Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کی ترقی میں پاک بحریہ کا ہمیشہ سے تعاون رہا،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی کی ترقی میں پاک بحریہ کا ہمیشہ سے تعاون رہا،وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ منوڑہ پہنچ گئے

    صوبائی وزراء شبیر بجارانی،ناصرشاہ اورمرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے منوڑہ روڈ کا افتتاح کردیا

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیوریج اور گاربیج کامسئلہ سنگین ہے،نااہلی کا بوجھ صوبائی حکومت پر ڈالنا نا مناسب ہے،وفاق نے کہا کے فور منصوبے پر کام شروع کریں گے ،جس روڈ کی تعمیرکی گئی ہے وہ ایک مشکل اسکیم تھی،

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

    کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم

    کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی میں پاک بحریہ کا ہمیشہ سے تعاون رہا، سندھ حکومت کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کررہی ہے، پاک بحریہ کے منصوبوں میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے،میرے لیے خوشی کا مقام ہے کہ ضلع کیماڑی میں پہلا ایونٹ کر رہا ہوں،

    وزیراعلیٰ سندھ کی ورلڈ بینک سے تعاون کی اپیل

  • بحریہ یونیورسٹی میں پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

    بحریہ یونیورسٹی میں پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کراچی میں پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھا اور بحریہ یونیورسٹی کراچی میں بحریہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا افتتاح کیا۔ تقریب میں آمد پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ)کلیم شوکت نے ان کااستقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا بنیادی مقصد میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجیز اور بزنس کے ذریعے ملکی بلیو اکانومی کا فروغ ہے۔ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد، حکومتی اداروں اور کاروباری افراد اور اداروں کو باہمی تعاون کے لئے شاندار پلیٹ فارم دے گا اور پالیسی سپورٹ کے ذریعے نئے کاروبار، صنعتوں اور کاروباری افراد کو معاونت فراہم کرے گا۔ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں متعدد ریسرچ، ڈیزائن اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹرز، سینٹرز آف ایکسیلینس اور دیگر کثیرالمقاصد شعبے موجود ہوں گے۔میری ٹائم انوویشن ایکو سسٹم کے لئے بھی میری ٹائم پارک میں جگہ مختص کی جائے گی۔نوجوانوں کو متفرق میری ٹائم شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کے لئے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ میری ٹائم اسکلز ڈیویلپمنٹ سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہ تیزی سے ابھرتے اور وسیع ہوتے ہوئے میری ٹائم سیکٹر میں موجودمواقع سے مستفید ہو سکیں۔پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ملکی سمندری خزائن کے تعین و تلاش میں اہم کردار ادا کر کے ملکی جی ڈی پی میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز بحریہ یونیورسٹی کے اہم شعبوں کا انضمام ہے اور کمپیوٹر سائنس، کمپیوٹر انجینئرنگ،الیکٹریکل انجینئرنگ اور سافٹ وئیر انجینئرنگ کے شعبوں پر مشتمل ہے۔بحریہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا افتتاح بین الشعبہ جاتی تعلیم میں تحقیقی برتری کے حصول اور بین المضامین تعلیم کے فروغ میں ایک اہم قدم ہے۔

    معیاری اور پائیدار تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لئے نیول چیف کے تصور کے مطابق پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اوربحریہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا قیام سال 2020 کے فلیگ شپ پراجیکٹس کے طور پرعمل میں لایا گیاہے۔

    ورلڈ میری ٹائم ڈے 2020 کی مناسبت سے پاک بحریہ نے ڈاکومینٹری جاری کر دی

  • سندھ کے اکثر سکولز میں بجلی نہیں، سعید غنی کا اعتراف

    سندھ کے اکثر سکولز میں بجلی نہیں، سعید غنی کا اعتراف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کم ضرور ہوا لیکن ختم نہیں ہوا ،ملک بھر سے کورونا کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاوَ کے لیےایس او پیز پرعمل درآمد ضروری ہے ،اسکولز کھولنے کے لیے کسی کے دباوَ کا سامنا نہیں اسکولز سے متعلق اب بھی صورتحال کودیکھ کر فیصلہ کریں گے ،ہمارے لیے بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے،قمبر سمیت مختلف علاقو ں میں تعلیمی اداروں کا دورہ کیا،سندھ میں چھوٹے شہروں کے طلبہ ماسک پہن کرجاتے ہیں،

    الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

    بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

    آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

    آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

    کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

    کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے

    لوگ مرتے ہیں، یہ جا کر ضمانت کرا لیتے ہیں،لوگوں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ بدنصیبی ہے کہ 70 فیصد گیس پیداوار کے باوجود ہمیں نہیں ملتی گیس کے نہ ملنے کے باعث بجلی کا جو بحران پیدا ہوا ہے وہ تشویشناک ہے،سندھ کے اکثر شہروں میں جن اسکولزکا دورہ کیا وہاں بجلی ہی نہیں تھی ،28ستمبرکو کلاسز کا آغاز ہوگا ،اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں،بچے زیادہ ہوں تو کلاسز کو شفٹوں یا متبادل دنوں میں لی جائیں،

  • خیر پو ر اور دادو کے لو گ کر اچی پر راج نہیں کر سکتے ،ایم کیو ایم میدان میں آ گئی

    خیر پو ر اور دادو کے لو گ کر اچی پر راج نہیں کر سکتے ،ایم کیو ایم میدان میں آ گئی

    خیر پو ر اور دادو کے لو گ کر اچی پر راج نہیں کر سکتے ،ایم کیو ایم میدان میں آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنو ینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ شہر ی سندھ صوبہ،متر وکہ سندھ صوبہ یا جنو بی سندھ صوبہ یہ تو بنے گا نام تم چن لو جغرافیہ ہم بتاتے ہے ہم مہا جر ہے لیکن تم معاشی پنا ہ گزین ہو تم سے کسی نے پو چھا تھا کہ تم پاکستانی بنو گے لیکن ہم سے پو چھا گیا تھا اور ہم اختیاری پاکستانی ہے

    اتو ار کے روز کر اچی حقوق ریلی وہ نکل رہے ہیں جو کل تک اس کو کفر اور لسانیت قرار دیتے تھے،یہ ہما ری کا میابی ہے بر صغیر کے مسلما نو ں کو یہ اندیشہ تھا ہند وں کی اکثریت اور ہما رے حقوق غضب کر وگے وہا ں اند یشہ تھا یہا ں تجر بہ ہے کہ 50سالو ں سے تم نے ہما رے حقوق غضب کئے ہے اب ہمیں آپ کو صوبے کیلئے نکالنا ہو گا میر اگما ن یقین میں بد ل رہا ہے کے آپ کا میاب ہو رہے ہو یہا ں کے لو گ صوبہ مانگ رہے ہیں جو آئینی حق ہے آج کی ریلی گھر وں تک پہنچ گئی ہے دلو ں میں گھر کر گئی ہے آپ کو مبا رک ہو مسائل کا حل ایک مطالبہ میں ہے جو آئین میں درج ہے پاکستان بچانے کی ضما نت پاکستان بنانے والو ں کی اولا دوں کے پا س ہے اور انکی آبا دی کو آدھا گنا گیا ہے خیر پو ر اور دادو کے لو گ کر اچی پر راج نہیں کر سکتے کر اچی والو ں کو انکا حق حکمرانی دینا ہو گی آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت تیسری سطح حکو مت کو اختیار دیتا ہو ئے با اختیار بنا ؤ جس ملک میں فیصلہ محفو ظ ہو تے ہے وہا ں عوام غیر محفوظ ہو تے ہیں کر اچی کے بیٹو ں کیلئے آج مو قع ہے وہ کسی ڈر سے کسی خو ف سے کسی لالچ سے اگر چلے گئے تو واپس آجا ؤ اور حق پرستو ں کی صفو ں میں شامل ہو جا ؤ ہمیں مت ڈراؤ کہ اندرون سندھ میں رہنے والو ں مہا جر وں کا کیا ہو گا

    ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کر اچی ما رچ کے اختتام کے مو قع پر کیا۔اس مو قع پر اراکین رابطہ کمیٹی،ذمہ داران وکا رکنان بھی مو جو د تھے سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے کہا کہ کر اچی ما رچ روکنے والو ں ایم کیو ایم کو دفن کر نے والو ں کا منہ آج کا لا ہو گیا آج ہم صوبے کیلئے جمع ہو ئے ہیں اور صوبہ لیکر رہیگے جس طر ح نہرو اور گا ندھی کے حلق سے پاکستان نکالا تھا جب سے ایم کیو ایم قائم ہو ئی ہے ظلم وستم جا ر ی ہے قضبہ علیگڑ ھ کا سانحہ ہو یا گر ین ٹا ؤن یا حید ر آبا د کا قتل عام ہو یا پھر نصر اللہ با بر آج اس کا کو ئی نام لینے والا نہیں ہے مہا جر آج بھی ایم کیو ایم کے ساتھ ہے آج بھی 150سے زائد مہا جر لا پتہ ہے کے پی کے،بلو چستان کے پہاڑوں پر چڑ ھ کر بغاوت کر نے والو ں کو گلے لگتے ہو ہم بھی تو تمہا رے بیٹے ہے اگر کو ئی غلطی کی ہے تو قانون کے مطا بق سزا دے دو اف تک نہیں کر ینگے ہم نے لا کھو ں جا نو ں کا نظرانہ دیکر پاکستان بنا یا ہے با جو ہ صاحب آپ سب سے مل رہے ہو ہم سے ملو پھر دیکھتے ہے بھارت کس طر ح کشمیر پر میلی نظرڈالتا ہے اگر کر اچی کے عوام متحد ہو جا ئے تو متعصب حکمر انو ں سے چھٹکارا حا صل کر سکتے ہیں۔

    رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے کہا کہ میر ے صوبے میں جعلی اکثریت سے ایک اسمبلی بنتی ہے اور ایک جعلی وزیر اعلی بنتا ہے اگر کر اچی کی آبا دی کو درست گنو گے تو وزیر اعلی خیر پو ر اور اند رون سندھ سے نہیں آئیگا کر اچی سے آئیگا اور آکر رہیگا کر اچی کا دوسرا مسئلہ آئین کی با تیں کر نے والو ں کو ہر ضلع میں 1سے 15گر یڈتک کے ملا زمین مقامی سطح پر لئے جا ئے حضرت علی ؑ کا قول ہے کفر کی حکو مت چل سکتی ہے مگر ظلم کی نہیں سندھ کے حکمر انو ں تم صرف نا اہل نہیں ہو بد عنو ان نہیں ہو بلکہ متعصب بھی ہو۔انہو ں نے مز ید کہا کہ ہمارا خون بھی شامل ہے اس مٹی میں کر اچی کسی کے با پ کی جا گیر نہیں اس وقت بھی ڈپٹی کنوینر ریلی سپر ما رکیٹ لیا قت آبا د میں پھنسے ہو ئے ہے یہ مجمع ٹیکس دینے والو ں کا ٹیکس چوروں کا نہیں لیا قت آبا د پو رے پاکستان میں سب سے زیا دہ ٹیکس دیتا ہے ایک طر ف وفا ق ہے جسے معلو م ہی نہیں کر اچی والو ں کی محرومی کیا ہے مسائل کیا ہے اور ایک جا نب سندھ حکو مت ہے تو کر اچی وڈیر وں کی اوطاق سمجھتا ہے اورآج ہم نے ما ؤں بہنو ں،بزرگو ں کو سڑکو ں پر اس لئے لا ئے ہم کر اچی کا مقدمہ کئے سالو ں سے ایو انو ں اور عدالتو ں میں لڑتے رہے لیکن کر اچی کی آبادی 3کر وڑ سے زائد ہے ہما ری آدھی آبا دی کم گنی گئی افسوس ہے کہ عدالتو ں نے اس بات کا نوٹس نہیں لیا ہم نے عدالتو ں سے رجو ع کیا تو 3سالو ں میں ایک سما عت بھی نہیں ہو ئی مشتر کہ مفا داد کونسل میں بھی کر اچی کا مقدمہ بھیجا لیکن بے نتیجہ رہا

