۔۔ این این آئی۔ 22 فروری2021ء) شہرقائد میں مذید سرد ہوائوں کے مغربی سسٹم اثرانداز ہونے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق کراچی میں سرد اور خشک موسم کا سبب بنے والے نئی لہر(کولڈ ویوو)متوقع نہیں ہے، جب کہ شہر میں مذید سرد ہوائوں کے مغربی سسٹم اثرانداز ہونے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔
زیادہ درجہ حرارت میں چند ڈگری کمی متوقع ہے، مذکورہ صورتحال میں سردی کے خاتمے اور گرمی کی شروع ہونے کا نہیں کہہ سکتے۔خالد ملک نے بتایا کہ اگلے چندروز کے دوران مطلع صاف اور تیز دھوپ کی وجہ سے حدت اور رات میں موسم قدرے خنک اور معمولی سرد ہوسکتا ہے، سمندری ہوائوں کے ساتھ کچھ وقت کے لیے بلوچستان کی ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے، تاہم رواں ماہ فروری کے دوران شہر میں بارش کا بھی کوئی امکان موجود نہیں ہے
Category: کراچی
-

کراچی میں مزید سردی کے امکانات ختم
-

جنگ،جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کا مقدمہ درج، تیرہ افراد گرفتار
جنگ اور جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی، جان سے مارنے کی کوشش، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق جنگ اور جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں جنگ اور جیو کے سیکیورٹی سپروائزر محمد کبیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ نامزد ملزم مشتاق سرکی اور گرفتار 13 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں 200 سے 150 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔مقدمے میں دہشت گردی، جان سے مارنے، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے کے متن کے مطابق 150سی200 مشتعل افراد جنگ جیو کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے آئے، مظاہرین کی قیادت مشتاق سرکی نامی شخص کررہا تھا،مشتعل افراد میں سے کچھ فون پر بھی کسی سے رابطے میں تھے۔ -

سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نااہل قرار
کراچی: الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات لڑنے کے لیے نااہل قرار دےدیا رؤف صدیقی کے وکیل الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کر سکے جس کے باعث الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی اپیل مسترد کر دی۔یاد رہے کہ آر او نے رؤف صدیقی کے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے ریٹرننگ آفیسر کا اعتراض تھا کہ رؤف صدیقی کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے جبکہ رؤف صدیقی نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اس کے علاوہ الیکشن ٹریبونل نے سینٹ انتخابات کے لیے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کےخضر زیدی کی اپیل بھی مسترد کر دی اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔
-

آنے والے دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت کم رہنے کا امکان
کراچی بندرگاہ شہر میں درجہ حرارت کم رہنے کا امکان ہے ، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیر کے روز ملک کے شمالی حصوں میں ایک بااثر مغربی نظام کو اس کی ایک وجہ قرار دیتے ہوئے کہا۔ترجمان پی ایم ڈی کے مطابق ، دن میں کراچی میں گرمی کی شدت کم ہوسکتی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ° C سے کم رہے گا۔کم از کم درجہ حرارت 34 hum نمی کے ساتھ 15.5 ° C ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے کراچی میں ہوائی اڈے کے قریب مرئیت 4 کلومیٹر تک ہے۔
-

سندھ سے تعلق رکھنے والے آرچر سید انیق نے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی،
ورلڈ آرچری انڈور سیریز آن لائن ، سندھ سے تعلق رکھنے والے آرچر سید انیق نے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، ورلڈ آرچری فیڈریشن نے ورلڈ آرچری انڈور سیریز آن لائن کے نتائج کا علان کر دیا۔ واضح رہے اس ایونٹ میں سندھ سے تعلق رکھنے والے چالیس آرچرز نے پاکستان آرچری فیڈریشن کی سرپرستی میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ اس ایونٹ میں محفوظ الحق نائب صدر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے بطور ابزرور فرائض انجام دیئے۔
سندھ آرچری آیسوسی ایشن کے سیکریٹری فرخ بلال نے بتایا کے سندھ سے تعلق رکھنے والے آرچر سید انیق نے ورلڈ میں ۹۴۳ رینکنگ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان بھر سے دوسری پوزیشن بحی سندھ کے آرچر مہدی حسن نے اپنے نام کر کے ورلڈ میں ۱۰۴۰ رینکنگ بنائی اس کے ساتھ ساتھ شازرُخ پاکستان میں پندھرویں پوزیشن اور ورلڈ رینکنگ میں ۱۶۱۶ پوزیشن پے رہے۔ سندھ سے تعلق رکھنے والی فی میل آرچرز ندا رحمان ، عطیہ رحمان اور لائبہ نے بلترتیب پاکستان میں تیسری ، چوتھی اور پانچویں پوزیشن اور ورلڈ میں بلترتیب ۸۶۰،۸۶۳ اور۸۶۷ پوزیشنز حاصل کیں۔
-

