Baaghi TV

Category: کراچی

  • مراد علی شاہ کو وارننگ، خرم شیر زمان

    مراد علی شاہ کو وارننگ، خرم شیر زمان

    مراد علی شاہ کو وارننگ دیتے ہیں کہ انتقامی کارروائیاں بند کریں، ہم نہیں چاہتے کہ شہر کا امن دوبارہ خراب ہو۔ خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کا سلسلہ نہیں رکا تو پورے شہر میں احتجاج کریں گے۔ خرم شیر زمان

    انہیں تکلیف ہے کہ ہم ان کی کرپشن اور نیب کیسز پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ خرم شیر زمان

    کراچی (21 فروری) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتقامی کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر چکی ہے۔ پولیس پیپلز پارٹی کے کہنے پر پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف غنڈہ گردی کررہی ہے۔ رات کے اوقات میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف اس پولیس گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز کرنے میں ماہر ہے۔ سندھ حکومت باز آجائے، ورکرز کو سڑکوں پر لانے کے لئے مجبور نہ کیا جائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر محمود مولوی، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ اور دیگر موجود تھے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کو اٹھانے اور پریشان کرنے میں خاصی شہرت رکھتی ہے۔ پولیس کے ذریعے سندھ حکومت نے بہت کچھ غلط کیا ہے۔ ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت پولیس کو استعمال کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔ سندھ پولیس چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کررہی ہے۔ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، بڑے سے بڑا احتجاج کرنا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔ پیپلز پارٹی کے اقدامات براہ راست تھر پارکر کے انتخابات پر اثرانداز ہورہے ہیں۔ ہمیں متعدد فون کالز آ چکی ہیں کہ تھر میں پیپلز پارٹی دھاندلی کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی خود کو مظلوم بنا کر میڈیا کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی ڈر و خوف کی سیاست کر رہی ہے۔ میں پولیس حکام سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کیوں پارٹی بنے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کام سیاسی کاروائیاں کرنا نہیں ہے۔ یہ کیوں وزیر اعلی سے سوال نہیں کرتے کہ ہم غیر قانونی کام کیوں کروائے جارہے ہیں۔ سندھ حکومت تو چلی جائے گی لیکن آئی جی سندھ یہیں رہیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔ پیپلز پارٹی ہم میں سے کسی نہ کسی کو مارنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس 88 کے الیکشن کے ووٹوں کی تصدیق کرے۔ وزیر اعلی سندھ کے وزراء بھی نالائق ہیں۔ بلاول کی پھپھو نے صحت کے نظام کو تباہ کر دیا، جبکہ سندھ حکومت نے سندھ کا ہر شعبہ تباہ کردیا۔ انہیں تکلیف ہے کہ ہم ان کی کرپشن اور نیب کیسز پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ مراد علی شاہ کو وارننگ دیتے ہیں کہ انتقامی کارروائیاں بند کریں، ہم نہیں چاہتے کہ شہر کا امن دوبارہ خراب ہو۔ اگر ہمارے کارکنان کے خلاف کاروائیاں بند نہ کی گئیں تو شدید احتجاج کریں گے۔ سندھ حکومت نے اپوزیشن لیڈر کو جیل میں ڈالا ہے، ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں ہمیں بھی جیل بھیج دیں۔ پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کا سلسلہ نہیں رکا تو پورے شہر میں احتجاج کریں گے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی جان کو خطرہ ہے، کل رات بھی حلیم عادل شیخ کو گھر کا کھانا کھانے نہیں دیا گیا۔ شک ہے کہ حلیم عادل شیخ کے کھانے میں زہر نہ ملا دیں۔ اپوزیشن لیڈر کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مراد علی شاہ اور بلاول زرداری ہوں گے۔

