Baaghi TV

Category: کراچی

  • یہ جو دہشت گردی ہے اسکے پیچھے وردی ہے، نہال ہاشمی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج میں ن لیگی وکلاء کے نعرے

    یہ جو دہشت گردی ہے اسکے پیچھے وردی ہے، نہال ہاشمی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج میں ن لیگی وکلاء کے نعرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے تا ہم نہال ہاشمی کی گرفتاری کے بعد سٹی کورٹ میں وکلاء نے احتجاج کیا ہے

    نہال ہاشمی کی گرفتاری پر سٹی کورٹ میں ن لیگ سے تعلق رکنے والے وکلا نے احتجاج کیا،مسلم لیگ نون لائرز فورم کے وکلاء کی جانب پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی،پولیس گردی نا منظور کے نعرے لگائے گئے تا ہم ساتھ ہی وکلاء کی جانب سے وہ نعرے بھی لگائے گئے جو پی ٹی ایم لگاتی تھی

    وکلاء کی جانب سے نواز شریف کے وکلاء زندہ ہیں،یہ جو دہشت گردی ہے، اسکی پیچھے وردی ہے،پولیس کیس نا منظور،ہم نہیں مانتے ظلم کے یہ ضابطے،و دیگر نعرے لگائے گئے

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    عدالت کی جانب سے رہائی کے فیصلے کے بعد نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹوں کو پولیس کی گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے،اہلیہ سے بدتمیزی کی گئی وہ ایس ایچ او کے کمرے میں گر گئی،ایس ایچ او نے کہا ان کو فکس کرو،بار بار بات کی جارہی تھی ان کو فکس کرو،بیٹا اگر ماں کی حرمت پر نہ الجھے تو وہ بیٹا نہیں ہے

    https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1312295816002928640

    سٹی کورٹ کراچی میں ن لیگی رہنما نہال ہاشمی اور انکے بیٹوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی

    سٹی کورٹ کراچی میں ن لیگی رہنما اور انکے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کر لی، سٹی کورٹ کراچی نے20،20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

    ن لیگی رہنما نہال ہاشمی بیٹوں سمیت گرفتار

    نہال ہاشمی کی گرفتاری، بیٹی میدان میں آ گئی،حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    عدالت میں نہال ہاشمی کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ نہال ہاشمی کے خلاف سیاسی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا ہے وکلاء نے کمرہ عدالت میں شور کیا،پولیس کی جانب سے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے نہال ہاشمی بیٹے بیرسٹر نصیر ہاشمی اور فہیم ہاشمی کی ضمانت منظور کرلی

    گرفتار ن لیگی رہنما نہال ہاشمی عدالت پیش،عدالت نے سنائی خوشخبری

  • گرفتار ن لیگی رہنما نہال ہاشمی عدالت پیش،عدالت نے سنائی خوشخبری

    گرفتار ن لیگی رہنما نہال ہاشمی عدالت پیش،عدالت نے سنائی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں ن لیگی رہنما نہال ہاشمی اور انکے بیٹوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی

    سٹی کورٹ کراچی میں ن لیگی رہنما اور انکے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کر لی، سٹی کورٹ کراچی نے20،20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

    عدالت میں نہال ہاشمی کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ نہال ہاشمی کے خلاف سیاسی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا ہے وکلاء نے کمرہ عدالت میں شور کیا،پولیس کی جانب سے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے نہال ہاشمی بیٹے بیرسٹر نصیر ہاشمی اور فہیم ہاشمی کی ضمانت منظور کرلی

    نہال ہاشمی اور ان کی فیملی کے ساتھ گذشتہ شب پیش آنے والے واقعے کے خلاف کراچی بار کونسل نے آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے،نہال ہاشمی کی گرفتاری پر سٹی کورٹ میں ن لیگ سے وابسطہ وکلا نے احتجاج کیا،مسلم لیگ نون لائرز فورم کے وکلاء کی جانب پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی

    ملیرکالابورڈ پر ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس میں مبینہ جھگڑا ہوا، نہال ہاشمی کے بیٹے نصیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ مجھے اور گھر والوں کو پولیس سعود آباد تھانے لیکر آئی ہے، اہلکاروں نے گھر والوں کو روک کر میرے قریب آنے کی کوشش کی،پولیس اہلکاروں کو اپنے قریب آنے سے روکا اتو انہوں نے میرا موبائل فون توڑ دیا،پولیس نے مجھے اور میری والدہ کو زدکوب کیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے اہلخانہ کا ملیر میں کسی اور سے جھگڑا ہورہا تھا، اس دوران اہلکاروں نے بچاؤ کی کوشش کی تھی، نہال ہاشمی کے اہلخانہ نے پولیس کی وردیاں پھاڑ دیں،

    علاقہ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ درج مقدمہ میں قتل کی دھمکیاں اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں کا ایک شہری کے ساتھ جھگڑے کی اطلاع پر دونوں فریقین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    ن لیگی رہنما نہال ہاشمی بیٹوں سمیت گرفتار

    نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ بیٹوں کی گاڑی سے موٹر سائیکل کی ٹکر ہونے پر شہری سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ وہ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر جب تھانے پہنچے تو پولیس نے انہیں بھی حوالات میں بند کردیا ہے۔

    علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں سمیت دوسرے فریق کو بھی جھگڑے کی وجہ سے گرفتار کیا تھا لیکن نہال ہاشمی نے تھانے پہنچ کر بدتمیزی کی تو انہیں بھی حراست میں لے لیا تھا۔

    نہال ہاشمی کی گرفتاری، بیٹی میدان میں آ گئی،حقائق سے پردہ اٹھا دیا

  • نہال ہاشمی کی گرفتاری، بیٹی میدان میں آ گئی،حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    نہال ہاشمی کی گرفتاری، بیٹی میدان میں آ گئی،حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    نہال ہاشمی کی گرفتاری، بیٹی میدان میں آ گئی،حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نہال ہاشمی اور بیٹے کا پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ ،نون لیگی رہنما نہال ہاشمی کی صاحبزادی کا بیان منظر عام پر اگیا

    عائشہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ کسی اور کی لڑائی میں ہمیں گھسیٹا گیا ،مجھے اور میری والدہ سے بدتمیزی کی گئی،سادہ لباس پولیس ایس ایچ او نے میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فیملی سے بدتمیزی کی ،نصیر میرا بھائی جوکہ خود قانون دان سے اسے پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

    عائشہ ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے میرے سترہ سالہ بھائی کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،سترہ سالہ میرے بھائی کو پولیس نے کس قانون کے تحت گرفتار کیا

    ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی اور بیٹے کوگرفتار کر کے لاک اپ کردیا گیا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    ملیرکالابورڈ پر ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس میں مبینہ جھگڑا ہوا، نہال ہاشمی کے بیٹے نصیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ مجھے اور گھر والوں کو پولیس سعود آباد تھانے لیکر آئی ہے، اہلکاروں نے گھر والوں کو روک کر میرے قریب آنے کی کوشش کی،پولیس اہلکاروں کو اپنے قریب آنے سے روکا اتو انہوں نے میرا موبائل فون توڑ دیا،پولیس نے مجھے اور میری والدہ کو زدکوب کا،

    پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے اہلخانہ کا ملیر میں کسی اور سے جھگڑا ہورہا تھا، اس دوران اہلکاروں نے بچاؤ کی کوشش کی تھی، نہال ہاشمی کے اہلخانہ نے پولیس کی وردیاں پھاڑ دیں،

    علاقہ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ درج مقدمہ میں قتل کی دھمکیاں اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں کا ایک شہری کے ساتھ جھگڑے کی اطلاع پر دونوں فریقین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ بیٹوں کی گاڑی سے موٹر سائیکل کی ٹکر ہونے پر شہری سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ وہ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر جب تھانے پہنچے تو پولیس نے انہیں بھی حوالات میں بند کردیا ہے۔

    علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں سمیت دوسرے فریق کو بھی جھگڑے کی وجہ سے گرفتار کیا تھا لیکن نہال ہاشمی نے تھانے پہنچ کر بدتمیزی کی تو انہیں بھی حراست میں لے لیا تھا۔

    ن لیگی رہنما نہال ہاشمی بیٹوں سمیت گرفتار

  • کرونا گیا ہی نہیں تو واپس کہاں سے آ گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ

    کرونا گیا ہی نہیں تو واپس کہاں سے آ گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کورونا واپس آگیا ہے، پہلا کیس آنے پر اسکول بند کیے، کاروبار آہستہ آہستہ بند کیے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ پہلے سے بڑھا دی ہے،ہم سب کی بہتری اس میں ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں،ہم سمجھتے ہیں کورونا گیا ہی نہیں، ہم سب نے کورونا سے نمٹنے کیلئے احتیاط کی، سندھ میں کورونا کے 75سے 80فیصد مفت ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،کورونا کا علاج آنے تک ہم سب نے احتیاط کرنی ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کورونا میں مبتلا ہوتا ہے تو اسے قرنطینہ کیا جائے، کراچی میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، ہم پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، پیپلزپارٹی کا کام نفرتیں پھیلانا نہیں وزیراعظم نے سندھ کا کوئی دورہ نہیں کیا،سندھ کا چکرہی لگا لیتے،وزیراعظم پورے ملک کے ہیں،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، وفد میں ایم پی سی ایل ایم ڈی فہیم حیدر، جی ایم برگیڈیئر عبیدالرحمان، جی ایم طفیل کھوسو شامل تھے، اجلاس میں مشیر قانون اور ماحولیات مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری توانائی مصدق شریک تھے

    ایم پی سی ایل نے حکومت سے درخواست کی کہ انکو سکھر اور سجاول میں ایکسپلوریشن کیلئے این او سی چاہئے،وزیراعلیٰ سندھ نے مشیر قانون کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی اسٹڈی مکمل کرکے این او سی جاری کی جائے، ایس ای پی اے سے این او سی کے اجراء کے بعد ہی ڈرنلنگ کا کام ہوسکتا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم پی سی ایل کے جامشورو میں کام کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، مقامی افراد کو روزگار کے مواقع دینے کو ترجیح دی جائے، پی ایم سی ایل کے کام سے علاقے میں ترقی ہوگی،

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر این سی او سی کی بڑّی کاروائی،103 ریسٹورینٹس سیل

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر این سی او سی کی بڑّی کاروائی،103 ریسٹورینٹس سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں کارروائیاں جاری ہیں

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہر قائد کراچی میں چھ شادی ہال، 103 ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئے ہیں،این سی او سی نے ملک میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

    این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان و صوبے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، شادی ہال، ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صوبے صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف فوری کارروائی کریں

    وفاقی وزیراسد عمرنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے ذریعے وبا ءکے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم چند افراد کے غیرذمہ دارانہ رویے سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

    ڈپٹی کمشنر ساؤتھا رشاد سوڈھر کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر صدر کے علاقے عسکری تھری میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے، کریک وسٹا اپارٹمنٹس بلاک اے فیز8میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ۔

    ڈپٹی کشمنرساؤتھ نےضلع جنوبی میں2مقامات پرمائیکرواسمارٹلاک ڈاؤن نافذکردیا۔مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کےمقامات پرماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے،میڈیکل اسٹور اورضروری اشیاء کی دکانیں مخصوص ٹائمنگ میں کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،گھرکے ایک فردکوضروری اشیاء کی خریداری کیلئےنکلنے کی اجازت ہوگی ،ان علاقوں میں ایک جگہ پرہجوم لگانے پر پابندی ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  • کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن سے پرندہ ٹکرا گیا

    کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن سے پرندہ ٹکرا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹس پر طیاروں کے ساتھ پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    آج بھی کراچی ایئر پورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، سعودی ایئر بس 330 سے گزشتہ شب پرندہ ٹکرایا تھا ،اطلاعات کے مطابق پرندہ طیارے کے بائیں انجن سے ٹکرایا تھا

    5 اکتوبر کو بھی شہر قائد کراچی سے روانہ ہونے والی انٹرنیشنل پرواز کے ساتھ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا، ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ رن وے پر اڑان بھر رہا تھا کہ اس دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرنے سے جہاز کو معمولی نقصان پہنچا

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

    گزشتہ 7 ماہ کے دوران پی آئی اے کے 34 سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی وجہ سے قومی ائر لائن کے 8 طیاروں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔متاثر ہونے والے طیاروں میں بو ئنگ 777 اور ایئر بس 320 شامل ہیں۔اسی طرح کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے 15طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔جبکہ سکھر ایئرپورٹ پر 2،پشاور ایئرپورٹ پر 2،اسلام آباد ایئرپورٹ پر 1،کوئٹہ میں پرندے ٹکرانے کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے

    طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

  • سابق کور کمانڈر کراچی جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی  دوران سفر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

    سابق کور کمانڈر کراچی جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی دوران سفر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق کور کمانڈر کراچی جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی دوران سفر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے

    شہ قائد کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک گاڑی سے سابق کور کمانڈر جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خیابانِ سحر میں کار سے ایک لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو فوری طور پر پی این ایس شفاء اسپتال منتقل کیا گیا

    ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مظفر حسین عثمانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ،

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی جنرل مشرف دور میں ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف تھے۔لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) مظفرحسین عثمانی پاک فوج کے ایک باصلاحیت افسر تھے جو کراچی کے کور کمانڈر اور ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدوں پر فائز رہے۔ وہ 1944 میں ہندوستان کے علاقے مراد آباد میں پیدا ہوئے اور ان کے خاندان نے 1947 میں پاکستان ہجرت کی۔ 1966 میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ وہ پاک فوج کی دو کورز (کراچی اور بھاولپور) کے کمانڈر رہے جس کے بعد ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے تک پہنچے تھے

  • وزیراعلیٰ سندھ کی این آئی سی وی ڈی کو فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کی این آئی سی وی ڈی کو فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کی این آئی سی وی ڈی کو فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت این آئی سی وی ڈی کے حوالے سے اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سیکریٹری قانون، پرنسپل سیکریٹری خزانہ اور ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمرشریک ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی کو 10.1 بلین روپے سالانہ دیتی ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ نے این آئی سی وی ڈی کو فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دیدی ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی اور انکے سیٹیلائیٹ یونٹس پورے سندھ میں بہتریں کام کررہے ہیں، ہم نے این آئی سی وی ڈی کو بہترین ادارہ بنایا جو دل کے مریضوں کا بہترین علاج فراہم کر رہا ہے، ہمیں کسی مسائل میں الجھنا نہیں چاہتے،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوام کی خاطر این آئی سی وی ڈی کو مزید مستحکم کرینگے، ہم نے محنت کے ساتھ این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ اور جے پی ایم سی کو بہترین ادارے بنائیں، ہم ان اداروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت ان بہترین اداروں کو چلاتی رہے گی،

  • کراچی میں اغواکی وارداتیں روکنےوالےخودہی اغواکاربن گئے

    کراچی میں اغواکی وارداتیں روکنےوالےخودہی اغواکاربن گئے

    کراچی میں اغواکی وارداتیں روکنےوالےخودہی اغواکاربن گئے-

    باغی ٹی وی : ساوتھ زون پولیس نے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کےدفترپرچھاپہ مارا کارروائی میں ایک پولیس اہلکارگرفتار،3فرارہوگئے-

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کےدفترپرچھاپہ مارا کارروائی میں ایک پولیس اہلکارگرفتار،3فرارہوگئے-

    ساوَتھ پولیس کادعویٰ ہے کہ گرفتارپولیس اہلکارنےساتھیوں کےہمراہ کلفٹن سےشہری کواغواکیا تھا –

    پولیس حکام کے مچابق انہوں نے کلفٹن سے اغوا کئے گئے شہری کو بازیاب کروالیا ہے بازیاب ہونے والے شہری کا نام زین العابدین شیریں ہے اور وہ جناح کالونی کا رہائشی ہے-

  • کراچی: منگھوپیریوسی 8 گڈاپ کےمخصوص علاقوں میں منی اسمارٹ لاک ڈاوَن کافیصلہ

    کراچی: منگھوپیریوسی 8 گڈاپ کےمخصوص علاقوں میں منی اسمارٹ لاک ڈاوَن کافیصلہ

    کراچی میں کوروناکی صورتحال،ضلع غربی میں کیسزمیں اضافہ حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : کراچی میں کوروناکی صورتحال،ضلع غربی میں کیسزمیں اضافہ منگھوپیریوسی8گڈاپ کےمخصوص علاقوں میں منی اسمارٹ لاک ڈاوَن کافیصلہ نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیاہے-

    نوٹیفیکشن می بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقےمیں منی لاک ڈاوَن کادورانیہ یکم اکتوبرسے15اکتوبرتک ہوگا منی اسمارٹ لاک ڈاوَن کافیصلہ ڈی ایچ غربی کی سفارش پرکیا ہے-

    سمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق متاثرہ علاقےمیں ریسٹورنٹ،ڈبل سواری اورعوامی اجتماعات پرپابندی عائد کی جائے گی علاوہ ازیں کوروناسےمتاثرہ علاقےمیں تمام ہوم ڈیلوریزپربھی پابندی عائد کی جائے گی-

    نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقےمیں فارمیسی اورکریانہ کی دکانیں کھلی رکھنےکی اجازت ہوگی اور گھرسےصرف ایک شخص کوضروری اشیاخریدنےکےلیےباہرآنےکی اجازت ہوگی-

    نوٹیفیکشن میں ہدایت کی گئی کہ منگھو پیر یوسی 8 میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے گا اور متاثرہ علاقےمیں داخلےاورباہرآتےہوئےماسک لازمی پہناجائےگا-

    دوسری جانب کمشنرکراچی کےاحکامات پرڈپٹی کمشنرساوَتھ ارشادسودھر نے ایکشن لیتے ہوئے مختلف ریسٹورنٹس کاجائزہ لیا اور ضلع جنوبی میں3ریسٹورنٹس کوسیل کردیاگیا-

    اس کی وجہ بتاتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ تینوں ریسٹورنٹس نےکوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی کی ہے-

    واضح رہے کہ ہ کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا-

    فورم نے کراچی میں کورونا کےبڑھتے ہوئے کیسز پراظہار تشویش کیا،پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران 747 کورونا کیسز سامنے آئے،گزشتہ 24گھنٹے کےدوران سب سے زیادہ 365کورونا کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن ،کنٹیکٹ ٹریسنگ اور ایس او پیز پر عمل ضروری ہے-

    ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورنا کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جائے-

    قبل ازیں سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد چھوٹے پیمانے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے تیاریاں کرلی ہیں، متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے بعد ڈی ایچ او اپنے علاقے میں کورونا کیسز کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرے گا۔محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنروں، ایڈیشنل آئی جی اورایس ایس پی پولیس کو خط لکھ دیاتھا-

    کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

    پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز 8903 رہ گئے

    کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی، ضلع جنوبی میں3ریسٹورنٹس کوسیل کردیاگیا