کراچی سندھ حکومت نے وبائی امراض کے ضابطے کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول میں داخلہ لینے پر بچے کا ٹی بی اور ہیپاٹائٹس و دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذراپیچوہو کی سربراہی میں کمیونیکیبل ڈزیززکنٹرول پراہم اجلاس ہوا ، جس میں وبائی امراض کے ضابطے کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسکول میں داخلہ لینے پر بچے کا ٹی بی اور ہیپاٹائٹس ودیگرٹیسٹ کیے جائیں گے۔وزیرصحت سندھ کا کہنا تھا کہ اسکریننگ سے ہم32مختلف امراض کی تشخیص کرسکتےہیں، اس سےبیماریوں کوسمجھنےاورعلاج میں مددمل سکے گی، فیصلہ ہواٹی بی کےعلاج میں استعمال دواؤں کی کھلےعام فروخت کنٹرول کی جائے گی۔
حکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کےتحت علاج، دواؤں مفت دےرہی ہے، رتوڈیرومیں حاملہ خواتین کی ایچ آئی وی ایڈز کی اسکریننگ کی جائے گی۔اجلاس میں آگاہی مہم،ایچ آئی وی متاثرہ افرادکی رہنمائی کیلئےبھی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Category: کراچی
-

سندھ حکومت کا اسکول میں داخلہ لینے والے بچوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
-

چیئرمین نیپرا نے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
چیئرمین نیپرا نے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی بجلی ایک روپیہ 71 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئیچیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کی وارننگ دے دی،چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ آپ نے جو کچھ کرنا ہے کریں، اتھارٹی آپ کے ساتھ ہے، گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگزر نہیں کریں گے، گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے،
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تمام حقائق اوراعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ چیئرمین نیپرا کی تنبیہہ پر کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ آئندہ گرمیوں میں حالات ماضی کی نسبت بہتر ہوں گے، بن قاسم 3 پلانٹ کا پہلا یونٹ 15 مئی تک تیار ہو گا، یونٹ کی تکمیل سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک پاور پلانٹس چلانے میں میرٹ آرڈر کو یقینی بنائے، ہم نےنیٹ میٹرنگ سے بجلی بنانےوالوں کیلئے بجلی نرخ بڑھادیے ہیں،نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی سسٹم کوبیچنےکیلئے نرخ 3روپے فی یونٹ بڑھائے گئے،نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی نرخ 9.95پیسے سے بڑھا کر 12.95 پیسے کردیے ہیں،نیٹ میٹرنگ کے تحت صارف چھوٹے پیمانے پربجلی بناکرخود استعمال کرتا ہے،صارف اضافی بجلی متعلقہ کمپنی کو بیچ دیتا ہے،کے الیکٹرک کو ہرممکن سپورٹ فراہم کریں گے، اپنے انتظامات مکمل کریں، گرمیوں میں کوئی معافی نہیں ہوگی،
قبل ازیں نیپرا نے 9 جنوری کے پاور بریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ پبلک کردی،رپورٹ میں کہا گیا کہ گدو پاور اسٹیشن میں رات 11بجکر41منٹ پر انسانی غلطی کی وجہ سے مسئلہ ہوا،گدو پاوراسٹیشن پر کام ہو رہا تھا مگر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا،ایک غلطی کی وجہ سے گدو پاور پلانٹ ٹرپ کر گیا،انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے بلیک آؤٹ ہوا،
سفارشات میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی بچت کی اسٹڈی کی جانی چاہیے، مستقبل میں بلیک ڈاؤن سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جائیں این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک اور دیگر پاورپلانٹ احتیاطی تدابیراختیار کریں ہنگامی حالات میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کا نظام بہتر بنایا جائے، ہنگامی حالت میں مناسب بجلی کی دستیابی یقینی بنائی جائے،
-

