Baaghi TV

Category: کراچی

  • 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پابندی کا شکار کیوں؟

    6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پابندی کا شکار کیوں؟

    کراچی کے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پر پابندی لگا دی ہے- صوبے بھر میں 6 سے 9 سیٹر والے تمام چنگچی رکشے غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں- صوبے میں چلنے والے چنگ چی رکشوں کے مالکان کے پاس اگر روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر کاغذات نہ ہوں تو کارروائی کی جائے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کو 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشوں کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں- یہ شکایات ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سے متعلق ہیں- نوٹیفکیشن کے مطابق رکشوں کی فٹنس نہ ہونے اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور ایکسیڈنٹس کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں- محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، صوبے کے تمام ایس ایس پیز اور ریجنل سیکریٹریز ٹرانسپورٹ کو خط لکھ دیا ۔

  • *ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پر مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کاروائیاں*

    *ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پر مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کاروائیاں*

    کراچی : ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پر مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کاروائیاں
    کاروائی کے دوران مضرِ صحت گٹکا ماوا فروش اور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا
    خفیہ اطلاع پر گٹکا ماوا فروخت کرنے والی فضیلہ زوجہ ہادی بخش عرف بادشاہ کو گرفتار کرلیا
    خاتون چوری چھپ کر مضرِ صحت گٹکا ماوا فروخت کرتی تھی
    ملزمہ کے قبضے سے پانچ کلوگرام سے زائد مضرِ صحت گٹکا ماوا برآ مد کرلیا
    ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 121/2021 بجرم دفعہ گٹکا ماوا ایکٹ 2020 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے
    دوسری کاروائی میں نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا
    کاروائی کے دوران منشیات فروش رحمت الله ولد عبدالرحمن کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے 25 گرام ہیروئن برآمد کرلیا
    ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن شاہد تاج نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 119/2021 بجرم دفعہ 6/9A اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے
    گرفتار دونوں ملزمان کوںمزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاگیا ہے

  • کچرا اٹھانے والی مرمت طلب گاڑیوں کو قابل استعمال بنا نے کا عمل، ہدایات جاری

    کچرا اٹھانے والی مرمت طلب گاڑیوں کو قابل استعمال بنا نے کا عمل، ہدایات جاری

    کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کو ورکنگ کنڈیشن میں رکھا جائے۔ انتہائی ضروری اور معمولی مرمت طلب گاڑیوں کو پہلے مرحلے میں قابل استعمال بنایا جائے – میونسپل کمشنر سینٹرل سید محمد علی زیدی کی محکمہ صحت و صفائی کے افسران کو خصوصی ہدایت۔

    کراچی میں میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی سید محمد علی زیدی نے محکمہ صحت و صفائی کے معاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے مزکورہ شعبے کے افسران کے خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی کامیابی کا دارومدار محکمہ سینی ٹیشن کی کارکردگی پر منحصر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھراء ماحول فراہم کرنے کے لئے وسائل کی کمی کے باوجودسینی ٹیشن ڈپارٹنمنٹ بلدیہ وسطی جس جانفشانی سے فرائض انجام دے رہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن بلدیہ وسطی ظہیر احمد، ضلع وسطی کے تمام زونز کے ڈپٹی ڈائریکٹرز سینی ٹیشن اور موٹروہیکل انسپکٹرز حضرا ت شریک تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رحمت اللہ لاشاری نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ محکمہ سینی ٹیشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ سینی ٹیشن ڈپارٹ کی کچرا اٹھانے والی خراب اور غیر فعال گاڑیوں کو فوری طور پر ورکنگ کنڈیشن میں لانے اورمرمت کرانے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا گیا اس موقع پر میونسپل کمشنر سید محمد علی زیدی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں انتہائی ضروری اور کم بجٹ میں مرمت طلب گاڑیوں کو قابل استعمال بنا کر آن روڈ لایا جائے تاکہ ضلع وسطی سے بلا تعطل کچرے کو بروقت لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جاسکے جبکہ دیگر موٹر وہیکل کو مرحلے وار مرمت کروائی جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی تمام مشینریز اور گاڑیوں کو قابلِ استعمال بنانے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے انہوں نے مختلف مقامات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قراردیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں، اسپتالوں اور ڈسپنسریوں، مساجد اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات کے قریب کسی بھی صورت میں کچراجلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے۔ اس موقع پر محکمہ سینی ٹیشن کے افسران نے میونسپل کمشنر کو جہاں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی وہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی میں موٹر وہیکل کی خرابی ایک بڑی روکاوٹ ہے جسکی وجہ سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور دیگر صفائی کے کاموں میں دشواری کا سامنا رہتا ہے اگر خراب گاڑیوں کی مرمت کرادی جائے تو بلدیہ وسطی کی کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکتی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ نئے میونسپل کمشنر کا لائحہ عمل بلدیہ وسطی کی عوام کو پہلے سے بہتر صفائی کے مناظر دکھانے میں کامیاب رہے گا۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو ضلع وسطی کو صاف سے صاف تر بنانے کے لئے پہلے ہی کئی اقدامات کرچکے ہیں جبکہ موجودہ میونسپل کمشنر سید محمد علی زیدی اسی لائحہ عمل کا تسلسل آگے بڑھاتے ہوئے بہتر نتائج کے خواہ ہیں۔

  • اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر بھی پیسے کٹنا شروع

    اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر بھی پیسے کٹنا شروع

    اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر بھی پیسے کٹنا شروع کراچی کے کچھ بینکوں نے اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں تفصیلات کے مطابق بینکوں نے صارفین کے اے ٹی ایمز سے کسی بھی ٹرانزیکشن کی صورت میں رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ رسید کی وصولی پر ڈھائی روپے چارج کئے جارہے ہیں جبکہ محض بیلنس معلوم کرنے پر بھی بینک کی جانب سے چارجز وصول کئے جارہے ہیں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو ATM کی بیلنس انکوائری سروس کے استعمال پر چارجز لگانے کے حوالے سےکوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں تاہم بینک اپنی خدمات کے عوض چارجز وصول کرنے کے مجاز ہیں بشرط یہ کہ وہ اسٹیٹ بینک کی کسی ہدایت سے متصادم نہ ہوں.

  • *بزرگ شخص نے 80 سال کی عمر میں بچپن کی محبت کو پا لیا*

    *بزرگ شخص نے 80 سال کی عمر میں بچپن کی محبت کو پا لیا*

    بزرگ شخص نے 80 سال کی عمر میں بچپن کی محبت کو پا لیا۔ 80 سالہ بزرگ شخص عطر میو نے 75 سالہ خاتون سے شادی کر کے محبت کی نئی مثال قائم کر دی۔
    اپنی محبوبہ سے شادی کرنا ہر عاشق کی خواہش ہوتی ہے۔لیکن بعض اوقات کچھ مجبوریوں کی وجہ سے لوگ اپنی محبت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں،کہا جاتا ہے کہ انسان کی پہلی محبت کبھی ختم نہیں ہوتی،اس کے لیے جذبات ہمیشہ دل میں موجود ہوتے ہیں اور اس کو پانے کی جستجو بھی قائم رہتی ہے۔
    کچھ لوگ ایسے خوش نصیب بھی ہوتے ہیں جنہیں صبر کا پھل مل ہی جاتا ہے۔اور وہ طویل عرصہ بعد اپنی محبت پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ کنگن پور میں پیش آیا جہاں منوریاں میں 80 سالہ بزرگ شخص نے 75 سالہ خاتون سے شادی کر لی۔
    خاتون 80 سالہ عطر میو کی بچپن کی محبت ہے۔عطر میو نے نوجوانی میں والدین کے رضامند نہ ہونے کی وجہ سے اپنی پسندیدہ خاتون سے شادی نہ کر پائے تھے لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا اور کئی سال گرنے کے بعد انہوں نے اپنی پہلی محبت نذیراں بی بی کو حاصل کر لیا۔
    دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کروانے کے وعدے آج پورے ہو گئے ہیں۔ایک طویل انتظار کے بعد دونوں بزرگوں کی محبت جیت گئی،دونوں کی شادی ہوئی جس پر بزرگ جوڑے کی خوشی قابل دید تھی۔دونوں کی شادی کی رسومات بھی ادا کی گئیں۔شادی کی تقریبات محلہ ہاشم پورہ میں منعقد ہوئیں۔ولیمہ میں دونوں خاندانوں کے رشتے داروں نے بھرپور شرکت کی۔شادی میں سب نے معمر جوڑے کے جذباتی مناظر بھی دیکھے۔سوشل میڈیا پر بھی اس خوبصورت جوڑے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔صارفین کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

  • *ضلع کیماڑی کے  ممبر سندھ اسمبلی شاھنواز جدون کی قیادت میں کیماڑی آل پارٹیز کے وفد کی ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر سے ملاقات*

    *ضلع کیماڑی کے ممبر سندھ اسمبلی شاھنواز جدون کی قیادت میں کیماڑی آل پارٹیز کے وفد کی ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر سے ملاقات*

