Baaghi TV

Category: کراچی

  • الیکشن ٹربیونل نےفیصل واوَڈا کوسینیٹ انتخابات کےلیےاہل قراردےدیا

    الیکشن ٹربیونل نےفیصل واوَڈا کوسینیٹ انتخابات کےلیےاہل قراردےدیا

    سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں فیصل واوَڈا کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی جس میں وفاقی وزیرفیصل واوَڈا کے وکیل کے دلائل جاری ہیں وکیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوَڈا نے حقائق نہیں چھپائے،انہوں نے امریکی شہریت چھوڑی دی تھی،کاغذات پر اعتراضات خلاف قانون ہے، قادر خان مندوخیل کی اپیل مسترد کی جائے، وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا الیکشن ٹربیونل نےفیصل واوَڈا کوسینیٹ انتخابات کےلیےاہل قراردےدیا

    فیصل واوَڈا اب سینیٹ انتخابات میں حصہ لےسکتےہیں،الیکشن ٹربیونل کافیصلہ مسنا دیا گیا ، فیصل واوَڈا کیخلاف اعتراض کرنےوالےدہری شہریت پرمطمئن نہ کرسکے،فیصلے میں کہا گیا،

    فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کیوں منظور ہوئے؟ طلبی ہو گئی ، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں سینیٹ کیلئے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی،

    قادر خان نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی ۔ قادر خان مندوخیل کی جانب سے رشید اے رضوی پیش ہوئے، رشید اے رضوی نے موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، وفاقی وزیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا، الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈاکو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دے دیا،

    قادر مندو خیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرنگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کیے مگر انہوں نے سننے سے انکار کردیا، فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے،اپیل میں صوبائی الیکشن کمیشن،ریٹرننگ آفیسر اور فیصل واوڈا کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لئے تھے پیپلزپارٹی کے وکیل قادرخان مندوخیل اورنہال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعتراض تھا کہ فیصل واوڈا نےلکھا انہوں نےامریکی شہریت 2018 میں ترک کی فیصل واوڈا کو سینیٹ امیدوار کا نہیں وفاقی وزیر کا پروٹوکول دیا گیا،فیصل واوڈا کے خلاف ہائیکورٹ پھرسپریم کورٹ میں اپیل کریں گے،

  • حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت بھری ویڈیو وائرل

    حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت بھری ویڈیو وائرل

    پی ایس ایل کا میلہ سج چکا اور پاکستانی عوام کرکٹ کے دلچسپ مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے بے چین نظر آتے ہیں۔کرکٹ گراؤنڈ میں کئی ایسے مزیدار اور انٹرٹینمنٹ کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوتے ہیں کہ آن کی آن میں وائرل ہوتے اور شائقین کرکٹ انہیں خوب پذیرائی دیتے نظر آتے ہیں گزشتہ روز کے بھی میچ ختم ہونے کے بعد ایک ایسا ہی منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا جو ا س وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔
    نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہونے والے میچ میں حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

  • رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن

    رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن

    کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی آپریشن کی گلستان جوہر میں اہم کاروائی
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد واحد حسین عرف گڈو عرف سوداگر گرفتار، ملزم واحد حسین کے قبضے سے دستی بم برامد ،

    گرفتار ملزم واحد حسین ایم کیو ایم لندن کے سرغنہ سلیم عرف سلیم بلوچ عرف سلیم بیلجئیم کا قریبی ساتھی ہے، ملزم واحد لندن میں مقیم سلیم بیلجئیم کے کہنے پر پارٹی کے دہشت گردوںکواسلحہ اور گولیاں خرید کر دیتا تھا. ملزم سلیم بیلجئیم کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی تخریب کاریوں میں ملوث رہا.

    گرفتار ملزم واحد حسین نے سلیم بیلجئیم کے ساتھ حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی ترسیل کا غیر قانونی دھندہ بھی کرتا رہا، ملزم نے انکشاف کیا کہ پارٹی کے لئیے جلاو گھیروا ، بدنظمی دیگر کاروائیوں میں ملوث رہا.