سینیٹ الیکشن،ریٹرننگ آفیسر کو الیکشن کمیشن نے کونسے اختیارات دے دیئے؟
سینیٹ الیکشن،ریٹرننگ آفیسر کو الیکشن کمیشن نے کونسے اختیارات دے دیئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 193کے تحت جناب اعجاز انور چوہان، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ/ ریٹرننگ آفیسر برائے سینیٹ انتخابات 2021 سندھ کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں جوکہ فوری طور نافذ العمل ہوں گے اور انتخابی سرکاری نتائج کے اعلان تک برقرار رہیں گے۔
ریٹرننگ آفیسر دفعہ 1898 (Act V of 1898) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ167، 171، 174 (ایکٹ نمبرXXXIII) کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرسکیں گے اور کوڈ آف کرمنل پروسیجر کی دفعہ 190 کے تحت مجرمانہ کارروائی کے خلاف فوری اقدامات کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 فروری کو آویزاں کی جائیگی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری 2021 ہے۔ پولنگ 3 مارچ 2021 بروز بدھ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخاب کے ضابطہ اخلاق کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین کو پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہوگی۔ بیلٹ پیپر کی تصویر نہیں لی جا سکے گی۔صدر مملکت اور گورنرز سینیٹ انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔ دھمکی، لالچ اور تحائف کے عوض ووٹ ڈالنے یا دلوانے پر پابندی ہوگی۔ کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات پانچ روز کے اندر ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے گا۔
یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہوگا،مولانا فضل الرحمان
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
مسودے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اخراجات سے متعلق لین دین جی ایس ٹی رجسٹرڈ اداروں یا اشخاص سے کیا جائے۔ سیاسی جماعت یا کسی اور کی جانب سے کیے گئے اخراجات بھی امیدوار کی اخراجات تصور ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اخراجات صرف مخصوص بینک اکاؤنٹ سے کیے جائیں۔ سرکاری دفاتر یا ملازمین سے مدد لینے پر پابندی ہو گی۔بیلٹ پیپر پر موجود سرکاری نشان کو مسخ کرنا بدعنوانی تصور ہوگا۔ عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کہ تضحیک سے اجتناب کرنا ہوگا۔
سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر موثر عمل کے لیے عوامی مدد بھی مانگ لی ہے۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن کمیشن کو اطلاع دیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت کاروائی ہوگی۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ حکومت کا جواب عدالت میں جمع
سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے
سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان
سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج
سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا
سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید
سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ
مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ
سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی
سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم کوبڑا دھچکا
سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا
-

جناح اسپتال میں حلیم عادل شیخ کی سالگرہ، حکومت سندھ نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا
کراچی جناح اسپتال میں زیر علاج پی ٹی آئی رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی سالگرہ منائی گئی۔پی ٹی آئی رہنما شہزاد قریشی، آفتاب صدیقی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک اور گلدستہ لے کر جناح اسپتال آرتھوپیڈک وارڈ پہنچ گئے، جہاں حلیم عادل شیخ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ حلیم عادل شیخ کو منگل کے روز ہی قومی ادارہ برائے امراض قلب سے جناح اسپتال آرتھوپیڈک وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔سالگرہ کی تقریب اور ملاقاتوں کے سلسلے پر حکومت سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔ سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر ہسپتال کے کمرے میں کسی قیدی سے نہ ملاقاتیں کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے۔ حکومت سندھ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔
-

حکومت سندھ کا وبائی امراض پر قابو پانے کا فیصلہ
حکومت سندھ نے وبائی امراض کو قابو پانے کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو کی سربراہی میں کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول پر اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ارشاد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیرتداس، گلوبل فنڈ پروگرام کے نمائندوں نے شرکت کی،اس موقع پر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسکول میں داخلہ لینے والے ہر بچے کا ٹی بی، ہپیٹاٹس اور دیگر ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے،اسکریننگ سے ہم 32 مختلف امراض کی تشخیص کر سکتے ہیں جس سے بیماریوں کو سمجھنے اور اعلاج میں مدد مل سکے گی،اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹی بی کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویہ کھلے عام فرو خت پرکنٹرول کیا جاےگاحکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت علاج اور ادویہ کی فراہمی مفت کر رھی ھے۔
-

فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار
کراچی الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض مسترد کرتے ہوئے انھیں سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے میں فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی، سماعت میں وفاقی وزیر کے وکیل نے کہا کہ فیصل واوڈ نے کسی قسم کے حقائق نہیں چھپائے انہوں نے امریکی شہریت چھوڑ دی تھی، کاغذات پر اعتراضات خلاف قانون ہیں۔ وکیل رشید اے رضوی نے موقف اپنایا کہ فیصل واوڈا نے انتخابات کے بعد امریکی شہریت ترک کی وہ سینیٹ الیکشن کیلئے اہل نہیں، 2018 کے انتخابات میں فیصل واٶڈا نے امریکی شہریت کا ذکر نہیں کیا، یہ کہنا غلط ہے کہ فیصل واوڈا نے حقائق نہیں چھپائے۔ الیکشن ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کی جانب سے فیصل واوڈا کےکاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض مسترد کرتے ہوئے فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
-

