Baaghi TV

Category: کراچی

  • جنت مرزا کا کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش کا انکشاف

    جنت مرزا کا کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش کا انکشاف

    پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا نےبھارتی اداکار کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے جسے انہوں نے ریجیکٹ کردیا-

    ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے بتایا کہ مجھے ایک بھارتی فلم کے لیے سائن کیا جا رہا تھا جس میں میرے مدمقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن والدین کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر انہوں نے شہرت حاصل کرنے کے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی بجائےاسے مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں بھارت جا کر کام نہیں کرسکتی اور ایسا میں کبھی بھی نہیں کرنا چاہوں گی والدین بھی نہیں مانتے اور مزید یہ کہ میرا اپنا دل بھی وہاں جاکر کام کرنے پر آمادہ نہیں تھا میں فلم کے بجائے ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو ترجیح دیتی ہوں آج کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر سکرولنگ کو ترجیح دیتے ہیں، آج کل کے نوجوان ٹک ٹاک پر مجھے جب چاہیں، جہاں چاہیں، دیکھ سکتے ہیں، سینما کے ٹکٹ بہت مہنگے ہیں اور ہر کوئی اپنے پور ے خاندان کے لیے افورڈ نہیں کر سکتا۔

    صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات

    واضح رہے کہ جنت مرزا نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم تیرے باجرے دی راکھی سے کیا تھاجو کامیابی حاصل نہ کر سکی اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام ترتوجہ ماڈلنگ اور سوشل میڈیا پر رکھ دی۔

    پنجاب میں 10 نئی واسا قائم کرنے کا فیصلہ

  • اداکار سمیع خان نےعلیزےشاہ اور منسا ملک کے جھگڑے  کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

    اداکار سمیع خان نےعلیزےشاہ اور منسا ملک کے جھگڑے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

    اداکار سمیع خان نے ساتھی اداکارہ علیزےشاہ اور منسا ملک کے جھگڑے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔

    ان دنوں سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کی ویڈیوز اور انسٹاگرام اسٹوریز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کئی انکشافات کر رہی ہیں،علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈراما ’محبت کی آخری کہانی‘ کے سیٹ پر جھگڑے کی ابتدا اداکارہ منسا ملک نے کی تھی، جنہوں نے انہیں تھپڑ مارا اور جواب میں علیزے نے صرف جوتا پھینکا، جھگڑے کے وقت اداکار سمیع خان بھی موقع پر موجود تھے اور انہوں نے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ بعد میں پروڈکشن ٹیم نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ منسا ملک کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرائیں، لیکن اگلی صبح ان کے ہی خلاف اسکینڈل بنا دیا گیا کہ انہوں نے منسا کے کپڑے پھاڑ دیے اور لڑائی جھگڑا کیا۔

    ڈرامہ محبت کی آخری کہانی کے سیٹ پر علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر اداکار سمیع خان نے اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے سمیع خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس واقعے کے عینی شاہد تھے-

    فرانسیسی صدر کا "خاتونِ اول کی پیدائش بطور مرد ” کا دعویٰ کرنیوالی امریکی پوڈکاسٹر کیخلاف مقدمہ

    سمیع خان نے بتایا کہ ایک دن وہ میک اپ روم میں کسی سے فون پر بات کر رہے تھے کہ ایک اداکارہ گھبراتے ہوئے کمرے میں داخل ہوئیں اور کہا کہ ’میں نے کر دیا جو سمجھ آیا، مجھے نہیں پتہ‘، اس پر انہوں نے فون کان پر لگائے ہوئے ہی اداکارہ سے پوچھا کہ کیا ہوا، سب ٹھیک ہے؟

    اداکار کے مطابق ابھی وہ یہ پوچھ ہی رہے تھے کہ اچانک دروازہ کھلتا ہے اور دوسری اداکارہ کمرے میں داخل ہوتی ہیں، دونوں کے درمیان کچھ الفاظ کا تبادلہ ہوتا ہے ، اس کے بعد دوسری اداکارہ پہلی اداکارہ پر جوتا پھینکتی ہیں، وہ اس وقت کسی اہم شخص سے فون پر بات کر رہے تھے، جب جوتا پھینکا گیا تو وہ فون کان سے لگائے فوراً میک اپ روم سے باہر نکلے اور اسٹاف سے اصل ماجرا پوچھا،اسٹاف نے بتایا کہ پہلے ایک اداکارہ نے دوسری کو تھپڑ مارا تھا، جس کے بعد یہ سب کچھ ہوا۔

