Baaghi TV

Category: کراچی

  • سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

    سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

    ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ بدستور جاری،ہے۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیاٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 367 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    خریداری میں نمایاں دلچسپی آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکنگ، سیمنٹ اور فارماسیوٹیکل سیکٹرز میں دیکھی گئی، جبکہ بڑی کمپنیوں جیسے ڈی جی خان سیمنٹ، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔

    روس اور یوکرین کے صدور کی ملاقات اگست کے آخر تک ہونے کا امکان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا،گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک ہزار 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 196 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    غزہ کے معصوم شہید انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں، مریم نواز

  • شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں میں سے ایک ہلاک

    شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں میں سے ایک ہلاک

    کراچی کے علاقے ڈیفنس ویو میں دو ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو موصول ہوئی۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو انہوں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس اور شہری کے مشترکہ رد عمل کے نتیجے میں ڈاکوؤں پر فائرنگ ہوئی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک شدہ ڈاکو کی شناخت بھی پولیس نے کر لی ہے اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔پولیس نے شہری کی ہمت اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے جرائم پیشہ افراد کو سخت پیغام جائے گا کہ وہ شہر میں امن و امان خراب نہیں کر سکتے۔پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ باقی ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔ علاقے میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

  • کراچی میں فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق، فوٹیج منظر عام پر

    کراچی میں فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق، فوٹیج منظر عام پر

    کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی محمد خان ابڑو کو قتل کر دیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    ایس ایچ او فیصل رفیق کے مطابق مقتول اپنے گھر کے باہر گاڑی سے اتر رہے تھے کہ ملزمان نے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔ محمد خان ابڑو کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے تاہم تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ یہ دہشت گردی ہے یا ذاتی دشمنی۔ مقتول اس سے قبل گھگھر پھاٹک پولیس پوسٹ کے انچارج رہ چکے تھے اور اس وقت اسٹیل ٹاؤن پولیس میں تعینات تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے ہیلمٹ اور ماسک پہن کر حملہ کیا، ملزمان فائرنگ سے پہلے علاقے کی ریکی بھی کر چکے تھے۔

    حیدرآباد میں مذہبی جلوس، کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

    سرکاری حج اسکیم: 13 دن میں 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

    کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ صرف 50 فیصد ، شہری پریشان

  • مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

    مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں 6 روز مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1286 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے پر پہنچ گیا۔ادھر چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، فی تولہ چاندی 4 ہزار 031 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 3 ہزار 455 روپے پر برقرار رہی۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 15 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس 3350 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

    سرکاری حج اسکیم: 13 دن میں 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

    آن لائن دودھ آرڈر پر بزرگ خاتون 18 لاکھ روپے سے محروم

    بھارت اور چین تعلقات، سرحدی امن پر پیشرفت سے مشروط،جے شنکر

    ٹرمپ کی کوشش، روس نے یوکرین کی سیکیورٹی ضمانت منظور کر لی

  • سرکاری حج اسکیم: 13 دن میں 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

    سرکاری حج اسکیم: 13 دن میں 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

    وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم 2025 کے لیے درخواستوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق صرف 13 دن میں 1 لاکھ 14 ہزار 500 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اب بھی تقریباً ساڑھے 3 ہزار نشستیں باقی ہیں اور ان کے مکمل ہونے تک درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور نے نامزد بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ترجمان کے مطابق جیسے ہی بقیہ نشستیں مکمل ہوں گی، مزید درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

    بھارت اور چین تعلقات، سرحدی امن پر پیشرفت سے مشروط،جے شنکر

    ٹرمپ کی کوشش، روس نے یوکرین کی سیکیورٹی ضمانت منظور کر لی

    ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے اشتہارات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر

    موسمیاتی تبدیلیاں، بطور قوم غلطی کہاں ہوئی؟، پی ٹی آئی کو جواب؟

  • کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ صرف  50 فیصد ، شہری پریشان

    کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ صرف 50 فیصد ، شہری پریشان

    کراچی کا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ کئی سال گزرنے کے باوجود اب تک صرف 50 فیصد مکمل ہو سکا ہے، جس کے باعث شہر کی اہم شاہراہ یونیورسٹی روڈ مسلسل ٹریفک جام کا شکار ہے۔

    یہ منصوبہ تقریباً 27 کلومیٹر طویل ہے اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ ملک میں پہلی بار کسی بی آر ٹی منصوبے میں زیر زمین واٹر ٹینک بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔عالمی اداروں کی معاونت سے شروع ہونے والے اس منصوبے کے لیے فنڈز 2018 میں منظور ہوئے تھے، ابتدائی لاگت 50 کروڑ ڈالر رکھی گئی۔ تعمیراتی کام 2022 میں شروع ہوا اور ڈیڈ لائن 2025 دی گئی تھی، تاہم اب اسے 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق منصوبہ فی الحال 50 فیصد مکمل ہے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ لاگت اور وقت دونوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پر جاری کام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جبکہ متبادل راستے بھی ہیوی ٹریفک اور واٹر ہائیڈرنٹس کے استعمال کے باعث بار بار خراب ہو رہے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی اہم شاہراہ یونیورسٹی روڈ اس منصوبے کی نذر ہو کر اب محض ایک سروس روڈ کا منظر پیش کر رہی ہے۔

    بھارت اور چین تعلقات، سرحدی امن پر پیشرفت سے مشروط،جے شنکر

    ٹرمپ کی کوشش، روس نے یوکرین کی سیکیورٹی ضمانت منظور کر لی

    ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے اشتہارات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر

    موسمیاتی تبدیلیاں، بطور قوم غلطی کہاں ہوئی؟، پی ٹی آئی کو جواب؟

  • کراچی میں بارش کا امکان، وزیراعلیٰ سندھ کا ہنگامی اجلاس

    کراچی میں بارش کا امکان، وزیراعلیٰ سندھ کا ہنگامی اجلاس

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور قریبی ساحلی علاقوں میں آئندہ ایک سے 3 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت بارشوں کی پیشگوئی پر ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ممکنہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان قریبی رابطے پر زور دیا اور کہا کہ شہریوں کا تحفظ اور نقصانات کو کم سے کم کرنا اولین ترجیح ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام بلدیاتی ادارے، انتظامیہ اور ٹریفک پولیس ہائی الرٹ پر رہیں گے۔

    پیوٹن اور مودی کی ٹیلیفونک گفتگو، عالمی امور پر تبادلہ خیال

    پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 48 ٹن امدادی سامان پشاور پہنچا دیا

    خیبرپختونخوا: سیلاب سے 83 سرکاری اسکول تباہ، سیکڑوں جزوی متاثر

  • پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 48 ٹن امدادی سامان پشاور پہنچا دیا

    پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 48 ٹن امدادی سامان پشاور پہنچا دیا

    راولپنڈی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے کراچی سے پشاور 48 ٹن امدادی سامان منتقل کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ امدادی سامان ایئر ایگل بی 737 طیارے کے ذریعے پشاور پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ اضلاع بونیر اور شانگلہ میں خشک راشن تقسیم کیا جائے گا جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے سامان متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا جائے گا۔

    ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ قوم کے مشکل وقت میں ہم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس، عوامی مسائل کے حل پر زور

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج ایک ہزار 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 196 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

    آج بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام کرنے سے قبل انڈیکس نے کاروباری دن میں اپنی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 48 ہزار 395 بنائی ہےبازار میں آج 61 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 169 ارب روپے بڑھ کر 17 ہزار 639 ارب روپے ہوگئی ہے،گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

    ادھرسونے کی قیمت مسلسل چھ دن کمی کے بعد ایک بار پھر بڑھ گئی ہےسونے کے فی تولہ نرخ میں 1500 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہےدس گرام سونا بھی مزید 1286 روپے مہنگا ہو نے سے 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے کی سطح پر آ گیا ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 15 ڈالر اضافہ ہواہے جس کے بعد فی اونس سونا 3350 ڈالر کا ہو گیا ہے،تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 031روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 455روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • پاکستان میں بچت کی شرح جی ڈی پی کا صرف 7.4 فیصد ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

    پاکستان میں بچت کی شرح جی ڈی پی کا صرف 7.4 فیصد ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

    پیر کو کراچی کے نجی ہوٹل میں ’بینکوں کے لیے کیپٹل مارکیٹوں کے امکانات‘ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےگورنر،اسٹیٹ،بینک جمیل احمد نے کہا کہ اگرچہ میکرو اکنامک حالات بہتر ہوئے ہیں، مہنگائی کم ہو رہی ہے اور نمو بتدریج بحال ہو رہی ہے، لیکن ملک میں بچت کی کم سطح جیسے بنیادی مسائل برقرار ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق،تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاد اختر، چیئر مین سیکیورٹیز ایند ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عاکف سعید، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او۹ فرخ سبزواری، بینکوں کے صدور، سی ای اوز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان میں بچت کی شرح جی ڈی پی کا صرف 7.4 فیصد ہے، جب کہ جنوبی ایشیا میں یہ 27 فیصد ہے، چنانچہ ملک کو بیرونی قرضوں پر زیادہ انحصار کرنا پڑتا ہے، جو بیرونی کھاتے پر بار بار دباؤ اور عروج و زوال کے چکر (بوم بسٹ سائیکل) کا باعث بنتا ہے۔

    صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی

    انہوں نے قومی بچتوں کو متحرک کرکے نفع بخش سرمایہ کاری کی طرف انہیں منتقل کرنے میں بڑی کیپٹل مارکیٹوں کی اہمیت پر زور دیا، کہا کہ پوری طرح تشکیل شدہ، گہری اور متنوع کیپٹل مارکیٹوں کی ضرورت ہے جس کے ساتھ مستحکم بینکاری نظام بھی موجود ہو، تاکہ ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کو سہارا دیا جاسکے۔

    گورنر نے اسٹیٹ بینک کی حالیہ اصلاحات پر روشنی ڈالی، جن کا مقصد ملکی بانڈز کی مارکیٹ میں شمولیت کو بڑھانا ہے، ان اصلاحات میں غیر بینک اداروں کی اسپیشل پرپز پرائمری ڈیلرز کے طور پر شمولیت اور انویسٹر پورٹ فولیو سیکورٹیز (آئی پی ایس) اکاؤنٹس کی مائکرو فنانس بینکوں، سنٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) تک توسیع شامل ہے یہ اصلاحات ڈیجیٹل بینکاری صارفین کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرتی ہیں اور مارکیٹ کی وسیع تر تشکیل کی بنیاد ہیں۔

    خیبرپختونخوا،متاثرین کیلئے 456 ریلیف کیمپس،400 ریسکیو آپریشن ،وزیراعظم کو بریفنگ

    جمیل احمد نے سرکاری بانڈ کی مارکیٹ میں پیش رفت کے باوجود کارپوریٹ قرضہ اور ایکویٹی مارکیٹوں کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا،کہاکہ واجب الادا کارپوریٹ بانڈز مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں جبکہ ثانوی بازار میں ان کی سرگرمیاں محدود ہیں اور غیر مالی شعبوں کی شمولیت بھی نہ ہونے کے برابر ہے، اسی طرح ایکویٹی مارکیٹ کی رسائی بھی محدود ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اکاؤنٹ اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن (سرمایہ بندی) ہم سر معیشتوں کے مقابلے میں خاصی کم ہیں،ضابطہ کاروں، مالی اداروں، سرکاری اداروں اور سرمایہ کاروں کے مابین ہم آہنگ کوششوں کی ضرورت ہے، تاکہ مالی خواندگی کو فروغ دیا جا سکے، شمولیت کو بڑھایا جا سکے اور ایک شفاف، جدت پسند مارکیٹ ایکو سسٹم تشکیل دیا جا سکے-

    یورپ ہمارے میزائلوں کی پہنچ میں ہے،ایران