Baaghi TV

Category: کراچی

  • *کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے اموات محکمہ ماحولیات کی رپورٹ عدالت میں جمع*

    *کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے اموات محکمہ ماحولیات کی رپورٹ عدالت میں جمع*

    کراچی محکمہ ماحولیات نے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنےسےاموات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی، عدالت نے ایس ایس پی کیماڑی کو رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنےسےاموات کیس کی سماعت ہوئی، محکمہ ماحولیات نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی عدالت نے آئی او سےاستفسار کیا آپ نےاےکلاس مقدمات کیوں ختم کردیے ؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایک شخص کاپوسٹ مار ٹم ہوا منشیات کی زیادہ مقدار کی وجہ سے موت ہوئی ، بقیہ لوگوں کاپوسٹ مارٹم نہیں ہواتھا ایس ایس پی کیماڑی نے کہا محکمہ ماحولیات کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کریں گے، جس پر جسٹس امجدسہتو نے کہا بظاہر پولیس کی غفلت نظر آرہی ہے،2دن بعدنمونے حاصل کیے، متاثرین کےبیانات پربھی توجہ نہیں دی جسٹس محمدعلی مظہر نے استفسار کیا اتنابڑا واقعہ ہوگیا ماحولیات کاادارہ پتہ نہیں کیاکررہا ہے؟ ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایا کہ سویابین کی مقدار زیادہ پائی گئی تھی اس حوالےسےرپورٹ دےدی۔
    عدالت نے کہا پولیس نےاپنی ذمے داری ادا نہیں کی ،تفتیش ہی ٹھیک نہیں ہوئی اور ایس ایس پی کورپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا حکم دے دیا بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ میں سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

  • *کراچی کا امن ایک بار پھر سے خطرے میں*

    *کراچی کا امن ایک بار پھر سے خطرے میں*

    *کراچی کا امن ایک بار پھر سے خطرے میں ضلع ملیر پھر سے گینگ وار نیٹ ورک کا آغاز قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں*
    گینگ وار کے خاتمے کے لئے *سندھ پولیس* اور *سندھ رینجرز* سمیت سیکورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہر کراچی کا امن بحال کیا
    موجودہ دور میں گینگ وار کا نیٹ ورک حاضر سروس پولیس اہلکار چلانے لگے
    گینگ وار نیٹ ورک کی سرپرستی پولیس اہلکار رمضان عرف بانی کر رہا ہے
    *پولیس اہلکار رمضان عرف بانی نے گینگ وار نیٹ ورک کو عسکری ونگ ڈبل ٹو (22)سرکار کے نام سے منسوب کیا*
    پولیس اہلکار رمضان عرف بانی کو *ایس پی ملیر ملک سنگھار* کی ممکنہ سپورٹ حاصل
    اہلکار رمضان عرف بانی اپنے بھائیوں ریڈر ‏ٹو ایس پی ملیر *ASI اعجاز عرف شمپو* اور ایس پی آفس ملیر میں تعینات *ASI ریاض* کے زریعے شہریوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرتا ہے
    اہلکار رمضان عرف بانی تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود ملیر ندی نزد کچرا کنڈی پر زمینوں پر قبضہ کرنے کے لئے عسکری ونگ ڈبل ٹو سرکار کے کارندوں کے زریعے لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دینے لگا ہے
    ڈبل ٹو سرکار میں کئی اسٹریٹ کریمنل بھی شامل جن میں *کلیم اللّٰہ مسعود عرف ڈنگر* سرفہرسٹ جس پر کراچی کے مختلف تھانوں میں چوری ڈکیتی، بھتہ خوری اور اقدام قتل کے مقدمات درج
    پولیس اہلکار رمضان عرف بانی پر تھانہ شرافی گوٹھ میں اغوا برائے تاوان کے متعدد مقدمات درج ہیں
    *عسکری ونگ ڈبل ٹو (22) سرکار میں حاضر سروس پولیس اہلکارز*
    اہلکار رضوان تنولی اہلکار یاسر کالا اہلکار عاقب چٹا
    سمیت ضلع ملیر اور ضلع کورنگی سمیت کراچی رینج کے مختلف اضلاع میں تعینات پولیس اہلکار شامل ہیں
    پولیس اہلکار رمضان عرف بانی اپنی عسکری ونگ 22 سرکار کے مسلح افراد کے زور پر *واٹر ہائیڈرینٹ 89* اور *AGI فاروق ٹیکسٹائل مل* سے *ماہانہ بھتہ* وصول کرتا ہے جس سےصنعت کاروں* اور شہر کراچی میں موجود تاجر حضرات کو شدید خطرات لاحق ہیں
    اہلکار رمضان بانی کے عسکری ونگ کو مقامی صحافیوں کی حمایت بھی حاصل ہے اگر کوئی شخص ڈبل ٹو سرکار کے خلاف آواز بلند کرتا ہے تو مقامی صحافی اُس شخص کے خلاف جھوٹے پروپیگینڈے کر کے اس کی کردار کشی کرتے ہیں اگر اس قسم کے گینگ وار نیٹ ورکس کا خاتمہ نہ کیا گیا تو آنے والی نسل دوبارہ سے اسی تباہی والے رستے کو اختیار کرے گی اور شہر کراچی سمیت پورے ملک کا امن خراب ہوگا
    ڈی جی رینجرز سندھ
    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن صاحب
    ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی صاحب
    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر صاحب
    ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰه چاچڑ صاحب
    فوری طور پر نوٹس لیں اور *عسکری ونگ ڈبل ٹو سرکار* سمیت تمام گینگ وار نیٹ ورکس کے خلاف قانونی کروائی عمل میں لائیں اور کراچی شہر کے امن کو محفوظ بنائیں

  • کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے اموات،پولیس کی غفلت،عدالت کا بڑا حکم

    کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے اموات،پولیس کی غفلت،عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سےاموات کیس کی سماعت ہوئی،

    محکمہ ماحولیات نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی عدالت نے آئی او سے استفسار کیا آپ نےاےکلاس مقدمات کیوں ختم کر دیے ؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایک شخص کا پوسٹ مار ٹم ہوا منشیات کی زیادہ مقدار کی وجہ سے موت ہوئی ، بقیہ لوگوں کاپوسٹ مارٹم نہیں ہوا تھا۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے کہا محکمہ ماحولیات کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کریں گے، جس پر جسٹس امجد سہتو نے کہا بظاہر پولیس کی غفلت نظر آرہی ہے،2دن بعدن مونے حاصل کیے، متاثرین کے بیانات پربھی توجہ نہیں دی۔

    شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

    کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

    کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

    کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

    جسٹس محمدعلی مظہر نے استفسار کیا اتنابڑا واقعہ ہوگیا ماحولیات کاادارہ پتہ نہیں کیاکررہا ہے؟ ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایا کہ سویابین کی مقدار زیادہ پائی گئی تھی اس حوالےسےرپورٹ دےدی۔

    عدالت نے کہا پولیس نے اپنی ذمے داری ادا نہیں کی ،تفتیش ہی ٹھیک نہیں ہوئی اور ایس ایس پی کورپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی گئی

    واضح رہے کہ کیماڑی واقعے پر آئینی درخواستیں مختلف شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، جن میں صوبائی حکومت، کے پی ٹی، آئی جی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

    زہریلی گیس سے اموات، معاملہ عدالت پہنچ گیا، درخواست دائر

    زہریلی گیس سے کراچی کے شہری پریشان، ہلاکتیں 9 ہو گئیں، تعلیمی ادارے، فیکٹریاں ،دکانیں سب بند

    زہریلی گیس، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم،ڈاکٹرز کا کیا کہنا ہے؟

  • *کراچی ایک بار پھر بازی لے گیاسندھ گورنمنٹ اعدادوشمار*

    *کراچی ایک بار پھر بازی لے گیاسندھ گورنمنٹ اعدادوشمار*

    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جنوری 2021 تک موٹر وہیکل اور جائیداد ٹیکس کی صورتحال رواں مالی سال میں جولائی 2020 سے جنوری 2021 تک موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں کراچی سے 4668.106 ملین روپے وصول کئے گئے اسی مد میں حیدرآباد سے 312.001 ملین روپے، سکھر سے 141.409 ملین روپے اور شہید بےنظیر آباد سے 62.697 ملین روپے وصول کئے گئے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں لاڑکانہ سے 67.837 ملین روپے اور میرپور خاص سے 40.457 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 1187.664 ملین روپے، حیدرآباد سے 57.623 ملین روپے اور سکھر سے 27.267؛ملین روپے وصول کئے گئے
    اسی مد میں لاڑکانہ سے 16.404 ملین روپے اور میرپور خاص سے 7.924 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا
    موٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ افسران جائیداد، موٹر وہیکل اور پروفیشنل ٹیکس کی وصولی پر مذید توجہ دے۔ مکیش کمار چاؤلہ پروفیشنل ٹیکس کے نادہندہ گان محکمے کی ویب سائٹ www. excise.gos.pk پر ایک آسان طریقہ کار کے ذریعے اپنے کاروبار رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ مکیش کمار چاؤلہ
    جائیداد ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کے لئے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ

  • *شاہراہ فیصل پولیس کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ*

    *شاہراہ فیصل پولیس کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ*

    شاہراہ فیصل پولیس کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ گلستانِ جوہر بلاک 19 بیت الحنا موٹرسائیکل سوار اسٹریٹ کرمنلز پولیس کو دیکھ کر فرار ہورہے تھے مشکوک موٹرسائیکل کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ
    پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار زخمی ڈاکو محمد افضل ولد شاہ ولی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ملزم کا دوسرا ساتھی حبیب ولد بشیر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ایس ایچ او افتخار آرائیں کے مطابق گرفتار ملزم پیرآباد اور مومن آباد سمیت دیگر تھانوں میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے پولیس نے گرفتار ملزم کو طبی امداد کےلئے جناح اسپتال منتقل کردیا پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 136/2021 بجرم دفعہ 353/324/34 RW 7ATA اور ایف آئی آر نمبر 137/2021 بجرم دفعہ 23(1)Aسندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے *ایس پی گلشنِ اقبال ڈویژن*
    *معروف عثمان*

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات، 2شخص ہلاک 2زخمی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات، 2شخص ہلاک 2زخمی

    کراچی:نیپا بریج کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالقیوم ولد محمد شہاد عمر35سال۔

    کراچی:کورنگی چکرا گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر70سال۔

    کراچی:نیا ناظم آبادکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ ولد عنایت اللہ عمر23سال۔

    کراچی:گولیمار عصرِشیریں کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبدالناصر ولد غفار عمر55سال۔

  • ضلع کورنگی پولیس کی کامیاب کاروائیاں

    ضلع کورنگی پولیس کی کامیاب کاروائیاں

    ضلع کورنگی پولیس کی کامیاب کاروائیاں . دو مختلف پولیس کاروائیوں کے دوران ایک مفرور ملزم ، ایک منشیات فروش ملزم کو مع چرس برآمدگی کے گرفتار کر لیا.

    (1) پہلی پولیس کاروائی
    تھانہ سعود آباد موڈل پی ایس پولیس پارٹی کی ایک کامیاب کاروائی. ایک منشیات فروش کو مع چرس برآمدگی کے گرفتار کر لیا.

    گرفتار شدہ ملزم کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے

    (1) محمّد اسلام ولد مرزا

    برآمدگی
    (1) 230 گرام چرس برآمد

    پولیس کاروائی
    گرفتار بالا ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس میں ذیل مقدمہ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر:68/2021 جرم دفعہ: 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ

    (2) دوسری پولیس کاروائی
    تھانہ سعود آباد موڈل پی ایس پولیس پارٹی کی ایک کامیاب کاروائی. ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا.

    گرفتار شدہ ملزم کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے

    (1) گلفام ولد سلمان

    پولیس کاروائی
    گرفتار بالا ملزم کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس میں ذیل مقدم کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر:157/16 جرم دفعہ 392/34 پی پی سی

    گرفتار بالا ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے

    گرفتار بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

    ترجمان کورنگی پولیس

  • اورنگی ٹاؤن سے موٹرسائیکل لفٹرگرفتار

    اورنگی ٹاؤن سے موٹرسائیکل لفٹرگرفتار

    کراچی: اورنگی ٹاؤن سے موٹرسائیکل لفٹر ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

    ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے دوران گشت چاندی چوک سے ملزم کو گرفتار کیا۔

    ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل نمبری KJW-3268 برآمد۔

    برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ پاکستان بازار کے علاقہ سے سرقہ کی گئی تھی۔

    موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 46/21 بجرم دفعہ 381A تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے.

    ملزم دانش ولد عمران سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

    جبکہ ملزم کی گرفتاری اور برآمدہ موٹرسائیکل نمبری بالا کی بابت متعلقہ AVLC کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

    ملزم کو مزید تفتیش کے لئے AVLC کے حوالے کیا جائے گا۔ ویسٹ پولیس

  • مفرور ملزم گرفتار، اصلحہ برآمد

    مفرور ملزم گرفتار، اصلحہ برآمد

    کلاکوٹ پولیس کے ایس ایچ او نے کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنل سمیت گٹکا/ماوا سپلائر کو گرفتار کر لیا.

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے(1) پستول 30 بور بمعہ 2 راؤنڈز، (4) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا اور (10) کلو چھالیہ برآمد کی گئی.

    گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کریمنل کی وارداتیں اور گٹکا/ماوا سپلائی کرتے تھے.

    گرفتار ملزمان میں محمدآصف ولد غلام سرور اور اکبر ولد محمد حسین شامل ہیں.

    گرفتار ملزم محمد آصف عادی مجرم ہے اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف کئی مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں.

    گرفتار ملزم آصف کے خلاف ایف آئی آر نمبر 171/2006 بجرم دفعہ 395//398, ایف آئی آر نمبر 172/2006 بجرم دفعہ 13-D تھانہ کلاکوٹ, ایف آئی آر نمبر 60/2015 بجرم دفعہ 13-D تھانہ نیپئر اور ایف آئی آر نمبر 56/2011 بجرم دفعہ 13-D تھانہ بغدادی میں درج ہیں.

    گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 68/2021 بجرم دفعہ 23(I)A اور ایف آئی آر نمبر 67/2021 بجرم دفعہ 8(I) گٹکا/ماوا ایکٹ درج.

    گرفتار ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری.

  • جبری برطرفیوں کا سلسلہ بند اور تنخواہیں بحال کی جائیں، صحافی سراپا احتجاج

    جبری برطرفیوں کا سلسلہ بند اور تنخواہیں بحال کی جائیں، صحافی سراپا احتجاج

    کراچی: اخباری ملازمین کے زیر سماعت مقدمات کا جلد فیصلہ کیا جائے اور اخبارات سمیت الیکٹرانک میڈیا سے جبری برطرفیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ کراچی میں قائم آئی ٹی این ای کورٹ میں مستقل جج تعینات کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جنگ گروپ سے وابستہ روزنامہ عوام، دی نیوز اور ڈیلی نیوز سے جبری برطرف کئے گئے کارکنوں کے احتجاجی کیمپ اور علامتی بھوک ہڑتال کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عمائدین شہر نے کیا۔ احتجاجی کیمپ میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی،کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران، احمد خان ملک، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر جاوید قریشی، کے یو جے کے صدر حسن عباس، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، کے یو جے دستور کے جنرل سیکریٹری محمد عارف خان، کے یو جے برنا کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی، پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالوسیع قریشی، ایڈیٹر روزنامہ عوام نشید اللہ خان آفاقی، تحریک جانثاران پاکستان کے بانی وچیئرمین پیر قیصر شفیع اللہ، کراچی ڈویژن کے صدر نثار اعوان، سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ، طیب قادری، بوہری کمیونٹی کے رہنما ذوہیب طاہر، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ناصر رضوان، پیرنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ندیم منور، جے یو پی کے نوید نورانی، سماجی رہنما سعید صابری اور سینکڑوں افراد نے اظہار یکجہتی کیا۔ مقررین نے کہا کہ اخباری کارکنوں کا اتحاد تھا، اتحاد ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ اخباری ومیڈیا مالکان غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرکے اخباری کارکنوں کے اتحاد کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ مقررین نے کہا کہ جب کارکنان مالکان کے لئے جدوجہد کرسکتے ہیں تو وہ اپنے حق کے حصول کے لئے کیسے پیچھے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لئے ہر طرح ہر فورم پر ہر ہر اس جگہ احتجاج کریں گے جہاں سے ہمیں انصاف ملنے کی توقع ہوگی۔ مقررین نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ڈمی اخبارات کی ڈکلیریشن منسوخ کرے اور روزانہ عوام کا ڈکلیریشن کارکنوں کے حوالے کیا جائے تاکہ کارکن نئے سرے سے اخبارات کا اجراء کرکے برطرف کارکنوں کو روزگار فراہم کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی سلسلہ صرف عوام، دی نیوز اور ڈیلی نیوز کے برطرف کارکنوں کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ آئی ٹی این ای کی کورٹ کراچی میں مستقل جج کی تعیناتی تک جاری رہے گا۔ مقررین نے کہا کہ ایک بیروزگار کارکن کس طرح اسلام آباد جائے، اخراجات برداشت کریگا۔ مقررین نے کہا کہ دیگر وفاقی عدالتوں کی طرح کراچی میں آئی ٹی این ای کا مستقل جج تعینات کیا جائے۔ عوام، دی نیوز اور ڈیلی نیوز کے کے کارکنوں کی احتجاجی تحریک کے رہنمائوں نے کہا کہ جنگ گروپ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے بجائے عدالت میں اپنا مؤقف اور گواہی پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق جنگ، دی نیوز اور ڈیلی نیوز کے کارکنوں کے 7 ویں ویج ایوارڈ کے تحت واجبات فوری ادا کئے جائیں اور عدالتی کارروائی سے راہ فرار اختیار نہ کی جائے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ 17 مارچ کو کراچی میں آئی ٹی این ای کی عدالت ان مقدمات کی سماعت کرے گی، اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پہلا احتجاج آئی ٹی این ای کورٹ کے سامنے ہوا۔ دوسرا آج کراچی پریس کلب پر، تیسرا احتجاج گورنر ہائوس کے سامنے ہوگا، چوتھا احتجاج سندھ اسمبلی بلڈنگ کے سامنے اور پانچواں احتجاج 17 مارچ سے قبل آئی آئی چندریگر روڈ پر جنگ بلڈنگ کے سامنے ہوگا اور بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ اس موقع پر اخباری کارکنان کے مسائل کے حل اور جبری برطرفیوں کی روک تھام کے لئے ازسر نو ایکشن کمیٹی قائم کرکے اخباری کارکنوں کی ملازمت کا تحفظ اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرانے کے لئے جلد عدالتی کارروائی کی جائے گی۔