    ضلع کیماڑی حلقہ پی ایس 113 کے منتخب ممبر سندھ اسمبلی شاھنواز جدون کی قیادت میں کیماڑی آل پارٹیز کے وفد کی ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر سے ملاقات وفد نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو کیماڑی پی ایس 113 میں تیزی سے بڑھتے ہوئے منشیات, چرس, گٹکا مافیا, آئس, چوری ڈکیتی کی وارداتے, جواں اور مختلف جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کو کہا,
    ڈی آئی جی ساتھ کا منشیات فروشوں, آئس, ڈکیتی کی وارداتوں, جواں اور مختلف جرائم کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کی یقین دھانی کروائی,
    ڈی آئی جی کی جانب سے اگلے ہفتے, ایس ایس پی کیماڑی, ایس پی کیماڑی, ڈی ایس پی کیماڑی کیساتھ میٹنگ رکھی جائے گی جِس میں ممبر سندھ اسمبلی شاھنواز جدون کی قیادت میں کیماڑی کے آل پارٹیز وفد شرکت کریں گے, منشیات فروشوں، ائس، ڈکیتی، وارداتوں، جواں، جرائم کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کرنے کا لائے عمل طے کیا جائے گا,
    آل پارٹیز وفد میں پی ٹی آئی کیماڑی ہاربر ٹاؤن کے صدر شاہد خان, پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سرفراز خان جدون, پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما واصل خان موجود تھے,

  • *ملیر سٹی تھانے میں زاتی بغض عناد پر چند سینٸرز صحافیوں پر مقدمہ درج*

    *ملیر سٹی تھانے میں زاتی بغض عناد پر چند سینٸرز صحافیوں پر مقدمہ درج*

    ملیر سٹی تھانے میں 22.A کی پٹیشن کا سہارا لیے ملیر کے صحافیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ نمبر 59/2021 درج کروایا گیا۔۔
    ملیر سٹی تھانے میں درج مقدمے کا مدعی حمید میرانی لینڈ گریبنگ و فراڈیا شخص ہے ملیر چند سابقہ کرمنل ریکارڈ رکھنے والوں کا دست راست بھی ہے۔۔
    مقدمہ مدعی حمید میرانی 35 لاکھ کے چیک باٶنس فراڈ کیس میں 3 ماہ سے جیل میں بھی رہ چکا ہے۔۔
    ملیر سٹی تھانے میں ذوالفقار میر،شکیل راجپوت،یاسر ملک،صدرالدین شیخ،رحیم شاہ،شام چانڈیو،و دیگر کے نام بدنیتی پر درج کرواٸے گٸے۔۔درج نام مظہر جونیجو نامی افراد نے حمید میرانی کو ڈھال بنا کر درج کرواٸے۔۔
    ملیر سٹی تھانے میں درج مقدمے کے وقوعے کے وقت شکیل راجپوت ATC کورٹ نمبر 8،اور یاسر ملک بدین میں تھے۔۔جس درج مقدمے مدعی کو سامنے رکھتے ہوٸے مقدمہ درج کروایا گیا۔۔یہی شخص ملیر کے بدنام زمانہ لینڈ گریبر و کرمنل افراد کا سہولت کار ہے۔۔
    نومبر 2019 کو صحافی شکیل راجپوت اور یاسر ملک پر ملیر کورٹ کے سامنے سندھ بلوچستان ہوٹل پر ہونے والے حملے و ڈکیٹی کی FIR نمبر 307،،2019 تھانہ ملیر سٹی مظہر جونیجو و دیگر ساتھیوں کے خلاف درج ہے۔۔جس میں یاسر ملک گواہ ہیں۔۔ ملیر سٹی میں درج مقدمے مدعی حمید میرانی مظہر جونیجو نامی افراد کا دست راست ہے۔۔اور مظہر جونیجو اسی مدعی حمید میرانی کے گواہ مقدمہ ہے۔۔زاتی بغض عناد پر مظہر جونیجو نے حمید میرانی کو سامنے رکھ کر صحافیوں کے نام 22.A پٹیشن لگوا کر کر ملیر سٹی تھانے میں درج کرواٸے۔۔
    ملیر سٹی تھانے کے ایس ایچ او نے 22.A کی درخواست پر مقدمہ درج کر کہ ہتھیار ڈال دٸیے۔۔155 کے اختیار استعمال کر کہ تحقیق ضروری نہیں سمجھی۔۔22.A پٹیشن کا غلط استعمال کرمنل کو فاٸدہ دے رہا ہے۔۔
    صحافی شکیل راجپوت پر پہلے بھی متعدد پٹیشن لگاٸی جا چکی ہیں جو تمام ریکارڈ پر موجود ہیں۔۔صحافی شکیل راجپوت کے ساتھ یاسر ملک کے خلاف بھی مسلسل جگہوں پر بدنیتی پر نام دیا جا چکا ہے۔۔
    بدنام زمانہ لینڈ گریبرز و ان کے سہولت کار اکثر جھوٹی پٹیشن لگاتے رہتے ہیں۔۔کبھی اینٹی انکروچمینٹ تو کبھی پولیس افسران تو کبھی حقیقی صحافیوں پر جو ان کے کالے دھندوں کو اکثر بے نقاب کرتے آٸے ہیں۔
    جعلی ٹولا بھتہ خوری لینڈ گریبنگ و اغواہ براٸے تاوان ڈکیٹی و دیگر سنگین مقدمات کے عادی مجرم ہیں۔۔جن کا سابقہ ریکارڈ نکالا جا سکتا ہے۔۔
    ضلع ملیر و دیگر اضلاع میں ان کے کارندے آٸے روز جھوٹے مقدمات درج کرواتے رہتے ہیں۔۔پورا ٹولا کرمنل ایکٹیوٹی میں ملوث ہے۔۔
    ملیر 22.A پٹیشن کا غلط استعمال کیے چند کرمنل افراد معزز عدالتوں و پولیس محکموں سے کھیل جاری رکھے ہوٸے ہیں۔۔یہی کرمنل افراد پولیس افسران و صحافیوں کو ٹارگٹ کرتے چلے آرہے ہیں۔۔
    آٸی جی سندھ،،ایڈیشنل IG کراچی،،اور DIG ایسٹ،،SSP انویسٹی گیشن ملیر،، معاملے کی شفاف انکواٸری کرواٸیں۔۔اور تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو 155 کے اختیار استعمال کر کہ تحقیق کرنے کی بھی یاد دہانی کرواٸیں۔۔تا کہ کہیں بھی کرمنل افراد 22.A کی پٹیشن کا غلط استعمال نا کر سکیں

