Baaghi TV

Category: کراچی

  • عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ، عدالت نے ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمیرا اصغر کا قتل ہوا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد بشمول ان کے میک اپ آرٹسٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں قابل دست اندازی جرم بنتا ہے، لہٰذا حمیرا اصغر کے اہلخانہ اور ریاست کی مدعیت میں بیان ریکارڈ کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے۔

    واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان عدالت پہنچا اور عدالتی بیلف کے ذریعے دروازہ توڑا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری مرحلے میں تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ قبل ہوئی۔

    چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر مالی مشکلات کا شکار تھیں اور انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا، جب کہ اکتوبر 2024 میں کام سے متعلق رابطے جاری تھےعلاوہ ازیں اداکارہ کے فلیٹ سے جمع کیے گئے سیمپلز کی کیمیکل رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ جمی ہوئی اشیا میں موجود پانچ نمونوں کا تعلق سمندری نمک سے تھا، جو عموماً بدبو کم کرنے اور کیڑوں کو بھگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جب کہ باورچی خانے سے ملنے والا نمک اس سے مختلف پایا گیا۔
    مزید تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ اداکارہ کا فون اکتوبر 2024 تک استعمال میں رہا، تاہم میک اپ آرٹسٹ کے فون کالز کے باوجود کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور واٹس ایپ کی پروفائل تصویر بھی حذف کر دی گئی تھی،عدالت کے حکم کے بعد پولیس اب حمیرا اصغر کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر مکمل تحقیقات کرے گی اور متعلقہ افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

  • اینکر پرسن خاور حسین سانگھڑ سے مردہ حالت میں برآمد، اعلیٰ سطح تحقیقات کا آغاز

    اینکر پرسن خاور حسین سانگھڑ سے مردہ حالت میں برآمد، اعلیٰ سطح تحقیقات کا آغاز

    اینکر پرسن خاور حسین کی لاش حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر کھڑی ان کی گاڑی سے ملی ہے۔

    پولیس کے مطابق ان کے ہاتھ میں پستول بھی موجود تھا، جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے تاہم اس کی نوعیت مشکوک قرار دی جارہی ہے

    ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خاور حسین کی غیر طبعی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی خاور حسین کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحافت اور معاشرے کے لیے بڑا سانحہ ہے، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے بھی خاور حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی خاور حسین کی اچانک موت نے صحافتی برادری کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے اور اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔

    ممبئی ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے ٹکرا گیا، مسافر محفوظ

    کراچی ،18 اگست سے مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    اسلام آباد ،بارشوں کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی تمام ہائیکنگ ٹریلز بند

  • کراچی ،18 اگست سے مون سون  کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    کراچی ،18 اگست سے مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 18 اگست سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجستھان پر موجود سائیکلونک سرکولیشن کے اثرات 18 اگست کی شام یا رات کو کراچی میں داخل ہوں گے، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 اگست کو دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور درجہ حرارت 37 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

    ادارے کے مطابق 20 اور 21 اگست کو گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارشوں کا بھی امکان ہے۔

    ٹیرف تنازع، امریکا بھارت تجارتی مذاکرات منسوخ

    پاکستان میں سیلاب پر روس، ترکیہ اور مصر کا اظہارِ افسوس

    غزہ میں شہادتوں کی تعداد 61 ہزار 897 تک پہنچ گئی

  • امیتابھ کے موزے اور لتا کی ساڑھی صرف مذاق تھا،جسےبلاوجہ اچھالا اور قومی مسئلہ بنا دیا،بُشریٰ انصاری

    امیتابھ کے موزے اور لتا کی ساڑھی صرف مذاق تھا،جسےبلاوجہ اچھالا اور قومی مسئلہ بنا دیا،بُشریٰ انصاری

    پاکستان شوبز کی ورسٹائل فنکارہ، گلوگارہ، میزبان اور مصنفہ بُشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ،امیتابھ کے موزے اور لتا کی ساڑھی صرف مذاق تھا۔

    حال ہی میں معروف اداکارہ سوشل میڈیا پر اُس وقت شدید تنقید کی زد میں آئیں، جب ایک ٹی وی شو میں اُنہوں نے امیتابھ بچن کے موزوں اور لتا منگیشکر کی ساڑھی کی خواہش کا ہلکے پھلکے انداز میں ذکر کیا،بشریٰ انصاری نے کہا تھا کہ ان کے ایک دوست نما مداح نے ان سے شکوہ کیا تھا کہ انہوں نے ملکہ ترنم کی ساڑھی تو پہنی لیکن لتا منگیشکر کی نہیں پہنی.