سینیٹ الیکشن پی پی امیدوار پلوشہ خان کیخلاف دائر اپیل مسترد
الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ سندھ انڈس لائرز فورم نے پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی چلینج کیے تھے اور درخواست میں پلوشہ خان کے ووٹ کی چکوال سے کراچی منتقلی سمیت دیگرکوائف کو چیلنج کیا گیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پلوشہ خان کا تعلق سندھ سے نہیں چکوال سے ہے اور انہوں نے 11 جنوری کو سندھ سے اپنا شناختی کارڈ بنوايا تھا۔الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے بعد پلوشہ خان کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی اور انہیں سندھ سے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی اہل قراردیا. -

پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد،فیصل واڈا بھی مشکل میں
سینٹ انتخابات : الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔۔ فیصل واڈا بھی مشکل میں الیکشن ٹریبونل نے پیر 22 فروری کو ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا اور کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے اپنے فیصلے میں ٹریبونل کا کہنا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوئے ہیں۔ سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ۔ خیال رہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست غلام مصطفیٰ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیف اللہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے سیف اللہ ابڑو کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا ہے، انکے خلاف نیب کسیز بھی چل رہے تھے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر سیف اللہ کے کاغذات نامزدگی منظور کيے تھے واضح رہے کہ سیف اللہ ابڑو کو سینٹ ٹکٹ دینے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا خرم شیر زمان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیف ﷲ ابڑو سال 2018 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور سالہا سال پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دینے والوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے ایسے شخص کو ٹکٹ دیدیا جو پیپلزپارٹی کا قریبی ساتھی رہا ہو یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2018 کے الیکشن میں سیف اللہ ابڑو این اے 201 لاڑکانہ 2 کی سیٹ پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے کھڑے ہوئے تھے دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر اپیل کی سماعت میں الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیے درخواست گزار قادر مندوخیل کے وکیل رشید اے رضوی نے عدالت میں دلائل دیے کہ وفاقی وزیر کے دہری شہریت رکھنے سے متعلق دستاویزات ٹریبونل میں پیش کیے ہیں قادر خان مندوخیل نے بتایا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کر دیا۔
-

سندھ حکومت نے سنٹرل جیل میں میرے والد پر جان لیوا حملہ کرایا، حلیم عادل شیخ کی بیٹی کا پیغام
سندھ حکومت نے سنٹرل جیل میں میرے والد پر جان لیوا حملہ کرایا، حلیم عادل شیخ کی بیٹی کا ویڈیو پیغام سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی بیٹی عائشہ حلیم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ سندھ حکومت نے ان کے والد کو سیاسی بنیاد پر بنائے گئے مقدمات میں نہ صرف گرفتار کر رکھا ہے بلکہ سنٹرل جیل میں ان پر جان لیوا حملہ کیا گیا عائشہ حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ 22فروری ان کے والد کی سالگرہ کا دن ہے۔ وہ اس دن پر ہر سال رات کو کیک کاٹتے ہیں مگر اس بار انہیں اپنے والد کی عیادت کے لیے ہسپتال جانا پڑا کیونکہ سندھ حکومت نے ان کے والد کو سیاسی مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کر رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنٹرل جیل میں ہونے والے حملے میں حلیم عادل شیخ کی ٹانگ اور ہاتھ زخمی ہوئے جس کے باعث اب وہ چل نہیں سکتے حتیٰ کے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے۔ عائشہ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کے غنڈوں نے پیپلزپارٹی کی ایما پر یہ سب کیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے حلیم عادل شیخ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پیپلز پارٹی کا جمہوریت کا بھاشن حلیم عادل کی دفعہ تیل لینے چلا گیا؟وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفوں کو جھوٹے مقدموں میں جیل میں قید کرا کر اپنے غنڈوں سے تشدد کروانا انتہائی قابل مذمت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حلیم عادل شیخ کو فی الفور رہا کیا جائے۔
-

*بھٹائی رینجرز (52 ونگ)کی جانب سے شاندار پر امن سائکل ریلی*
بھٹائی رینجرز (52ونگ) کی ریلی پر شہریوں نےبھر پور استقبال اور پاکستان سندھ رینجرز زندہ آباد کے نعرے۔
پاکستان سندھ کراچی بھائی رینجرز (52ونگ)کےزیر اہتمام پر امن اور شاندار سائکل ریلی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پاکستان رینجرز کراچی (52 ونگ) کے چاکو چوبند دستے ریلی کے ہمرا قافلے کی صورت اور خوبصورت انداز کیساتھ چلتے رہے لانڈھی بیت حمزاہ سے نکالی گئی ریلی جو لانڈھی کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی شافیصل کالونی٫شاہراہ فیصل٫ سے گزرتے ہوئے ماڈل کالونی ملیر٫ مرغی خانہ٫قائد آباد ریڈ زون پر جا کر اختتام پزیر ہوئی پر امن سائکل ریلی نکالنے کا مقصد کراچی میں امن و امان کی فزاء قائم کرتے ہوئے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے بھٹائی رینجرز (52ونگ) کے اس اقدام کو سراہا اور خیراج تحسین پیش کیا۔ -