    2018ء میں پی ٹی آئی سے معاہد ہ کیا 1988ء کے بعد پہلی مر تبہ ایسا ہو ا ہے کہ ایم کیو ایم نے حکو مت میں جا نے کیلئے تحریری معاہد ہ کیا اگر کر اچی کی آبا دی کو درست گنا جائیگا تو پتہ چلے گا کہ کر اچی کو کتنا پا نی چاہیے آج شہر تمام حصہ بو ند بو ند پا نی کو تر س رہا ہے جبکہ کر اچی کے شہر ی سیلز ٹیکس بھی دے رہے ہیں اور انکم ٹیکس بھی دے رہا ہے تو جو اب میں خا لی نلکے مل رہے ہیں سند ھ کی 50فیصد آبا دی یہ کہہ رہی ہے 40فیصد آبا دی نے جعلی اکثریت سے وسائل پر قبضہ کیا ہو ا ہے اگر تمہیں 50فیصد آبا دی کے ساتھ ہو نے والا ظلم تمہیں نظر نہیں آتا تو تم متعصب ہو ہم کر اچی کو آزاد کر نے والو ں سندھو دیش بنانے والو ں پر لعنت بھیجتے ہے یہ ریلی پاکستان بچانے والو ں کی ہے اب حکو متو ں کی بھی کر اچی کیلئے کچھ ذمہ داریاں بنتی ہے کالعدم تنظیمیں کر اچی میں فرقہ وارانہ نفر ت کی بنیا د پر ریلیا ں نکل رہے ہیں ہم ایم کیو ایم کے ساتھ تھے اور رہے گیں۔

  • عدالت کا کمپیوٹر خراب،شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

    عدالت کا کمپیوٹر خراب،شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کوکسی نے نہیں بتایا ججمنٹ آئی ہے،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کورٹ میں آج بھی پیشی ہوئی ،نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے، سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کی ججمنٹ کے بعد نیب کی کارکردگی گھل گئی نیب صرف سیاستدانوں کے خلاف کیسز بنارہا ہے،بدنیتی پر مبنی بل پاس کرائے گئے جس کا فیٹف سے کوئی تعلق نہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کر عوام کو دکھایا جائے،

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب میں پہلے ہی اینٹی منی لانڈرنگ موجود ہے،ہماری روایات کچھ قانون سے ہٹ کر بن گئی ہیں، بل میں حکومت کسی کابھی کمپیوٹر ہیک کرسکتی ہے،نیب لوگوں کی زندگیا ں تباہ کررہا ہے ،آخری بل میں ہماری 20 ترامیم تھیں،گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا چاہیے ،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    قبل ازیں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہونی تھی،احتساب عدالت کا کمپیوٹر خراب ہوگیا ،شاہد خاقان عباسی کے خلاف گواہ کا بیان ریکاڈ نہ ہوسکا ،عدالت نے کہا کہ گواہ کا بیان آئندہ سماعت پر ریکاڈ کیا جائے گا، عدالت نے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی

    نیب کو ختم کریں ورنہ یہ ملک کو ختم کردے گا،شاہد خاقان عباسی کی ایک بار پھر دہائی

  • آرٹس کونسل آف پاکستان میں نوجوان ہدایت کاروں کا کراچی تھیٹر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان

    آرٹس کونسل آف پاکستان میں نوجوان ہدایت کاروں کا کراچی تھیٹر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان

    صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے عوامی تھیٹر فیسٹیول کی کامیابی کے بعد نوجوان ہدایت کاروں کے ڈراموں پر مبنی کراچی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق محمد احمد شاہ نے کراچی تھیٹر فیسٹیول کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تھیٹر فیسٹیول کی کامیابی کے بعد نوجوان ہدایت کاروں کے ڈراموں پر مبنی کراچی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں تھیٹر آرٹ کی جہتوں میں سر فہرست جہت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تھیٹر صرف اداکاروں کا میڈیم نہیں بلکہ تمام لکھاری ہدایت کاروں کے بغیر نامکمل ہے اس میں لائٹ ،اسٹیج، ڈیزائن سب شامل ہے کراچی تھیٹر فیسٹیول کیلیے نوجوان ہدایت کاروں نے بہت محنت کی ہے وہ تھیٹر پڑھ کر آئے ہیں اور تھیٹر کے ارتقاکے لیے بھر پور لگن سے کام کر رہے ہیں۔

    محمد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے کورونا سمیت متعدد عوام بری بری خبریں دیکھ کر بیزار ہوچکے ہیں اس صورتحال میں کوئی نیا اقدام ا ٹھاتے ہیں تو وہ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوتا ہے اس سال عوامی تھیٹر فیسٹیول کو بے انتہاء شہرت ملی ہے اس کے لیے میڈیا کا شکرگزار ہوں۔

    صدر آرٹس کونسل نے مزید کہا کہ ہم صحت کو بھی اہم سمجھتے ہیں اس ہی لئے اس فیسٹیول کا انعقاد تمام ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہےکراچی تھیٹر فیسٹیول یکم اکتوبر سے18 اکتوبر تک کراچی آرٹس کونسل میں جاری رہے گا۔

    اس موقع پر فیسٹیول کی تفصیلات بتاتے ہوئے ہدایت کار اور پروجیکٹ کوارڈینیٹر میثم نقوی نے کہا کہ تھیٹر فیسٹیول میں روایتی کام کے علاوہ کچھ منفرد کرنے کی کوشش کی ہے فیسٹیول میں مباحثے اور ورک شاپس بھی شامل ہیں۔

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد

  • غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے خلاف کراچی میں چھاپہ

    غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے خلاف کراچی میں چھاپہ

    غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے خلاف کراچی میں چھاپہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے تعاون سے کراچی میں غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کے خلاف ایک کامیاب چھاپہ مارا ہے

    یہ چھاپہ کراچی کے علاقے کاوش کراؤن پلازہ شاہراہ فیصل میں واقع ایک دفتر میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ایک غیر قانونی وی او آئی پی سیٹ اپ کے ساتھ دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    پی ٹی اے سے جاری اعلامیہ کے مطابق غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت بنائے جا رہے ہیں۔

  • آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان

    آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں آج آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اتحادی تنظیموں سے ملکر بھرپور احتجاج کریں گے

    آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے رہنماؤں کاشف مرزا۔اختر آرایئں کا کہنا تھا کہ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی طرف سے تعلیمی ادارے بند کرناتعلیم دشمنی ہے، مسترد کرتے ہیں, سندھ بھر میں آج بھرپور احتجاج ہوگا،تعلیم دشمن وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی پالیسی NCOCاور دیگر صوبوں سے متضاد ہے،برطرف کیا جائے،تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رہے گا

    آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز حکومتی غفلت وناکامی ہے، سرکاری سکولز میں زیرتعلیم 2.5 کروڑطلباہمارے بچے ہیں،SOPs عملدرآمد کیلئے50ارب روپے چاہیے، فوری ادا کیے جائیں،پرائیویٹ سکولز SOPs پر مکمل عمل کر رہے ہیں،صوبہ بھر کو بند کرنے کی بجائے‏متاثرہ سکول اور گھرکوبند کر کے سکریننگ کی جائے،تعلیم و تدریس کا سلسلہ بند کرنے کی بجائے میئکرولاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جائے۔