    اداکارہ نے کہا کہ مداح نما دوست کے شکوہ پر انہوں نے انہیں کہا کہ وہ تو چاہتی ہیں کہ کوئی انہیں لتا منگیشکر کی ساڑھی لاکر دےانہوں نے مسکراتے بتایا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں بےشک لتا منگیشکر کی وہ ساڑھی لاکر دی جائے، جس سے ان کے اہل خانہ نے پونچھا مارا ہو، وہ اس ساڑھی کو بھی پہن لیں گی،انہوں نے مداح نما دوست کو کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں کوئی امیتابھ بچن کی دو نہیں بلکہ ایک ہی جراب بھی لاکر دے۔

    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان انتقال کرگئے

    ان کی مذکورہ بات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر تنقید کی گئی تھی اور ان پر سستی شہرت حاصل کرنے کے الزامات بھی لگائے گئے تھےاب انہوں نے خود پر ہونے والی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکارہ ہیں، ان کا کام عوام کو تفریح فراہم کرنا ہے، اس لیے بعض اوقات وہ مذاق میں بھی بہت ساری باتیں کہ جاتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہاکہ،میں ایک انٹرٹینر ہوں، مزاح میری شخصیت کا حصہ ہے، لیکن افسوس ہے کہ لوگ حسِ مزاح کو سمجھنے کے بجائے بات کو غلط رنگ دیتے ہیں، سستے یوٹیوبرز نے اس چھوٹی سی بات کو بلاوجہ اچھالا اور قومی مسئلہ بنا دیا۔ خدارا! مجھے اس پر جیل ہی نہ بھیج دیں-

    دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو نتائج بُھگتنا پڑیں گے، ترجمان پاک فوج

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ہو گیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا،اس اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ارب 24 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر 5 ارب 25 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہیں، 8 اگست کو ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 19 ارب 49 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تھے۔

    ادھرکریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ہےموڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کردیا، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کردی ہےپاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اس سے پہلے سی ڈبل اے ٹو تھی۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں،توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے، پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔

  • دو خانہ بدوش لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق

    دو خانہ بدوش لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق

    ریلوے پھاٹک ڈیفنس روڈ پر واقع ڈمپنگ اسٹیشن پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جہاں دو نوجوان خانہ بدوش لڑکے کچرے کے بھاری ڈھیر کے نیچے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ٹیم کے مطابق، دونوں لڑکے پلاسٹک کی بوتلیں نکالنے کے لیے کچرے کے ڈھیر پر موجود تھے کہ اچانک کچرے کا ڈھیر گر گیا اور وہ ملبے تلے دب گئے۔ فوری اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے محنت اور مسلسل کوشش کے بعد 11 گھنٹے کے طویل سرچ آپریشن کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ دونوں کی عمریں بالترتیب 17 اور 15 سال بتائی جاتی ہیں، جبکہ ان کی شناخت نہ ہونے کے باعث معلوم ہوا کہ وہ خانہ بدوش ہیں۔

    ریسکیو ٹیم کے نمائندے نے بتایا کہ یہ دونوں لڑکے روزگار کے لیے کچرے میں موجود پلاسٹک کی بوتلیں جمع کر رہے تھے تاکہ اپنی روزی روٹی کا انتظام کر سکیں۔ اس المناک واقعے نے علاقے میں شہریوں اور اہل علاقہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی ہے۔متاثرہ خاندانوں اور علاقے کے مکینوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ خانہ بدوش بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے حادثات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

  • پاک فوج کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن عطیہ

    پاک فوج کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن عطیہ

    پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن راشن عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ راشن اور فنڈز براہ راست متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوں گے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے پلوں کی مرمت کا عمل تیز کرنے اور جہاں ضرورت ہو عارضی پل قائم کرنے کا حکم دیا۔ کور آف انجنیئرز کو جلد از جلد بحالی کے کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اضافی فوجی دستے، خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر پہلے سے ہی آپریشنز میں مصروف ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے اور بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

    ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ

    شاہد آفریدی سمیت متعدد کھلاڑیوں کو قومی اعزازات ملیں گے

    میلانیا ٹرمپ کا ہنٹر بائیڈن کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس

    وزراء و اراکین پارلیمنٹ کو ایوارڈز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، ماہرین قانون

  • ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ

    ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

    اوگرا نے اس اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق، سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر 10.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے، جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد 11.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، 24 گھنٹوں میں 49 فلسطینی شہید

    وزراء و اراکین پارلیمنٹ کو ایوارڈز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، ماہرین قانون

    پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے، شرجیل میمن

  • پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے، شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی غیر مشروط مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

    اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ قدرتی آفت کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرا دکھ ہے اور اس مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام حوصلے اور یکجہتی سے اس آزمائش کا مقابلہ کریں اور جلد اس مصیبت سے نکل آئیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہی پاکستانی قوم کی اصل پہچان ہے اور پیپلز پارٹی اس جذبے پر کامل یقین رکھتی ہے۔

    ٹرمپ، پیوٹن سربراہی اجلاس کے لیے الاسکا روانہ، جنگ ختم کرنے پر زور

    بھارتی یومِ آزادی تقریب ،امیت شاہ سے ترنگا گر گیا، سوشل میڈیا پر مذاق

    کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پی سی بی ناخوش، اہم تبدیلیاں متوقع

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں معمولی اضافہ، مجموعی حجم 19.49 ارب ڈالر

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں معمولی اضافہ، مجموعی حجم 19.49 ارب ڈالر

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں معمولی اضافہ، مجموعی حجم 19.49 ارب ڈالر

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 8 اگست کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق اس ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 11 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے مجموعی حجم 19.496 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1 کروڑ 13 لاکھ ڈالر بڑھ کر 14.243 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 5.253 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

    گزشتہ ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں بھی 9 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جسے ماہرین معاشی سرگرمیوں کے دباؤ کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

    سندھ طاس معاہدہ: بھارت کا عالمی ثالثی عدالت فیصلہ ماننے سے انکار

    سوئیڈن میں مسجد کے قریب فائرنگ، دو افراد زخمی

    ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان