Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں گیس کا بحران، شہری پریشان

    کراچی میں گیس کا بحران، شہری پریشان

    کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے.

    رہائشی علاقوں میں گیس کی قلت سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناہے جبکہ ضلع وسطی سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے.

    گیس کی کمی سے چولہے جلانا مشکل ہوگیا ہے، شہری لائن سے گیس نہ ملنے پر ایل پی جی سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں مگر کوئی سنوائی نہیں ہے. ایف بی ایریا عزیز آباد بلاک 2 اور 8 کے مکین 5 دن سےگیس بند کی شکایت کررہے ہیں اور شہر کے دیگر کئی علاقوں میں رات کے وقت گیس کی بندش جاری ہے .

  • نقشہ برائے عوام، ٹریفک پولیس کراچی

    نقشہ برائے عوام، ٹریفک پولیس کراچی

    ازدفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی

    مورخہ 13 رجب المرجب 1442 ہجری(26 فروری2021) بوقت 1600 بجے ایک جلوس بسلسلہ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پزیر ہوگا:۔
    جلوس کا روٹ:
    غفور چیمبر ، عبداللہ ہارون روڈ، شارع عراق، زیب النساء اسٹریٹ، آغا خان روڈ، ایم اے جناح روڈ، فادر جیمنس روڈ تا شاہ خراساں۔
    متبادل راستے
    بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والے
    گرومندر سولجر بازار نمبر 3 سگنل ، سولجر بازار نمبر 2 سگنل سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار نمبر 1 سگنل
    کوسٹ گارڈ ، انکل سریا سگنل سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں۔

    ایم اے جناح روڈ استعمال کرنے والے
    ٹاور ، فریسکو، عید گاہ چوک سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو ڈاکخانہ سے بائیں جانب جوبلی سے نشتر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ یا تبت سینٹر دائیں جانب ریگل چوک کی طرف جا سکیں گے۔

    عبداللہ ہارون روڈ استعمال کرنے والے
    فوارہ چوک ، زیب النساء مارکیٹ سے آنے والی ٹریفک کو پیراڈائز سگنل سے بائیں جانب پاسپورٹ آفس یا دائیں جانب صدر یا لکی اسٹار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

    آغا خان سوئم روڈ استعمال کرنے والے
    نشتر روڈ، گارڈن باغیچہ سے آنے والی ٹریفک کو گارڈن چوک سے دائیں جانب ایم اے جناح ، تبت چوک سے بائیں جانب ریگل چوک سے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔
    عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے نیو ایم اے جناح روڈ (صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی )۔ نشتر روڈ (گارڈن باغیچہ سے لسبیلہ )اور بہادر یار جنگ روڈ (گرومندر سے سولجر بازار 1 نمبر سگنل سے انکل سریا) کے متبادل راستوں کا انتخاب کریں.

  • کراچی میں ہونے والے مختلف حادثات

    کراچی میں ہونے والے مختلف حادثات

    کراچی:کلفٹن للی بریج کے قریب بلڈنگ سے گرکر ایک خاتون ہلاک۔
    ہلاک ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت طاہرہ دختر نامعلوم عمر18سال۔

    کراچی:لیاری نیو کمہار واڑہ گھر میں خودکشی پھندا لگا کر ایک شخص ہلاک سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالستار ولد محمد ثمر موسی عمر55سال۔

    کراچی:کورنگی ضیاء کالونی بنگالی پاڑہ کے قریب سریوں کے وار سے 01مرد ہلاک و02خواتین زخمی۔
    ہلاک وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک وزخمی ہونے والوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی(ہلاک مرد) عمر23سال،(زخمی خاتون) عمر26سال،(زخمی خاتون) عمر60سال۔

    کراچی:گلشن معمار سیکٹرS کے قریب ٹریفک حادثہ02بچے ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے بچوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت عاطف ولد نامعلوم عمر08سال،نعیم عباس ولد نامعلوم عمر09سال۔

  • کراچی پولیس کا اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

    کراچی پولیس کا اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

    کراچی: سٹی پولیس چیف غلام نبی میمن کی ہدایت پر ٹریفک پولیس اگلے ماہ 2 مارچ سے شہر بھر میں اوپن لیٹر پر چلنے والی موٹرسائیکل سمیت تمام گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کر رہی ہے۔اس حوالے سے ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے سیکریٹری ایکسائز سندھ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 2 مارچ 2021 سے قبل اپنے زیر استعمال گاڑیاں و موٹر سائیکلیں اپنے نام پر کروا لیں ، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے سے متعلق شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ گاڑیاں اپنے نام ٹرانسفر کرانے کا مشورہ خوش آئند ہے اور قانونی طور پر گاڑیاں مالکان کے نام ہونا بھی ضروری ہے تاہم اس حوالے سے صرف 4 روز بعد جو مہم شروع کرنے کا اعلان کسی بوکھلاہٹ سے کم نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو شاید اس بارے میں علم ہی نہیں کہ محکمہ ایکسائز میں گاڑی یا موٹر سائیکل اپنے نام ٹرانسفر کرنے کے بعد جو کمپیوٹر رسید دی جاتی ہے اس پر دستاویزات (اصل فائل) واپس دینے کی تاریخ 15 سے 20 دن بعد تک کی لکھی جاتی ہے۔ اگر شہری اپنے نام گاڑی یا موٹر سائیکل ٹرانسفر کے لیے محکمہ ایکسائز سے رجوع کر بھی لے تو انھیں محکمہ ایکسائز کی جانب سے دستاویزات (فائل) ملنے میں کئی روز لگ جاتے ہیں اور اس دوران شہری پولیس کے ہاتھوں روک لیا جائے تو اس بات کا کیسے تعین ہوگا کہ شہری قصور وار ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل درآمد کرانا احسن اقدام ضرور ہے لیکن ٹریفک پولیس کی جانب سے اوپن لیٹر والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم شروع کرنے سے قبل شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے مہلت بھی دینا چاہیے تھی کہ صرف 2 روز میں شہری محکمہ ایکسائز سے کسی فارمولے کے تحت اپنی گاڑیاں و موٹر سائیکلیں اپنے نام ٹرانسفر کراسکیں گے تاہم اس کے برعکس پولیس روزمرہ کی کارروائیوں میں اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف جرمانے عائد کر سکتی تھی۔

  • سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، سندھ ریولیوشن آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، سندھ ریولیوشن آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب چھاپہ مار کر سندھ ریولیوشن آرمی (ایس آر اے) کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی آپریشن ٹو پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کے دوران پرانی سبزی منڈی شاہ زیب ہوٹل مین یونیورسٹی روڈ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کے 2 دہشت گردوں سجاول خان عرف لالہ عرف سجو اور ساجد عرف سجو کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق سندھ ریولیوشن آرمی اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے ہے جو حال ہی میں رینجرز کی موبائلز اور چوکیوں پر کیے جانے والے دستی بم حملوں میں ملوث ہیں اور اس سے قبل گروپ میں شامل 6 دہشت گردوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ملزمان سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے مسنگ پرسنز کے حوالے سے احتجاجی مظاہروں اور دیگر منعقدہ پرگرامز میں شرکت کرتے رہے ہیں جبکہ وہ اپنے سربراہ کمانڈر ایس آر اے سندھ اصغر شاہ کی ہدایت پر دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دونوں دہشت گردوں سے دہشت گردی سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

  • الیکشن کمیشن نے سندھ سے سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ سے سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ سے سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی 7جنرل نشستوں پر10امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ جنرل نشست پرفیصل سبزواری، فیصل واوڈا، صدرالدین شاہ اور پی پی سے شیری رحمان،سلیم مانڈوی والا،جام مہتاب،شہادت اعوان، تاج حیدر،صادق میمن، دوست علی جیسر جنرل الیکشن لڑیں گے۔ ٹیکنوکریٹ کی2 نشستوں پر 4امیدوارحصہ لیں گے۔ پی پی کے فارق ایچ نائیک،کریم خواجہ، پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو امیدوار ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان پہلی مرتبہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، یشااللہ خان ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر امیدوار ہیں۔خواتین کی 2 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی کی پلوشہ، رخسانہ شاہ اور ایم کیوایم کی خالدہ اطیب امیدوار ہیں۔الیکشن کمیشن نے سندھ سے سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کا فارم 54جاری کر دیا ہے تاہم سینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست 26فروری کو جاری ہوگی

