Baaghi TV

Category: کراچی

  • *کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر محکمہ توانائی امتیاز شیخ اور محکمہ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا مشترکہ طور پر اہم میٹینگ*

    *کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر محکمہ توانائی امتیاز شیخ اور محکمہ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا مشترکہ طور پر اہم میٹینگ*

    کچرے سے بجلی کا ٹیرف، آلٹرنیٹ انرجی پالیسی کے تحت تشکیل دیا جائے۔
    سندھ کے وزراء سید ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ہدایات۔
    کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر محکمہ توانائی اور محکمہ بلدیات سندھ مشترکہ طور پر تیز تر حکمت عملی ترتیب دیں۔
    کراچی میں روزانہ 8 ہزار ٹن ٹھوس کچرا پیدا ہوتا ہے جس سے 200 میگا واٹ تک بجلی حاصل کی جاسکتی ہے ۔
    کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ ماحول دوست ہونے کی وجہ سے وقت کی ضرورت ہے ۔اسطرح کچرے کو جدید اور ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جاسکتا ہے۔ امتیاز احمد شیخ
    کراچی میں کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے کو جلد از جلد قابلِ عمل بنانے کے لیے سندھ کے وزیر بلدیات،اطلاعات،مذہبی امور اور جنگلات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی مشترکہ صدارت میں ایک اجلاس آج محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔
    اجلاس میں سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ، سیکریٹری توانائی سندھ طارق علی شاہ، محکمہ خزانہ سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ کے سربراہ خالد شیخ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر زبیر چنہ اور محکمہ بلدیات سندھ اور محکمہ توانائی سندھ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
    اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں روزانہ تقریباً 8 ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہوتا ہے جس سے 200 میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔
    اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ اس لئے ضروری ہے کہ اس منصوبے کےزریعے کراچی شہر کے کچرے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکتا ہے اور بجلی بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے اور کچرے سے بننے والی بجلی کا ٹیرف آلٹرنیٹ انرجی پالیسی کے تحت تشکیل دیا جائے۔
    اس موقع پر وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے کو جلد از جلد قابلِ عمل کرنےکے لیے کام کیا جائے تاکہ سندھ اس ماحول دوست منصوبے پر عمل کرنے والا پہلا صوبہ ہوسکے اور دیگر صوبے بھی سندھ کے تجربے سے استفادہ کرسکیں۔
    اجلاس میں یہ بھی ہدایات دی گئیں کہ کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے میں کراچی کے بعد صوبے کے دیگر شہروں تک بھی اس منصوبے کو پھیلانے کی گنجائش رکھی جائے تاکہ کراچی میں منصوبے کی کامیابی کی روشنی میں دیگر شہروں کے کچرے کو بھی ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے اور بجلی بھی حاصل کی جاسکے۔
    اجلاس میں بتایا گیا کہ کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے کے لئے لینڈ فل سائٹ سب سے معقول جگہ ہے اور کچھ کمپنیاں کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔

  • *مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی*

    *مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی*

    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزارروپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالرکی کمی سے1841ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت 86روپے کی کمی سے 96ہزار22روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1390 روپے برقرار رہی۔

  • *بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی، قیمت میں اضافہ کر دیا گیا*

    *بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی، قیمت میں اضافہ کر دیا گیا*

    بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی، قیمت میں اضافہ کر دیا گیا
    اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس 13.42 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ مالی سال 21-2020 کیلئےکیا گیا ہے۔ ایس این جی پی ایل نے 123 فیصد اضافہ ‏طلب کیا تھا۔ اضافے کے بعد ایس این جی پی ایل کی قیمت بڑھ کر 644.84 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

  • *نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری*

    *نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری*

    نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا تفصیلات کے مطابق نیپرا نے دسمبر 2020 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کے بعد 1.53 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا یہ اضافہ فروری کے مہینے کے بلوں میں ہوگا اور اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

  • *کراچی راشد منہاس روڈ نیپا فلائی اوور اترتے ہی سڑک پر بڑا گڑھا شہریوں کو مشکلات کا سامنا*

    *کراچی راشد منہاس روڈ نیپا فلائی اوور اترتے ہی سڑک پر بڑا گڑھا شہریوں کو مشکلات کا سامنا*

    کراچی: راشد منہاس روڈ نیپا فلائی اوور اترتے ہی سڑک پر بڑا گڑھا پڑا ہوا ہے جو خصوصاً رات میں حادثات کا سبب بن سکتا ہے، یہاں روزانہ ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے کئی دفعہ انتظامیہ کی توجہ مبذول کروانے کے باوجود تا حال سڑک کی مرمت نا ہوسکی۔ لہٰذا اسے پیشہ نظر رکھتے ہوئے شہریوں کی اپیل ہے کہ جلد از جلد اس سلسلے پر غور کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے تاکہ کسی بھی حادثہ پیش آنے سے قبل یہ کام مکمل ہوجائے

  • *لیاقت آباد میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔*

    *لیاقت آباد میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔*

    لیاقت آباد میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک منشیات فروش ہلاک، ساتھی فرار فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ملزم حسن عرف پٹاخہ کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا ملزمان کی فائرنگ سے ایک منشیات کا عادی سگا ولد کانیہ زخمی۔
    ہلاک منشیات فروش کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے موقع سے ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور گولیوں کے خول تحویل میں لے لیا پولیس کیجانب سے ہلاک ملزم کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے ہلاک ملزم کیخلاف تھانہ رضویہ اور سپر مارکیٹ میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
    پولیس موقع سے شواہد اور شاہدین کے بیانات قلمبند کر رہی ہے مزید ضابطے کی کارروائی جاری۔
    *ترجمان ضلع سینٹرل پولیس*

