Baaghi TV

Category: کراچی

  • عدالتوں کو نہ گھسیٹیں انھیں اپنا کام کرنے دیں،شازیہ مری

    عدالتوں کو نہ گھسیٹیں انھیں اپنا کام کرنے دیں،شازیہ مری

    پیپلزپارٹی کی رہنما سازیہ مری کا کہنا ہے کہ آئین میں لکھا ہوا ہے کہ ادارے سیاست میں حصہ نہیں لینگے ،حکومت عدالتوں کو سیاست میں گھسیٹے انھیں اپنا کام کرنے دے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کیا چل رہا ہے، آپ لوگوں سے معلومات ملتی ہیں۔ جمہوری سوچ رکھنے والا شخص یہ ہی چاہے گا کہ آئین کے مطابق الیکشن ہوں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ذریعے پارلیمنٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کا جو ماحول بنادیا گیا اس پر افسوس ہے۔ جب باہر دبائو آتا ہے تو قانون سازی کی جاتی ہے۔ باہر سے مراد جن سے پیسے لے کر حکومت چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ذریعے سیاستداں اور پارلیمنٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

  • سب جانتے ہیں حلیم عادل کتنا بڑا ڈرامہ ہے، سعید غنی

    سب جانتے ہیں حلیم عادل کتنا بڑا ڈرامہ ہے، سعید غنی

    سب جانتے ہیں حلیم عادل شیخ کتنا بڑا ڈرامہ ہے، ان کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں ہورہی، ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ پر تمام مقدمات قانون کے مطابق قائم کئے گئے ہیں، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ارکان اسمبلی پر ایسی کوئی پابندی نہیں کہ وہ اپنی پارٹی کے علاوہ کسی اور امیدوار کو ووٹ نہ دے سکے

  • شہر قائد میں یوم علی کا جلوس ٹریفک پولیس نے روٹ جاری کر دیا

    شہر قائد میں یوم علی کا جلوس ٹریفک پولیس نے روٹ جاری کر دیا

    کراچی: مورخہ 13 رجب المرجب 1442 ہجری(26 فروری2021) شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پذیر ہوگا جلوس کا روٹ: غفور چیمبر ، عبداللہ ہارون روڈ، شارع عراق، زیب النساء اسٹریٹ، آغا خان روڈ، ایم اے جناح روڈ، فادر جیمنس روڈ تا شاہ خراساں۔
    *متبادل راستے*
    بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والے گرومندر سولجر بازار نمبر 3 سگنل ، سولجر بازار نمبر 2 سگنل سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار نمبر 1 سگنل کوسٹ گارڈ ، انکل سریا سگنل سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں ایم اے جناح روڈ استعمال کرنے والے ٹاور ، فریسکو، عید گاہ چوک سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو ڈاکخانہ سے بائیں جانب جوبلی سے نشتر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ یا تبت سینٹر دائیں جانب ریگل چوک کی طرف جا سکیں گے عبداللہ ہارون روڈ استعمال کرنے والے
    فوارہ چوک ، زیب النساء مارکیٹ سے آنے والی ٹریفک کو پیراڈائز سگنل سے بائیں جانب پاسپورٹ آفس یا دائیں جانب صدر یا لکی اسٹار کی طرف موڑ دیا جائے گا آغا خان سوئم روڈ استعمال کرنے والے نشتر روڈ، گارڈن باغیچہ سے آنے والی ٹریفک کو گارڈن چوک سے دائیں جانب ایم اے جناح ، تبت چوک سے بائیں جانب ریگل چوک سے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے نیو ایم اے جناح روڈ (صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی )۔ نشتر روڈ (گارڈن باغیچہ سے لسبیلہ )اور بہادر یار جنگ روڈ (گرومندر سے سولجر بازار 1 نمبر سگنل سے انکل سریا) کے متبادل راستوں کا انتخاب کریں، ترجمان کراچی ٹریفک پولیس

  • گلشن حدید زیادتی کیس: متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا

    گلشن حدید زیادتی کیس: متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا

    کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا اور کہا کہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے پہلے صحیح بیان نہیں دیا تھا، عمیر بھٹو نے زیادتی کی، دیگر ملزمان بلیک میل کرتے رہے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں گلشن حدید میں 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس کی متاثرہ لڑکی نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی لڑکی نے بیان میں کہا کہ دو تین ماہ پہلے اپنی دوست کے ساتھ گھومنے گئی تھی، میری دوست نے وہاں تین چار لڑکوں کو بھی بلایا ہوا تھا، کچھ دن بعد عمیر بھٹو نامی لڑکے نے بھی کال کرکے تصاویر اور ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دی متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ 9 فروری کو عمیر بھٹو دھوکے سے اپنے ساتھ گھر لے گیا جہاں عمیر بھٹو مجھے ساری رات زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور کہا کہ شادی کروں گا مگر صبح ہوتے ہی عمیر بھٹو نے شادی سے انکار کردیا اور مجھے دھمکیاں دیں اور کہا کہ میرا نام نہیں لینا ورنہ تمہارا پورا خاندان تباہ کردوں گا لڑکی نے بتایا کہ فواد، عبد السمیع اور سمیر مجھے بلیک میل کرتے رہے ہیں۔ واقعے کا مقدمہاسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔

  • پی ایس ایل میں آج آرا م کادن،کل دو میچز ہو نگے

    پی ایس ایل میں آج آرا م کادن،کل دو میچز ہو نگے

    پی ایس ایل 6میں ایک روزہ آرام کے بعد کھلاڑی کل اِن ایکشن ہونگے۔ 26 فروری کو دو میچ شیڈول ہیں، جمعہ کے باعث پہلا مقابلہ دن تین بجے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے کم بیک کرنے وِننگ ٹریک پر آنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔ دن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں رات آٹھ بجے میدان میں اتریں گی۔اب تک کھیلے گئے چھ میچز میں لاہور قلندرز سرفہرست ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے ہرایا، اس سے پہلے ملتان سلطانز کو 3 وکٹ کی شکست سے دوچار کیا، دو فتوحات کے ساتھ دو بار کی چیمپئن ریڈ شرٹس کے بھی 4 پوائنٹس ہیں، دوسری پوزیشن پر قبضہ ہے۔ تیسرے نمبر پر میزبان ٹیم کراچی کنگز ہے۔نیلی جرسی نے ایونٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹ سے ہرایا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے انہیں 5 وکٹ کی شکست ہوئی، پشاور زلمی کے بھی دوہی پوائنٹس ہیں، پیلی شرٹس کو واحد کامیابی ملتان سلطانز کے خلاف چھ وکٹ سے ملی۔ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ملتان سلطانز پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے اور آخری نمبر پر ہیں۔

  • ہم نے آج تک نہ کسی کو پیسے دیئے ہیں نہ دیں گے، فیصل سبزواری

    ہم نے آج تک نہ کسی کو پیسے دیئے ہیں نہ دیں گے، فیصل سبزواری

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ خفیہ ووٹ کی شفافیت ضروری ہے، ہم نے آج تک نہ کسی کو پیسے دیئے ہیں نہ دیں گے۔کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جہاں جائز شکایات نظر آئیں وہاں انہوں نے فیصلہ کیا۔فیصل سبزواری نے کہا کہ میں نے اپنا حلف نامہ جمع کروادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 239 پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آج تک نہیں آیا۔

  • فیصل واوڈا کے سینیٹ انتخابات کے کاغذات نامزدگی چیلنج

    فیصل واوڈا کے سینیٹ انتخابات کے کاغذات نامزدگی چیلنج

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کے سینیٹ انتخابات کے کاغذات نامزدگی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔قادرخان مندوخیل نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دراخوست دائر کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں قادر مندوخیل کی آئینی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی قادر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا 2018 سے اپنی دہری شہریت چھپا رکھی ہے، فیصل واوڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں دہری شہریت چھوڑنے کے متعلق غلط بیانی کی۔الیکشن کمیشن سمیت ٹربیونل نے فیصل واؤڈا کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے تھے۔

  • کراچی میں پاکستان فلاور شو کا آغاز

    کراچی میں پاکستان فلاور شو کا آغاز

    پاکستان فلاور شو ایک سالانہ فلاور شو ھےجو سی ویو پارک پے منعقدھوتا ھےیہ شوہارٹیکلچر سوسایٹی آ ف پاکستان کی طرف سےکراچی میں منعقد کیا جاتا ھے جس کاقیام 1948میں ہوا اور ہر سال فروری میں منعقد ہوتا ھےاس میں مختلف اقسام اور مختلف رنگوں میں پھولوں کو سجایا جاتا ھے جس سےشہریوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ھوتی ھے۔

  • الیکٹرک کو ٹیرف میں اضافے کی اجازت نہ دی جائے، حافظ نعیم

    الیکٹرک کو ٹیرف میں اضافے کی اجازت نہ دی جائے، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے نیپرا کی جانب سے گرمیوں میں اہل کراچی کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار کرنے کے حوالے سے وارننگ اور اپنے نظام میں بہتری لانے کی ہدایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کے عوام برسوں سے لوڈشیڈنگ کے عذاب کا شکار ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کو ٹیرف میں اضافے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے کیونکہ کراچی کے عوام پہلے ہی کے الیکٹرک کی زیادتیوں کا شکار ہیں۔ کے الیکٹرک پر اہل کراچی کے اربوں روپے واجب الادا ہیں جو اس نے ناجائز اور غیر قانونی طور پر عوام سے وصول کیے ہیں اور نیپرا بھی اس امر کو تسلیم کر چکا ہے کہ یہ رقم کراچی کے صارفین کو ادا کی جانی چاہیئے۔ بارش میں کرنٹ لگنے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو یا لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کا معاملہ ہو کبھی کے الیکٹرک کی گرفت نہیں کیگئی یہی وجہ ہے کہ کمپنی آج اہل کراچی کے لیے ایک مافیا بن گئی ہے۔ حکمران پارٹیوں سمیت کوئی بھی کے

    الیکٹرک کے خلاف کچھ کرنے کو تیار نہیں۔

  • رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم کے کےتحت سیمینار

    رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم کے کےتحت سیمینار

    ‏رکن رابطہ کمیٹی ‎ایم کیو ایم پاکستان زاہد منصوری نےSPARC اورUNDP کے تعاون سے سیمینار میں شرکت کی جس میں جیل کےاندر خواتین و بچوں کےلیے سہولیات اور رہائی کےبعد باعزت زندگی گزارنے اور انکے لیے روزگار کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سیمینار میں جیل کے DIG،بزنس مین اور مختلف ممتاز شخصیات نے شرکت کی ‎‎‎‎