Baaghi TV

Category: کراچی

  • سینیٹ الیکشن: رؤف صدیقی کی اپیل مسترد، نااہلی برقرار

    سینیٹ الیکشن: رؤف صدیقی کی اپیل مسترد، نااہلی برقرار

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کی الیکشن ٹربیونل کےفیصلے کےخلاف اپیل مسترد کردی الیکشن ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے رؤف صدیقی کی جانب سے داخل کیے گئے کاغذات نامزدگی کو مستردکردیا تھا۔ ریٹرننگ آفیسر کا اعتراض تھا کہ رؤف صدیقی کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے جبکہ رؤف صدیقی نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے بھی الیکشن ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے رؤف صدیقی کی درخواست مسترد کردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ میرا الیکشن تو گیا بھاڑ میں، تمام شرائط پر پورا اتر رہا ہوں مگر صرف دو سال کا مسئلہ ہے، جن لوگوں نے دو سالہ ڈگری کی ہے اسے ریگولرائزڈ کرانا تھا انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ ناٹ فار سیل رہی ہے، سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن نہیں بکے گا اور نہ بکا ہے۔

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس،اراکین کا شورشرابا

    سندھ اسمبلی کا اجلاس،اراکین کا شورشرابا

    جمعرات کو سندھ اسمبلی اجلاس ہنگامہ آرائی اور شورشرابےکےنظرہوگیا۔اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی تقریر کےدوران دونوں جانب سے آوازیں کسی گئیں اور احتجاج کیا گیا آج حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی میں تقریرکےدوران شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے جب بولنا شروع کیا تو صوبائی وزیرمکیش چاؤلہ نشست سے کھڑے ہوگئے اور مداخلت کی۔ اس دوران دیگر وزرا بھی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور ایوان میں بدنظمی ہوگئی۔

  • سیف اللّٰہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کی اجازت مل گئی

    سیف اللّٰہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کی اجازت مل گئی

    سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی عدالتِ عالیہ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹ کے لیے امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو کے کاغذاتِ نامزدگی بحال کر دیئے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو سینیٹ کے انتخابات کے لیے نا اہل قرار دینے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے سیف اللّٰہ ابڑو کے ہمراہ ان کے وکیل مخدوم علی خان ایڈووکیٹ بھی عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے سیف اللّٰہ ابڑو اور ان کے وکیل مخدوم علی خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے مؤکل تعلیمی معیار پر پورا اترتے ہیں، ان کی قومی سطح پر خدمات ہیں۔ عدالتِ عالیہ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیئے جانے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سیف اللّٰہ ابڑو کی درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر مدعا علہیان کو آج (جمعرات) کے لیے نوٹس جاری کر رکھے تھے۔

  • کراچی شاہ فیصل سے لڑکی لاپتا،مقدمہ درج

    کراچی شاہ فیصل سے لڑکی لاپتا،مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل سے کالج جانے والی لڑکی لاپتا ہوگی۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کی جانب سے مورخہ 24 فروری کو درخواست دی گئی تھی کہ ان کی بیٹی دوپہر کو کالج سے گھر واپس نہیں لوٹی ہے، ہم نے اسے جگہ جگہ تلاش کیا ہے، تاہم اس کا کوئی پتا نہیں چلا سکے قبل ازیں پولیس کو دی گئی ہاتھ سے لکھی تحریر میں لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں شک ہے کہ ان کی بیٹی کی سہیلی کو معلوم ہے کہ ان کی بیٹی کہاں ہے، تاہم وہ کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ والد نے شہبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے اغوا کیا۔ والد نے پولیس سے درخواست کرتے ہوئے جلد بیٹی کو بازیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔

  • پرفارمنس کے بعد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے متعلق شکوک و شبہات دور ہو جاتے ہیں

    پرفارمنس کے بعد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے متعلق شکوک و شبہات دور ہو جاتے ہیں

    پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ جیسے پلیٹ فارم پر کارکردگی دکھانے کے بعد کسی بھی پلیئر کی صلاحیتوں کے بارے میں قائم تمام شکوک و شبہات دور ہو جاتے ہیں شرجیل اور بابر کی ریکارڈ شراکت رائیگاں، اسلام آباد 5 وکٹوں سے فتحیاب شرجیل خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فارمیٹ میں سنچری بنانے کے بعد پلیئر کا مورال کافی بلند ہو جاتا ہے، اس سال ڈومیسٹک سیزن میں بھی تین سنچریاں اسکور کیں جن میں دو فرسٹ کلاس اور ایک لسٹ اے سنچری تھی تاہم پی ایس ایل کی سنچری سب سے زیادہ اہم اور متاثر کن ہے کیوںکہ پی ایس ایل میں پرفارمنس رائیگاں نہیں جاتی اور اگر کسی پلیئر کی صلاحیتوں اور قابلیت پر کسی کو شبہ ہوتا ہے تو یہاں کی پرفارمنس ان تمام شکوک و شبہات کو بھی دور کر دیتی ہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد 31 سالہ بیٹسمین نے کہا کہ وہ اس طرح کی ایک اننگز کے شدت سے منتظر تھے کہ جس سے ان کا اعتماد ایک بار پھر بحال ہو جائے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائٹید کے خلاف میچ میں سنچری سے ان کا اعتماد اور بھی بہتر ہو گا اور وہ کارکردگی کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے بابر اعظم کے ساتھ 176 رنز کی پی ایس ایل کی ریکارڈ پارٹنرشپ کے بارے میں شرجیل خان نے کہا کہ بابر ان کے پرانے بیٹنگ پارٹنر ہیں، ڈومیسٹک سیزن میں بھی ان کے ساتھ بیٹنگ کی ہے، ان کے ساتھ اچھی ہم آہنگی ہے، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹنگ شراکت کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتے ہیں شرجیل خان نے کہا کہ کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ کا پہلا میچ شاندار انداز میں جیتا تھا، دوسرے میں شکست ضرور ہوئی لیکن ابھی ٹورنامنٹ کی شروعات ہے، ابھی بہت سے میچز ہونے ہیں جس میں بہت ٹیموں کی پوزیشن اوپر نیچے ہو گی، کراچی کنگز کی ٹیم نے جیسا پچھلے سیزن میں کھیلا تھا اس سیزن میں بھی ویسا ہی کھیلے گی اور ٹرافی کے دفاع کی پوری کوشش کرے گی۔

  • قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ  میڈیا سے بات چیت

    قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ میڈیا سے بات چیت

    قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی پہنچ گئے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ جناح اسپتال سے سندھ اسمبلی جاتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔سندھ کا سب سے بڑا چور مراد علی شاھ آج چوروں کی طرح سندھ اسمبلی میں خطاب کرکے پتلی گلی سے بھاگ گیا، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس وقت پر شروع ہوا ہو، ایک گرفتار شخص سے ان کو اتنا خوف ہے۔

  • سینیٹ انتخابات،ایک اور پی ٹی آئی امیدوار کو ریلیف مل گیا

    سینیٹ انتخابات،ایک اور پی ٹی آئی امیدوار کو ریلیف مل گیا

    سینیٹ انتخابات،ایک اور پی ٹی آئی امیدوار کو ریلیف مل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا

    ریٹرنگ افسر کا نااہل قرار دینے کا فیصلہ کالعدم ،سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اہل قرار دے دیا

    وکیل اعتراض کنندہ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو گریڈ 11میں کلریکل جاب کرتے رہے ہیں سیف اللہ ابڑو 2014 میں قلندر بخش کنسٹرکشن کمپنی سے منسلک ہوئے

    سیف اللہ ابڑو نے درخواست میں کہا تھا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کونظراندازکیا،ٹیکنوکریٹ کی تشریح پرپورا اترتا ہوں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    قبل ازیں الیکشن ٹریبونل نے پیر 22 فروری کو ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا اور کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے اپنے فیصلے میں ٹریبونل کا کہنا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوئے ہیں۔ سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ۔

    خیال رہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست غلام مصطفیٰ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیف اللہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے سیف اللہ ابڑو کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا ہے، انکے خلاف نیب کسیز بھی چل رہے تھے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر سیف اللہ کے کاغذات نامزدگی منظور کيے تھے

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    واضح رہے کہ سیف اللہ ابڑو کو سینٹ ٹکٹ دینے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا خرم شیر زمان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیف ﷲ ابڑو سال 2018 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور سالہا سال پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دینے والوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے ایسے شخص کو ٹکٹ دیدیا جو پیپلزپارٹی کا قریبی ساتھی رہا ہو

    یاد رہے کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پرلیاقت جتوئی کی طرف سے بہت بڑا الزام عائد کیا گیا تھا اورکہا گیا تھا کہ 35 کروڑ میں یہ ٹکٹ فروخت ہوا ہے ، جس پرپارٹی نے نوٹس جاری کیا ہے جبکہ سیف اللہ ابڑو نے ہرجانےکا دعویٰ‌ دائر کیا ہے

  • عامر یامین نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کروا دیا

    عامر یامین نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کروا دیا

    کراچی عامر یامین نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرا دیا۔الیکس ہیلز کے عتاب کا نشانہ بننے والے اوپنر نے 29رنز دیے،پہلی گیند پر چوکا، دوسری پر چھکا لگا، تیسری کے بعد نوبال پر بھی چوکا ہوا، ایک گیند پر 2رنز بننے کے بعد اگلی دونوں پر چوکے ہوئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مہنگا ترین اوور لاہور قلندرز کے عرفان جونیئر نے کراتے ہوئے 28رنز دیے تھے،پشاور زلمی کے کیون پیٹرسن نے ان کی بھرپور پٹائی کردی تھی۔