  • رینجرز کی جانب سے اونٹوں کے رقص کے مقا بلوں کا انعقاد

    رینجرز کی جانب سے اونٹوں کے رقص کے مقا بلوں کا انعقاد

    ۱۔پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اندرون سندھ ضلع گھوٹکی کے علاقے سردار گڑھ میں سندھ کے ثقا فتی اور روایتی کھیل اونٹوں کے رقص کے مقا بلوں کا انعقا د کیا گیا ۔
    اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد اونٹوں نے حصہ لیا۔ اونٹوں کے رقص کے فائنل مقابلوں میں بڈھو مہر پہلی پو زیشن اوروسند مہرنے دوسری پو زیشن حاصل کی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع گھو ٹکی عثمان عبد اللہ نے بطور مہمان شرکت کی۔
    تقریب کے اختتا م پر پہلی اور دوسری پوز یشن حا صل کر نے والے اونٹوں کے مالکان میں ٹرافی اورنقد انعامات تقسیم کیئے گئے۔ اس موقع پر دیگر اونٹوں کے مالکان میں تعریفی سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔

  • رواں مالی سال 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی

    رواں مالی سال 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی

    رواں مالی سال جولائی تا جنوری 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی۔ ایف بی آر

    پچھلے سال جولائی تا جنوری 22ارب روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی تھی۔

    اس طرح رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ایف بی آر کی سمگلنگ کی روک تھام کی کاروائیوں میں اور ضبط شدہ اشیاء کی مالیت پچھلے سال بارہ ماہ کے برابر ہو گئی ہے جو کہ 36ارب روپے تھی۔

    رواں مالی سال ضبط شدہ اشیاء میں 66 فیصد اضافہ کے ساتھ 11.3 ارب روپے مالیت کی بغیر کسٹمز ادائیگی کی گاڑیاںضبط ہوئی۔

    105 فیصد اضافہ کے ساتھ 3.4 ارب روپے کی چھالیہ ضبط

    28 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.9 ارب روپے کا کپڑا اور 70 فیصد اضافہ کے ساتھ 553 ملین روپے کے سیگریٹس ضبط

    113 فیصد اضافہ کے ساتھ 492 ملین روپے کے آٹو پارٹس ضبط
    67 فیصد اضافہ کے ساتھ 380 ملین روپے کی الیکٹرانک اشیاء ضبط

    93 فیصد اضافہ کے ساتھ 899 ملین روپے کا ڈیزل اور 104 فیصد اضافہ کے ساتھ 271 ملین روپے کے زیورات و جواہرات ضبط

    پاکستان کسٹمز نے 6 ملین ٹن کی آیوڈین بھی ضبط کی جو کہ غیر قانونی منشیات کے بنانے میں استعمال کی جاتی ہے۔
    اس کاروائی کی تعریف بین الاقوامی ایجنسیز نے بھی کی ہے۔

    مزید برآں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف موثر کاروائیوں کے نتیجے میں 2000 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کئے گئے۔

  • جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

    جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

    کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیرسدوزئی کی نگرانی میں ایس ایچ او بلوچ کالونی سب انسپیکٹر محمد مٹھل نے بہترین کاروائی کرتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اسٹریٹ کرمنل گرفتار کر لیے

    بلوچ کالونی پولیس پارٹی نے دوران گشت بمقام گندہ نالہ پلیہ نزد عوامی چوک منظور کالونی سے موٹر سائیکل پر سوار 2 مشتبہ اشخاص کو روک کر تلاشی لی تو سفیان ولد عارف سے ایک عدد پسٹل 30 بور معہ لوڈ میگزین اور کاشف ولد صدیق سے بھی ایک عدد پسٹل 30 بور معہ لوڈ میگزین برآمد لائنسنس پیش نہ کرسکے لہذا حسب ضابطہ گرفتار کر کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات بالترتیب 74/75 سال 2021 بجرم دفعہ 23 (1) اے تحت درج کیے گے

    دونوں گرفتار شدہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ھیں اس سے قبل بھی مختلف جرائم میں گرفتار ھو کر جیل جا چکے ہیں ملزم کاشف ولد صدیق کا سابقہ کرمنل ریکارڈ ذیل تفصیل ھے

