Baaghi TV

Category: کراچی

  • *بلدیہ ضلع وسطی کی کرپٹ مافیا سرپرستی سے محروم*

    سندھ حکومت کو بلدیہ ضلع وسطی کی ابتر صورتحال کا خیال آگیا،متعصبانہ عمل اور کرپٹ افسران کی مبینہ سرپرستی کے الزامات رکھنے والے ڈپٹی کمشنر سینٹرل تنہاں رہ گئے،محمد بخش راجا دھاریجو کے دائیں اور بائیں بازوں کہلائے جانے والے دو اہم افسران کے تبادلوں کے بعد ضلع وسطی کی کرپٹ مافیا سرپرستی سے محروم ہوکر رہ گئی،ڈی ایم سی کے سینئر افسران نے نئے میونسپل کمشنر محمد علی زیدی اور تحقیقاتی اداروں سے ضلع وسطی میں پیٹرول ڈیزل کے متنازعہ ٹھیکے،ڈور ٹو ڈور گاربیج کلیکشن ،معطل افسران کی جاری لوٹ مار سمیت میونسپل ولوکل ٹیکسز کی مد میں ضلع وسطی کے خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے والے افسران کیخلاف فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ضلع وسطی میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری ابتر صورتحال اور ڈپٹی کمشنر وایڈ منسٹریٹرسینٹرل محمد بخش راجا دھاریجو پر متعصبانہ عمل اور کرپٹ افسران کی مبینہ سرپرستی کے سنگین الزامات پر سندھ حکومت نے اس کانوٹس لے لیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر وایڈ منسٹریٹر کے دائیں اور بائیں بازوں کہلائے جانے والے دو اہم افسران کے اچانک تبادلوں کے بعد ضلع وسطی میں ڈرامائی انداز میں صورتحال تبدیل ہوگئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل کمشنر سمیرا حسین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرI امتیاز ابڑو کا سندھ حکومت نے تبادلہ کردیا ہے،مذکورہ دونوں افسران ڈپٹی کمشنر سینٹرل محمد بخش راجا دھاریجو کے انتہائی قابل اعتماد افسران قرار دیئے جاتے تھے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل راجا دھاریجوں اپنے قریبی دوست امتیاز ابڑو کو پہلے میونسپل کمشنر سینٹرل کا چارج دلانے کی کوششوں میں مصروف تھے تاہم ذرائع ابلاغ میں ان کے سابقہ متنازعہ کارناموں کی تشہیر کے بعد انہیں میونسپل کمشنر سینٹرل کا عہدہ تو نہ مل سکاتھا تاہم سندھ حکومت نے امتیاز ابڑو کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرI سینٹرل تعینات کردیا تھا جبکہ اس پوسٹ پر موجود سمیرا حسین کو ڈپٹی کمشنر کی مبینہ خواہش پر میونسپل کمشنر سینٹرل کا چارج دیدیا گیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایم سی سینٹرل کے تمام امور سمیرا حسین اور امتیاز ابڑو نے سنبھال رکھے تھے، اور اس دوران لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے ضلع وسطی کے کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو مذکورہ میونسپل کمشنر سینٹرل سمیرا حسین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرI امتیاز ابڑو کی جانب سے مذکورہ افسران کی مبینہ سرپرستی کی جاتی رہی،ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد منہارو ڈ پر موجود معروف شاپنگ مال کو ایڈورٹائزمنٹ کے ٹیکس میں حیران کن کمی کرکے ضلع وسطی کے خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کیخلاف مذکورہ افسران کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ،ڈی ایم سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں پیٹرول وڈیزل کا ٹھیکہ بھی متنازعہ بنا ہوا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ ضلع وسطی میں پیٹرول ڈیزل کی خریداری کا ٹھیکہ مذکورہ افسران نے اپنے ایک قریبی دوست کے حوالے کررکھا ہے جس کے عیوض مبینہ بھاری مفادات حاصل کئے گئے ہیں تاہم سندھ حکومت کی جانب سے غیر متوقع طور پر مذکورہ افسرا ن کے تبادلوں کے بعد بدعنوانیوں کے ریکارڈ چھپانا افسران کیلئے محال بن گیا ہے جبکہ ضلع وسطی کی کرپٹ مافیا میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے،واضح رہے کہ سندھ حکومت نے میونسپل کمشنرسمیرا حسین کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ ایکس پی سی ایس گریڈ18 کے او پی ایس افسرسید محمد علی زیدی کو میونسپل کمشنر کا چارج دیدیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرI کا عہدہ رکھنے والے امتیاز ابڑو کا بھی تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر وایڈ منسٹریٹرل سینٹرل محمد بخش راجا دھاریجو کو تنہاں کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل کمشنر سینٹرل بننے والے او پی ایس افسر محمد علی زیدی کا شمار بھی ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے قریبی دوستوںمیں سے کیا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود ضلع وسطی کے سینئر اور غیر سیاسی افسران نے گذشتہ چند ماہ کے دوران کرپٹ افسران کی مبینہ سرپرستی کے ذریعے ضلع وسطی کو پہنچائے جانے والے نقصانات پر فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

