شہر قائد کی مصروف آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع مرکزی دفتر پر حملے کے دوران مظاہرین نے عملے پر تشدد کیا اور دھکے بھی دیے۔مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اورمرکزی دروازہ توڑدیا جبکہ مظاہرین نے دفتر کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔ مظاہرین کے توڑپھوڑ کے دوران موقع پرموجود پولیس خاموشی تماشائی بنی رہی۔مظاہرین نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے اور جیو نیوز کے پروگرام کے اینکر کی وضاحت کے باوجود معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب سینیر تجزیہ کار اور جیو نیوز کے پروگرام ’خبرناک‘ کے میزبان ارشاد بھٹی نے وضاحت دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کا پروگرام طنز و مزاح کا پروگرام ہے، سندھ اور سندھی اسی طرح ان کے وجود کا حصہ ہیں، جس طرح ملک کا کوئی اور دوسرا صوبہ ہے۔
Category: کراچی
-

کراچی فرسٹ ایئرکی لڑکی کاگینگ ریپ
کراچی کے علاقے گلشن حدید سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو رواں ماہ 9 فروری کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ کالج جا رہی تھی۔ بعد ازاں لڑکی وقوعہ کے اگلے روز ڈیفنس پولیس کو سڑک کنارے نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی، جس کے بعد اسٹیل ٹاؤن پولیس کو لڑکی اور حادثے سے متعلق آگاہ کیا گیا واقعہ کے بعد اسٹیل ٹاؤن پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تین لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ درج کرنے کے چند گھنٹوں میں ہی پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار کیا کراچی میں ایک ہفتہ قبل فرسٹ ایئر کی طالبہ کے کینگ ریپ میں نامزد ملزمان کو پولیس نے کلیئر قرار دے دیا ہے واقعہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایسٹ زون کے انسپکٹر جنرل پولیس نعمان صدیقی نے 7 اراکین پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی، جس میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر، ایس ایس پی ملیر انویسٹیگیشن ، ایس پی ملیر اور ہائی رینکنگ خاتون افسر شامل تھیں پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ملزمان کے ڈی این اے بھی فرانزک جانچ کیلئے لیبارٹری کو ارسال کیے گئے، جب کہ اغوا کے مقام پر موجود عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے میڈیکل رپورٹ سے متعلق کچھ واضح نہیں کیا گیا.
-

پی ٹی آئی کراچی نے لگائے پی پی پی پر سنگین الزامات
پی ٹی آئی نے لگائے پی پی پی پر الیکشن بے ضابطگی کے حوالے سے سنگین الزامات
باغی ٹی وی : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کو اٹھانے اور پریشان کرنے میں خاصی شہرت رکھتی ہے۔
انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پولیس کے ذریعے سندھ حکومت نے بہت کچھ غلط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت پولیس کو استعمال کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ہ تھرپارکر کے حلقہ این اے 221 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدين راہموں میں سخت مقابلہ متوقع ہے
-

این اے 221 میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار نے سندھ انتظامیہ پرسخت الزامات لگا دیے
این اے 221 میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار نے سندھ انتظامیہ پرسخت الزامات لگا دیے
باغی ٹی وی کیسرارپولنگ اسٹیشن پر آگ لگنےسےمتعلق پی ٹی آئی امیدوارنظام الدین راہموں نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ .سندھ پولیس ڈی ایس پی کی نگرانی میں میرےمخالف کی مددکررہی ہے،.تھرپارکرکے عوام حق اور سچ کو جیت دلائیں گے،
واضح رہے کہ ہ تھرپارکر کے حلقہ این اے 221 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدين راہموں میں سخت مقابلہ متوقع ہے
تھرپارکرضمنی الیکشن،قصیرارسمان میں پولنگ اسٹیشن کوآگ لگ گئی.پی ٹی آئی کےامان اللہ سمون سمیت3کارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا تھا .
مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی ، رینجرز طلب کرلی گئی
-

پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ، ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کب ہوگی؟
کراچی: پی آئی اے سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کے واجبات کے سلسلے میں حوصلہ افزا خبر آ گئی تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کو بدھ سے واجبات کی ادائیگی کا امکان ہے واجبات کی ادائیگی کے لیے نیشنل بینک شہید ملت برانچ میں با قاعدہ اکاؤنٹ قائم کر دیا گیا، اس اکاؤنٹ کا ٹائٹل حکومت پاکستان کیش سپورٹ ٹو پی آئی اے سی ایل برائے وی ایس ایس اسکیم ہے یاد رہے کہ اکاؤنٹ کے قیام کے لیے ایوی ایشن ڈویژن نے نیشنل بینک کو مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اکاؤنٹ کے چیکس پر دستخطوں کا اختیار پانچ افسران پر مشتمل 2 گروپس کو ہوگا مراسلے کے مطابق مجاز افسران کے ایک گروپ میں 2 جب کہ دوسرے گروپ میں 3 افسران کو شامل کیا گیا ہے، گروپس سے کوئی بھی ایک افسر واجبات کے لیے جاری چیک پر مشترکہ دستخط کر سکے گا۔سی ایف او، جنرل منیجر، قائم مقام جنرل منیجر، چیف ٹیکنیکل افسر اور سی او او ان گروپس میں شامل ہیں، بھیجے گئے مراسلے میں کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کی نظرِ ثانی اور منظوری کے لیٹر کا حوالہ بھی موجود ہے واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کے لیے 9 ارب 60 کروڑ سے زائد جاری کیے تھے
-

مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی ، رینجرز طلب کرلی گئی
مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی ، رینجرز طلب کرلی گئی
باغی ٹی وی : تھرپارکرضمنی الیکشن،قصیرارسمان میں پولنگ اسٹیشن کوآگ لگ گئی.پی ٹی آئی کےامان اللہ سمون سمیت3کارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا.
تفصیلات کے مطابق تھرپارکرضمنی الیکشن،کیسراڑسماں میں پولنگ اسٹیشن کوآگ لگ گئی.رینجرز نے5افرادکو گرفتار کرلیا.پولنگ کا سامان جل کر خاکستر ہوگئے . ، رینجرز اور پولیس نے نفری طلب کر لی .
واضح رہے کہ تھرپارکر کے حلقہ این اے 221 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدين راہموں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
-

گرم پانی گرنے سے ایک بچہ ہلاک، مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی
کراچی:میٹروول بلاک 02 کے قریب فائرنگ ایک خاتون زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت ثمرہ زوجہ انور عمر34سال۔کراچی:ملیر 15گلشن ٹیکنیکل اسکول کے قریب فائرنگ 03افرادزخمی ۔
زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
زخمی ہونے والے افرادکی شناخت محبوب ولد یاقوب عمر25سال،فصیح ولد عمران عمر16سال،عبداللہ ولد جمیل عمر18سال۔کراچی:کورنگی انڈس چورنگی درالعلوم کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
زخمی ہونے والے شخص کی شناخت محمد عرفان ولداللہ بخش عمر22سال۔کراچی :لانڈھی قذافی ٹاﺅن کے قریب گھر میں گرم پانی گرنے سے ایک بچہ ہلاک۔
ہلاک ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا.
ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت حنین ولد وقاس عمر01سال۔ -

بلاول بھٹو زرداری سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے عشائیے میں شریک ہیں
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے اراکین سندھ اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شریک ہیں، اس موقع پر شیری رحمان، فریال تالپور، سید مراد علی شاہ، تاج حیدر، آغا سراج درانی، مخدوم محبوب الزمان و دیگر بھی موجود ہیں-
-

جعل ساز لڑکی نے سوشل میڈیا پر دوستی کر کے سکھر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو لوٹ لیا
کراچی: شہر قائد میں ایک جعل ساز لڑکی نے سوشل میڈیا پر دوستی کر کے سکھر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کی گئی دوستی کا انجام سامنے آ گیا، ایک جعل ساز لڑکی نے سکھر کے نوجوان کو کراچی بلا کر لوٹ لیا۔
پولیس نے بتایا کہ سکھر کا 17 سالہ نوجوان 5 روز قبل لڑکی کے بلانے پر کراچی چلا آیا تھا، نوجوان کے اہل خانہ کو شبہ ہوا کہ ان کے بیٹے کو کسی نے اغوا کر لیا ہے، اور وہ اس کی تلاش میں کراچی پہنچ گئے۔پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو طارق روڈ پر شاپنگ کرا رہا تھا، جب اس کے اہل خانہ نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھانا چاہا تو لوگ اس کو اغوا کی واردات سمجھ بیٹھے، جس پر وہاں شہریوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔
پولیس کا بیان ہے کہ سکھر کے نوجوان کو دوستی کے جال میں پھانس کر لڑکی نے 70 ہزار روپے بٹورے اور موقع سے فرار ہو گئی،اس دوران پولیس متاثرہ لڑکے اور اس کے اہل خانہ کو شہریوں سے بچا کر فیروز آباد اسٹیشن لے آئی۔پولیس نے بتایا کہ مبینہ جعل ساز لڑکی نوجوان سے مزید 30 ہزار روپے کا تقاضا کر رہی تھی، جب کہ وہ ستر ہزار کی شاپنگ پہلے ہی کرا چکا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان سے معلومات حاصل کر کے جعل ساز لڑکی کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ -

کراچی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر مسرور سیال گرفتار
کراچی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کو گرفتار کر لیا گیا پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان جنرل سیکرٹری سعید آفریدی کی جانب سے مذمت ڈاکٹر مسرور سیال کی گرفتاری انتقامی کارروائی کا تسلسل ہے،خرم شیر زمان سندھہ پولیس پی پی کی غلامی میں اندھی ہوچکی گرفتاریوں اور جیلوں سے تحریک انصاف کی آواز بند نہیں کی جاسکتی،سعید آفریدی عوام اندازہ لگالے کے کس طرح پی پی الیکشن میں کامیاب ہوتی ہے ہم سیاسی کارکن ہیں دہشتگرد نہیں سندھہ حکومت اپنا قبلہ درست کرے