    ٹرمپ نے گوگل ، مائیکروسافٹ اور دیگر کمپنیوں کو بھارتیوں کو ملازمتیں دینے سے منع کردیا

    اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ جس بنیاد پر پہلی اداکارہ نے دوسری کو تھپڑ مارا تھا، وہ غلط تھی کیونکہ ایسا کچھ بھی شوٹنگ کے دوران نہیں ہوا تھا اور اگر انہیں کوئی شکایت بھی تھی تو بھی کسی کو تھپڑ مارنا مناسب نہیں ہے،جبکہ وہ دوسری اداکارہ کی تعریف کرنا چاہیں گے کہ انہوں نے تمام تر صورتحال کے باوجود ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کی، حالانکہ اگر وہ چاہتیں تو کام چھوڑ کر جا سکتی تھیں۔

  • عارف علی شاہ بخاری چل بسے

    عارف علی شاہ بخاری چل بسے

    پاکستان کے معروف بزنس مین،چیئرمین کسب گروپ عارف علی شاہ بخاری ولد مرحوم خادم علی شاہ بخاری وفات پا گئے، مرحوم اپنی بے مثال خدمات اور خلوص کے باعث معاشرے میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

    عارف علی شاہ بخاری کی نماز جنازہ آج سہ پہر بعد نماز عصر، سکینہ مسجد، ڈی ایچ اے فیز 8، خیابان شاہین میں ادا کی جائے گی۔ سوگواران میں ان کی محترمہ بیوی صبیہ عارف بخاری، بھائی ناصر علی شاہ بخاری، بیٹے محمد علی شاہ، مبشر علی شاہ، محب علی شاہ، اور دیگر خاندان کے افراد شامل ہیں۔خواتین کے لیے تعزیتی تقریب عارف بخاری کے گھر، 8/2 اے اسٹریٹ، آف خیابان شاہین، فیز 5، ڈی ایچ اے کراچی میں منعقد ہوگی۔مرحوم کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 583 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سجماعتِ اسلامی کا خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان

    جماعتِ اسلامی کا خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان

    ے انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 837 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا-

    گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کے باعث انڈیکس نے ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر لی تھی میونچول فنڈز، بینکس اور انشورنس کے شعبوں میں کاروبار کے آغاز سے خریداری کا رجحان تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا،100 انڈیکس نےکاروبار کا اختتام 165 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 39 ہزار 254 پرکیا ہے،بازارمیں آج 65 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 16 ہزار 635 ارب روپے ہوگئی ہے۔

    واضح رہے چند ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل استحکام ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے-

    حماس نے جنگ بندی کی تجاویز منظور کر کے معاہدہ ثالثی فریقوں کو دے دیا

    حماس نے جنگ بندی کی تجاویز منظور کر کے معاہدہ ثالثی فریقوں کو دے دیا

    پیپلز پارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا اے پی سی کا بائیکاٹ

  • ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 171 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے مقرر کی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 424 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

    تجارتی ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ عالمی رجحانات اور ڈالر کی قدر سے جڑا ہوتا ہے، اور حالیہ اضافے کی ایک بڑی وجہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تیزی ہے۔

    کراچی: ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 کا انتقال

  • کراچی:  ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 کا انتقال

    کراچی: ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 کا انتقال

    شہر قائد کے علاقے بلدیہ میں گزشتہ روز پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو بچے دوران علاج انتقال کرگئے۔ بچوں کی قبل از وقت پیدائش کے باعث انہیں سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

    بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی عدنان شیخ کے ہاں گزشتہ روز آپریشن کے ذریعے بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام بچے قبل از وقت، 29 ہفتے کی مدت حمل پر پیدا ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں مختلف طبی پیچیدگیوں کا سامنا تھا، خاص طور پر سانس لینے میں دشواری۔

    اہل خانہ کے مطابق 5 میں سے 2 بچے دوران علاج دم توڑ گئے، جس پر والدین شدید غم سے نڈھال ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے اور انہیں نازک حالت میں خصوصی نگہداشت فراہم کی جا رہی تھی۔طبی ماہرین کے مطابق قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو بچانے کے لیے خصوصی نگہداشت اور جدید سہولیات درکار ہوتی ہیں، تاہم بعض اوقات پیچیدگیاں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

    لانگ مارچ،توڑ پھوڑ کیس،عمران اسماعیل کے وارنٹ جاری

  • بلوچستان میں جوڑے کاقتل: سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع،پاکستان علماء کونسل کا بھی موقف جاری

    بلوچستان میں جوڑے کاقتل: سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع،پاکستان علماء کونسل کا بھی موقف جاری

    کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی خواتین اراکین نے سندھ اسمبلی میں بلوچستان میں جوڑے کے بہیمانے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

    بلوچستان میں جوڑے کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید اور ہیر سوہو نے جمع کروائی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وحشیانہ عمل آئین پاکستان کے خلاف ہے اور مذکورہ قرارداد میں قتل کے عمل کو غیر اسلامی اور غیر ثقافتی قرار دیا گیا ہے۔

    اراکین صوبائی اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرے،غیرت کے نام پر اس طرح کے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی سندھ اسمبلی کا ایوان بلوچستان میں ایک جوڑے کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، وحشیانہ قتل اسلامی تعلیمات، بنیادی انسانی حقوق اور قانون کے خلاف ہے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام ملوث افراد کو جلد سزا دی جائے۔

    دوسری جانب پاکستان علماء کونسل نے بلوچستان میں قتل ہونے والی خاتون کے والدین کی طرف سے آنے والے بیان کو قرآن و سنت اور پاکستان کے آئین اور قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ قتل میں والدین کی مرضی شامل تھی۔

    بلوچستان میں قتل ہونیوالی خاتون کی والدہ کا بیان سامنے آ گیا،ملزمان کی رہائی کا مطالبہ

    چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا حافظ مقبول احمد ، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اشفا ق پتافی، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا مبشر رحیمی اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاست پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، حکومت بلوچستان، بلوچستان کی عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ قتل کرنے والوں کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لیں۔

    بیان میں کہا گیاکہ والدین کا یہ بیان قرآن و سنت کے احکامات اور پاکستان کے آئین اور دستور کے خلاف ہے اور اسے مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے، شریعت اسلامیہ یہ حکم دیتی ہے کہ اگر کسی ظلم میں کوئی بھی قریبی عزیز بھی شامل ہو تو اس کو بھی سزا ملنی چاہیے والدین کے بیان میں یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ خاتون کے قتل میں والدین کی مرضی شامل تھی جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ذمہ داری ریاست پاکستان کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں ہوگی،بلوچستان میں قتل مرد،عورت کے والدین بھی قاتلوں کو معاف کرنا چاہیں تو یہ کسی صورت جائز نہیں، شریعت بھی اس طرح کے قاتلوں کو معافی کا حق نہیں دیتی، عورت کے والدین کو بھی اس قتل ناحق میں مجرم تصور کرنا ہوگا۔

    والد نے چچی اور انکے بیٹے کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی تھی،جاں بحق فہد کے بیٹے کا بیان

    واضح رہے کہ پاکستان علماء کونسل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ مقتولہ کی والدہ نے اپنے جاری بیان میں کہا تھا یہ کوئی بے غیرتی نہیں تھی بلکہ بلوچ رسم و رواج کے مطابق کیا گیا بانو کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق سزا دی گئی، بلوچی معاشرتی جرگے کے ذریعے بانو کو سزا دی گئی، ہمارے لوگوں نے کوئی ناجائز فیصلہ نہیں کیا، ہم نے لڑکی کو قتل کرنے کا فیصلہ سردار شیر باز ساتکزئی کے ساتھ نہیں، بلکہ بلوچی جرگے میں کیا،میں اپیل کرتی ہوں کہ سردار شیر باز ساتکزئی اور دیگر گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔

  • سندھ میں بھی بڑے اسپیل آئے تو سندھ حکومت مکمل تیار ہے،شرجیل میمن

    سندھ میں بھی بڑے اسپیل آئے تو سندھ حکومت مکمل تیار ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،سندھ میں بھی اگر بڑے اسپیل آئے تو سندھ حکومت مکمل تیار ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2010 سے بارشیں اور سیلاب دیکھی ہیں، کسی بھی صوبے کو امداد اور انتظامی مدد کی ضرورت ہوگی تو ہم مدد کریں گے سندھ میں بھی بڑے اسپیل آئے تو سندھ حکومت مکمل تیار ہے، پوری انتظامیہ الرٹ ہے، مشینری موجود ہے، بلوچستان کے افسوس ناک واقعے کی پوری پیپلز پارٹی نے شدید مذمت کی، کہا کہ قاتلوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کاروباری لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرنے جا رہے ہیں، آن لائن اور ون ونڈو آپریشن ہوگا، پاکستان میں اس وقت کاروبار کے لیے گولڈن موقع ہے لیاری میں جو عمارت منہدم ہوئی، اس پر سخت ایکشن لیا گیا، مخدوش عمارتوں کو خالی کروایا جا رہا ہے، اس وقت تک 59 عمارتیں خالی کروائی جاچکی ہیں، غیر قانونی تعمیرات کو توڑا جا رہا ہے،اور حکومت چھ ماہ کا کرایہ کرایہ داروں کو فراہم کر رہی ہے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع دیں، کیونکہ ان سے قیمتی انسانی جانیں خطرے میں پڑتی ہیں۔