  • مفرور ملزمان کا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ کرنے اور گڑ بڑ کرنے پر عدالت نے جاوید بروہی کو پانچ دن کی سزا سنادی

    مفرور ملزمان کا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ کرنے اور گڑ بڑ کرنے پر عدالت نے جاوید بروہی کو پانچ دن کی سزا سنادی

    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی جاوید علی کوریجو
    مفرور ملزمان کا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ کرنے اور گڑ بڑ کرنے کا معاملہ عدالت نے ایس ایچ او انسپکٹر جاوید بروہی کو پانچ دن کی سزا سنادی عدالت نے ایس ایچ او کو گرفتار کرکہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ملزم کو عدالتی فیصلے کی کاپی مفت میں فراہم کی جائے عدالت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ہر ایک کو قانون کے مطابق چلنا ہے ، ایس ایچ او پر بھاری ذمہ داری ہوتی کیونکہ لوگ وہاں اپنی شکایت لے کر آتے ہیں، ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے کہ تمام شکایت کو قانون کے مطابق دیکھے،دیکھنے میں آیا کہ کیس پراپرٹی کا رجسٹرڈ اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا پھر وہی کیس پراپرٹی دوسرے مقدمات میں بھی پیش کی جاتی ہے،ایس ایچ او نے عدالت نے سامنے سفید جھوٹ بولا،ایس ایچ او جمشید کوارٹر عدالت کے ساتھ مذاق کررہے ہیں ،ایس ایچ او جمشید کوارٹر جاوید بروہی کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے ،
    کیس پراپرٹیز کا رجسٹرڈ اور مفرور ملزمان کا رجسٹر اپ ڈیٹ نہیں کیا تھا ، پولیس رولز کے تحت تمام ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنا ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے۔

  • رکن صوبائی اسیمبلی سعدیہ جاوید کاشبلی فرازکے بیان پرردعمل

    رکن صوبائی اسیمبلی سعدیہ جاوید کاشبلی فرازکے بیان پرردعمل

    شبلی فرازبےوقت کی راگنی گارہے ہیں۔ایک ذمہ داروزیرکی حیثیت سے بات کرنے کے بجائے حسب معمول چولیں مارتے رہے شبلی فرازحکومتی ناکامیوں اور نالائقیوں پربھی کبھی زبان کھولیں.حقائق سے بے خبرشبلی فرازسندھ آئیں اپنی آنکھوں سے آکرحقائق معلوم کریں۔حلیم عادل شیخ جب کہہ رہے ہیں کہ ان کاکوئی فارم ہائوس نہیں ہے تو چلاکیوں رہے ہیں۔تمام ترکارروائیاں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئیں.سندھ حکومت کسی انتقامی کارروائی پریقین نہیں رکھتی۔حلیم عادل کے خلاف ادارے حرکت میں آئے ہیں سندھ حکومت اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہے۔شبلی فرازجس باپ کے بیٹے ہیں ان کے منہ سے جھوٹی باتیں اورالزامات سن کرتکلیف ہوتی ہے۔اب بھی وقت شبلی اپنا سیاسی قبلا درست کرلے سچ بولنا شروع کرے۔سندھ میں تمام ترادارے آزادہیں کسی کے اوپرکوئی دبائونہیں۔شبلی فرازاورخان صاحب کے شیرو آئی جی سندھ کے اوپربھی بلاجوازالزامات لگارہے ہیں۔

  • ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر رد عمل

    ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر رد عمل

    ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر رد عمل
    شبلی فراز کی باتوں سے لگتا ہے کہ حلیم عادل شیخ دنیا کے معصوم انسان ہیں ۔حلیم عادل شیخ کے جرائم پر شبلی فراز کیوں پردہ پوشی کررہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔حلیم عادل شیخ کو بچانے کیلئے تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سامنے کیا ہے ۔ حلیم عادل شیخ کے کرتوت شاید شبلی فراز کے علم میں نہیں ہیں ۔ شبلی فراز تحریک انصاف کے ٹائیگر کے روپ میں لینڈ گریبر ہیں ۔ پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد کے ساتھ دھاوا بولنے پر موصوف کی گرفتاری ہوئی۔شبلی فراز کو چاہیے کہ پریس کانفرنس سے پہلے حلیم عادل شیخ کی حرکتیں ملاحظہ فرمائیں۔ شبلی فراز تحریک انصاف کی عقیدت میں کورچشم ہو کر بیانات دے رہے ہیں۔

  • *کراچی کی حکومت ملی تو نوجوانوں کی تقدیر بدل دیں گے حافظ نعیم الرحمن کا بڑا دعوی*

    *کراچی کی حکومت ملی تو نوجوانوں کی تقدیر بدل دیں گے حافظ نعیم الرحمن کا بڑا دعوی*