    کاشف مرزا۔اختر آرایئں کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر 4لاکھ سے زائدسکولز ہیں،دو تین سکولز میں کیسز آنے پر سب کو بند نہیں کیا جا سکتا۔جوسکولز SOPs پر عمل نہ کریں انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے، حکومت سے تعاون کر یں گے، سنگل شفٹ سے کرونا پھیلنے کا شدیدخطرہ،ڈبل شفٹ کےتحت ریگولرکلاسز کی جائیں،تعلیمی اداروں، مالکان، انتظامیہ، ٹیچرز ،والدین،طلبا، سول سوسائیٹی اور حکومت نےمل کرSOPs کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بناناہے،بچوں کی تعلیم، صحت اور تحفظ اولین ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،کورس نامکمل اور شدید تعلیمی نقصان ہوگا،سمارٹ نصاب کی بجائے9-9ماہ کے 2تعلیمی سیشن کے زریعے طلباکے تعلیمی نقصان کا ازالہ ممکن ہے،“ون نیشن ون کریکولم‘‘ سہانا خواب،عملیت سے کوئی تعلق نہیں ،وزیر تعلیم سندھ اپنے لاڈلے قائم مقام سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو کی نا اہلی پر پردہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی لا پرواہی کے باعث تاحال کتابوں کی چھپائی کا کام مکمل نہ ہو سکا۔چھٹی سے بارہویں جماعت کی کلاسز کا آغاز ہو چکا ۔

    دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کل کھلیں گے یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

  • پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی عدالت نے دی اجازت

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی عدالت نے دی اجازت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی

    شرجیل میمن کی اہلیہ نے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے،جس پر عدالت نے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کی اہلیہ کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی

    شرجیل میمن کی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں بزنس وومن ہوں بیروں ممالک میں کاروبار ہے،کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک آنا جانا ہوتا ہے میرا بیٹا بھی برطانیہ میں زیر تعلیم ہے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت حاصل کرنے سے قبل عرب امارات میں مستقل رہائش پذیر تھی میرا قصور صرف اتنا ہے کہ میں شرجیل میمن کی اہلیہ ہوں

    شرجیل میمن کی اہلیہ صدف کو 22 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صدف شرجیل ریفرنس میں مرکزی ملزم نہیں ہے، ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی،

    نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت کی تھی

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بد عنوانی کی۔ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

     

    نیب میں طلبی، عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے بڑا حکم دے دیا

  • کراچی آرٹس کونسل میں ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کا آغاز کر دیا گیا

    کراچی آرٹس کونسل میں ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کا آغاز کر دیا گیا

    کراچی آرٹس کونسل میں ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کا آغاز کردیا گیا –

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز کراچی آرٹس کونسل میں ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کا آغاز کردیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے آرٹس کونسل میں منعقدہ ’’ عوامی تھیٹر فیسٹیول‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل نے پورے ملک کے فنکاروں کو یکجا کردیا،کورونا کی وجہ سے ثقافتی سرگرمیاں معطل رہیں ڈر اور خوف کی فضامیں اس طرح کے میلے تازہ ہوا کا جھونکا ہیں۔

    احمد شاہ نے کہا کہ کورونا کی وبا کے پیشِ نظر ثقافتی سرگرمیاں معطل رہیں لیکن سندھ ثقافتی سرگرمیوں کے آغاز میں دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا ہے جس کا ثبوت عوامی تھیٹر فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ثقافت کے شُکر گزار ہیں کہ وہ فیسٹیول میں شریک ہوئےعوامی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان اس لیے کیا کہ ان فنکاروں کا اوڑھنا بچھونا ان کا گھر آرٹس کونسل ہی ہے یہ فنکار مجھ سے ہی امید رکھتے تھے کہ میں کچھ کروں گا آرٹس کونسل ان فنکاروں کی وجہ سے ہی ہے۔

    اس موقع پر ہدایت کار پرویز صدیقی کا ڈرامہ خالہ خیالوں میں پیش کیا گیا فیسٹیول میں 18 ڈرامے پیش کیے جائیں گے اردو، سندھی، سرائیکی، پنجابی اور میمنی زبان میں بھی ایک ڈرامہ پیش کیاجائے گا جس میں ہمارے منجھے ہوئے فنکاروں کے بچے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تھیٹر کو سندھ کے دیگر شہروں میں بھی لیکر جائیں گے ۔فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

    عوامی تھیٹر فیسٹیول کا افتتاح قومی ترانہ بجا کر کیا گیا اس موقع پر ہدایت کار پرویز صدیقی کا ڈرامہ خالہ خیالوں میں پیش کیا گیا۔

    واضح رہے کہ عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد تمام ایس او پیز کے تحت کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوئی۔

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد