باغی ٹی وی کراچی: کراچی سیکٹر سیون بی میں واٹر بورڈ کی مین لائن کے اوپر بجلی کا پول لگا دیا۔
جسکی وجہ سے علاقے میں جیسے ہی پانی آنا شروع ہوا تو بجلی کے پول سے پانی نکلنا شروع ہوگیا اور اہل علاقہ اس پانی سے ہاتھ منہ دھو کر، کے-الیکٹرک کی اس منفرد سروس سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کی سروس، کے-الیکٹرک کے بجلی کے پول کے ذریعے سے فراہم کیے جانے پر ہم کے-الیکٹرک کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ کے-الیکٹرک کو بجلی کی بجائے پانی فہراہمی کا منصوبہ دیا جائے تاکہ کراچی جیسے بڑے شہر کو بجلی پولز کے ذریعے پانی کی فراہمی کے منفرد انداز کو کامیاب بنایا جاسکے۔
Category: کراچی
-

کے الیکڑک کا انوکھا کارنامہ بجلی کی جگہ اب پانی کی فراہمی
-

کے الیکڑک کا انوکھا کارنامہ بجلی کی جگہ اب پانی کی سروس شروع
باغی ٹی وی کراچی: کراچی سیکٹر سیون بی میں واٹر بورڈ کی مین لائن کے اوپر بجلی کا پول لگا دیا۔
جسکی وجہ سے علاقے میں جیسے ہی پانی آنا شروع ہوا تو بجلی کے پول سے پانی نکلنا شروع ہوگیا اور اہل علاقہ اس پانی سے ہاتھ منہ دھو کر، کے-الیکٹرک کی اس منفرد سروس سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کی سروس، کے-الیکٹرک کے بجلی کے پول کے ذریعے سے فراہم کیے جانے پر ہم کے-الیکٹرک کا شکریہ ادا کرتے ہیں
اور حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ کے-الیکٹرک کو بجلی کی بجائے پانی فہراہمی کا منصوبہ دیا جائے تاکہ کراچی جیسے بڑے شہر کو بجلی پولز کے ذریعے پانی کی فراہمی کے منفرد انداز کو کامیاب بنایا جاسکے۔ -

حلیم عادل شیخ کو جیل میں کہاں رکھا گیا تھا؟ ایسا انکشاف کہ ….بیٹی نے بھی بڑی اپیل کر دی
حلیم عادل شیخ کو جیل میں کہاں رکھا گیا تھا؟ ایسا انکشاف کہ ….بیٹی نے بھی بڑی اپیل کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عاد ل شیخ پر جیل میں مبینہ گینگ وار کارندوں کے حملے کا معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،
ڈائریکٹر آرتھو پیڈک قومی ادارہ برائے امراض قلب نے حلیم عادل شیخ کا معائنہ کیا ، حلیم عادل شیخ کے پاﺅں پر تشدد کی وجہ سے سوجن ہے ۔ کندھے ، گردن اور ہاتھ سمیت دیگر حصوں پر بھی تشدد ہوا ہے ۔ حلیم عادل شیخ کو جناح ہسپتال منتقل کرنے کا میڈیکل لیٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب ان کا علاج جناح ہسپتال میں کیا جائے گا ۔
They attacked my dad inside central jail today with the intention to God forbid take his life.
Its my dad’s birthday today & every year we cut a cake together at midnight. However, tonight I had to go see him injured at the hospital, unable to stand or walk.
Shame on Sindh Gov! pic.twitter.com/uMUyzA19XT— Ayesha Haleem Adil Sheikh (@ayesha_haleem) February 21, 2021
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کہ جیل میں داخل ہوتے ہی متعدد گینگ وار عناصر نے حملہ کیا ،مجھے داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی کھولی میں رکھا گیا ، شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران جیل انتظامیہ نے بچایا ۔
دوسری جانب حلیم عادل شیخ کی رہائی کے لئے ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں پی ٹی آئی پر بھی تنقید کی جا رہی ہے، حلیم عادل شیخ کی بیٹی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ سندھ ھکومت اور پیپلزپارٹی کو بے نقاب کرتے ہیں. خدانخواستہ ان کی زندگی کو کچھ ہوا تو زمہ دار صرف اور صرف سندھ ھکومت اور پیپلزپارٹی ہوگی
واضح رہے کہ 16 فروری کو کراچی کے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخاب کے دوران حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے بعد ان کے ساتھیوں کیخلاف بھی3مقدمات درج کئے گئے، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23اے کے تحت درج کیے گئے۔گرفتار ملزمان میں محمود،غلام مصطفی اور رمضان شامل ہیں ، ملزمان کے نام دہشت گردی کےتحت درج ایف آئی آر میں بھی شامل ہیں ، حلیم عادل شیخ کیساتھ گرفتارہونیوالے ساتھیوں سے3ہتھیار ملےتھے، ایف آئی آرکےمطابق گرفتارپرائیوٹ سیکیورٹی اہلکارلائسنس پیش نہ کرسکے پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ایک مقدمےمیں نامزد کیاگیا ہے جبکہ دیگر مقدمات حلیم عادل شیخ کےسیکیورٹی گارڈز کےخلاف درج کیے گئے ہیں
حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے پر تحریک انصاف نے دیا سخت رد عمل
حلیم عادل شیخ کی عدالت پیشی،پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد، عدالت نے کیا حکم دیا؟
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ اپنے ساتھی سمیرشیخ اور3 سے4مسلح افراد کےساتھ گھوم رہےتھے، ان کےساتھ پولنگ اسٹیشن آنے والوں کےپاس لاٹھیاں بھی تھیں متن میں کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےساتھ موجود مسلح افراد نے دہشت پھیلانے کےلیےفائرنگ کی، ہوائی فائرنگ سےعلاقے میں خوف وہراس پھیلا،اوربھگڈر مچ گئی، مسلح افراد نےڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کوتشدد کانشانہ بنایااور وردیاں پھاڑ دیں مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی ہدایت پرپولیس موبائل پرفائرنگ کی گئی،شیشےبھی توڑ دیے گئے، چاروں مقدمات تھانہ میمن گوٹھ کےایس ایچ او خالد عباسی کی مدعیت میں درج کیے
قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلے پر ایم این اے صائمہ ندیم نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سے کمرے سے سانپ نکل آنا انتہائی تشویشناک ہے، الگتا ہے دانستہ طور پر حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ چھوڑا گیا ہے،ہر طرح سے حلیم عادل شیخ کو زیر کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ سندھ پولیس کی انتقامی کارروائیوں پر سوموٹو ایکشن لے۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مراد علی شاہ سے ہمیں جان کا خطرہ ہے، تھر میں بچے بھوک سے کیوں مررہےہیں، حلیم عادل شیخ کیلئے ناگ مراد علی شاہ نے بھیجا تھا، حلیم عادل شیخ نے ناگ مار دیا اور پولیس کو بلاکر دکھایا،
سانپ کس نے اور کیوں چھوڑا؟ حلیم عادل نے خود بتا دیا، ایڈیشنل آئی جی کا تحقیقات کا حکم
-

فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کیوں منظور ہوئے؟ طلبی ہو گئی
فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کیوں منظور ہوئے؟ طلبی ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں سینیٹ کیلئے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی،
قادر خان نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی ۔ قادر خان مندوخیل کی جانب سے رشید اے رضوی پیش ہوئے، رشید اے رضوی نے موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، وفاقی وزیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا، الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈاکو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دے دیا،
قادر مندو خیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرنگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کیے مگر انہوں نے سننے سے انکار کردیا، فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے،
اپیل میں صوبائی الیکشن کمیشن،ریٹرننگ آفیسر اور فیصل واوڈا کو فریق بنایا گیا ہے
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لئے تھے پیپلزپارٹی کے وکیل قادرخان مندوخیل اورنہال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعتراض تھا کہ فیصل واوڈا نےلکھا انہوں نےامریکی شہریت 2018 میں ترک کی فیصل واوڈا کو سینیٹ امیدوار کا نہیں وفاقی وزیر کا پروٹوکول دیا گیا،فیصل واوڈا کے خلاف ہائیکورٹ پھرسپریم کورٹ میں اپیل کریں گے،
فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ
فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم
نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا
فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ
آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ
سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب
فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟
نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا
فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا
فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت
فیصل واوڈا پر جرمانہ عائد،اگلی پیشی پر ذاتی حیثیت میں طلب
سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ
نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ
فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کون الیکشن کمیشن پہنچ گیا؟
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے نااہلی سے بچنے کے لئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دیں گے اور سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے، وفاقی وزیر فواد چوھدری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیصل واوڈا سندھ سے سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہوں گے
فیصل واوڈا کیخلاف ایلکشن کمیشن میں نااہلی کا کیس چل رہا ہے فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد دوہری شہریت چھوڑ دی تھی فیصل واوڈا کو یقین ہے کہ وہ نااہل ہورہے ہے اسلئے انہوں نے سینٹ کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں تحریک انصاف فیصل واوڈا کو پارٹی ٹکٹ بھی دے رہی ہے
فیصل واوڈا رکن اسمبلی ہیں اور انکے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد ہائیکورٹ میں نااہلی کی درخواستیں زیر سماعت ہیں جہاں وہ پیش نہیں ہو رہے، عدالت کئی بار طلب کر چکی ہے لیکن ہر تاریخ پر کوئی نہ کوئی بہانہ بنا دیا جاتا ہے
-

کراچی روڈ پر تیز رفتار میں کار چلاتے ہوئے چار افراد جاں بحق
کراچی یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے اوورہیڈبرج سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی،کچھ گھنٹے پہلے ہوئے حادثے میں 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اسد، تیمور، روحان اور رمیز کے ناموں سے ہوئی،چاروں دوست گلستان جوہر کھانا کھانے جارہے تھے۔
-

