Baaghi TV

Category: کراچی

  • نیب کا محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے کیا اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے؟

    نیب کا محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے کیا اہم پیش رفت سامنے آئی ہے؟

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ خزانہ سندھ کے پنشن کرپشن اسکینڈل میں مزید 9جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے. ان اکاؤنٹس کے ذریعے 2012 سے 2017 تک 14 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق نیب کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نیب نے محکمہ خزانہ سندھ کے پنشن کرپشن اسکینڈل میں مزید 9 جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے جن میں 2012 تا 2017 تک 14 کروڑ روپے جمع کرائے گئے، اس ضمن میں نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس میں منتقل رقم بعد میں سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نوید بجاری اور اس کی فیملی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، جبکہ جعلی اکاؤنٹ سے 3 کروڑ روپے دبئی بھی منتقل ہوئے،نیب نے پنشن کے اربوں روپے ٹھکانے لگانے والے بجاری سسٹم کا بھی سراغ لگا لیا ہے.

    ذرائع کے مطابق نوید بجاری محکمہ جنگلات کے ملازم اور کیس کے اہم کردار سلیم بجاری کے عزیز ہیں، نیب نے نوید بجاری کو 20 جنوری کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے جبکہ پنشن کیس میں سابق اکاؤنٹ آفیسر اشرف علی جانوری اور الطاف منگی کو بھی 20 جنوری کوطلب کیا گیا تھا، اشرف جانوری نے بیان ریکارڈ کرادیا، تاہم سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر اسلام ابڑو نے نیب کو درکار پنشن کا ریکارڈ فراہم کردیا۔واضح رہے کہ سندھ میں محکمہ خزانہ کا قلم دان گزشتہ بارہ برسوں وزیر اعلی سندھ کے پاس ہے، تاہم نیب کی جانب سے سندھ سرکار کے پنشن کرپشن کیس میں اب تک 79 جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہو چکا ہے۔

  • کورنگی انڈسٹریل ایریا کی فوڈ فیکٹری میں آتشزدگی،  لاکھوں روپےکا نقصان

    کورنگی انڈسٹریل ایریا کی فوڈ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپےکا نقصان

    کورنگی انڈسٹریل ایریا کی فوڈ فیکٹری میں آتشزدگی ، کراچی کےعلاقےکورنگی انڈسٹریل ایریا کی فوڈ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپےکا نقصان ہوگیا۔ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے کہا کہ واٹربورڈ کے لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، پانی سے بھرے متعدد ٹینکر حادثہ کے مقام کی جانب روانہ کردیئے گئے ہیں،

    اایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے کہا کہ حتیاطا”دیگر ہائیڈرنٹس کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے ، فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل عملےسمیت جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں ،
    آگ پر قابو پائے جانے تک فائربریگیڈ کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی جاری رہے گی،

    ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے بتایا کہ آگ لگنےکی اطلاع ملتےہی واٹربورڈ کےلانڈھی ہائیڈرنٹ پرایمرجنسی نافذ کردی گئی اورپانی سےبھرے متعدد ٹینکر آگ سے متاثرہ مقام کی جانب روانہ کردیئے گئے۔اسداللہ خان نےبتایا کہ احتیاطا دیگرہائیڈرنٹس کوبھی الرٹ کردیا گیا ہےجبکہ فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل کو عملےسمیت جائےوقوعہ پرپہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

  • خواجہ سراؤں کو ملے گا اب "پروٹوکول”شناختی کارڈ میں خواجہ سراؤں کی جنس میں کیا درج ہو گا؟

    خواجہ سراؤں کو ملے گا اب "پروٹوکول”شناختی کارڈ میں خواجہ سراؤں کی جنس میں کیا درج ہو گا؟

    خواجہ سراؤں کو ملے گا اب "پروٹوکول”شناختی کارڈ میں خواجہ سراؤں کی جنس میں کیا درج ہو گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سراؤں کا تحفظ ،حقوق ایکٹ کے رولز 2020 سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دیئے گئے اورعدالت نے خواجہ سراؤں کے تحفظ و حقوق کے لیے مؤثر قانون سازی کی منظوری کے بعد طارق منصور ایڈووکیٹ کی درخواست نمٹا دی۔

    وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ انسانی حقوق نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، خواجہ سراؤں کو ہر محکمے میں خصوصی پروٹوکول ملے گا، تمام سرکاری دفاترمیں علیحدہ قطاریں لگیں گی، حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے خواجہ سراؤں کو سہولیات دی جائیں گی، بے یارومددگار خواجہ سراؤں کو علیحدہ دارالامان میں رکھا جائے گا۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

    بااثر افراد کا خواجہ سراؤں پر تشدد، کپڑے اتارنے پر کیا مجبور، ویڈیو وائرل،عزت کا سودا نہیں کریںگے،خواجہ سرا

    خواجہ سرا کے گھر گھس کر گھناؤنا کام کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    رولز کے تحت مرد پولیس اہلکار خواجہ سراؤں کو گرفتار نہیں کرسکیں گے۔ گرفتاری کی صورت میں علیحدہ لاک اپ اور الگ سیل ملے گا۔ رولزمیں کہا گیا ہے کہ خواجہ سراؤں کو تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کے مواقع اورسرکاری اداروں میں ملازمت دی جائے گی،

    وفاقی محتسب میں کمشنر برائے خواجہ سرا ہوگا۔ خواجہ سراؤں کی جنس کو ایکس کیٹیگری قرار دے دیا گیا، شناختی کارڈ میں خواجہ سراؤں کی جنس میں ایکس درج ہوگا۔ ووٹ بھی علیحدہ لائن اورالگ پولنگ بوتھ میں ڈالیں گے۔ ڈرائیونگ لائسنس اورپاسپورٹ دفاترمیں خواجہ سراؤں کے لیےعلیحدہ افسرتعینات ہوگا۔

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

  • بول نیوز کے لائسنس کی معطلی،کراچی ڈیسک ایڈیٹرزایسوسی ایشن کا بڑا اعلان

    بول نیوز کے لائسنس کی معطلی،کراچی ڈیسک ایڈیٹرزایسوسی ایشن کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن نے پیمرا کی جانب سے بول نیوز کے لائسنس کی ایک ماہ کیلئے معطلی اور جرمانہ عائد کرنے کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیتے ہوئے چینل کی نشریات فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    چیئرمین کیڈیا ذاکر علی اعوان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ایک پروگرام کو بنیاد بنا کر پورے چینل کی نشریات معطل کرنا حکومت کی جانب سے میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔ حکومت آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔

    انہوں نے چینل کی ایک ماہ بندش کو صحافیوں کا معاشی قتل عام قرار دیتے ہوئے اس آمرانہ قدم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین کیڈیا کا کہناتھا بول نیوز کی نشریات کی معطلی سے ادارے کے معاشی حالات متاثر ہوں گے جن کا اثر براہ راست میڈیا کارکنان پر پڑتا ہے۔

    کراچی ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ اگر پیمرا نے فی الفور فیصلہ واپس نہ لیا تو دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر آزادی اظہار رائے کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جائیگی۔

  • کیا عمران خان کی حمایت پر ہی صرف ایم کیوایم کو بچایا جارہا ہے؟ مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کیا عمران خان کی حمایت پر ہی صرف ایم کیوایم کو بچایا جارہا ہے؟ مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کیا عمران خان کی حمایت پر ہی صرف ایم کیوایم کو بچایا جارہا ہے؟ مصطفیٰ کمال برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ متنازع مردم شماری کو قانونی قرار نہیں دیاجاسکتا،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سب کہہ چکے ہیں کراچی کی آبادی 3کروڑ سے زیادہ ہے،نادرا نے کہا کراچی کے 2کروڑ 40لاکھ سے زائد شناختی کارڈ یٹا موجود ہے،ہم کراچی کے مسائل کے حل نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہیں،ہماری آبادی تعداد کی نسبت سے کم شمار کی گئی

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جیسی جماعت کو آج تک نیب کا نوٹس کیوں نہیں آیا،کیا عمران خان کی حمایت پر ہی صرف ایم کیوایم کو بچایا جارہا ہے؟وفاق اتحاد یوں کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے ،وفاقی احمقوں کو اقتدار کی ذمہ داری دی گئی پانی سر گزر گیا تو پھر نہیں کہنا کہ مصطفیٰ کمال نے کیاکیا،

    سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ آپ میں اہلیت نہیں کہ متنازعہ مردم شماری کو ٹھیک کر سکیں، متنازعہ مردم شماری کو قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا، چیف جسٹس نے بھی کہا کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زائد ہے،

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

    بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ نادرا نے کراچی میں سوا 2 کروڑ شناختی کارڈز کا اجرا کیا، حکومت سے کہتا ہوں ہماری گنتی ٹھیک کرو، بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جا رہے؟ کراچی میں نہ پینے کا پانی ملتا ہے نہ ٹرانسپورٹ کا نظام ہے،جب لوگوں کو اختیارات نہیں مل رہے تو ان ڈکٹیٹرز کو بھی نہیں ملنے چاہییں ،میں کراچی میں پاکستان کا مستقبل مجھے گننے سے مت ڈرو

  • بوری مافیا ایک بار پھر  سرگرم، سرجانی ٹاؤن کی سیورج لائینز تعمیراتی ملبے سے بلاک

    بوری مافیا ایک بار پھر سرگرم، سرجانی ٹاؤن کی سیورج لائینز تعمیراتی ملبے سے بلاک

    کراچی کے مختلف علاقوں میں سیوریج کا نظام مفلوج کرنے کیلئے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے مٹی،بجری، پتھر اور تعمیراتی ملبہ سے بھری بوریاں سیوریج لائنوں میں پھنسائے جانے کے واقعات بڑھنے لگے ہیں

    سرجانی ٹاؤن کی سیوریج لائنوں میں شرپسند افراد کی جانب سے پھنسائی جانے والے متعدد بوریاں واٹربورڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد مین ہولز سے نکال کر نکاسی آب کا نظام بحال کردیا ہے،لائنیں چوک ہونے اور دھنسنے کے واقعات کے سبب واٹربورڈ کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

    دوسری جانب اس قسم کی شرپسندی کے باعث سیوریج اوور فلو سے شہری بھی دشواری کا شکار ہیں،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں نکاسی آب کی لائنوں کی صفائی کے دوران مین ہولز سے مٹی اور پتھروں سے بھری متعدد بوریوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے

    واٹربورڈکے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد مین ہولز اور سیوریج لائنوں سے بھاری بوریاں نکال کر نکاسی آب کا عمل بحال کردیا ہے

    مذکورہ علاقہ میں سیوریج اوورفلو کی بڑھتی ہوئی شکایات سے ایک جانب شہری اذیت کا شکار تھے جبکہ دوسری جانب واٹربورڈ کو بھی بھاری اخراجات برداشت کرنے پڑرہے تھے

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی شاہ فیصل کالونی،فیڈرل بی ایریا، نانک واڑ ہ،ملیر، بن قاسم، لانڈھی سمیت مختلف علاقوں کی سیوریج لائنوں میں مٹی پتھر اور تعمیراتی ملبے سے بھرے بورے اوربھاری پتھر نکالے جاچکے ہیں جوشرپسند عناصر نے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے سیوریج لائنیں بلاک کرنے اور شہر میں سیوریج کے مسائل پیدا کرنے کے لیئے پھنسائے تھے

    شرپسندوں کی اس قسم کی کارروائیوں سے واٹربورڈ کو کئی قسم کے مسائل کا سامنا ہے، شہر میں نکاسی آب کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں جبکہ واٹربورڈکی سیوریج لائنوں اور مین ہولز کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، مین ہولز چوک ہونے اور لائنیں دھنسنے کے واقعات بھی تسلسل سے ہونے کے باعث واٹربورڈ کو شدید مالی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے

    ایم ڈی واٹربورڈ نے اس قسم کی شرپسندانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے شہریوں خصوصاً منتخب و شہری نمائندوں فلاحی تنظیموں کے منتظمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اس قسم کی کارروائیوں پر نظر رکھیں،اگر کسی کو سیوریج لائنوں یامین ہولز میں بوریاں، بھاری پتھر،لکڑی کے تکڑے،اینٹیں،رضائی،گدے،کمبل یااس قسم کی اشیاء ڈالتے یاپھنساتے دیکھیں تو واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرکے فون نمبر(021)99245138-39-40 پراطلاع دیں یا قریبی پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں

  • پیپلزپارٹی ریلی کی پاکستان مخالف نعرے بازی، مصطفیٰ کمال کی اظہارِ تشویش

    پیپلزپارٹی ریلی کی پاکستان مخالف نعرے بازی، مصطفیٰ کمال کی اظہارِ تشویش

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے سندھ کی ریلی میں پاکستان مخالف نعروں اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر اٹھا کر انکے حق میں نعروں کی سخت مذمت اور صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو پیپلز پارٹی کی کرپشن، نااہلی، اور بد ترین بدانتظامی کا نتیجہ قرار دیا ہے

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک خوراک، پینے کے صاف پانی، صحت، تعلیم اور روزگار سے محروم، وڈیروں کے چنگل میں جکڑے مظلوم عوام میں بڑھتے احساس محرومی نے آج یہ دن دکھایا ہے اور اس پر پیپلزپارٹی کی مجرمانہ خاموشی نا صرف نا قابلِ فہم ہے بلکہ شرپسندی کے اس عمل کو پیپلزپارٹی کی خاموش حمایت تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال سے ہم ریاست کو یہ بات سمجھا رہے ہیں کہ نوجوانوں میں بڑھتے احساس محرومی کا فائدہ صرف الطاف حسین جیسے ملک دشمن اٹھاتے ہیں اور انہیں دہشتگرد بناکر ملک کیخلاف استعمال کرتے ہیں، پھر خود تو ترقی یافتہ ممالک میں جلاوطنی کی زندگی گزارتے ہیں لیکن متاثرہ نوجوان یا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گولیوں کا نشانہ بن جاتے ہیں یا پھر پھانسی کے پھندے پر جھول جاتے ہیں جسکا فائدہ پھر الطاف حسین جیسے لوگ اٹھاتے ہوئے قوم کے نوجوانوں میں لسانیت اور عصبیت کا زہر بھرتے ہیں جسکی وجہ سے دہشتگردی کا ایک اور نا ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہوجاتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے پی ایس پی سیہون کے عہدے داران سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم سے جہاں اختیارات اور وسائل کو یونین کونسل تک پہنچ کر عوام کی فلاح کا باعث بننا تھا وہاں صوبے کا وزیر اعلیٰ اختیارات اور وسائل پر قابض ہوگیا، یہی وجہ ہے کہ موروثیت کی پیروکار پیپلزپارٹی چند سیاسی خاندانوں کو نوازنے کے لیے شہری سندھ کی مردم شماری صحیح نہیں ہونے دیتی۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر کراچی سے کشمور تک بنیادی انسانی حقوق تک چھین لئے ہیں، سرکاری ملازمین اور وسائل کو ذاتی ملازمین اور وسائل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، پاک سرزمین پارٹی نے سندھ بالخصوص کراچی کے امن و امان کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں، دشمنانِ وطن کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے پی ایس پی کا ایک ایک کارکن سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگا۔

  • این ایبلرز کے وفد کی صدر عارف علوی سے ملاقات، ای کامرس کے امور پر تبادلہ خیال

    این ایبلرز کے وفد کی صدر عارف علوی سے ملاقات، ای کامرس کے امور پر تبادلہ خیال

    شعبہ ای کامرس کے لئے کام کرنے والے ادارے این ایبلرز کے وفد نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے.

