Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایل این جی اور ایل این جی ٹرمینل کی آڑ میں تعمیر کیا گیا گورکھ دھندہ، علی زیدی نے حقائق قوم کے سامنے بے نقاب کردیے

    ایل این جی اور ایل این جی ٹرمینل کی آڑ میں تعمیر کیا گیا گورکھ دھندہ، علی زیدی نے حقائق قوم کے سامنے بے نقاب کردیے

    ایل این جی اور ایل این جی ٹرمینل کی آڑ میں تعمیر کیا گیا گورکھ دھندہ ، وزیربحری امور علی زیدی نے حقائق قوم کے سامنے بے نقاب کردیے
    باغی ٹی وی : ایل این جی اور ایل این جی ٹرمینل کی آڑ میں تعمیر کیا گیا گورکھ دھندہ ، وزیربحری امور علی زیدی نے حقائق قوم کے سامنے بے نقاب کردیے

    علی زیدی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ایل این جی اور ایل این جی ٹرمینل کے حوالے سے حقائق سے آگاہی حاصل کریں،

    مفتاح اسماعیل نے خود پنڈورہ باکس کھول لیا ہے،پہلی حقیقت یہ ہے کہ نون لیگ کی حکومت میں قائم کیا گیا ٹرمینل سستا ترین نہیں ہے،

    سچ تو یہ ہے کہ نون لیگ کی جانب سے قائم کیا گیا یہ ٹرمینل دنیا بھر کے مہنگے ترین ٹرمینلز میں سے ایک ہے، عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنٹس ووڈمیکینزی کے جاری کردہ جدول کے مطابق درجنوں ٹرمینلز ان 2 نون لیگی ٹرمینلز سے سستے ہیں،

    اپنی کرپٹ قیادت کیطرح مفتاح بھی کھلے عام غلط بیانی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں،مفتاح کا دعویٰ ہے کہ ٹرمینلز پر ٹیرف گارنٹی شدہ ہے،

    اوگرا کے اعدادوشمار مفتاح کے دعوے کو مکمل غلط ثابت کررہے ہیں، مفتاح بتائیں کہ ہم ٹرمینل استعمال کریں یا نا کریں کیا ہمیں آپریٹرز کو کیپیسٹی واجبات ادا کرنے ہیں یا نہیں، کیا مفتاح بتائیں گے کہ پی ایل ٹی ایل کے اس وقت کے سربراہ اعظم صوفی کو استعفیٰ پر کیوں مجبور کیا گیا، حقیقت یہی ہے کہ اعظم صوفی نے مفتاح اور انکے باس شاہد خاقان عباسی کے غیرقانونی احکامات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے صرف نظر کرنے سے ٹھیک انکار کیا تھا،

    آخر میں مفتاح اسماعیل "ایک داماد” کی وزارت پٹرولیم کے حکام سے ملاقاتوں کا بھی قوم کو بتائیں، کیا ان "داماد” صاحب نے نون لیگی حکومت سے پی جی پی سی ایل پر تقریباً 50 ملین ڈالرز کے ایل ڈی چارجز معاف کروانے کیلئے یہ سرگرمی نہیں دکھائی،

  • کراچی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے روڈ میپ طلب

    کراچی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے روڈ میپ طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کی صورتحال پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے کراچی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے صوبائی حکومت سے روڈ میپ بھی طلب کر لیا،عدالت نے دیگر فریقین سے 28 اکتوبر کو تفصیلی جواب طلب کرلیا

    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پورے کراچی میں گٹر ابل رہے ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،کیا کراچی کی ابتر صورتحال کسی کو نظر نہیں آتی؟ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز سڑکوں پر کارپٹنگ بھی نہیں کراسکتے؟ سندھ ہائیکورٹ سمیت پورے کراچی کی حالت کسی نے نہیں دیکھی؟

    دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

    کراچی ڈوبنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ہوش آ گیا،اجلاس میں اہم حکم دے دیا

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    جسٹس محمد علی مظہر نے حکم دیا کہ کراچی کے مسائل کے مستقل حل اور سدباب کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں؟

  • کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

    کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

    کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا

    فورم نے کراچی میں کورونا کےبڑھتے ہوئے کیسز پراظہار تشویش کیا،پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران 747 کورونا کیسز سامنے آئے،گزشتہ 24گھنٹے کےدوران سب سے زیادہ 365کورونا کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے،

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن ،کنٹیکٹ ٹریسنگ  اور ایس او پیز پر عمل ضروری ہے،

    سیکرٹری صحت سندھ نے این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کوروناکے کیسز بڑھ رہے ہیں ،شہری حکومت صورتحال کی نگرانی کررہی ہے،اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےمناسب انتظامات کئےجائیں گے ،ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ کورنا کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جائے،

    قبل ازیں سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد چھوٹے پیمانے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے تیاریاں کرلی ہیں، متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے بعد ڈی ایچ او اپنے علاقے میں کورونا کیسز کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرے گا۔محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنروں، ایڈیشنل آئی جی اورایس ایس پی پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔

  • ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی کیوں؟،عدالت کا برہمی کا اظہار

    ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی کیوں؟،عدالت کا برہمی کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی

    عدالت نے 5 نومبر کو وفاقی حکومت، اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے تفصیلات طلب کرلیں، عدالت نے استفسار کیا کہ دور حاضر میں ڈیجیٹل کرنسی جیسی جدید ٹیکنالوجی سے فوائد کیوں نہیں لیے جارہے؟ کرپٹو کرنسی پر اجازت نہ دینے پر عدالت اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر برہم ہو گئی

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جدید ٹیکنالوجی میں بہت آگے چلی گئی ہے اور ہم وہیں کھڑے ہیں،دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی چل رہی ہے پاکستان میں کیوں بند ہے؟ وکیل اسٹیٹ بینک نے عدالت میں کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی نہیں ہے، اسے ریگولر نہیں کیا گیا،پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی نہیں ہے، اسے ریگولر نہیں کیا گیا،

    عدالت نے حکم دیا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق بین الاقوامی قوانین پیش کیے جائیں،

  • سی ٹی ڈی مقابلے میں انتہائی خطرناک دہشت گرد "تورا بورا”ہلاک

    سی ٹی ڈی مقابلے میں انتہائی خطرناک دہشت گرد "تورا بورا”ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کی جانب سے مقابلے کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں

    سی ٹی ڈی کے مطابق سعید عرف لوہا عرف حاجی صاحب عرف تورا بورا ا نتہائی خطرناک دہشت گرد تھا، کارروائی حساس ادارے کی اطلاع اور مدد سے کی گئی،ہلاک دہشت گرد سے پستول،2 بم اور40گولیاں برآمد ہوئیں،خفیہ اطلاع کے مطابق سعید لوہا کی ٹیم ڈرون بم حملوں کی تیاری کر رہے تھے،

    انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق خفیہ اطلاع کے مطابق دہشت گرد کو افغانستان سے کراچی بھیجا گیا تھا، دہشت گرد کو گروہ تشکیل دے کر دہشت گر دی کی کارروائیوں کا ٹاسک دیا گیاتھا،ہلاک دہشت گرد 2014میں القاعدہ برصغیر میں شامل ہوا،ہلاک دہشت گرد نے کراچی میں رینجرز چیک پوسٹ ، پولیس تھانوں پر کریکر حملے کیے،دہشت گردپولیس ٹارگٹ کلنگ ، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے،

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق سعید عرف لوہا نے مبینہ ٹاوَن پولیس اسٹیشن پر بم سے حملہ کیا،ناظم آباد نمبر7پل کے نیچے رینجرز چیک پوسٹ پر بوتل بم سے حملہ کیا،دہشت گرد نےکورنگی کراسنگ رینجرز چیک پوسٹ پر بم سے حملہ کیا،دہشت گرد نے گجر نالہ رینجرز چیک پوسٹ پر بم حملہ کیا،دہشت گرد نے لالو کھیت صرافہ بازار پل پر پولیس اہلکار زاہد حسین رضوی کو شہید کیا،دہشت گرد نے عوامی کالونی کورنگی میں لسانی بنیاد پر3 افراد کا قتل کیا،2016میں گڈاپ میں سی ٹی ڈی مقابلے میں دہشت گرد کے دو اہم ساتھی ہلاک ہوئے،دہشت گرد اپنے ساتھی اسلام الدین ، شکیل برمی اور دیگر کیساتھ افغانستان فرار ہوا،

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سکول کھل گئے

    کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سکول کھل گئے

    کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سکول کھل گئے

    باغی ٹی وی : کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سکول کھل گئے، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کا آغاز ہوگیا، سکولوں کے داخلی راستے پر ایس او پی پر عملدرآمد بھی نظر آیا۔

    کراچی میں بھی 6 ماہ بعد تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں کلاسز شروع ہوئیں، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے بچے ماسک لگا کر خوشی خوشی سکول پہنچے، سکولوں کے باہر اور اندر ایس او پیز پر عملدرآمد بھی نظر آیا۔

    حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، نوابشاہ، لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا، کورونا سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا تاہم بچوں کو سکول بھیجنا یا نہ بھیجنا والدین کی مرضی ہے، سکول انتظامیہ بچوں کو زبردستی سکول نہیں بلا سکتی، کچھ اداروں کو یکم اکتوبر سے تدریسی عمل کی اجازت ہے۔

    خیال رہے پہلے مرحلے میں 15 ستمبر کو یونیورسٹی، میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طالبعلموں کو بلایا گیا تھا۔ 23 ستمبر کو وفاقی وزارت تعلیم نے دوسرے مرحلے میں سکولز کھولنے کی اجازت دی تھی۔ مگر اس کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ نے آج سے دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ، موسیٰ کالونی اور لیاری کے علاقے بجلی کی بندش سے متاثر ہیں۔موسیٰ کالونی میں گزشتہ رات 9 بجے سے تاحال بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو تاحال 190 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ گیس پریشر میں کمی کا بھی مسئلہ درپیش ہے اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

    ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کیلئےبند 2گیس فیلڈز 30 ستمبر تک فعال ہو جائیں گی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گیس سپلائی میں کمی کے باعث صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کم گیس پریشر کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس پوری استعداد پر چل رہے ہیں۔

    کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث چند علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔ گیس کی فراہمی تک لوڈ مینجمنٹ کے تحت بجلی فراہم کرنا مجبوری ہے

  • کراچی سرکلر ریلوے  پر وفاق اور سندھ حکومت کا اتفاق رائے  ہے ، شیخ رشید

    کراچی سرکلر ریلوے پر وفاق اور سندھ حکومت کا اتفاق رائے ہے ، شیخ رشید

    کراچی سرکلر ریلوے پر وفاق اور سندھ حکومت کا اتفاق رائے ہے ، شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے پر وفاق اور سندھ ایک پیج پر ہیں، کوئی لڑائی نہیں ، منصوبے پر دس ارب سے زائد رقم خرچ ہو گی۔

    کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نیوز نے کہا کہ تجاوزات کی نشاندہی ہو رہی ہے، صوبائی حکومت سے درخواست کریں گے کہ متاثر ہونے والوں کو متبادل جگہ فراہم کریں۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے حکم دیا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے چاہیے، جو راستے میں آتا ہے سب توڑ دیں۔اطلاعات کےمطابق آج چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سمیت مختلف کیسز کی سماعت کی۔

    کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن، میئر کراچی وسیم اختر اور چیف سیکریرٹری سندھ ممتاز علی شاہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جبکہ تجاوزات نہ ہٹانے سے متعلق بیان دینے پر سابق وزیر بلدیات سعید غنی توہینِ عدالت نوٹس کیس میں پیش ہوئے۔

  • کراچی سے ملک چلتا ہے لیکن اس کراچی کو ہی نظر انداز کیا گیا،مصطفیٰ کمال کا شکوہ

    کراچی سے ملک چلتا ہے لیکن اس کراچی کو ہی نظر انداز کیا گیا،مصطفیٰ کمال کا شکوہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے کاغذی پیکج کا اعلان کیا اور پھر مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کہ کراچی سے ملک چلتا ہے لیکن اس کراچی کو ہی نظر انداز کیا گیا۔ کراچی پیکج کراچی کے خرچے پر ہی شہریوں کو بریانی کھلانے کے مترادف ہے۔ پیپلز پارٹی کس جواز کے تحت وفاقی حکومت پر تنقید کر رہی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں جو کارنامے کیے وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔ ہم نے کراچی پیکج سے پہلے ہی انکار کر دیا تھا کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ کچھ نہیں ہو گا یہ صرف باتوں کا ٹورنامنٹ ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تو اختیارات اور حقوق چاہیں۔ کراچی کو پیکج دینا ایسا ہی ہے جیسے کسی شخص کی مہینے بھر کی تنخواہ چھین لو اور پھر خیراتی ادارے سے بریانی لاکر اسے کہو کہ اپنا پیٹ بھر لے۔ کراچی کے معاملات سے سب کی توجہ ہٹ گئی ہے،

    مصطفیٰ کامل کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے صوبے کے نعرے کو سندھی بھائیوں میں بیچ کر اپنی کرپشن چھپا دیتی ہے۔ صوبے کی بات کرنے والی ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی دو وزارتیں دیدے تو یہ پھر ایک دوسرے کو اجرکیں پہنائیں گے۔

    دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

    کراچی ڈوبنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ہوش آ گیا،اجلاس میں اہم حکم دے دیا

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں حکمرانی کرنے کے بعد دونوں جماعتیں ٹوپی ڈرامہ کر رہی ہیں، ایک کہتا ہے سندھ دھرتی کو تقسیم کرو دوسرا کہتا ہے دھرتی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، کہتے ہیں کہ پانی جب ملے گا جب صوبہ بنے گا، قانون کہتا ہے صوبہ کے لئے اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ہونی چاہئے

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

  • میڈیا ہاﺅسز پر حملے سے متعلق کیس،عدالت برہم، ایس ایچ او کے وارنٹ جاری

    میڈیا ہاﺅسز پر حملے سے متعلق کیس،عدالت برہم، ایس ایچ او کے وارنٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ہاﺅسز پر حملے سے متعلق کیس میں عدالت نے گواہوں کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور اور ایس ایچ اوکلفٹن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    میڈیا ہاؤسزپرحملے سے متعلق کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،فاروق ستار،گلفرازخٹک، شاہد پاشا اور دیگر  عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت گواہوں کی عدم حاضری پربرہم ہو گئی اور ایس ایچ اوکلفٹن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری  جاری کردیئے۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گواہوں کوپیش نہیں کرنا تواتنے لوگوں کوکیوں پکڑرکھا ہے، عدالت نے دیگرپولیس افسران کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کردی

    پیپلز پارٹی کے بعد فاروق ستار نے میئر کراچی کے استعفیٰ کا کیا مطالبہ

    قبل ازیں اشتعال انگیزتقاریرکے 27 مقدمات کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،رہنما ایم کیوایم رؤف صدیقی،خواجہ اظہار الحسن پیش نہ ہوئے، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کردی،

    میڈیا ہاوَسز پر حملے کا مقدمہ، مدعی مقدمہ کو عدالت نے طلب کر لیا