حلیم عادل شیخ پر تشدد نہیں ہوا، جیل انتظامیہ نے فوٹیج جاری کردیں
پی ٹی آئی رہنما اور پوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ پرکوئی تشدد نہیں ہوا ، انھیں کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا، جیل انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردیں، جیل سپر نٹنڈنٹ حسن سہتوکا کہناہے کہ حلیم عادل شیخ کو ہفتے کی شام 4 بجے محمد علی بی کلاس وارڈ منقتل کیا جا رہا تھا، جہاں کچھ قیدوں نے نعرے لگائے ،جس پرحلیم عادل شیخ کو فوری واپس سپریٹینڈینٹ آفس منتقل کردیا گیا،اورکچھ لمحوں بعد حلیم عادل شیخ کو سیکیورٹی وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں بی کلاس کی تمام سہولتیں فراہم کی گئیں،حلیم عادل شیخ نے جیل سپریٹینڈیٹ کو تحریری درخواست دی کہ میں بلڈ پریشر اور انجائنا کا مریض رہا ہوں ، کچھ عرصہ پہلے ڈاکٹرز نے اینجو گرافی کا کہا تھا، کچھ دیر پہلے جیل ڈاکٹر نے بھی مجھے چیک گیا ہے میری طبعیت بگڑ رہی ہے مجھے فوری این آئی وی سی ڈی بھیجا جائے تاکہ میرا علاج ہو سکے، جس پر جیل انتظامیہ نے حلیم عادل شیخ کو این آئی وی سی ڈی منتقل کردیا ، جیل انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرےکی تصاویر بھی جاری کرد ی ہیں۔
-

اورنگی ٹاؤن، مکان میں دھماکا، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں واقع مکان میں زور دار دھماکے نتیجےمیں مالک مکان 4 بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مکان اور دکان ملبے کا ڈھیر بن گئی،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا،پولیس نے بم ڈسپول اسکواڈ کو طلب کرلیا، پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات پر پتہ چلا ہے کہ دھماکا شارٹ سرکٹ اور ٹینکی میں بننے والی گیس کے نتیجے میں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق گھر کا مالک مجید جھلس کر جبکہ پڑوسی مکان گرنے سے شدید زخمی ھو گیازخمیوں کو ھسپتال منتقل کر دیاگیا۔
-

میجر کا روپ دھار کر سنگین وارداتیں کرنیوالا ساتھی سمیت گرفتار
کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے پولیس نے جعلی میجر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ملزم اغواء برائے تاوان، جعل سازی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایچ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے جعلی میجر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں سے اسلحہ، جعلی دستاویزات ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں اور جعلی کارڈ بھی برآمد کئے گئے۔ گرفتار جعلی میجر فخر عباس لیاقت آباد کا رہائشی ہے جس کا آبائی تعلق اٹک سے ہے، ملزم کا ساتھی وقاص بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث رہا ہے۔ملزم جعلسازی کے ذریعے شہریوں سے رقم وصول کرتا تھا، ملزموں کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
-

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف کارروائی شروع کردی
کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین کا دائرہ کار مزید بڑھاتے ہوئے ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف کارروائی شروع کردی کورونا ویکسین کا دائرہ کار اب فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے بڑھاکرنجی شعبے کے بھی تمام ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز تک پھیلادیا گیا ہےچین سے درآمد کی گئی ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے جو 21 روز کے وقفے سے لگے گی محکمہ صحت کے حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران کورونا ویکسین دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین سمیت عام افراد کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ ڈویژنل سطح پر قائم کورونا ویکسین مرکز میں میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاع کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم بعض ہیلتھ ورکرز کی جانب سے لازمی ویکسین سے انکار کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے محکمے کی پالیسی یہ ہے کہ ویکسینیشن سےکوئی منع نہیں کرسکتا اور اگر منع کرے گا تو اس کو جو بینیفٹ الاؤنسز ملے ہیں وہ روک دیے جائیں گے بلکہ ری ایمبرز بھی ہوں گے۔