں پر کروڈ آئل سے کھوپا ڈیزل تیار ہونے کے بعد نیشنل ہائی وے اور قومی شاہراہ پر قائم نجی پیٹرول پمپوں پر فروخت کیا جاتا ہے ذرائع کے بقول تیل چور مافیا سے مقامی پولیس کے لئے ہفتے کی بیٹ پرائیوٹ بیٹر شیر علی ،بلال ابڑو وصول کرتے ہیں میمن گوٹھ پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے 9 سے زائد تیل چوری، ڈمپنگ پوائنٹ اور کپا ڈیزل کے کڑاہوں سے ہفتہ وار بیٹ 9لاکھ روپے مقامی پولیس جبکہ AVCC اور SIU کے نام پر بیٹر ظہیر اور سچل نامی شخص 5لاکھ روپے سے زائد رقم اپنے افسران کے نام پر وصول کرتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا میں نشاندہی کے بعد پولیس نے تیل چور مافیا کو رات 12بجے سے لیکر صبح 8 بجے تک تیل چوری کی موکل فراہم کر رکھی ہے
    تیل چور مافیا سے ایس ایچ او میمن گوٹھ اور تھانیدار اسٹیل ٹاون ہفتہ پانچ پانچ لاکھ روپے وصول کرنے میں ملوث ہیں

  • ایسٹ پولیس نے غیر قانونی ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

    ایسٹ پولیس نے غیر قانونی ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

    ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزٸی کی ہدایات پر پولیس کارروائی ایسٹ پولیس نے غیر قانونی ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی بھاری مقدار میں 7 ڈرم ایرانی ڈیزل 1000 لیٹر برآمد ملزمان چھپا کر ایرانی ڈیزل اسمگل کر کے فروخت کر رہے تھے مزید ملزمان کے قبضے سے یونٹ مشین , جنیٹر اور موٹر پمپ بھی برآمد۔
    پولیس نے KDA روڈ کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارواٸی کی ملزمان نے حالیہ دنوں میں ہی چوری چھپکے ڈیپو بنایہ تھا گرفتار ملزمان میں عبدالوحید اور نوید احمد شامل ہیں ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 181/2021 درج ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کےلئے تفتیشی کسٹم حکام کو اطلاع دی گٸی ہے۔

  • ناقص سروس کی وجہ سے کراچی سرکلر ریلوے ایک بار پھر بند ہوسکتا ہے

    ناقص سروس کی وجہ سے کراچی سرکلر ریلوے ایک بار پھر بند ہوسکتا ہے

    حکومت سندھ نے 21 سال طویل وقفے کے بعد کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) پروجیکٹ کو دوبارہ متحد کردیا ہے تاکہ کراچی کے باسیوں کو بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مہیا کیا جاسکے۔ تاہم ، میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ خدمت دوبارہ کھوج لگانے سے پہلے ہی بند کردی جاسکتی ہے حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، کے سی آر سروس کے ذریعے مسافروں کی تعداد انتہائی کم رہی ہے ، اور ایندھن ، بجلی اور دیگر وسائل کے بیکار استعمال کی وجہ سے اس سروس کو بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان ریلوے کو مبینہ طور پر ہونے والے مالی نقصان کی وجہ سے اپنی دو ٹرینوں میں سے ایک اور دو آپریشن معطل کرنا پڑا تھا میڈیا رپورٹ کے مطابق ، دنیا بھر میں مقامی ٹرین خدمات کی کامیابی کی بنیادی وجوہات اسٹینڈرڈ گیج ، لائٹ ریل ، اور فیڈر بس سروس ہیں ، جبکہ کے سی آر کو براڈ گیج اور ہیوی انجن پر چلایا جارہا ہے ، جس کی رفتار روٹ پر ہر اسٹیشن کی قربت کی وجہ سے کم کیا گیا ہے۔ کے سی آر ٹرینوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں کافی وقت لگتا ہے ، جو مسافروں کے لئے غیر سنجیدہ ہے۔