  • عجب کرپشن کی غضب کہانی  لیاقت آباد غیر قانونی تعمیرات

    عجب کرپشن کی غضب کہانی لیاقت آباد غیر قانونی تعمیرات

    کراچی میں ضیاء الرحمان عرف ضیاء کالا سرگرم
    لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کروانا مقصد ہمارا دوسری جانب پلاٹ نمبر 7/11 اور 6/415 چھٹی اور ساتویں غیر تعمیرات کے منظر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ضیاء الرحمن عرف ضیاءکالا لیاقت آباد کی عوام ڈیمولیشن کی آڑ میں تشدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں غیر قانونی تعمیرات کی فی چھت کا ریٹ ڈیڑھ لاکھ مقرر کردیا وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ چیئرمین اینٹی کرپشن چیف سیکرٹری وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر تحقیقاتی ادارے ضیاء الرحمان عرف ضیاء کالا کرپشن پر نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کریں گے۔

  • وزیر بلدیات سندھ حسین شاہ ایکشن میں

    وزیر بلدیات سندھ حسین شاہ ایکشن میں

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ایکشن ایڈیشنل ڈائریکٹر ناصر خان کی سیٹ بھی خطرے میں ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کی زمینوں پر قبضے کا معاملہ محکمہ بلدیات سندھ نے ایم ڈی اے کے 4 افسران کو معطل کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری معطل ہونے والوں میں ڈآئریکٹر لیگل عرفان بیگ، ایکسئین حسنین ایوب شامل ایم ڈی اے کے ایگزیکٹیو انجینئر لئیق احمد اور اسسٹنٹ انجینئر ذیشان حسین بھی معطل نیو ملیر ہاوسنگ اسکیم اور تیسر ٹاون میں زمینوں پر قبضوں کی تحقیقات کی روشنی میں معطلی کی گئی،

  • پوجا بھٹ نے کراچی کے کھانوں  کو بھارتی کھانوں سے بہترین قرار دے دیا

    پوجا بھٹ نے کراچی کے کھانوں کو بھارتی کھانوں سے بہترین قرار دے دیا

    ممبئی: بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے کراچی کے ’کھانوں‘ کو پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دیدیا بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ متعدد بار پاکستان آچکی ہیں اور ان کا زیادہ تر وقت لاہور میں گزرتا ہے لیکن کبھی کبھار اداکارہ کراچی میں اپنے دوستوں کے گھر بھی رک جاتی ہیں، بالخصوص علی عظمت سے تو پوجا بھٹ کی خاص دوستی ہے اور جب بھی پاکستان آتی ہیں تو علی عظمت سے ضرور ملاقات ہوتی ہے بھارتی اداکارہ ویسے تو دنیا بھر میں گھومتی رہتی ہیں تاہم انہیں کراچی کے کھانے اس قدر پسند آئے کہ انہوں نے کراچی کے کھانوں کو پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دے دیا مائیکرو بلاگننگ سائٹ ٹوئٹر پر پوجا بھٹ کے ایک مداح نے لکھا کہ بغیر کسی تنازع کہ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ کراچی کھانوں کے معاملے میں پورے پاکستان کا چیمپیئن ہے لہذا اس پر بحث نہ کی جائے، اس بات پر پروڈیوسر فیصل رفیع نے کہا کہ کراچی کے کھانے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں لاجواب ہیں۔ فیصل رفیع کی اس بات پر بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ پورے جنوبی ایشیا میں کراچی کے کھانے بہترین ہیں۔