  • بحریہ ٹاؤن کراچی کی لگاتار چوتھے سال بھی پاکستان اینول فلاور شو میں شاندار کامیابی

    بحریہ ٹاؤن کراچی کی لگاتار چوتھے سال بھی پاکستان اینول فلاور شو میں شاندار کامیابی

    بحریہ ٹائون کراچی کی خوبصورت لینڈ اسکیپنگ نے اس سال پھر نہ صرف عوام سے داد سمیٹی بلکہ گزشتہ تین سالوں کی طرح اس سال بھی ہورٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے منعقد کردہ 70 ویں اکستان اینول فلاور شو 2021ء میں بحریہ ٹائون کراچی کامیابی کے ساتھ مختلف کیٹیگریز میں اکیس (21) پوزیشنز اپنے نام کیں۔ اس موقع پر ہورٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جی ایم ہورٹی کلچر ڈپارٹمنٹ بحریہ ٹائون کراچی محترمہ عائشہ وقار کا کہنا تھا کہ ’’بحریہ ٹائون کراچی نے ہمیشہ نہ صرف ماحول کی خوبصورتی پر توجہ دی ہے بلکہ وسائل کے بہترین استعمال کے ساتھ ساتھ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی آلودگی جیسے مسئلے سے نمٹنے کی بھی کوشش کی ہے۔ پارکس اور باغات کی پانی کی ضرورت کو جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے پورا کیاجاتا ہے اور رین ہارویسٹڈ واٹر یعنی بارش کے پانی کو جمع کرکے استعمال میں لایا جاتا ہے۔‘‘ بحریہ ٹائون کراچی گزشتہ تین سالوں میں مختلف کیٹیگریز میں بالترتیب پانچ، تیرہ اور سترہ پوزیشنز حاصل کر چکا ہے۔ جبکہ اس سال مزید اکیس(21) پوزیشنز حاصل کرکے نمایاں رہا۔ پارکس کی کیٹیگریز میں چھوٹے سائز کے پارک میں علی بلاک پارک اور اینشنٹ پارک نے بالترتیب دوسری اور تیسری، درمیانے سائز کے پارک میں ڈی

    پارک گالف سٹی نے دوسری، بڑے سائز کے پارکوں میں داخلی پارک نے دوسری جبکہ ایکسٹرا لارج سائز کے پارکس میں ڈینزو، کارنیول اور بحریہ پیراڈائز گیٹ پارک نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسری کیٹیگریز جیسے بہترین تھیم گارڈن میں بحریہ ایڈونچر لینڈ تھیم پارک نے دوسری، بہترین ہاسپٹل گارڈن میں بحریہ ٹائون انٹر نیشنل ہاسپٹل نے پہلی، مسجدگارڈن کیٹیگری میں مسجد سرور نے دوسری اور مسجد شہداء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بہترین اسمال آفس گارڈن میں کارپوریٹ آفس اور کیمپ آفس نے دوسری اور تیسری پوزیشن جبکہ لارج آفس گارڈن میں بحریہ ٹائون ہیڈ آفس نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ گالف گارڈن کی کیٹیگری میں ریحان بلز گالف کلب نے دوسری جبکہ بہترین رائونڈ ابائوٹ کی کیٹیگری میں توحید اسکوئر نے پہلی، ملک اسکوئر نے دوسری اور مین گیٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 60 فٹ چوڑی سڑکوں کی خوبصورتی میں جناح ایونیو نے پہلی، ایونیو 04-05 نے دوسری اور ایونیو 1 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

  • لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین،عدالت آئی جی پر برہم، بڑا حکم دے دیا

    لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین،عدالت آئی جی پر برہم، بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

    لاپتہ باپ بیٹے کی عدم بازیابی پر عدالت آئی جی سندھ پر برہم ہو گئی، جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین ہے ،آپ سینئر افسر ہیں اس معاملے کو دیکھنا چاہئے ،آئی جی سندھ نے کہا کہ افسران کو کہہ دیا کوئی اور ادارہ دستخط نہیں بھی کرتا تو دیکھیں گے ،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔

    وفاقی حکومت سے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں،جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ کئی افسران لاپتہ افراد سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹس پر دستخط ہی نہیں کرتے،جب افسران کو طلب کیا جاتا ہے تب دستخط کیے جاتے ہیں، آئی جی نے کہا کہ پولیس افسر کو کہہ دیا کوئی اور ادارہ دستخط نہیں بھی کرتا تو دستخط کردیا کریں، لاپتہ دونو ں افراد کی ذاتی دشمنیوں کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے،

    سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ،بڑا حکم دے دیا

    لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ افرادکے معاملے پر ہر ماہ جے آئی ٹی اور پی ٹی ایف کا اجلاس منعقد کیا جائے،عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو سنجیدہ لیا جائے،

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا