Baaghi TV

Category: کراچی

  • ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی

    ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی

    ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی کورونا کے باعث طبعیت بگڑ گئی
    عامر لیاقت کو شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامناہے .ہل خانہ کے مطابق طبیعت بگڑنے پر عامر لیاقت حسین کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اور گھر میں قرنطینہ تھے۔ کورونا سے متاثرپی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویرشیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے انہیں ڈرپ اور نیو بلائزر لگا ہواہے اور وہ چہرے سے کمزور بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گذارش ہے کیونکہ میں کورونا سے لڑ نہیں رہاہوں پناہ مانگ رہا ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے۔اس سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ٹوئٹر پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے 9 نومبر سے قرنطینہ میں ہیں اور گھر سےاپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں جان لیوا کرونا وائرس کی دوسری لہر اب تک ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جن میں ملک کی نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

  • مردوں کی Elite Criterium ریس کے دوران سائیکلسٹ کا ایک گروپ حادثہ کا شکار

    مردوں کی Elite Criterium ریس کے دوران سائیکلسٹ کا ایک گروپ حادثہ کا شکار

    کراچی: مردوں کی Elite Criterium ریس کے دوران سائیکلسٹ کا ایک گروپ حادثہ کا شکار ہو گیا-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آج تیسرا روز تھا۔کل چوتھے روز کے ہونے والے مقابلوں میں مین، وومین ریس کا آغاز صبح 9بجے کیا جائے گا۔آج کے ہونے والے مقابلوں میں شائقین کی ایک کثیر تعداد مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے موجود تھے۔


    چییئمپن شپ کے آج تیسرے روز کے خواتین کی Elite Criteriumمقابلے میں کنزہ ملک بائیکستان کرینک ایڈک نے پہلی راجیہ SSGCنے دوسری جبکہ ہمیرہ بائیکستان کرینک ایڈک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    جونئیر وومن روڈریس میں اُنسہ بابر اسلام آباد نے پہلی پوزیشن ہرا مقصود پنجاب نے دوسری اور ماہ نور بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    جبکہ مردوں کیElite Criteriumمیں رزاق SSGCنے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شاہ ولی اور علی الیاس بائیکستان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مردوں کی Elite Criterium ریس کے دوران سائیکلسٹ کا ایک گروپ حادثہ کا شکار ہوا جس میں ایدھی ایمبولنس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سائیکلسٹ کو طبی امداد فراہم کی جبکہ ایک سائیکلسٹ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال ایمبولنس کی مدد سے منتقل کیا گیا تاہم سائیکلیسٹ اب خطرہ سے باہر ہے ٹیسٹ ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے-

  • بھٹو خاندان میں بڑے عرصے بعد خوشیاں، بختاور کی منگی طے

    بھٹو خاندان میں بڑے عرصے بعد خوشیاں، بختاور کی منگی طے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھٹو خاندان میں خوشیاں آنے والی ہیں،بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بی بی بختاور بُھٹو زرداری کو رشتہ ازدواج میں منسلک کیاجا رہا ہے.

    بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو ہو رہی ہے ۔منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس میں ہو گی، اس حوالہ سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں،

    بے نظیر کی بیٹی کی منگنی امریکہ میں مقیم یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری سے طے پائی ہے

    منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو بذریعہ ای میل دعوت قبول کرنا ہوگی۔ تمام شرکاء کو کورنا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ای میل کرنا ہوگی۔ دعوت میں شرکت سے چوبیس گھنٹے پہلے رپورٹ بھیجنا ہوگی۔موبائل فون اور فوٹوگرافی کی بلاول ہاؤس کے اندراجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ بختاور زرداری 25جنوری1990 کو پیدا ہوئی تھیں،بختاور زرداری ذوالفقارعلی بھٹو اور نصرت بھٹو کی نواسی ہیں۔بختاور زرداری کے دادا حاکم علی زرداری ولد حسین زرداری اور دادی کا نام زرین آراء زرداری تھا.چھوٹی بہن آصفہ اور بھائی بلاول زرداری ھے۔

    بختاور زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونی ورسٹی سے پاس کیا۔بختاور زرداری سوشل میڈیا پر اپنی سیاسی اور دلچسپ سرگرمیوں کی وجہ سے خاصی متحرک ہیں،انھوں نے اپنی باکسنگ کی ٹریننگ حاصل کی ہے ، بختاور زرداری سوشل میڈیا پر دبئی کی ایک عمارت سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی شیئر کرچکی ہیں۔

    بختاور زرداری نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ڈیزرٹ وارئیر چیلنج ایونٹ میں حصہ لیا۔ یہ ایونٹ اپریل 2017 میں منعقد کیا گیا تھا۔ ایونٹ میں بختاور زرداری نے دوڑ، جمپنگ، کلائمبنگ اور کرولنگ کرتے ہوئے فائنل لائن عبور کی

  • ملزمان کی گرفتاری کیلئے بیٹی کو داؤ پر لگانیوالے پولیس افسر کے لئے حکومت کا اہم اعلان

    ملزمان کی گرفتاری کیلئے بیٹی کو داؤ پر لگانیوالے پولیس افسر کے لئے حکومت کا اہم اعلان

    ملزمان کی گرفتاری کیلئے بیٹی کو داؤ پر لگانیوالے پولیس افسر کے لئے حکومت کا اہم اعلان

    ماں اور کمسن بیٹی سے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کرنیوالے پولیس افسر کے لئے انعام کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے محمد بخش کی بیٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پولیس افسرنےجرات اور ہمت کی تو گرفتاری عمل میں آئی،کشمور پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم رفیق کو فوری حراست میں لیا،سندھ حکومت وفاقی حکومت سے محمدبخش کیلئے قائداعظم پولیس میڈل کیلئےسفارش کریگی،

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزم اعتراف کر چکا ہے اس نے زیادتی کی ہے ہماری نگاہ میں وہ مجرم  ہے ،متاثرہ بچی کے ڈی این اے کیلئے نمونے  لے لیے گئے ہیں،ہم سب کو پولیس افسر محمد بخش اور ان کی بیٹی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے ڈی این اے سیمپل لیے گئے ہیں ، اگلے24سے48گھنٹوں میں رپورٹ آ جائیگی،

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ خاتون اوراس کی بیٹی کو علاج کیلئے فوری طورپرسول لاڑکانہ منتقل کیا گیا محمدبخش کی بیٹی کے تعلیمی اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی سندھ حکومت نے محمد بخش کی بیٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ،محمد بخش کو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے ڈاکٹروں کی مشاورت سے خاتون اوربچی کوکراچی منتقل کرنا پڑا توکریں گے،

    واضح رہے کہ پولیس آفیسر محمد بخش نے ماں اور کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے اہم قدم اٹھایا تھا، پولیس افسر نے ملزمان کو پکڑنے کے لئے اپنی معصوم بیٹی کو پیش کر دیا تھا،

    علیشا کی والدہ کو ملزمان نے اس شرط پر چھوڑا کہ کسی دوسری لڑکی کا بندوبست کرکے آئو۔وہ پولیس کے پاس گئی پولیس افسر محمد بخش نے،اپنی بیٹی کو پیش کیا کہ ملزمان سے کہو لڑکی کا بندوبست ہوگیا ہے۔ثبوت کے طور پر اپنی بیٹی کی ملزمان سے بات کرائی۔جس کے بعد ان درندوں کی گرفتاری ممکن ہوئے۔

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

    سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

    کشمور میں معصوم بچی اور اس کی ماں کے ساتھ زیادتی،سخت سزا کا مطالبہ آ گیا

  • شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،دو دہشت گرد گرفتار

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،دو دہشت گرد گرفتار

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،دو دہشت گرد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے سی ٹی ڈی نے دہشت گرد گرفتار کر لئے

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی سول لائن نے حساس ادارے کے ہمراہ سائٹ نورس چورنگی کے قریب کاروائی کی،فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد گرفتارکر لئے گئے

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے ہے،ملزمان میں آغا حسن اور سید محمد علی رضا نقوی شامل ہیں ،ملزمان کے دو ساتھی کرار علی اور سید اوسط علی رضوی موقع سے فرار ہو گئے ہیں

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،افغانستان سے تربیت لینے والے دو دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،2 بم برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار، ہدف کیا تھا؟

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ،۔سپاہ محمد کا سلیپر سیل ملزم اوسط علی کی زیر نگرانی کام کررہا تھا،اوسط علی ٹارگٹ کی ریکی کرواتا اور پھر گروہ کے شوٹرز سے ٹارگٹ کرواتا،سلیپر سیل میں شامل شوٹرز کو 25 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا تھا

  • رومانیہ میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کی کمیشننگ کی تقریب

    رومانیہ میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کی کمیشننگ کی تقریب

    رومانیہ میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کی کمیشننگ کی تقریب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز تبوک کی کمیشننگ کی تقریب رومانیہ میں بحر اسود کی بندرگاہ کنسٹانٹا پر منعقد ہوئی۔پاک بحریہ کے دو کارویٹ جہازوں کے لئے وزارت دفاعی پیداوار پاکستان اور رومانیہ کے ڈامین شپ یارڈکے مابین ایک معاہدہ طے پایا تھا۔اس کلاس کا پہلا جہاز پی این اس یرموک رواں سال کے آغاز میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا جبکہ پی این ایس تبوک بھی اب پاک بحریہ کا حصہ بن رہا ہے۔

    پی این ایس تبوک درمیانے حجم اور وزن لے جانے کی صلاحیت کا حامل ایک کثیرالمقاصد پلیٹ فارم ہے۔ یہ جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ الیکٹرانک وارفئیر،سطح آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں ،سینسرز اور جدید سیلف پروٹیکشن اینڈ ٹرمینل ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔یہ جہاز پیچیدہ میری ٹائم ماحول میں مختلف میری ٹائم آپریشنز سر انجام دے سکتا ہے اور ملٹی رول ہیلی کاپٹر اور ڈرونز لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

    بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ،نیول چیف کا دبنگ اعلان

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی این ایس تبوک کے کمانڈنگ افسر نے اس پراجیکٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس امر پر روشنی ڈالی کہ ان جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کومزید فروغ حاصل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جہاز پاک بحریہ کے ایریا آف آپریشنز میں پاک بحریہ کی موجودگی اور انڈین اوشن ریجن میں ریجنل میری ٹائم پیٹرولز کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے ڈامین شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ قابلیت اور جہاز سازی کی صلاحیتوں کی تعریف کی اوراس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی سے مزین پلیٹ فارمز کی فراہمی میں تعاون کرتے رہیں گے۔

    اس پر وقار تقریب میں پاک بحریہ کے چیف نیول اوور سئیر(رومانیہ)، جہاز کا عملہ اور ڈامین شپ یارڈ کے اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

  • سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    باغی ٹی وی :سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا.عدالت نے جنید قادر شاہ کی ایک ہفتے کیلئےحفاظتی ضمانت منظور کرلی

    شریک ملزم جنید قادر شاہ نے حفاظتی ضمانت کیلئےعدالت سے رجوع کیا تھا . سندھ ہائیکورٹ ،خورشید شاہ کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں عدالت نے نیب کو آرڈر جاری کیا .عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 نومبر کو جواب طلب کرلیا

    سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں شریک ملزم جنید قادر شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔شریک ملزم جنید قادر شاہ نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالتِ عالیہ سے رجوع کیا تھا۔

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

    نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

  • بلاول تھوڑا غصہ ادھر بھی نکالیں، سید مصطفی کمال

    بلاول تھوڑا غصہ ادھر بھی نکالیں، سید مصطفی کمال

    بلاول تھوڑا غصہ ادھر بھی نکالیں، سیدمصطفی کمال

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پاک سرزمین پارٹی کے صدر مصطفیٰ کمال نے سندھ کے ضلع مٹیاری میں‌آوارہ کتوں سے کاٹے جانے والے بچے پراپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے.کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر غصے میں آنے والے بلاول صاحب تھوڑا غصہ سندھ میں معصوم بچوں کو کتے کے کاٹنے پر دکھادیں، بلاول صاحب آپ کی حکومت پچھلے پندرہ سال سے سندھ پر ہے اور مٹیاری اس کا ضلع ہے جہاں ایک ماں کے بچے کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا ہے اور وہ اپنی ماں کی گود میں دم توڑ گیا ہے. سید مصطفی کمال کاکہنا ہے کہ آپ کی حکومت اور اس کی کارکردگی کہاں ہے کیا . عوام کو آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ ماؤں کے جگر گوشوں کو کاٹیں اور پھر مائیں اپنے جگر گوشوں کو ڈھونڈتی پھریں


    آپ نے اگر عوام کی خدمت اور حفاظت نہیں کرنی تو اس اقتدار کا کیا فائدہ. واضح رہے کہ سید مصطفیٰ‌کمال کراچی اور سندھ کی بری حالت پر اکثر کڑھٹے رہتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے ایک بار انہیں‌موقع دیا جائے پھر دیکھنا کہ عوام کے مسائل کس طرح حل ہوتے ہیں.

    ادھر کشمور میں ماں اور پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے اندوہناک واقعے پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے انہیں اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور المناک واقعے کی رپورٹ فوری طلب کر لی۔

    زمیں پھٹی، نہ آسماں رویا۔ ماں بیٹی کے ساتھ اس قدر ظلم ہوا، بھیڑیے نما ملزمان نے مقدس رشتوں کا بھی خیال نہ کیا۔ افسوس ناک واقعہ کشمور میں پیش آیا جہاں 5 سالہ معصوم بچی علیشاہ اور اس کی والدہ سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ اس درندگی پر کشمور کے لوگ سراپا احتجاج ہیں

  • کشمور میں ماں اور پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر بلاول بھی بول پڑے

    کشمور میں ماں اور پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر بلاول بھی بول پڑے

    کشمور میں ماں اور پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر بلاول بھی بول پڑے

    باغی ٹی وی : کشمور میں ماں اور پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے اندوہناک واقعے پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے انہیں اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور المناک واقعے کی رپورٹ فوری طلب کر لی۔

    زمیں پھٹی، نہ آسماں رویا۔ ماں بیٹی کے ساتھ اس قدر ظلم ہوا، بھیڑیے نما ملزمان نے مقدس رشتوں کا بھی خیال نہ کیا۔ افسوس ناک واقعہ کشمور میں پیش آیا جہاں 5 سالہ معصوم بچی علیشاہ اور اس کی والدہ سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ اس درندگی پر کشمور کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

    کشمور پولیس نے ایک ملزم رفیق ملک کو گرفتار کر کے عدالت سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کو گھناؤنی درندگی قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے مظلومین سے انصاف ہو گا۔ بلاول بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ معصوم بچی اور اس کی والدہ کے علاج و معالجے کو یقینی بنایا جائے۔اس گنہونی درندگی پر انسانیت شرمندہ ہے، واقعہ میرے لیئے باعثِ صدمہ ہے:

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • آرزو راجہ کا نکاح پڑھانے والا مولوی اور وکیل کہاں گئے؟ تفتیشی افسر کا عدالت میں بیان

    آرزو راجہ کا نکاح پڑھانے والا مولوی اور وکیل کہاں گئے؟ تفتیشی افسر کا عدالت میں بیان

    آرزو راجہ کا نکاح پڑھانے والا مولوی اور وکیل کہاں گئے؟ تفتیشی افسر کا عدالت میں بیان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے آرزو کے شوہر علی اظہر کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا

    دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم علی اظہر سے تفتیش مکمل کرلی ہے، مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں، آرزو اور علی اظہر کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں عبوری ضمانت پر ہیں، آرزو کے وکیل محمود کی تلاش میں چھاپے مارے لیکن وہ مفرور ہے

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ نکاح خواں نے بیان دیا کہ آرزو کے خودمختاری سرٹیفکیٹ پر جسٹس آف پیس محمد اظہر الدین کی مہرلگی ہے، آرزو اورعلی اظہرکے گواہوں کی موجودگی میں ان کا نکاح پڑھایا،

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سندھ ہائیکورٹ نے اسلام قبول کر کے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی آرزو فاطمہ کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیا تھا

    عدالت نے تفتیشی افسر کو چائلڈ میرج ایکٹ کی روشنی میں تحقیقات کاحکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ کم عمری کی شادی کے قانون کی روشنی میں کارروائی کی جائے ۔سندھ ہائیکورٹ میں اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی آرزو فاطمہ کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی ،

    سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی آرزو فاطمہ کیس کی سماعت ہوئی،آرزو راجہ کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی ،5 رکنی میڈیکل بورڈ نے آرزو کی عمر 14 سے 15 سال قرار دے دی۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سندھ حکومت آرزو راجہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔

    بلاول نے کہا کہ آرزو راجہ کیس میں اگر معزز عدالت کو شبہات ہیں تو انہیں دور کیا جائے گا، سندھ حکومت اپنے دائرہ کار میں انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کم عمری میں شادی سے متعلق قانون پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔

    دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے شواہد بتارہے ہیں کہ آرزو راجہ کم عمر ہے، اس کی شادی اور مذہب کی تبدیلی جبری طور پر کرائی گئی ہے، یہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ۔

    خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرے شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کے کیس میں پولیس کو آرزو فاطمہ کے شوہر علی اظہر اور اس کے اہل خانہ کی گرفتار سے روک دیا۔

    درخواست گزار آرزو  نے مؤقف اختیا کیا تھا کہ ‘میرا تعلق عیسائی گھرانے سے تھا مگر بعد میں اسلام قبول کرلیا اور نام آرزو فاطمہ رکھا، میں نے اپنے گھر والواں کو بھی اسلام قبول کرنے کا کہا مگر انہوں نے انکار کردیا جبکہ میں نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے.

    آرزو اغوا یا قبول اسلام معمہ الجھ گیا لاہور احتجاج میں کر دی بڑی ڈیمانڈ

    پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس میں عدالت کا بڑا حکم

    پسند کی شادی کرنے والی آرزو راجہ کا بیان سن کر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کتنی؟ رپورٹ عدالت میں پیش

    آرزو  نے بتایا کہ اپنی مرضی سے علی اظہر سے پسند کی شادی کی ہے، پسند کی شادی کرنے پر میرے والد نے میرے شوہر کی پوری فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔

    پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا