وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا سندھ کے زیرحراست قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ کے اہلِ خانہ سے رابطہ سندھ میں حکومتی سرپرستی میں پیپلزپارٹی کی غنڈہ گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اوباش، بدمعاش، لٹیرے اور قاتل سندھ میں اقتدار پر قابض ہیں
سیاسی بدمعاشیہ سندھ میں تمام جمہوری اقدار روندتے ہوئے قائدِ حزب اختلاف پر تشدد کے بدترین حربے آزما رہا ہےطاقت کے بل پر مخالف اور تنقیدی آوازیں دبانا ان بدمعاشوں کا وطیرہ ہے
عزیز میمن جیسے کئی ان کی غنڈہ گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں حلیم عادل شیخ نے انکے خونخوار چہروں سے جمہوریت کا نقاب کھینچ کر قوم کو انکی اصلیت دکھائی ہے عزیر بلوچ جے آئ ٹی رپورٹ میں واضح ہے کہ کس طرح یہ پولیس کو مخالفین کے خلاف استعمال کرتے ہیں اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے یہ ہر اٹھنے والی آواز دبانا چاہتے ہیں عزیز میمن نے انکے کرتوتوں سے پردہ اٹھایا تو مار دیا گیا کل سکھر میں پولیس کو سماء ٹی وی کے نمائیندے کے خلاف استعمال کر کے بد ترین تشدد کیا گیا یہ سندھ کو اپنا جاگیر سمجھتے ہیں سندھ میں زیرِ حراست قائد حزب اختلاف کو کچھ ہوا ذمہ دار پرچی چیئرمین، اسکے والد اور انکا سہولت کار وزیراعلیٰ ہو گا وفاقی وزیر مواصلات
Category: کراچی
-

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا سندھ کے زیرحراست قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ کے اہلِ خانہ سے رابطہ
-

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا معاملہ گورنر سندھ نے آئی جی کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا معاملہ گورنر سندھ نے آئی جی کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار آئی جی بارے وہی ہوا جس کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا،گورنر سندھ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے پولیس کو وارننگ دے رہا ہوں کہ صرف ریاست کی ملازمت کریں جو وفاق کے بس میں ہے، وہ سب کرنے کیلئے مجبور نہ کیا جائے کہ ہم انتہائی قدم اٹھا لیں آئی جی سندھ مشتاق مہر سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔ پولیس پر پریشر تو صاف نظر آ رہا ہے اپوزیشن لیڈر کا اپنا ایک استحقاق ہوتا ہےاس کا یہ حال کریں گے تو پھر بات تو ہوگی
اگر آئی جی سندھ ایک صوبے کے ساتھ چل کر پارٹی بنیں گے تو پھر انتہائی قدم اٹھایا جا سکتا ہے وفاق چاہتا ہے سندھ سے مظالم کو ختم کیا جائےگورنر راج کے بارے وفاق نہیں سوچ رہا -

جیل حکام دوسرے کمئرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کیوں نہیں کی؟حلیم عادل شیخ
کراچی/پی ٹی آئی 22 فروری 2021ع
جیل حکام کی جانب قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سی سی ٹی وی وڈیو جاری کرنے پر محمد علی بلوچ کا بیان جیل حکام کی جانب سے جاری کی جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج حلیم عادل شیخ کے دعوے کا ثبوت ہے۔اس وڈیو میں 18 سیکنڈ کے لئے جو حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے وہ وڈیو نہیں آرہی۔اگر جیل حکام میں تھوڑی سی بھی سچائی ہوتی تو وہ وڈیو بھی شامل کرتے۔ جیل حکام دوسرے کمئرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کیوں نہیں کی؟۔اس وڈیو میں واضح ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ایک پولیس والا اندر لیکر نکل رہا ہے۔ وڈیو میں جب تشدد کیا جاتا ہے شور شرابا ہوتا ہے تو دیگر پولیس والے بھی بھاگ کر پہنچ رہے ہیں ۔جس وقت کرمنل اور گینگ وار کے لوگوں نے حملہ کیا اس کمرے کی وڈیو بھی جاری کرنی چاہیے۔اگر حملہ نہیں ہورہا تھا تو پولیس والے بھاگ کر کیوں نکل رہے ہیں۔؟وڈیو میں حملے کے بعد دوبارہ حلیم عادل شیخ کو بھگا کر واپس لایا جارہا ہے۔ اس وڈیو میں ایک رخ دکھایا گیا ہے آگے جب حملہ کیا گیا وہ وڈیو بھی شیئر کی جائیں۔ -

عمران خان کا سپاہی ہوں آخری سانس تک سندھ کے کرپٹ حکمرانوں کوبےنقاب کرتا رہوں گا،حلیم عادل شیخ
عمران خان کا سپاہی ہوں آخری سانس تک سندھ کے کرپٹ حکمرانوں کوبےنقاب کرتا رہوں گا۔جیل میں گینگ وارسےحملہ کروایاگیا پولیس کےایک سپاہی کےساتھ بھیجا گیا جیل حکام نےایک طرف کی وڈیوجاری کی ہے جہاں تشدد ہوا وہ وڈیوبھی جاری کی جائےحلیم عادل شیخ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری اور اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کےخلاف جاری ظلم و جبرکیخلاف کل 4بجےانشاء اللہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں لیڈران اورورکرزموجود ہونگے۔ انشاء اللہ اس کرپٹ مافیاکوخاتمہ قریب ہے. حلیم عادل شیخ کہتے ہیں
جب تک خون کا آخری قطرہ ہے میں عمران خان کا سپاہی ہوں میں مرتے دم تک چوروں کو لوٹیروں کو ڈاکوؤں کو میں بے نقاب کرتا راہوں گا۔ -

حلیم عادل شیخ کی صحت بارے گورنر سندھ نے دیے خصوصی احکامات
حلیم عادل شیخ کی صحت بارے گورنر سندھ نے دیے خصوصی احکامات
باغی ٹی وی : گورنر سندھ نے ڈاکٹرز سے حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے ملاقات کی. اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا . آپ فکر نہ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں.سندھ حکومت کے کارنامے بے نقاب کرتا رہوں گا ،گورنر سندھ نے ڈاکٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو علاج کی تمام سہولتیں دی جائیں ،
حلیم عادل شیخ کے مطابق جیل میں داخل ہوتے ہی متعدد گینگ وار عناصر نے ان پر حملہ کیا ،مجھے داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی کھولی میں رکھا گیا ، شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران جیل انتظامیہ نے بچایا ۔
واضح رہے کہ 16 فروری کو کراچی کے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخاب کے دوران حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے پر تحریک انصاف نے دیا سخت رد عمل
حلیم عادل شیخ کی عدالت پیشی،پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد، عدالت نے کیا حکم دیا؟
دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے بعد ان کے ساتھیوں کیخلاف بھی3مقدمات درج کئے گئے، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23اے کے تحت درج کیے گئے۔گرفتار ملزمان میں محمود،غلام مصطفی اور رمضان شامل ہیں ، ملزمان کے نام دہشت گردی کےتحت درج ایف آئی آر میں بھی شامل ہیں ، حلیم عادل شیخ کیساتھ گرفتارہونیوالے ساتھیوں سے3ہتھیار ملےتھے، ایف آئی آرکےمطابق گرفتارپرائیوٹ سیکیورٹی اہلکارلائسنس پیش نہ کرسکے پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ایک مقدمےمیں نامزد کیاگیا ہے جبکہ دیگر مقدمات حلیم عادل شیخ کےسیکیورٹی گارڈز کےخلاف درج کیے گئے ہیں
-

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز صاحبہ کا ضلع ویسٹ کے تھانہ پیرآباد کا دورہ
ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز صاحبہ نے ضلع ویسٹ کے تھانہ پیرآباد کا دورہ کیا، دن و رات کی تمام نفری کو چیک کیا، نفری کی رول کال کی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے حکم صادر کئے دوران رول کال جرائم کی سرکوبی پر افسران و ملازمان کو شاباشی دی اور اچھے ٹرن آؤٹ میں موجود افسران و جوانوں کو نقد انعامات سے نوازا اور حوصلہ افزائی کی ایس ایس پی صاحبہ نے جرائم کی روک تھام اور جرائم کا قلع قمع کرنے میں کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لینے کی ہدایات و احکامات جاری کئے بعد ختم رول کال ایس ایس پی صاحبہ نے تھانہ ہذا کا دورہ کیا، صاف صفائی اور ریکارڈ کو چیک بھی کیا انچارچ تھانہ پیرآباد کو جرائم کی سرکوبی خاص طور وہیکل و اسٹریٹ کرائم اور اشتہاری مفروران کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کے احکامات صادر فرمائے.
-

پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
Ref No: 069/2021 Date: 22-02-2021
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
آغا خان اسپتال اور حسن اسکوائر سے ڈالمیا جانے والی سڑکیں ٹریفک پولیس نے بند کردیں
انتظامیہ کے نزدیک کورٹ کے فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، حلف نامہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے راستوں کی بندش کے باعث فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان بروقت اسپتال نہ پہنچ سکا، دم توڑ گیا سڑکوں کی بندش اور ٹریفک جام کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے کروڑوں گھنٹے ضائع ہوجاتے ہیں معزز عدالت مورخہ 23 جنوری 2021 کو توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرے گی کراچی پولیس و ٹریفک پولیس کی جانب سے حلف کی پاسداری نہ کرنے پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ پی ڈی پی نے ٹریفک پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف پیش کیا کہ آغا خان اسپتال سے ڈالمیا اور حسن اسکوائر سے ڈالمیا جانے والی سڑکیں ٹریفک پولیس نے بند کردی ہیں جو کہ فریقین کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامہ کی سراسر خلاف ورزی ہے اور جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ اسی دوران شریف آباد میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا بائیس سالہ نوجوان اسامہ ٹریفک جام کی وجہ سے بروقت اسپتال نہ پہنچ سکا اور دم توڑ گیا۔ سڑکوں کی بندش اور ٹریفک جام کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے کروڑوں گھنٹے روزانہ ٹریفک جام کی نظر ہو جاتے ہیں۔ انتطامیہ کے نزدیک کورٹ کے فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ حکومت سندھ توہین عدالت کی مرتکب ہے۔ عدالت ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ معزز عدالت کل بروز منگل مورخہ 23 جنوری 2021 کو توہین عدالت کی درخواست نمبر 5738/21 کی سماعت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ میچوں کے سلسلے میں کراچی اسٹیڈیم کے قریب سڑکیں بند کرنے کے خلاف پاسبان نے سندھ پائی کورٹ مین ایک آئینی درخواست جمع کرائی تھی۔ جس کے جواب میں، ایس پی ٹریفک ایسٹ نے معزز عدالت میں حلف نامہ جمع کراتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ایس ایل میچوں کے دوران سڑکیں بند نہیں ہوں گی۔ 18 فروری کو آخری سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہٹو پر مشتمل ایس ایچ سی کے ڈویژن بینچ کو ایس پی ٹریفک ایسٹ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ایس ایل میچوں کے دوران سڑکیں کھلی رکھی جائیں گی۔ معزز عدالت نے ایس پی ٹریفک ایسٹ کی یقین دہانی کو قبول کرلیا تھا اور مزید کہاتھا کہ اگر میچوں کے دوران سڑکیں بند کردی گئیں تو توہین عدالت کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے. -

پی پی پی شعبہ خواتین فریال تالپور کا این اے-221 پر پارٹی امیدوار کی کامیابی پر اہم بیان
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کا این اے-221 پر پارٹی امیدوار کی کامیابی پر اہم بیان این اے-221 پر پی پی پی امیدوار کی تاریخی کامیابی درحقیقت ماروی کی فتح ہے: فریال تالپور یہ کامیابی تھر کے عوام اور پیپلز پارٹی میں اُن کے اعتماد کی جیت ہے: فریال تالپور حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج عوام کی حتمی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے: فریال تالپور امید ہے، امیر علی شاہ بھی اپنے مرحوم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے
-

آصف زرداری کا ساتھ دینے پر تھر کے عوام سے اظہار تشکر
سابق صدر آصف علی زرداری
آصف زرداری کا ساتھ دینے پر تھر کے عوام سے اظہار تشکر سید امیر علی شاہ جیلانی کی جیت
جانثار جیالوں کی محنت کا ثمر ہے ،ثابت ہوا کہ بھٹو شہید اور عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے ،صحت اجازت دیتی پارٹی کارکنوں کے ساتھ فتح کا جشن مناتے ہے انشاءاللہ تھر ترقی یافتہ علاقہ بنے گا ، آصف زرداری۔ -

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، ڈی جی ایم اینڈ ای شہمیر بھٹو و دیگر افسران شریک اجلاس میں کل کابینہ میں پیش ہونے والی اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی پر غور و فکر اس پالیسی کے ادراک کے بعد اساتذہ گھر بیٹھے اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے اپنی درخواست دے سکتے ہیں اساتذہ کے تبادلوں کی درخواست صرف ان اسکولز میں منظور کی جائے گی جہاں اساتذہ کی ضرورت ہوگی اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتی کے طریقے کار کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا محکمہ تعلیم سندھ کا ایک انقلابی قدم ہے ہم نے ای۔ٹرانسفر کے طریقہ کار کو اساتذہ اور بچوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے3 حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے وہ اسکولز ہیں جہاں اساتذہ کی تعداد ضرورت سے زیادہ ہے، دوسری کیٹیگری میں اساتذہ کی تعداد ضرورت کے مطابق ہے اور تیسری وہ جہاں اساتذہ کی تعداد ضرورت سے کم ہے کوشش کی جائے کہ جہاں ضرورت سے زیادہ اساتذہ ہیں انھیں محکمے کی طرف سے وہاں ٹرانسفر کیا جائے جہاں اساتذہ کی کمی ہے اب ہمیں تیزی سے کابینہ کی منظوری کے بعد ای ٹرانسفر کے تحت اسکولز میں اساتذہ کی تعداد پوری کرنے کی کوشش کرنی ہے ہم چاہتے ہیں کہ تبادلوں اور تعیناتی کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزڈ کردیں تمام ٹیچنگ اسٹاف اور دیگر افسران کا ریکارڈ ہم ڈیجیٹلائزڈ کر چکے ہیں محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کو گوگل میپ پر لوکیٹ کرکے انکی تفصیلات ایک کلک پر کردی ہیں یہ قابل ستائش ہے