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک بھر کی ای کامرس کمپنیوں اور آن لائن کاروباری اداروں کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لایا جائے گا.

    پاکستان میں آن لائن کاروبار اور شعبہ ای کامرس کے لئے کام کرنے والے ادارے این ایبلرز کے وفد نے ایوان صدر میں گذشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو ای کامرس حب بنانے میں این ایبلرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ای کامرس میں قابل افراد کی حکومت مدد کرے گی تاکہ پاکستان 2021 میں ایمیزون کے منظور شدہ فروخت کنندگان میں شامل ہو جائے جس کے بعد پورے ملک میں چیمبرز آف ای کامرس متعارف کروائیں گے جہاں ملک بھر کی ای کامرس کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لایا جائے گا تاکہ مقامی اور بین الاقوامی پالیسیوں میں مدد ہو سکے

    انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن آف پاکستان جلد ای کامرس ڈگریوں اور پی جی ڈی کے عمل کو ہموار کرنے کے لئے این ایبلرز کے تعاون سے کام کرے گا، اس موقع پر این ایبلرز انتظامیہ نے اس عظم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو بطور ای کامرس حب بنانے کے لئے حکومتی اقدامات میں بھر پور مدد کرینگے ۔

  • اعجاز انور کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس 88 ملیر کے الیکشن کے انعقاد کے انتظامات پر تبادلہ خیال

    اعجاز انور کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس 88 ملیر کے الیکشن کے انعقاد کے انتظامات پر تبادلہ خیال

    کراچی:- صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پی ایس 88 ملیر۔II کے الیکشن کے انعقاد کے متعلق ضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے

    اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر ملیر /ایس ایس پی ملیر/ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ مانیٹرنگ افسران /اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز اور تمام متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی ہے.

    اجلاس میں ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کے انعقاد کے انتظامات حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس 88۔ملیر میں حق رائے دہندگان کی کُل تعداد 1,45,627 ہے، جس میں مرد رائے دہندگان 81,425 جبکہ خواتین رائے دہندگان 64,202 ہیں، جس کیلئے 108 پولنگ اسٹیشنز اور 418 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

    اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان نے کہا کہ پُرامن اور شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن کے ہدایات کے تحت تمام ضروری احکامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر بنیادی سہولیات، پانی، بجلی، واش روم اور معذور افراد کیلئے ریمپ کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ساتھ پولنگ اسٹیشن کی صفائی و ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

    اِس سلسلے میں محترم چیف الیکشن کمشنر جناب محمد جلال سکندر سلطان راجہ نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔ اِس ضمن میں حکومت سندھ کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی کے مکمل انتظامات کو اُن کی حساسیت کے مطابق کئے جائیں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

    صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن بلاتفریق اور سب کیلئے یکساں پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور یقین دلایا کہ ضمنی انتخاب میں مکمل غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا۔
    واضح رہے کہ پی ایس 88ملیر۔ II میں پولنگ 16فروری 2021 بروز منگل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

  • اسٹیل ملز ملازمین کے اہل خانہ کا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آفس  میں احتجاج، شدید نعرہ بازی

    اسٹیل ملز ملازمین کے اہل خانہ کا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آفس میں احتجاج، شدید نعرہ بازی

    کراچی: ملازمین کے اہل خانہ نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آفس میں شدید احتجاج کا مظاہرہ کیا ہے. احتجاج میں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ ہمیں گھروں سے نکالنے کیلئے لیٹر یہاں نکالیں جارہے ہیں.

    ٹاؤن انچارج نے کہا کہ یہاں کوئی لیٹر نہیں نکال رہے.

    خواتین نے انچارج ٹاؤن شپ اور دوسرے آفسران کو باہر نکال دیا. اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ خاموشی سے آفس سے باہر چلا گیا

    نعرے بازی کے دوران ایک عورت بے ہوش ہوگئی ،
    بے ہوش خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،
    خواتین احتجاج کے بعد پر امن طریقے سے واپس چلی گئیں.