  • باغی ٹی وی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بند کرانے کی درخواست دینا بزدلی ہے ، صدر پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی

    باغی ٹی وی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بند کرانے کی درخواست دینا بزدلی ہے ، صدر پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی

    باغی ٹی وی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کئے جانے کی درخواست دینے پر پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر عہدیداران کا رد عمل

    کراچی ، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مظلوم عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں باغی ٹی وی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست دینا ، مودی قصائی کا وحشیانہ ہتھکندہ ہے۔ ماؤں بہنوں کی عزتوں کی پامالی کامجرم بھارت، ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کروا کر باغی ٹی وی کی جانب سے مظالم کو بے نقاب کرنے سے کب تک روکے گا؟ یہ حق اور سچ کی آواز ہے جسے دبایا نہیں جا سکتا۔

    سوشل میڈیا صارفین بھارتی لابیوں کا منہ توڑجواب دیں۔ بھارت کی جانب سے ظالمانہ لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔ ۔ عالمی دنیا بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھ چکی ہے، اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے ادارے بھارتی کسانوں کا مسئلہ ، عوام کی خواہش کے مطابق حل کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

    مظلوم بے گناہ لوگوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر بھارت کی جانب سے باغی ٹی وی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کروائے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر عہدیداران نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاسبان کسانوں کی حمایت کرتی ہے ۔

    ظالم مودی سرکار نے دہلی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ کسانوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنے پر باغی ٹی وی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہونے والا ہے۔ ظالم صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے

  • *پانچ ہزار کچے مکانوں کو مسمار کرکے قبرستان بنے۔ایم این اے اغا رفیع اللہ*

    *پانچ ہزار کچے مکانوں کو مسمار کرکے قبرستان بنے۔ایم این اے اغا رفیع اللہ*

    واضع رہے کہ دو ماہ قبل منتخب ایم این اے آغا رفیع اللہ کی قیادت میں دیگر سیاسی علاقائی رہنماوں نے شیر پاو اسٹار گراونڈ کے قریب مقامی شخص کی خالی زمین پر قبرستان کی تختی لگا کر زمین کو ھتیانے کی کوشش کی مقامی شخص نے معزز عدالت سے رجوع کیا۔ ایک درجن سے زائد افراد کو ایم این اے سمیت زمین پر قبضے میں ملوث قرار دیا پیٹیشن دائر ہونے کے بعد منتخب ایم این اے نے اپنے اثر رسوخ کا استعمال کرتے ہوے مقامی پولیس کو دباو میں لیکر پولیس فائل میں اپنا بیان حقائق کے برعکس لکھوایا معزز عدالت نے جمع ہونے والے چالان کے متن کے مطابق ایم این اے آغا رفیع اللہ نے معزز عدالت کو گمراہ کرنے کے لئے پولیس کو بیان دیا کہ مذکورہ زمین پر سیوریج لائن کے کام حوالے سے دورے پر گیا تھا مذکورہ اراضی سے میرا کوئی بھی تعلق نہیں ہے جبکہ سوشل میڈیا پر آغا رفیع اللہ کے ایونٹس کی ترجمانی کرنے والوں نے زمین پر نصب قبرستان کی تختی کی تصویریں بھی وائرل کی تھی اور سوشل میڈیا پر مقامی شخص کی زمین کو قبرستان کے لئے مختص قرار دیا گیا سوشل میڈیا پر ایم این اے آغا رفیع اللہ سمیت پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے علاقائی زمہ داروں کی تصویریں شئیر کی تھی معزز عدالت میں زمین پر قبضے کا کیس دائر ہونے پر حلقہ احباب میں اپنی بے عزتی محسوس کرنے پر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم این اے آغا رفیع اللہ نے ڈپٹی کمشنر ملیر کے ساتھ خفیہ میٹنگ میں ریڑھی گوٹھ سے متصل دیہہ ریڑھی اور تعلقہ ابراہیم حیدری زمین پر گزشتہ 40سالوں سے آباد کچی آبادی پانچ ہزار سے زائد گھرانوں کو مسمار کرنے کے لئے آمادہ کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ملیر نے 4فروری کو مذکورہ آبادی پر انکروچمنٹ کے لئے مختلف اداروں کو خط لکھا جس میں 18فروری 2021 بروز جمعرات صبح 11بجے ہیوی مشینری کے ذریعے انکروچمنٹ کا آغاز کیا جاے گا ذرائع نے بتایا ہے کہ سابقہ سٹی ناظم مصطفی کمال نے مذکورہ کچی آبادی کو ھتیانے کی جب کوشش کی تھی تو کراچی کی دوسری بڑی پختون آبادی کو بچانے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنماء شاہی سید میدان میں اتر آیا اور سندھ کی اعلی قیادت کے ذریعے مزدور طبقےکو بے یارو مددگار ہونے سے بچا لیا غریبوں کے سروں پر چھت کا سایہ تاحال برقرار تھا کہ روٹی، کپڑا، اور مکان کے نام پر ووٹ سے منتخب ہونے والا پختون ایم این اے اپنی انا کا مسلہ بناکر ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کرنے کے لئے سرکاری مشینری کا استعمال کرنے لگا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اطراف کی صنعتی ایریا میں قائم فیکٹریوں میں دن رات مزدوری کر کے اپنی اور اپنے بچوں کی خواہشات کو پس پشت رکھتے ہوے اپنا سر چھپانے کے لئے کچا آشیانہ بنا رکھا ہے خالی زمین کو ھتیانے کے لئے منتخب ایم این اے ہمارے سروں سے چھت کا سایہ بھی چھیننے پر تلا ہوا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ ایک کروڑ نئے مکانوں کے پس منظر وعدے کی خاطر ہم غریبوں کے پانچ ہزار سے زائد کچے مکانوں کو مسمار کرنے سے بچائیں ۔

  • *سندھ پولیس کا جوان ہیڈ کانسٹیبل غائب اہلخانہ کا ائی جی سندھ سے سے درخواست*

    *سندھ پولیس کا جوان ہیڈ کانسٹیبل غائب اہلخانہ کا ائی جی سندھ سے سے درخواست*

    سندھ پولیس کا جوان ہیڈ کانسٹیبل غائب
    دو دن گزر جانے کے بعد بھی نہ تو متعلقہ ایس ایس پی اور نہ ہی کسی اعلیٰ حکام نے خبر پوچھنے کا گوارہ تک بھی نہیں کیا "اہلخانہ اہلخانہ کے مطابق ہیڈکانسٹیبل سید خرم حسین شاہ بخاری نیو رضویہ سوسائٹی ضلع ایسٹ کراچی میں رہائش پذیر تھااورایس ایس پی سنٹرل ملک غلام مرتضیٰ تبسم کے آفس میں تعینات تھا کل رات ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے راستے سے لاپتہ
    گاڑی صفورہ گوٹھ سے ملی مگر سندھ پولیس کا جوان تاحال لاپتہ
    اہلخانہ سخت پریشان آئی جی سندھ اور اے آئی جی غلام نبی میمن سے فوری نوٹس لینے کی اپیل-