حلیم عادل شیخ پر سینٹرل جیل میں حملہ
کراچی:
اپویشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر سینٹرل جیل میں حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں. حملے میں اپویشن لیڈر زخمی ہوئے لہذا انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا، مزید تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے رات دائش وارڈ میں گزاری جبکہ انکی بائیں ٹانگ میں لوہے کی راڈ بھی متاثر ہوئی ہے۔ -

سوشل میڈیا وائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے چوری شدہ گرل سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے،
کراچی کھلے عام چوری کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پر عزیز بھٹی پولیس نے سوشل میڈیا وائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے چوری شدہ گرل سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے،چوری کرنے والہ ملزم ڈسمس، کانسٹیبل سجاد الحسن 2017 میں کورٹ پولیس سے ڈسمس ہے ملزم سے چوری شدہ گرل خریدنے والے دو ملزمان حاجی احمد اور محمد ارشد بھی گرفتار گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو واٸرل ہوٸی جس میں ملزم کو فٹ پاتھ پر لگی لوہے کی گرل چوری کرتے ہوٸے دیکھا جا سکتا ہے ملزم کو سوشل میڈیا پر واٸرل وڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ملزم سجاد الحسن نشہ کرنے کا عادی ہے اور نشہ پورا کرنے کے لیٸے چوریاں کرتا ہے ملزمان یونیورسٹی روڈ سے لوہے کی گرل چوری کرنے اور چوری شدہ گرل خریدنے میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ لوہے کی گرل برآمد
گرفتار ملزم سجاد الحسن لوہے کی گرل چوری کرکے فرار ہوجاتا تھا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے. -

مختلف حادثات میں 1 بچے سمیت 4 افراد ہلاک، 6 زخمی
کراچی:گلشن بلاک 2موچی موڑکے قریب فائرنگ 02افراد شدید زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت اویس حسن ولد نثار احمد عمر33سال،نور حسین ولد محمد سلیمان عمر35سال۔کراچی:بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ 01شخص ہلاک و01زخمی۔
ہلاک وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
ہلاک وزخمی ہونے والوں کی شناخت (ہلاک)حسن ولد نامعلوم عمر28سال(زخمی)شفقت ولدظفرعمر25سال۔کراچی:ایم اے جناح روڈ ریڈیو پاکستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے سول ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر45سال۔کراچی:منگھوپیر مغل کانٹا کے قریب فائرنگ ایک شخص شدید زخمی۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عارف ولد گل محمد عمر20سال۔کراچی:لانڈھی ظفر ٹاؤن ریلوے ٹریک ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک۔
ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر40سال۔کراچی:کورنگی 06جمعہ گوٹھ سرپر وزنی چیز گرنے سے ایک بچہ ہلاک۔
ہلاک ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت علی بابا ولد شیر محمد عمر10سال۔کراچی:گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ فائرنگ ایک شخص زخمی جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فضل رحمان ولد عبدالرحمان عمر32سال۔کراچی:لانڈھی گلشن بونیرفائرنگ ایک شخص زخمی۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ظلم خان ولد پیر خان عمر50سال۔ -

دل کی تکلیف کی شکایت پر حلیم عادل جیل سے سیدھا اسپتال منتقل
حلیم عادل شیخ کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو اسپتال لے جانے کی درخواست کی گئی تھی جس پر انہیں ایمبولینس میں قومی ادارہ برائے امراض قلب( این آئی سی وی ڈی) منتقل کردیا گیا۔درخواست میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے بلڈ پریشر اور انجائنا کے مریض ہیں اور این آئی سی وی ڈی میں ان کا علاج ہوتا رہا ہے، وہ سینے میں تکلیف محسوس کررہے ہیں۔انھوں نے جیل میں تشدد کا الزام عائدکرتے ہوئےکہا کہ جیل میں پیپلز پارٹی کے قید گینگ وار کے 50 سے زائد افراد نے ان پر تشدد کیا۔خیال رہےکہ حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا، ان پر کراچی میں ضمنی انتخابات والے روز پولنگ اسٹیشن پر اسلحے سمیت جانے اور ہوائی فائرنگ کے الزامات ہیں.
-

کراچی پریس کلب کاجنگ اور جیو پر حملےمیں ملوث مشتاق سرکی کی ممبرشپ معطل کرنےکا فیصلہ
پریس کلب کے مطابق اسی مظاہرے میں شامل مظاہرین نے جیو اور جنگ کے دفتر پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔کراچی پریس کلب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جیو نیوز کے خلاف مظاہرے میں مشتاق سرکی پیش پیش تھا ۔پریس کلب کا کہنا ہےکہ مشتاق سرکی کو شوکاز نوٹس جاری کیا جارہا ہے ،کسی صحافی کی جانب سے مظاہرے کے نام پر میڈیا ادارے میں توڑ پھوڑ ناقابل برداشت ہے۔