  • ریلوے  کے ملازمین اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے، ملک گیر احتجاج

    ریلوے کے ملازمین اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے، ملک گیر احتجاج

    کراچی میں ریلوے کے ملازمین سٹی اسٹیشن پر ادارے کی نجکاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں- احتجاج ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور رضی اور سیکریٹری جنرل نسیم راؤ کی قیادت میں کیا جارہا ہے۔ کراچی ڈویژن کے دیگر حصوں سے بھی ملازمین احتجاج میں شرکت کے لیئے سٹی اسٹیشن پہنچ رہے ہیں-

    منظور رضی رہنما ریلوے ورکرز یونین نے احتجاج کے متعلق بتایا کہ احتجاج سن کوٹہ بھرتی،اوور ٹائم،اسسٹنٹ پیکیج ریگولرائزیشن، ٹرینوں اور مختلف شعبوں کی نجکاری کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ پیکیج ملازمین نو برس سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں انہیں مستقل کیا جائے۔ٕ

    نسیم راؤ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ آٹھ گھنٹوں کی شفٹ کے بعد ملازمین کو اوور ٹائم دیا جائے۔ افرادی قوت کی قلت کا خاتمہ کیا جائے۔
    ریلوے میں اٹھائیس ہزار آسامیاں خالی ہیں انہیں پر کیا جائے۔ رہنما ریلوے ورکرز یونین منظور رضی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مزمت کرتے ہیں۔ نسیم راؤنے کہا کہ اسلام آباد کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

  • کراچی والوں کی لوڈشیڈنگ سے جان کب چھوٹے گی؟ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس

    کراچی والوں کی لوڈشیڈنگ سے جان کب چھوٹے گی؟ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس

    کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی چیئرمین نیپرا سے کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی –

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین نیپرا توصیف حسین فاروقی کی اپنے دفد کے ہمراہ ملاقات کی- وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کرنے والےوفد میں ممبر سندھ رفیق شیخ، ممبر بلوچستان رحمت اللہ بلوچ اور ممبر کے پی ٹی بہادر شاہ شامل تھے-
    وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر توانائی امتیاز شیخ اور پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو شریک ہوئے-

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم یہاں اجلاس کر رہے ہیں اور آپ نے ٹیرف بڑھا دیا- ابھی نیا ٹیرف 1.53 روپے فی یونٹ بڑھایا گیا ہے-
    زیادہ ٹیرف کے باعث لوگ بل ادا نہیں کر پارہے ہیں- لوگوں کو بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے بھیک مانگتے ہم نے دیکھا ہے- پاکستان خاص طور پر سندھ کے غریب عوام پر بجلی کے ہائی ریٹ کا بوجھ نہیں ڈالیں-

    چیئرمین نیپرا نے کراچی میں بجلی کے مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی چوری بھی کافی ہے- جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنے کیلئے حیسکو اور سیپکو کو ٹھیک کرنا ہوگا- سندھ میں لوڈشیڈنگ کابڑا عذاب ہے- اب گرمی آ رہی ہے لوڈشیڈنگ کو ہر حال میں کنٹرول کرنا ہوگا- بڑھتی لوڈشیڈنگ ہمارے لیئے امن امان کی صورتحال پیدا کرتی ہے-وزیراعلیٰ سندھ نے نیپرا چیئرمین کو کہا کہ بل اور لوڈشیڈنگ میں سندھ کے عوام کو رلیف دی- جب تک رلیف نہیں دیا جائے گا عوام تکلیف میں رہیں گے-وزیراعلیٰ سندھ نے ونڈ اور سولر پروجیکٹس کے ٹیرف کے پڑے کیسز کو جلد حل کرنے کیلئے بات کی- نیپرا ونڈ اور سولر طے کریں گی تو سندھ میں مزید پروجیکٹس لگائیں گے- چیئرمین نیپرا نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک جس علاقے سے ادائیگی کم ہوتی ہے تو پورے علاقے کی بجلی بند کرتے ہیں-یہ ظلم ہے اور جو بل ادا کرتا ہے اس کو سزا دینے کے مترادف ہے- یہ بلکل ٖغلط ہے، ہم اس کو ٹھیک کرینگے-

  • *کراچی: سائٹ ایریا میں 5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے والوں کو پولیس سیکیورٹی ملے گی*

    *کراچی: سائٹ ایریا میں 5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے والوں کو پولیس سیکیورٹی ملے گی*

    کراچی: سائٹ ایریا میں 5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے والوں کو پولیس سیکیورٹی ملے گی
    کراچی سائٹ صنعتی زون میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے نیا اقدام کراچی سائٹ میں کسی بھی بینک سے 5 لاکھ سے زائد نکلوانے والے علاقہ پولیس سے رابطہ کریں آگاہی کے لیے بینکس کے باہر پوسٹر لگا دئیے گئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی مختلف مقامات پر بینکس کے قریب نصب کئے جارہے ہیں، پولیس حکام

  • *ٹویٹر کے غیر مناسب رویے پر امیر جماعت اسلامی کراچی کا رد عمل*

    *ٹویٹر کے غیر مناسب رویے پر امیر جماعت اسلامی کراچی کا رد عمل*

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم صاحب نے باغی ٹی وی ٹویٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے غیر مناسب رویے کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور مزید کہا کہ جہاں انڈیا کشمیر اور کسان تنظیم کے اوپر اپنے کالے قانون لاگو کر چکا تو اسکی یہ بھول ہوگی کے یہی کالا قانون آزادی صحافت پر بھی مسلط کردے گا اور ٹویٹر انتظامیہ کو سمجھنا چاہیے کے آزادی رائے پر ہر شخص کا حق ہے کہی ایسا نہ ہو کے پاکستان میں ٹویٹر کے غیر مناسب رویے پر ٹویٹر کا بائیکاٹ شروع ہوجائے۔