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے لیاری اولمپکس کے بعد کراچی سٹی اولمپکس کا اعلان کردیا،لیاری سمیت پورے کراچی کے میدانوں کو آباد کر یں گے سید عبدالرشید لیاری میں بڑے پروگرامات کریں گے اس کے بعد پورے شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا ، شہر کے نوجوان جماعت اسلامی کے گرد جمع ہو رہے ہیں ، نوجوانوں کی اُمید صرف جماعت اسلامی ہے ، کراچی کی حکومت ملی تو نوجوانوں کی تقدیر بدل دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہار پریمئر لیگ سیزن ٹو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا بہار پریمئیر لیگ سیزن ٹو کا ٹائٹل بہار ایگلز نے اپنے نام کر لیا، فائنل ٹاکرا بہار سٹرائکر ز اور بہار ایگلز کے درمیان کھیلا گیا،اس موقع پر سید عبدالرشید امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی و ایم پی اے نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرتی رہے گے لیاری کو منشیات سے پاک اور اس کے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں گے، انہوں نے لیاری اولمپکس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیک وقت لیاری کے تمام پلے گراؤنڈز کو آباد کریں گے جماعت اسلامی لیاری کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور لیاری کا خوبصورت چہرہ دنیا کو دکھانے کی جدوجہد کر رہی ہے اور یہی میرا وژن 2040 ہے فٹبال کرکٹ باکسنگ سائیکلنگ جمناسٹک ،کراٹے ،اسکیٹنگ سمیت ہر کھیل کو فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کرینگے، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خیر کے ہر کام کو کرنے پر یقین رکھتی ہے نوجوانوں کو کھیل کے موقع فراہم کرنا اور انکے صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانا جماعت اسلامی کا مشن ہے ان کا کہنا تھا کہ لیاری کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے جماعت اسلامی اسی طرح اپنا کام جاری رکھے گی کھیلوں کے میدان ، تعلیمی ادارے سب کو بحال کریں گے اور لیاری کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے ، انہوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور آئندہ بھی اسی طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی، اور کراچی بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کا اعلان کیا،اس موقع پر ناظم جماعت اسلامی لیاری سید جواد شعیب اور انکی ٹیم ، حفیظ بلوچ ، ہدایت بلوچ ، سعود سلیم بلوچ ، رضوان سربازی بلوچ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

  • سبحان علی ساحل کی تمام  ورکرز سے احتجاج میں شرکت ہونے کی اپیل

    سبحان علی ساحل کی تمام ورکرز سے احتجاج میں شرکت ہونے کی اپیل

    سبحان علی ساحل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پے ویڈیو اپلوڈ کی جس میں کہا،
    ‏کل بروز منگل شام 4 بجے کراچی پریس کلب پر پیپلز پارٹی کیجانب سے جو ہمارے کارکنان پر بنائے گئے جھوٹے کیسز، چھاپے مار رہے ان کے گھروں میں انشاللہ ان سب کیخلاف اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے اور ہم بھرپور احتجاج کرے گے ۔ اور پی پلس پارٹی کو یہ میسیج دے گے
    کے تحریک انصاف کے ورکر مشراب کی ایمرجنسی
    میں پیچھے نہیں ہٹیں اور اس شہر میں بڑی بڑی سیاسی قواتوں کو منہ دے چوکی ہے آپ کی کوئی حیثیت نہیں ہے آپ تمام ورکرز سے احتجاج میں شرکت ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔

  • *سعید غنی کے حکم پر شروع کی گئی تحقیقات کا صرف 5 روز میں ڈراپ سین ہوگیا*

    *سعید غنی کے حکم پر شروع کی گئی تحقیقات کا صرف 5 روز میں ڈراپ سین ہوگیا*

    ایجوکیشن ورکس کی طاقتور مافیا کامیاب۔ایک ارب کے ٹھیکوں کی متنازعہ تحقیقات کا بھانڈا پھوٹ گیا۔۔
    وزیر تعلیم کے حکم پر شروع کی گئی تحقیقات کا صرف 5 روز میں ڈراپ سین ہوگیا۔۔۔
    محکمہ ایجوکیشن ورکس کا طاقتور سسٹم کامیاب،ایک ارب کے ٹھیکوں کی مبینہ خریدوفروخت اور متنازعہ تحقیقات کا بھانڈا پھوٹ گیا،وزیر تعلیم سندھ کی انکوائری ردی کی نذر کردی گئی،بااثر افسران نے تحقیقات کا لیٹر جاری ہونے کے باوجود انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ بڈ ایلویشن جاری کرکے سب کو حیران کردیا،محکمہ تعلیم سندھ کی انکوائری مذاق بن کر رہ گئی، پانچ روز قبل16فروری کو محکمہ تعلیم سندھ نے پانچ ڈسٹرکٹ میں ٹھیکوں کی بندر بانٹ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا لیٹر جاری کیا تھا، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی رٹ داﺅ پر لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن ورکس کے پانچ ڈسٹرکٹ ضلع غربی، شرقی، ملیر،کورنگی اور ضلع جنوبی میں اسکول وکالجز کے ترقیاتی کاموں کیلئے تقریبا ایک ارب لاگت کی اسکیموں کے ٹینڈرز طلب کئے گئے تھے جس میں مبینہ بوگس ٹینڈرنگ کے ذریعے من پسند کنٹریکٹرز کو نوازے جانے پر کنٹریکٹرز کے احتجاج اور ذرائع ابلاغ کی نشاندہی پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن ورکس کی طاقتور مافیا نے پہلے مذکورہ ایک ارب لاگت کے کاموں کی انکوائری کو ہائی جیک اور تحقیقات کا رخ موڑتے ہوئے صرف ایم اینڈ آر کے کاموں تک انکوائری محدود کرنے کا منصوبہ تیار کیا جو کہ مرمت کے چھوٹے کام ہیں اور ان کی لاگت تقریبا 35 کروڑ بتائی جاتی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران نے65کروڑ کے کام ٹھکانے لگانے کیلئے 35کروڑ کے چھوٹے مرمت کے کاموں کو انکوائری کی نذر کرادیا جبکہ مذکورہ انکوائری کیلئے بھی من پسند تحقیقاتی افسر کی تعیناتی کراکر تحقیقات کو پہلے ہی متنازعہ بنادیاتھا، تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایت پر پانچ روز قبل 16فروری2021 ءکو سیکشن آفیسر(ای ڈبلو) نے تحقیقات کا لیٹر جاری کیا اور امکان کیا جارہا تھا کہ مبینہ بدعنوانیوں کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹینڈرز منسوخ کردیئے جائیں گے لیکن حیران کن طور پر لیٹر جاری ہونے کے باوجود افسران نے انتہائی دیدہ دلیری سے وزیر تعلیم سندھ کے انکوائری لیٹر کو ردی کی نذر اور ہوا میں اڑاتے ہوئے مبینہ لاڈلے ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے بڈ ایلویشن رپورٹ سیپرا ویب سائٹ پر جاری کرڈالی،مذکورہ بڈ ایلویشن رپورٹ سیپرا ویب سائٹ پر جاری ہونے کے بعد سینئر افسران اور کنٹریکٹرز میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،افسران کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ کی انکوائری مذاق بن کر رہ گئی ہے،بڈ ایلویشن جاری کرکے افسران نے سسٹم کی طاقت کا عملی ثبوت دیدیا ہے جبکہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی رٹ نہ صرف چیلنج کردی گئی ہے بلکہ اپنی وزارت میں ان کی رٹ کو داﺅ پر بھی لگادیا گیا ہے۔کراچی کے سینئر کنٹریکٹرز نے بڈ ایلویشن جاری کئے جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے سے قبل بڈ ایلویشن ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا کرپٹ سسٹم کی کامیابی اور سندھ حکومت اور تحقیقاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،سینئر کنٹریکٹرز نے مذکورہ ایک ارب کے ٹھیکوں کی ٹینڈرنگ کو بوگس قرار دیتے ہوئے تحقیقاتی اداروں کی موجودگی میں ازسر نو ٹینڈرز کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔*

  • کراچی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید  غنی نے کہا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتی کے طریقے کار کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا ہے

    کراچی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتی کے طریقے کار کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا ہے

    کراچی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتی کے طریقے کار کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا محکمہ تعلیم سندھ کا ایک انقلابی قدم ہے۔ کوشش کی جائے کہ جہاں ضرورت سے زیادہ اساتذہ ہیں انھیں محکمے کی طرف سے وہاں ٹرانسفر کیا جائے جہاں اساتذہ کی کمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، ڈی جی ایم اینڈ ای شہامیر بھٹو و دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں منگل کے روز ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش ہونے والی اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ اس پالیسی کے ادراک کے بعد اساتذہ گھر بیٹھے اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے اپنی درخواست دے سکتے ہیں تاہم اساتذہ کے تبادلوں کی درخواست صرف ان اسکولز میں منظور کی جائے گی جہاں اساتذہ کی ضرورت ہوگی ۔ وزیر تعلیم سعید غنی نے افسران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ جس طرح یہ پالیسی مرتب کی گئی ہے اس میں ہم ای۔ٹرانسفر کے طریقہ کار کو اساتذہ اور بچوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے3 حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلے وہ اسکولز ہیں جہاں اساتذہ کی تعداد ضرورت سے زیادہ ہے، دوسری کیٹیگری میں اساتذہ کی تعداد ضرورت کے مطابق ہے اور تیسری وہ جہاں اساتذہ کی تعداد ضرورت سے کم ہے ۔ سعید غنی نے کہا کہ اب ہمیں تیزی سے کابینہ کی منظوری کے بعد ای ٹرانسفر کے تحت اسکولز میں اساتذہ کی تعداد پوری کرنے کی کوشش کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تبادلوں اور تعیناتی کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزڈ کردیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹیچنگ اسٹاف اور دیگر افسران کا ریکارڈ ہم ڈیجیٹلائزڈ کر چکے ہیں۔ جبکہ محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کو گوگل میپ پر لوکیٹ کرکے انکی تفصیلات ایک کلک پر کردی ہیں یہ قابل ستائش ہے۔