    مقدمہ الزام نمبر 49/12 بجرم دفعہ 3/4 امتناع منشیات تھانہ آرام باغ

    مقدمہ الزام نمبر 348/13 بجرم دفعہ 392/34 ت پ تھانہ بلوچ کالونی

    مقدمہ الزام نمبر 349/13 بجرم دفعہ 23(1) اے تھانہ بلوچ کالونی

    مقدمہ الزام نمبر 252/14 بجرم دفعہ 23 (1) اے تھانہ بلوچ کالونی

    مقدمہ الزام نمبر 171/18 بجرم دفعہ 269/272 ت پ تھانہ لیاقت آباد

    مقدمہ الزام نمبر 113/19 بجرم دفعہ 6/9 بی تھانہ عوامی کالونی

    ملزم سفیان ولد عارف کا سابقہ کرمنل ریکارڈ میں مقدمہ الزام نمبر 335/2020 بجرم دفعہ 6/9 بی تھانہ بلوچ کالونی میں درج ھے

    دونوں گرفتار شدہ ملزمان کو برائے مزید تفتیش سپرد تفتشی حکام کردیا گیا

  • وزیر اطلاعات سندھ کی جنگ جیو کےدفتر پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی

    وزیر اطلاعات سندھ کی جنگ جیو کےدفتر پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی

    وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں جنگ اور جیو کے دفترپر حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ جن لوگوں نے توڑ پھوڑ کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ہدایت کی ہےکہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مظاہرہ کرنا سب کا حق ہے،حملہ اور تشدد کرنےکی مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہےکہ کراچی میں جیو نیوزکے آفس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، امید ہے سندھ پولیس واقعےکا فوری نوٹس لےکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرےگی۔خیال رہے کہ آج شام کراچی میں مشتعل افراد نے جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ کیا اور اس دوران عملے پر تشدد کیا اور دھکے بھی دیے۔

  • وزیراعظم کی اولین ترجیح قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہے، وزیر خزانہ

    وزیراعظم کی اولین ترجیح قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہے، وزیر خزانہ

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حفیظ شیخ کا کہنا تھاکہ سینیٹ کا الیکشن جمہوری عمل کا حصہ ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن اچھے اور شفاف انداز میں ہو، سینیٹ الیکشن میں پارٹیوں کا مقابلہ ہے، اسے ذاتی رنگ نہیں دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت آئی تو مالی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا جبکہ پچھلی حکومت کے دور میں برآمدات صفر تھیں، 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ اب سرپلس ہوچکا ہے، کورونا کے ماحول میں بھی پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، حکومت نے احساس پروگرام کابجٹ 100 سے بڑھا کر 200 ارب روپے کیا۔وفاقی وزیر داخلہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کمزور مڈل کلاس طبقے کی مدد کیلئے حکومت اشیا کی خرید پرسبسڈی دے رہی ہے، گندم کی قلت پر 40 لاکھ ٹن گندم باہر سے منگوائی، بڑھتی قیمتیں ہر پاکستانی کو متاثر کررہی ہیں لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔

  • قائدآباد پولیس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان گرفتار

    قائدآباد پولیس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان گرفتار

    قائدآباد پولیس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان گرفتار۔

    گرفتار ملزمان شہری سے موبائل، نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

    گشت پر مامور پولیس نے اطلاع ملتے ہی تعاقب کر کےملزمان کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزمان سے شہری سے چھینا گیا موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان برآمد۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین بھی تحویل میں لے لیا۔

    شہری کیجانب سے ملزمان کو شناخت کر لیا گیا۔

    ملزمان کے زیر استعمال تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئ۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 11 فروری کو کار سوار سے چھینا گیا اسمارٹ فون بھی برآمد کیا۔

    کار سوار شہری کیجانب سے مقدمہ نمبر 69/2021 تھانہ قائدآباد میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرایا گیا تھا۔