    والد نے چچی اور انکے بیٹے کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی تھی،جاں بحق فہد کے بیٹے کا بیان

    ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو تیزی سے مکمل ہو رہی ہے، اگست تک جام صادق پل بھی مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، کے فور منصوبے پر بھی وزیر اعلیٰ سندھ اجلاس کر رہے ہیں اور یہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

    شرجیل میمن نے سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو سزا ملنے پر پیپلز پارٹی کو خوشی نہیں ہوتی، لیکن اگر کوئی جلاؤ گھیراؤ کرے تو اسے معاف نہیں کیا جا سکتا، قومی املاک کو آگ لگانا سیاست نہیں، بلکہ دہشتگردی ہے، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے، اور ہم انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔

    بلوچستان میں قتل ہونیوالی خاتون کی والدہ کا بیان سامنے آ گیا،ملزمان کی رہائی کا مطالبہ

  • کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین جنسی تشدد سےکوما میں جانیوالی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی

    کراچی میں شوہر کے مبینہ بدترین جنسی تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق شوہر کے بہیمانہ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی 19 سالہ شانتی 23 جولائی کی صبح 10 بج کر 45 منٹ پر سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں دم توڑ گئی،متاثرہ لڑکی کو ایک اور ہسپتال میں آپریشن کے بعد تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ابتدائی میڈیکل معائنے میں جنسی تشدد کے شواہد ملے تھے۔

    بغدادی تھانے کے ایس ایچ او مجید علی نے بھی لڑکی کی موت کی تصدیق کی، ان کے مطابق شانتی کی شادی 15 جون کو اشوک نامی شخص سے ہوئی تھی اور دو دن بعد شوہر نے ان پر غیر فطری انداز میں جنسی تشدد کیا، جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی لڑکی کے بھائی کی شکایت پر 5 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزم کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

    امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا

    واضح رہے کہ مذکورہ متاثرہ لڑکی کو رواں ماہ 7 جولائی کو کوما کی حالت میں ٹراما سینٹر لایا گیا تھا، جنہاں وہ تقریبا دو ہفتوں تک زیر علاج رہیں لیکن بد قسمتی سے 23 جولا ئی کو انتقال کر گئیں بغدادی تھانے میں 5 جولائی کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 376-B اور 324 کے تحت درج ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ سیّو ں چانگو نے کہا کہ وہ لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین کا رہائشی ہے، اس کی چھوٹی بہن (شانتی)، جس کی عمر 19 سال ہے، کی شادی 15 جون 2025 کو اشوک مو ہن سے ہوئی تھی۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 30 جون کو بہن کی طبیعت بگڑنے پر وہ اسے واپس گھر لے آئے جہاں اس نے والدین کو بتایا کہ 17 جولائی کو اس کے شوہر نے اس کے ساتھ ’غیر فطری جنسی عمل‘ کیا، ملزم شوہر نے مبینہ طور پر اس کے نازک اعضا میں ’آہنی پائپ‘ ڈال دیا جس کی وجہ سے اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔

  • کراچی میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

    کراچی میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک نجی اسپتال میں ایک خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ بچے وقت سے قبل پیدا ہوئے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہے، جس کے باعث ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بچوں کو زندگی بچانے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور تمام بچوں کو آکسیجن فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے سانس لے سکیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور انہیں تمام ضروری طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

    اس موقع پر اسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس قسم کی پیدائشیں نایاب ہوتی ہیں اور یہ واقعہ میڈیکل دنیا میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک بچوں کی صحت میں بہتری کے آثار دیکھے جا رہے ہیں لیکن مکمل صحت یابی کے لیے وقت درکار ہوگا۔خاتون اور ان کے بچوں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ اس نایاب موقع پر اسپتال کے عملے اور اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور دعائیں کی جا رہی ہیں کہ بچے اور والدہ جلد صحتیاب ہوں۔