  • *تھانہ جوہرآباد کی بہترین کاروائیاں*

    *تھانہ جوہرآباد کی بہترین کاروائیاں*

    تھانہ جوہرآباد کی بہترین کاروائیاں
    *بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف ایکشن*
    ملزمان ائرپورٹ سے آنے والے مسافروں کو گھات لگا کر لوٹتے تھے.
    آج رات بھی گھات لگا کر بیٹھے تھے. پولیس کے پہنچتے ہی ملزمان فرار ہونے لگے جنکا تعاقب کرکے ملزم عدنان قاسم ولد حسن قاسم کو پولیس نے گرفتار کر لیا.
    ملزم کے دوسرے ساتھی کامران عرف امان ولد حسن قاسم اور شہروز اسحاق ولد محمد اسحاق فرار ہونے میں کامیاب.
    ملزم نے تھانہ جوہرآباد اور تیموریہ کی حدود میں واردات کا انکشاف کیا.
    ملزم کے قبضے سے نقدی، طلائی زیورات، موبائل-فون، 2 بیگ و دیگر سامان برآمد.
    پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی.

  • پولیس نے سائٹ صنعتی زون میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے نیا اقدام اٹھایا لیا

    پولیس نے سائٹ صنعتی زون میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے نیا اقدام اٹھایا لیا

    پولیس نے سائٹ صنعتی زون میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے نیا اقدام اٹھایا لیا

    باغی ٹی وی : سائٹ صنعتی زون میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے نیا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ سائٹ میں 5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے والوں کو پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا میں کسی بھی بینک سے 5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے والے شہری پولیس سے رابطہ کریں۔ شہریوں کی آگہی کیلئے بینکس کے باہر پوسٹر لگا دئیے گئے۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے، لوٹ مار کے دوران ڈاکو معمولی مزاحمت پر فائرنگ کرنے سے دریغ نہیں کرتے،

    رواں سال کے پہلے 9 روز میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پر 5 افراد کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ خواتین سمیت 21 افراد کو زخمی کر دیا ہے، پیر کو فیڈرل بی ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون سمیت 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

  • یاسر حسین ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    یاسر حسین ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    پاکستان شونز انڈسٹری کے نامور اداکار بغیرہیلمٹ اسکوٹی چلانے پر ایک بار مداحوں کے نشانے پر آ گئے-

    باغی ٹی وی :اداکار یاسر حسین آئے دن سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں اور صارفین کی جانب سے یاسر حسین کے لئے ناپسندیدگی ارطغرل غازی کی مخالفت کی وجہ بنی علاوہ ازیں اداکارکسی نہ کسی موضوع پر ایسے بیانات دے دیتے ہیں کہ جس پرانہیں تنقیدی نگاہ سے دیکھا جائے۔

    اب ان کی جانب سے کوئی بیان تونہیں آیا تاہم انہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پراہلیہ واداکارہ اقراعزیزکے ہمراہ اسکوٹی چلاتے ہوئے ایک وڈیو شیئرکی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کراچی کی سڑکوں پر ہیں اور خوب انجوائے کر رہے ہیں-

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بیگم کے ساتھ بے غم ہوکراسکوٹی چلانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ساتھ ساتھ انہوں نے ازراہ مذاق یہ بھی لکھا کہ اسکوٹی پربیگم کچھ بھی کہتی رہے آوازہی نہیں آتی۔

    ویڈیوکچھ مداحوں کوخوب پسند آئی اور انہوں نے جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا لیکن کچھ مداحوں نے انہیں اسکوٹی چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے پرتنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ حفاظت سب سے پہلے ہے، ہیلمیٹ استعمال کیا کریں جس کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ وہ ہیلمٹ ہی خریدنے جا رہے ہیں-

    جبکہ ایک مداح کے کمنٹ میں یاسر حیسن نے لکھا کہ وہ ہیلمٹ خریدنے جا رہے ہیں لیکن مداح کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا کہ خود آپ ڈی پی میں سگریٹ پی رہے ہو کمال ہی ہے نصیحت کا-

    ایک مداح نے مذاق میں لکھا کہ اقرا عزیزکو ہیلمٹ پہنائیں، کیونکہ انہیں کچھ ہوگیا تونقصان زیادہ ہوگا، آپ کی توخیرہے۔

  • *وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے ضلع ملیر سے رکن صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ کی ملاقات.*

    *وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے ضلع ملیر سے رکن صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ کی ملاقات.*

    وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے ضلع ملیر سے رکن صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ کی ملاقات. ملاقات میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ و دیگر موجود۔ محمود عالم جاموٹ نے صوبائی وزیر کو اپنے حلقہ میں موجود اسکولز اور کالجز کے حوالے سے مسائل سے آگاہی دی سعید غنی کا کہنا ہے کرونا وبا کی وجہ سے جو تعلیمی ادارے بند ہوئے تھے اسکی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ ہم غیر معمولی اقدامات کرکے جلد ہی چیزوں کو معمول پر لے آئیں گے میں خود اسکول ایجوکیشن ورکس اور کالجز میں جاری ترقیاتی کاموں کا وزٹ کروں گا۔ تعلیم کے معیار اور جاری ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا میرے ڈپارٹمنٹ کا کوئی بھی افسر بچوں کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ بنا تو اسکے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

  • اداکار راحیل بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    اداکار راحیل بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار راحیل بٹ نے شادی کر لی-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے ڈرامے ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ میں ’نبیل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار راحیل بٹ نے شادی رمشاء نامی لڑکی سے کرلی راحیل بٹ کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

    راحیل بٹ نے بطور وی جے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی اس فیلڈ میں اپنا نام بنانے کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

    انہوں نے جیو ٹی وی کی کامیڈی ڈرامہ سیریز ’کس کی آئے گی بارات‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، اور اس ڈرامے کے سیکویلز میں بھی دکھائی دیئے۔

    ڈرامہ سیریز ’ڈولی کی آئے گی بارات میں‘ راحیل نے نتاشا علی کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا۔

    علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری نے خاموشی سے نکاح کرلیا

  • *اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ  گرفتار۔*

    *اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار۔*

    سٹرکٹ ویسٹ پولیس کی شاندار کاروائی، شہر میں متہرک پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز ملزمان گروہ اورنگی ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان نے تین روز قبل بھی اورنگی ٹاؤن کے علاقہ سے موٹر سائیکل چوری کی تھی، جس کی CCTV فوٹیج موجود ہے۔
    موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ الزام نمبر 129/2021 بجرم دفعہ 381A تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج ہے. ملزمان گروہ سیکٹر 8 کی تنگ گلیوں میں چھپ کر موجود تھے۔ ایس ایچ او اورنگی نے انٹیلیجنس اطلاع پر حکمت عملی کا مظاہراہ کرتے ہوئے چھاپہ مار کاروائی کی۔ ملزمان سے موقع پر 03 عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز, نقدی، چرس اور 2 چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد۔ برآمدہ دونوں موٹرسائیکلز تھانہ اورنگی کے علاقہ سے سرقہ کی گئی تھی۔ موٹرسائیکلز کی سرقیدگی کے مقدمات الزام نمبر 131/2021 اور 132/2021 تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج ہے.
    ملزمان چوری/چھینی گئی موٹرسائیکلوں کو چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں استعمال کرتے تھے۔ ملزمان نے دوران انٹروگیشن شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ملزمان کیخلاف ضابطہ کے تحت مقدمات کا اندراج کر دیا گیا۔
    ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور قبل از بھی زیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزم بابر نعمان ولد محمد فہیم مقدمہ الزام نمبر 405/2019 بجرم دفعہ 23-1-A تھانہ اورنگی.
    مقدمہ الزام نمبر 469/2019 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ کلفٹن. مقدمہ الزام نمبر 976/2019 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ کلفٹن.
    ملزم ماجد انصاری عرف کانڑا ولد غلام صابر۔ مقدمہ الزام نمبر 412/2019 بجرم دفعہ 23-1-A تھانہ اورنگی۔
    ساجن ولد سعید بخش
    مقدمہ الزام نمبر 61/2019 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ اورنگی۔
    ملزم احمد رضا ولد جمال غیر قانونی اسلحہ اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں تھانہ گبول ٹاؤن سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم احتشام حسن عرف لمبا ولد عزیز الحسن گینگ کا سرغنہ ہے۔ ملزمان کیخلاف مزید شہر بھر کے تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات اک

  • *نجی چینل کا بے ہودہ ٹک ٹاکرز شو بند*

    *نجی چینل کا بے ہودہ ٹک ٹاکرز شو بند*

    ایک شہری کی جانب سے بول چینل کے شو ٹک ٹاکرز شو‏ سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔شہری نے عدالت میں درخواست دی کہ نجی ٹی وی چینل پر بےہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دیکھانےکے بہانے ٹی وی چینل پر بےہودہ مواد دکھایا جارہا جس سے بچوں پربرا اثر پڑ رہا ہے،ٹی وی چینلز پرٹک ٹاک شوز بند کرائے جائیں۔تاکہ بچوں پر اثر انداز ہونے والی بے حیائی کو رکا جاسکے۔حال ہی میں اسے پہلے بولڈ اداکارہ مطیرہ خان کا کمرشل زیر گردش ہے جو کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے منافی ہے

  • بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی3افراد ہلاک، مزید واقعات میں 2افراد ہلاک 2زخمی

    بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی3افراد ہلاک، مزید واقعات میں 2افراد ہلاک 2زخمی

    کراچی کے علاقے بلدیہ کی دھاگہ فیکٹری میں لگنے والی آگ تین محنت کشوں کو نگل گئی۔ فائر برگیڈ کی 4 گاڑیوں نے اسنارکل کی مدد سے قابو پایا۔ صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔

    کراچی کےعلاقے بلدیہ پانچ نمبر پر دھاگہ فیکڑی میں لگنے والی خوفناک آگ نے تین افراد کو لقمہ اجل بنا دیا۔ آگ نے کچھ ہی دیر میں پوری عمارت کو لپیٹ میں لیا۔ اطلاع ملی تو فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ بھی اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے پہنچ گئے۔ فیکٹری ملازم شیر علی کے والد نے فائر برگیڈ کے سستی سے جاری آپریشن پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

    صوبائی وزیر سہیل انور سیال بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے اور جانی نقصان کے زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔ چیف فائر آفیسر مبین احمد کے مطابق فیکٹری میں حفاظتی انتظامات موجود نہیں تھے ساڑھے 5 گھنٹے تک لگی رہنے والی آگ نے تین مزدوروں کو موت کی نیند سلا دیا۔ مرنے والوں کی شناخت شیر علی، کاظم اور فیاض کے ناموں سے کی گئی۔ ریسکیو آپریشن میں 4 فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور واٹر باوزرس نے حصہ لیا۔ ابتدائی طور پر آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

    کراچی:میوہ شاہ قبرستان کے قریب چھت سے گر کرایک شخص ہلاک، ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ شاہ ولد ابراہیم شاہ عمر70سال۔

    کراچی:تین ہٹی پل کے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک وایک شدید زخمی، ہلاک وزخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک وزخمی ہونے والے افراد کی شناخت (ہلاک)محمد حسن ولد محمد احمد عمر25سال(زخمی)سگھنا ولد کنہیا عمر35سال۔

    کراچی:ڈیفنس فیز 08خیابان شاہین کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی جناح ہسپتال منتقل کیاگیا ہے، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت خیر اللہ ولد میر احمد عمر 27سال۔

    کراچی:بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے سے جھلس کر 03 افراد ہلاک، ہلاک ہونے والوں کو چھیپاایمبولینس کے ذر یعے سول ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت تا حال نہ ہوسکی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی عمریں تیس سے پینتیس سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں.

  • کراچی کے بڑے رہائشی منصوبے کریک مرینا کو’’سیپا‘‘نے وارننگ جاری کردی

    کراچی کے بڑے رہائشی منصوبے کریک مرینا کو’’سیپا‘‘نے وارننگ جاری کردی

    کراچی: کراچی کے بڑے رہائشی منصوبے”کریک مرینا“ کو”سیپا” نے وارننگ جاری کر دی، زیرتعمیر ”کریک مرینا“ رہائشی منصوبہ ماحولیاتی قوانین کی پاسداری نہیں کر رہا سیپا, کریک مرینا انتظامیہ 15 فروری تک ڈی جی آفس پیش ہو کرجواب داخل کرے, سندھ انوائر مینٹل پروٹیکشن, انوائر مینٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے مطابق تعمیراتی اداروں کو ماحولیاتی ادارے سے این او سی لینا لازم ھے,

    ”کرینک مرینا“انتظامیہ کی جانب سے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر پہلی بار نوٹس جاری کیا گیا ھے,”کریک مرینا“ انتظامیہ کو15فروری کوپیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا.

    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک بڑے رہائشی منصوبے کو ماحولیاتی ادارے نے قانون کی پاسداری نہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیا, ”کریک مرینا“ رہائشی منصوبے کے ذمہ داران کو 14 فروری کو ڈی جی انوائرمینٹل آفس میں پیش ہو کر جواب داخل کرنے کا کہا گیا ھے واضح رہے کہ انوائر مینٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت تمام تعمیراتی اداروں کو ماحولیات کے قوانین کے حوالے سے این اوسی لینا لازم ہے جبکہ سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن کی جانب سے 9 فروری بروز منگل کے روز ” کرینا مرینا“ رہائشی منصوبے کی انتظامیہ کو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک قانونی نوٹس جاری کیا گیا ھے, واضح رہے کہ انوائرمینٹل قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر ”کریک مرینا“ انتظامیہ کو 15فروری کو پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا.