Baaghi TV

Category: کراچی

  • نیب سے گرفتاری کا خوف، تحریک انصاف کی اہم شخصیت ضمانت کروانے پہنچ گئی

    نیب سے گرفتاری کا خوف، تحریک انصاف کی اہم شخصیت ضمانت کروانے پہنچ گئی

    نیب سے گرفتاری کا خوف، تحریک انصاف کی اہم شخصیت ضمانت کروانے پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی بھی نیب کے ریڈار پرآگئے

    فردوس شمیم نقوی نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا،عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی 10 لاکھ روپے میں عبوری ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے27 نومبرتک نیب کوفردوس کی گرفتاری سے روک دیا،عدا لت نے نیب ودیگرسے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم نقوی کے اثاثہ جات بھی ظاہر کر دیئے ہیں، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی 33 کروڑ 40 لاکھ روپے کے مالک ہیں،

    واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے قائد حزب اختلاف کےعہدے سے استعفا دے دیا تھا،گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفااسی روز معذرت کرنے کےبعد دے دیا تھا،گورنر سندھ کو فردوس شمیم نے اپنا استعفیٰ دیا،

    قبل ازیں پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے فردوس شمیم نقوی کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا یا ،۔پارٹی قیادت ان کی سندھ اسمبلی میں دو سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی۔ نئے اپوزیشن لیڈر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے گیس بحران پر وزیر اعظم سمیت وفاقی وزرا پرتنقید کی تھی جس پربعد میں انہوں نے معذرت بھی کی،

    فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی حکومت ہو، اس شہر میں گیس کی ڈلیوری صحیح نہیں، وزیراعظم، عمر ایوب،ندیم بابر سنیں، انکو شرم بھی دلاؤں گا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے،دو سال گزر گئے ابھی تک شہر قائد کا گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوا

    نجی ٹی وی کے مطابق فردوس شمیم نقوی کے متنازع بیانات سے بھی مسائل پیدا ہوئے، کچھ ایم پی ایز کو فردوس شمیم نقوی سے سخت رویے کی بھی شکایات تھیں، اور ان سے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیا گیا تھا

  • مبینہ ٹاؤن پولیس نے کاروں سے قیمتی پینل ٹیپ ریکارڈ چوری کرنے والا ملزم کو  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

    مبینہ ٹاؤن پولیس نے کاروں سے قیمتی پینل ٹیپ ریکارڈ چوری کرنے والا ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

    گرفتار ملزم اسماعیل عرف اسحاق ولد جان محمد گلستانِ جوہر اور گلشنِ اقبال سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا

    گرفتار ملزم کی رواں سال واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی

    ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کاروں سے قیمتی پینل اور ٹیپ ریکارڈ کے علاوہ سنگین جرائم کا بھی اعتراف کیا ہے

    گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں اور عزیز بھٹی کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل KAS-8324 برآمد کرلیا گیا

    ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن شاہد تاج نے گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 555/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا

    دوسری کارروائی میں منشیات فروشی میں ملوث عثمان ولد عقل زرین کو گرفتار کرلیا

    گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل KLT-1493 اور چرس برآمد

    گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 553/2020 بجرم دفعہ 6/9B امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

  • 2020 تک کراچی میں 22853 آپریشنز کئے گئے۔

    2020 تک کراچی میں 22853 آپریشنز کئے گئے۔

    رینجرز نے 2013 سے لے کر 2020 تک کراچی میں 22853 آپریشنز کئے گئے۔

    905172 ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

    95% دہشت گردی ،98 فیصد ٹارگٹ کلنگ، 99% بھتہ خوری جبکہ 98% اغواء برائے تاوان کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔

    2300 سے زائد دہشت گردوں، 2055 ٹارگٹ کلرز اور 1101 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔

    2014میں کراچی کرائم انڈیکس کے حوالے سے 6 نمبر پر تھا جبکہ اب 104 نمبر پر آ گیا ہے۔

    #اللہ_ اکبر

  • حکومت نے قبلہ درست نہ کیا تو عوام انکے محلوں کے باہر ہونگے۔ مصطفیٰ کمال

    حکومت نے قبلہ درست نہ کیا تو عوام انکے محلوں کے باہر ہونگے۔ مصطفیٰ کمال

    حکومت نے قبلہ درست نہ کیا تو عوام انکے محلوں کے باہر ہونگے۔ مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے، ہر دن گزرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس پی کے ساتھ جڑنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ والی پارٹیوں کو چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ موجودہ حکمرانوں سے ناامید ہو چکے ہیں۔ جنہیں ملک کے حالات بہتر کرنے ہیں، انکے لئے پاک سرزمین پارٹی ہی واحد آپشن ہے،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک اس نظام کے تحت مزید نہیں چل سکتا، تمام جماعتوں کو بیٹھ کر گرینڈ جرگہ کرنا ہو گا، اصول طے کرکہ فیصلے کرنے ہونگے، تمام سیاستدانوں اور اداروں کو بیٹھ کر 20 سال کا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا، ادارے وزیراعظم کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے لیے آمادہ کریں۔جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہتا ہوں کہ عوام کی امیدیں حکومت اور اپوزیشن سے ختم ہو چکی تھیں، آپ کراچی آئے دو دن ٹھرے لیکن اگر اب بھی حالات وہی رہے تو لوگ آپ سے مایوس ہونگے۔ کراچی کو پیکج نہیں اسکا حق چاہیے۔ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول زرداری کو کیپٹن صفدر کے ساتھ ہونے والے واقعے کا بہت دکھ ہوا اور آرمی چیف سے انکوائری کا مطالبہ کیا۔ ہم پوچھتے ہیں کہ بلاول زرداری نے سندھ کے دارالخلافہ کراچی کے 70 لاکھ لوگوں کو کم گننے پر ایک مرتبہ بھی غصہ نہیں کیا کیونکہ اگر کراچی کی گنتی پوری ہوگئی تو پیپلز پارٹی کو عوام کی خدمت کرے بغیر اقتدار نہیں ملے گا، انہیں مجبوراً عوام کے لیے کام کرنا ہوگا۔ کراچی کے مسائل کا حل یہ ہے کراچی کو صحیح گنا جائے،اٹھارویں ترمیم میں ملنے والے اختیارات نیچے منتقل کرائے جائیں،این ایف سی ایوارڈ کے بعد پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء یقینی بنایا جائے،کراچی کو ایک ڈسٹرکٹ کی صورت میں بحال کیا جائے۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو بھی باغ جناح میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے سندھ کے حکمرانوں نے اپوزیشن کی پی ڈی ایم کا جلسہ کیا گیا، سندھ بھر سے لوگ لائے گئے، بھرپور پیسہ خرچ کیا گیا لیکن کراچی میں کھڑے ہو کر کراچی کی بات نہیں کی گئ۔ پی ایس پی کے 8 نومبر کا تاریخی جلسہ بغیر سرکاری وسائل استعمال کیے ہوئے کیا گیا جس میں ہر قومیت، مذہب، فرقے، زبان کے لوگ کراچی کے تمام علاقوں سے باغ جناح پہنچے،اب تک حکومت اور اپوزیشن پر لرزہ طاری ہے، پاک سر زمین پارٹی کراچی کو سسکتا نہیں چھوڑ سکتی، ہم اپنے سینے آگے کریں گے، اگر مرنا ہی ہے تو اس ظلم کے نظام کو روند کر مریں گے۔ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اگر حکومت نے قبلہ درست نہیں کیا تو اب یہ لوگ گراؤنڈ نہیں انکے محلوں کے باہر ہونگے۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو 8342 ارب روپے این ایف سی ایوارڈ میں ملے جو کرپشن کی نظر ہو گئے۔ پیپلز پارٹی ہی کراچی سے کشمور تک مسائل کی زمہ دار ہے، کراچی سے کشمور تک لوگوں کے کتے کاٹ رہے ہیں،کراچی دنیا کی بدترین ٹرانسپورٹ میں نمبر 1، بدترین بجلی کے نظام میں نمبر 1، کاروبار کرنے کے لائق بدترین شہروں میں نمبر 1، نوکریوں کے لحاظ سے بدترین شہروں میں نمبر 1۔کراچی کی ایک ماہ پہلے سب سے بڑی خبر یہ تھی کہ گھروں میں پانی گس گیا ہے، 64 افراد مر گئے، وزیراعظم کو نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ کو کراچی بھیجنا پڑا،چیف جسٹس نے کراچی کے مسائل پر عدالت لگا لی،چیف آف آرمی سٹاف دو دن آ کر بیٹھے اور یہاں کے مسائل سنے اور وزیراعظم کو آکر 1100 ارب روپے کا اعلان کرنا پڑا،1100 ارب روپے میں سے 11 روپے ابھی تک نہیں آئے۔

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اب تک یقین نہیں آیا کہ وہ الیکشن جیت چکےہیں مگر وہ ابھی تک الیکشن کمپین کا بیانیہ ہی چلا رہے ہیں۔  آئین کے تحت چلنے والے ملک میں اگر وزیراعظم اپوزیشن سے بات نہ کرے تو آئینی بحران پیدا ہو جاتا ہے۔یہ ملک آئین پر چتا ہے بادشاہت پر نہیں۔نیب چیئرمین، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن کی مشاورت سے لگتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن سے بات کرنے کا موڈ نہیں ہےمجبوراً جب اداروں کو ملک چلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا پڑا تو ساری خرابیوں کا ملبہ ان پر ڈال دیا گیا۔اپوزیشن اگر واقعی مخلص ہے تو ایک گھنٹے میں استفعی دیں حکومت ختم ہو جائے گی۔سب یہی کہہ رہے ہیں کہ اس حکمران کو اتارو اور ہمیں حکمران بنا دو،

     

    انہوں نے کہا کہ جو کام 50 ہزار میں ہوتا تھا اب 5 لاکھ میں ہو رہا ہے ،حکومت اور اپوزیشن سمیت کوئی ریفارمز کی بات نہیں کر رہا۔انکی مثال ایسی ہے 1 کروڑ کا مال اگر دکان میں ہے اور 1 لاکھ کی چوری ہو گئی تو 99 لاکھ کا مال چھوڑ کر 1 لاکھ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں،عوام سے معافی مانگ لیں کہ ہم گیا ہوا پیسہ واپس نہیں لا سکتے اور موجودہ وسائل پر توجہ دیں اور غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے،معاشرہ اتنا خراب ہو چکا ہے کہ چھوٹی چھوٹی بچیاں بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی سے بات کر سکتے ہیں لیکن اپوزیشن رہنماؤں سے نہیں،انہی اپوزیشن رہنماؤں سے سینیٹ کا ووٹ لینا ہو تو حلال ہے۔اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں رؤف اختر فاروقی، سابق DG KBCA ، ایڈمنسٹریٹر کراچی، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ،بزنس کمیونٹی سے آفاق فاروقی، میجر وسیم قیصر (ریٹائرڈ) ذیشان زکی، سلیم نقی، احمد صادق، جہانزیب، طیبہ، تسلیم خان، سمیع شفیع، کامران راجا شمولیت کی ،معروف قانون دانوں میں سہیل عباس، جنید رضا ایڈووکیٹ، عباس حیدر کی شرکت ہوئی ہے

  • کراچی کی عوام کے لیے خوشخبری ،کراچی سرکلر ریلوے کو مرحلہ وار چلانے کافیصلہ

    کراچی کی عوام کے لیے خوشخبری ،کراچی سرکلر ریلوے کو مرحلہ وار چلانے کافیصلہ

    کراچی کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری ،کراچی سرکلرریلوے کو 16نومبر سے مرحلہ وارچلانے کافیصلہ کرلیاگیا،سرکلرریلوے کے سی آر کے بحال ہونے والے ٹریک پر چلائی جائے گی ،دن میں دونوں طرف سے چارٹرینیں چلائی جائیں گئیں،کرایہ 50روپے ہوگا

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری ،کراچی سرکلرریلوے کو 16نومبر سے مرحلہ وارچلانے کافیصلہ کرلیاگیا،سرکلرریلوے کے سی آر کے بحال ہونے والے ٹریک پر چلائی جائے گی ،دن میں دونوں طرف سے چارٹرینیں چائی جائیں گئیں،کرایہ 50روپے ہوگا۔

    اس خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی کے عوام کوسفری سہولت دینے کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے بحال ہونے والے ٹریک سمیت 52کلومیٹر کے ٹریک پر کراچی سرکلر ریلوے کے تیار ہونے والے نئے مسافر کوچز کے ساتھ ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیا ہے ابھی طور پر ٹرین کاافتتاح 16نومبر بروز پیر کوافتتاح کرنے کافیصلہ کیاہے ٹرین پیپری ریلوے سٹیشن سے سٹی ریلوے سٹیشن اور سٹی ریلوے سٹیشن سے اورنگی تک جائے گی

    پیپری ریلوے سٹیشن سے سٹی سٹیشن تک 39کلومیٹر ٹریک بنتاہے جبکہ سٹی سٹیشن سے اورنگی تک 14کلومیٹر ریلوے ٹریک پر گاڑی چلے گی ،اسلام آباد کیرج فیکٹری میں تیار ہونے والے سپیشل کوچز کراچی پہنچ گئی ہیں دن میں 4 ٹرینیں پیپری سے اورنگی کے لیے اور چار ٹرینیںاورنگی سے پیپری کے لیے نکلیں گئیں مکمل سفر کایکطرفہ کرایہ 50روپے ہوگا ٹرینیںصبح 7،بجے،دس بجے ،دن ایک بجے اورشام چاربجے دونوں طرف سے چلیں گئیں ٹرینیوں کے درمیان تین گھنٹے کاوقفہ ہوگا

  • سندھ حکومت بتائے بابائے قوم کی تضحیک کرنے والوں کیخلاف کیا کاروائی کرے گی ،علی زیدی

    سندھ حکومت بتائے بابائے قوم کی تضحیک کرنے والوں کیخلاف کیا کاروائی کرے گی ،علی زیدی

    کیپٹن صفدر کی گرفتاری والے واقعے پر فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کا بیان ،وفاقی وزیرعلی زیدی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا وفاقی وزیر نے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان اور ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی تفصیلات تو آچکیں،

    وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت بتائے کہ اجتماعی استعفوں کی شکل میں "بغاوت” کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی یا حسب معمول خواب خرگوش کے مزے لے گی، اس دوران بابائے قوم کی تضحیک کرنے والے مسخروں کا ذکر ہی کہیں نہیں،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی میں تاخیر کیوں کی گئی،

    اس تاخیر کے ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف کیا کارروائی عمل میں لائی گئی، سندھ میں پولیس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، سندھ پر حاکم مجرموں سے بہرحال مجھے کوئی توقع نہیں،
    یہ لوگ قوم کو لوٹنے اور مجرموں کی سرپرستی کرنے کی پوری تاریخ رکھتے ہیں،

  • ریٹائرڈ آئی جی جیل خانہ جات کے 7 ارب سے زائد اثاثے، نیب ان ایکشن

    ریٹائرڈ آئی جی جیل خانہ جات کے 7 ارب سے زائد اثاثے، نیب ان ایکشن

    ریٹائرڈ آئی جی جیل خانہ جات کے 7 ارب سے زائد اثاثے، نیب ان ایکشن
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن کے سات ارب سے زائد اثاثوں کا انکشاف سامنے آیا ہے

    سندھ پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کیخلاف نیب کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،سابق آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن کے اثاثہ جات کی تصدیق کا عمل جاری ہے

    نصرت حسین منگن کی ضلع ٹھٹھہ میں اراضی کی تصدیق کے لئئے ڈپٹی کمشنر سے بھی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں،نصرت منگن اور فیملی ارکان کے نام ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں چھیانوے ایکٹر ارضی ہے,

    نصرت منگن کے سرکاری اور چار نجی بینکوں کے اکاونٹ کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،نصرت منگن نجی بینک میں پیر سرمد کے نام سے کھلنے والے اکاونٹ کو آپریٹ کرتے رہے, پیر سرمد کے اکاونٹ سے سابق آئی جی جیل کے اکاونٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن کی گئیں,نصرت حسین منگن کی ملکیت میں رانی پور میں سی این جی اسٹیشن بھی ہے, نجی بینک کے اکاونٹ کے عائشہ خاتون اور میرا نامی خاتون کے اکاونٹ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں

    نصرت حسین منگن اسی سال ریٹائرڈ ہوئے ھیں

    ۔

  • پیپلز پارٹی سندھ میں تباہی کی ذمے دار ،مصطفیٰ کمال وزیراعظم پر بھی برس پڑے

    پیپلز پارٹی سندھ میں تباہی کی ذمے دار ،مصطفیٰ کمال وزیراعظم پر بھی برس پڑے

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی نے باغ جناح میں جلسہ کیا ،گزشتہ ماہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی مل کر باغ جناح میں جلسہ کیا تھا،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،پاک سرزمین پارٹی میں آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،11جماعتوں کے جلسے میں عوامی مفاد کی بات نہیں کی گئی،آج سے 2ماہ قبل سب سے بڑی خبر کراچی کے نالوں کا مسئلہ تھا چیف جسٹس اورآرمی چیف کو کراچی آنا پڑا، وزیراعظم کو 1100ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرنا پڑا،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 1100ارب روپے کے پیکج میں سے11روپے بھی نہیں ملے،کراچی والوں کے ساتھ مسلسل مذاق ہوتا جارہا ہے،اپوزیشن اتحاد میں 12سال سے حکمران جماعت پیپلزپارٹی بھی شامل ہے،اس کے بعد بھی کہتے ہیں ہم اپوزیشن کی جماعت ہیں،یہ ڈرامہ پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں ہوسکتا،پاک سر زمین پارٹی نے ان لوگوں کو جواب دیا،11جماعتیں پورے پاکستان کے لوگوں کو جلسہ گاہ لائیں ،پورے کراچی سے لوگ پی ایس پی کی کال پر جلسہ گاہ پہنچے ،ہم نے سوچا اگرجواب نہ دیا توبات غلط ہوجائے گی، تو ہم نےجواباً جلسہ کیا،پی ایس پی جلسےمیں جس تعداد میں لوگ پہنچنے اس پران کو سلام پیش کرتاہوں،

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک لوگوں کو کتے کاٹ رہے ہیں لیکن ویکسین نہیں، دنیا چاند پر جا رہی ہے اور ہمارے پاس کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں،کراچی میں دنیا کا بدترین سیوریج، ٹرانسپورٹ او رانفراسٹرکچر ہے،کراچی کے لوگ پورے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں،عمران خان کو یقین ہی نہیں آرہا وہ وزیراعظم بن گئے ہیں،دنیا کی بدترین ٹرانسپورٹ میں نمبر ون، بدترین اسکول کےنظام میں نمبرون ، خود کو مسائل کے حل کے طورپرپیش کرنیوالی پیپلز پارٹی سندھ میں تباہی کی ذمے دار ہے، وزیراعظم کہتے ہیں میں اپوزیشن سے بات نہیں کروں گا،اپنے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کو جتوانے کیلئے اپوزیشن کی مدد ٹھیک ہے؟

    مصطفیٰ کمال کامزید کہنا تھا کہ حالات اتنے برے ہیں کہ عدالتیں فیصلہ دے رہی ہیں کہ اب اگر کسی ڈسٹرکٹ میں کتے نے کسی کو کاٹا تو ایف آئی آر ڈی سی کے خلاف کٹے گی۔ عوام بدترین حال میں رہنے پر مجبور ہیں،بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں۔ حکمران صرف کرپشن میں سرگرم ہیں۔

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

  • بلاول ہاؤس میں خواتین کو عزت نہیں دی جاتی، سیکریٹری اطلاعات شازیہ

    بلاول ہاؤس میں خواتین کو عزت نہیں دی جاتی، سیکریٹری اطلاعات شازیہ

    بلاول ہاؤس میں خواتین کو عزت نہیں دی جاتی،سیکریٹری اطلاعات شازیہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلاول ہاؤس میڈیا سیل کی رکن شازیہ کا بلاول ہاؤس میں داخلہ بند کردیا گیا . ڈسٹرکٹ گورنگی کی سیکٹریری اطلاعات شازیہ نے بلاول ہاؤس کے باہر احتجاج کرتےہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل کے اجلاس میں بلایا گیا تھا، اجلاس میں شرکت کے لئے آئی تو معلوم ہوا فہرست میں نو انٹری لکھا ہوا ہے، بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں خواتین کو عزت نہیں دی جاتی،

    شازیہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اس معاملے کا نوٹس لیں، میں ساڑھے 6 گھنٹے سے یہاں بیٹھی ہوئی ہوں، جب بلاول ہاؤس سے کوئی بات نہ کرے احتجاج بیٹھی رہوں گی،


    شازیہ نے بلاول ہاؤس کے باہر دھرنا دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ بی بی شہید جو کہ خواتین کے حقوق کے لیے لڑتی رہی اور آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آج اسی کی ایک کارکن بلاول ہاؤس کے مافیہ کا سامنا ہے ، یہ جس کو چاہتےہیں اندر کر دیتےہیں اور جسے چاہتےہیں باہر کردیتے ہیں ، میں‌اکیلی لڑکی مافیہ سے لڑ رہی ہوں . شازیہ کا کہنا تھا کہ جب تک مجھ سےپو چھا نہیں جاتا میں ادھر بیٹھی رہوں گی اور اپنا احتجاج جاری رکھوں گی،
    شازیہ کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس لینا چاہیے کہ مافیا کس طرح ہمارے جیسی کارکن اور زمہ دار لڑکیوں کو آگے نہیں‌آنے دیتا. اگرایک زمہ دار کا یہ حال ہے تو پھر عام کارکن کے ساتھ کیسا سلوک ہوگا. خواتین کے حقوق کی علمبردار پی پی پی اب کیوں ایک لڑکی کے حق کا خیال نہیں رکھ رہی

  • پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا

    پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے اسلام قبول کر کے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی آرزو فاطمہ کو دارالامان بھیجنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے تفتیشی افسر کو چائلڈ میرج ایکٹ کی روشنی میں تحقیقات کاحکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ کم عمری کی شادی کے قانون کی روشنی میں کارروائی کی جائے ۔سندھ ہائیکورٹ میں اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی آرزو فاطمہ کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی ،

    سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی آرزو فاطمہ کیس کی سماعت ہوئی،آرزو راجہ کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی ،5 رکنی میڈیکل بورڈ نے آرزو کی عمر 14 سے 15 سال قرار دے دی۔

    عدالت نے آرزو سے پھر استفسار کیا کہ آپ پر کوئی دباﺅ تو نہیں ؟، لڑکی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کوئی دباﺅ نہیں ،مرضی سے اسلام قبول کیا اور شادی کی۔عدالت نے آرزو سے پھر استفسار کیا کہ آپ پر کوئی دباﺅ تو نہیں ؟، لڑکی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کوئی دباﺅ نہیں ،مرضی سے اسلام قبول کیا اور شادی کی ۔وکیل آرزو فاطمہ نے کہاک ہ لڑکی بار بار کہہ چکی ہے اس پر کوئی دباﺅ نہیں ،عدالت نے کہا کہ لڑکی نے واضح کہا ہے اس نے مرضی سے اسلام قبول کیا،رپورٹ کے مطابق آرزو کی عمر 14 ،15 سال ہے،نادرا دستاویزات کے مطابق آرزو کی عمر تیرہ سال ہے،بادی النظر میں آرزو پسند کی شادی نہیں کر سکتی تھی،عدالت نے لڑکی سے استفسار کیا کہ آپ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہیں یا دارالامان؟

    آرزو نے کمرہ عدالت میں روتے ہوئے کہا کہ شوہر کے ساتھ جاﺅں گی ورنہ مر جاﺅں گی ، عدالت نے تفتیشی افسر کو چائلڈ میرج ایکٹ کی روشنی میں تحقیقات کاحکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ کم عمری کی شادی کے قانون کی روشنی میں کارروائی کی جائے ۔عدالت نے آرزو کو واپس دارالامان منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آرزو کو ان افراد سے ملاقات کی اجازت دی جائے جن سے وہ ملنا چاہے،

    سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سندھ حکومت آرزو راجہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔

    بلاول نے کہا کہ آرزو راجہ کیس میں اگر معزز عدالت کو شبہات ہیں تو انہیں دور کیا جائے گا، سندھ حکومت اپنے دائرہ کار میں انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کم عمری میں شادی سے متعلق قانون پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔

    دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے شواہد بتارہے ہیں کہ آرزو راجہ کم عمر ہے، اس کی شادی اور مذہب کی تبدیلی جبری طور پر کرائی گئی ہے، یہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ۔

    خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرے شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کے کیس میں پولیس کو آرزو فاطمہ کے شوہر علی اظہر اور اس کے اہل خانہ کی گرفتار سے روک دیا۔

    درخواست گزار آرزو  نے مؤقف اختیا کیا تھا کہ ‘میرا تعلق عیسائی گھرانے سے تھا مگر بعد میں اسلام قبول کرلیا اور نام آرزو فاطمہ رکھا، میں نے اپنے گھر والواں کو بھی اسلام قبول کرنے کا کہا مگر انہوں نے انکار کردیا جبکہ میں نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے.

    آرزو اغوا یا قبول اسلام معمہ الجھ گیا لاہور احتجاج میں کر دی بڑی ڈیمانڈ

    پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس میں عدالت کا بڑا حکم

    پسند کی شادی کرنے والی آرزو راجہ کا بیان سن کر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    آرزو  نے بتایا کہ اپنی مرضی سے علی اظہر سے پسند کی شادی کی ہے، پسند کی شادی کرنے پر میرے والد نے میرے شوہر کی پوری فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔

    پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کتنی؟ رپورٹ عدالت میں پیش