    گرفتار ملزمان علاقے میں ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں مراد، سراج ولد عبداللہ اور سراج ولد اسرار شامل ہیں۔

  • شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی کامیاب کارروائیاں

    شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی کامیاب کارروائیاں

    کراچی پولیس کی شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں۔

    پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 938 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 160 کلو 647 گرام چرس، 01 کلو 164 گرام ہیروئن اور 512 گرام آئس/کرسٹل برآمد کی۔

    گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 131 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لیکر فارنزک معائنے کیلئے روانہ کیئے جا چکے ہیں۔

    شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 04 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 04 زخمی سمیت 05 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی نے سنگین جرائم میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کر کے 01 کلو سے زائد چرس اور غیر قانونی اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

    کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 81 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 09 گاڑیاں تحویل میں لے لئے۔

    کراچی پولیس کیجانب سے جرائم
    کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

  • ملک چلانے کیلئے حکمران سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کریں،محمد ثروت اعجاز قادری

    ملک چلانے کیلئے حکمران سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کریں،محمد ثروت اعجاز قادری

    سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ جمہوری اقدارکے منافی ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری
    سینٹ ممبران کی خریدوفروخت سے پوری دنیامیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، محمد ثروت اعجاز قادری
    ایوان بالاکو مویشی منڈی بنانیوالوں نے ملک کوبدترین سیاسی، آئینی بحران کی طرف دھکیل دیاہے
    اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کے خلاف بات کرنے کی بجائے اپنے پروڈکشن آرڈر کے لیے شور مچا رہی ہیں
    محراب ومنبر عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں، محمد ثروت اعجاز قادری
    علماء کرام ملک کی ترقی وخوشحالی اور نظام مصطفی ؐکے نفاذ کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں، محمد ثروت اعجاز قادری
    ملک چلانے کیلئے حکمران سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کریں،نیوکراچی میں خواجہ غریب نوازؒکے عرس سے خطاب

    کراچی: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ جمہوری اقدارکے منافی ہے، سینٹ ممبران کی خریدوفروختسے پوری دنیامیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے،ایوان بالاکو مویشی منڈی بنانے والوں نے ملک کوبدترین سیاسی، آئینی اور پارلیمانی بحران کی طرف دھکیل دیاہے، انتخابی اصلاحات کے لیے تمام جمہوری جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کرنا ہوں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے نیوکراچی میں حضرت خواجہ غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمدثروت اعجاز اقادری کاکہناتھاکہ مہنگائی اوربیروزگاری کا جن بے قابو ہو چکا ہے، پٹرولیم مصنوعات بجلی، گیس،آٹا، چینی، آئل، سبزیاں سمیت تمام ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کے خلاف بات کرنے کی بجائے اپنے پروڈکشن آرڈر کے لیے شور مچا رہی ہیں،ملکی دولت لوٹنے والوں کے لیے قوم کسی قسم کاکوئی ریلیف برداشت نہیں کرے گی،ملک کو چلانے کیلئے حکومت کو سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،خود انحصاری کی پالیسی اوراسلام کے معاشی نظام کے ذریعے ہی خوشحالی ممکن ہے،علماء کرام ملک کی ترقی وخوشحالی اور نظام مصطفی ﷺکے نفاذ کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں،محراب ومنبر عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں،ملک کی ترقی واستحکام اور کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے ہر اوّل دستے کا کردار ادا کرینگے،اس موقع پر علامہ محمدآصف مجتبائی، ذیشان قادری ودیگرنے بھی خطاب کیا.

  • لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹ سے شکست دیدی

    لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹ سے شکست دیدی

    کراچی: پاکستان سپر کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹ سے شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنائے جب کہ لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کیا۔

    کپتان سہیل اختر اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ بین ڈنک 22 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سمت پٹیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن 8 رنز پر آئوٹ ہوئے جب کہ ڈیوڈ ویزے پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ 33 اور راشد خان 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