شیخ رشید کا حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس،بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا،
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کر لی،وزیر داخلہ نے حلیم عادل شیخ سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس کے حوالے نوٹس لیا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ ایک معزز رکن سندھ اسمبلی ہیں۔اپوزیشن لیڈر ہیں۔ حلیم عادل شیخ کے بنیادی انسانی کا خیال رکھا جائے۔ حلیم عادل شیخ کو تمام ضروری طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔
دوسری جانب قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پر جیل میں تشدد کرنے پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم شیخ نے کہا ہے کہ آج میرے والد کا یوم پیدائش کا دن ہے ہر سال کیک کاٹتے تھے۔ گزشتہ شب 12بجے سالگرہ کے وقت اسپتال ملنے گئے۔ عمیرے والد پر جیل میں موجود پی پی کے لوگوں نےحملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی۔ جیل میں کچھ پولیس کے لوگوں نے والد کو ان غنڈوں سے بچالیا تھا۔ پیپلزپارٹی میرے والد کو جیل میں قتل کروانا چاہتی تھی۔
عائشہ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ میرے والد کے جسم کے مختلف اعضاء پر زخم ہیں وہ چل نہیں سکتے۔ کل میرے والد کو سندھ حکومت نے قتل کروانے کی سازش کی تھی۔حلیم عادل شیخ سندھ کی عوام کی آواز بنتے ہیں یہ ان کا قصور ہے۔ حلیم عادل شیخ سندھ کی ہر جگہ جاکر سندھ حکومت کو بے نقاب کرتے ہیں یہ ان کا قصور ہے۔میرے والد کو کچھ بھی ہوا تو اس کی زمہ دار پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت ہوگی۔
واضح رہے کہ 16 فروری کو کراچی کے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخاب کے دوران حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے بعد ان کے ساتھیوں کیخلاف بھی3مقدمات درج کئے گئے، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23اے کے تحت درج کیے گئے۔گرفتار ملزمان میں محمود،غلام مصطفی اور رمضان شامل ہیں ، ملزمان کے نام دہشت گردی کےتحت درج ایف آئی آر میں بھی شامل ہیں ، حلیم عادل شیخ کیساتھ گرفتارہونیوالے ساتھیوں سے3ہتھیار ملےتھے، ایف آئی آرکےمطابق گرفتارپرائیوٹ سیکیورٹی اہلکارلائسنس پیش نہ کرسکے پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ایک مقدمےمیں نامزد کیاگیا ہے جبکہ دیگر مقدمات حلیم عادل شیخ کےسیکیورٹی گارڈز کےخلاف درج کیے گئے ہیں
حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے پر تحریک انصاف نے دیا سخت رد عمل
حلیم عادل شیخ کی عدالت پیشی،پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد، عدالت نے کیا حکم دیا؟
سانپ کس نے اور کیوں چھوڑا؟ حلیم عادل نے خود بتا دیا، ایڈیشنل آئی جی کا تحقیقات کا حکم
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ اپنے ساتھی سمیرشیخ اور3 سے4مسلح افراد کےساتھ گھوم رہےتھے، ان کےساتھ پولنگ اسٹیشن آنے والوں کےپاس لاٹھیاں بھی تھیں متن میں کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےساتھ موجود مسلح افراد نے دہشت پھیلانے کےلیےفائرنگ کی، ہوائی فائرنگ سےعلاقے میں خوف وہراس پھیلا،اوربھگڈر مچ گئی، مسلح افراد نےڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کوتشدد کانشانہ بنایااور وردیاں پھاڑ دیں مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی ہدایت پرپولیس موبائل پرفائرنگ کی گئی،شیشےبھی توڑ دیے گئے، چاروں مقدمات تھانہ میمن گوٹھ کےایس ایچ او خالد عباسی کی مدعیت میں درج کیے
قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلے پر ایم این اے صائمہ ندیم نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سے کمرے سے سانپ نکل آنا انتہائی تشویشناک ہے، الگتا ہے دانستہ طور پر حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ چھوڑا گیا ہے،ہر طرح سے حلیم عادل شیخ کو زیر کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ سندھ پولیس کی انتقامی کارروائیوں پر سوموٹو ایکشن لے۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مراد علی شاہ سے ہمیں جان کا خطرہ ہے، تھر میں بچے بھوک سے کیوں مررہےہیں، حلیم عادل شیخ کیلئے ناگ مراد علی شاہ نے بھیجا تھا، حلیم عادل شیخ نے ناگ مار دیا اور پولیس کو بلاکر دکھایا،
حلیم عادل شیخ کو جیل میں کہاں رکھا گیا تھا؟ ایسا انکشاف کہ ….بیٹی نے بھی بڑی اپیل کر دی