Baaghi TV

Category: کراچی

  • ‏گلبرگ کراچی میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں زنجیروں میں جکڑے لاغر  بے پیرہن معصوم بچے بازیاب

    ‏گلبرگ کراچی میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں زنجیروں میں جکڑے لاغر بے پیرہن معصوم بچے بازیاب

    ‏گلبرگ کراچی میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں زنجیروں میں جکڑے لاغر بے پیرہن معصوم بچے بازیاب

    باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق
    ‏کیا کوئی عورت اور ماں اس قدر انسانیت سے گر سکتی ہے کہ جسے دیکھ کر شاید حیوان بھی شرما جائیں‌. گلبرگ کراچی میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں زنجیروں میں جکڑے لاغر ہے پیرہن معصوم بچے بازیاب ہوئے ہیں جس کے بعد انسانیت تو کیا حیوانیت بھی شرما جائے لیکن یہ شرمناک فعل ایک ایسی شخصیت نے انجام دیا ہے جو خودایک ماں‌ ہے .


    گلبرگ کراچی میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں زنجیروں میں جکڑے لاغر ہے پیرہن معصوم بچے بازیاب ہوئے ہیں انہیں انتہائی کم کھانا دیا جاتا ، پولیس نے انہیں ماموں کے حوالے کیا ہے سوتیلی ماں کیمطابق بچے کچرااور گندگی پپھیلاتے پھیلاتے تھے جبھی یہ کیا، مجسم غلاظت تو یہ وحشی جاہل عورت اور بچوں کا باپ خود ہے

  • بانی پاکستان کے نواسے اسلم جناح کراچی میں وفات پا گئے

    بانی پاکستان کے نواسے اسلم جناح کراچی میں وفات پا گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے نواسے اسلم جناح وفات پا گئے ہیں

    اطلاعات کے مطابق اسلم جناح کئی روز سے علیل تھے، طبیعت بگڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی عمر 70 برس تھی۔ اسلم جناح نے سوگواروں میں بیوہ اور ایک معذور بیٹی چھوڑی ہے۔

    مختلف سیاسی ،مذہبی و سماجی شخصیات نے بانی پاکستان کے نواسے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے،

    قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے کی میت کو رفاہی ادارے چھیپا کی ایمبولینس پر گھر سے مسجد منتقل کیا گیا جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انکی تدفین محمّد شاہ قبرستان میں کی جائے گی

  • علامہ طالب حسین جوہری کے نماز جنازہ کا اعلان ہو گیا

    علامہ طالب حسین جوہری کے نماز جنازہ کا اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین علامہ طالب حسین جوہری وفات پا گئے انکی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

    علامہ طالب حسین جوہری کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں اہل خانہ کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ صبح بعد از نماز ظہر امروہ گراؤنڈ انچولی میں ادا کی جائے گی،علامہ طالب جوہری کی تدفین سپر ہائی وے پر واقع وادی حسین قبرستان میں کی جائیگی۔

    علامہ طالب جوہری کے والد کا نام علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھا جو کہ ایک مشہور و معروف عالم دین تھے،ملک بھر میں علامہ طالب حسین جوہری کو کئی برسوں سے علماء میں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ مرحوم علامہ طالب حسین جوہری فن تقریر میں اپنی مثال آپ تھے، وہ تقریر کے فن میں صاحب اسلوب تھے۔

    اگرچہ ان کی وجہ شہرت ایک بہترین مقرر ہونا ہے تاہم اس کے علاوہ بھی علامہ طالب جوہری کئی اور خصوصیات کے مالک بھی تھے۔ علامہ طالب جوہری ایک بہترین مقرر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ انہوں نے قرآنِ پاک کی تفسیر لکھی اور اپنے مخصوص انداز میں شاعری بھی کی،

    اب تک علامہ طالب جوہری کی شاعری کے 3 مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ علامہ طالب جوہری کی وجہ شہرت کراچی کی نشتر پارک میں پڑھی جانے والی شام غریبا تھی جس میں مسلمانوں کے تمام مسالک کے لوگ شامل تھے۔ یہ وہ مجلس تھی جس کے بعد ان کی شہرت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہو گئی

  • شہباز شریف صحتیاب ہو کر کونسا کام کرنیوالے ہیں؟ بلاول نے بڑا دعویٰ کر دیا

    شہباز شریف صحتیاب ہو کر کونسا کام کرنیوالے ہیں؟ بلاول نے بڑا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ گھوٹکی اور لاڑکانہ میں دہشت گردی واقعات کی مذمت کرتے ہیں،اپنے شہیدوں کیلئے دعا گو ہیں،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے آئندہ مالی سال کابجٹ مسترد کردیا،امید تھی آئندہ مالی سال کا بجٹ وبائی صورتحال کے مطابق ہوگا،بجٹ سے لگتا ہے کورونا وائرس پاکستان میں کوئی مسئلہ ہی نہیں،ہمیں عوام کی صحت اور معاشی تحفظ کرنا ہے،بجٹ میں ٹڈی دل سے بچاوَ کیلئے بھی وسائل نہیں رکھے گئے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ریاست پر مشکل وقت آتا ہے تو حکومت اتحاد قائم کرتی ہے،وفاقی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے غیر ذمہ داری دکھائی،کورونا سے نمٹنے کیلئےحکومت کی جانب سے صوبوں کی معاونت نہیں کی گئی،ٹڈی دل کے مسئلےپر وفاقی حکومت سے اپیل کررہے ہیں،2سال سے مطالبہ کررہے ہیں وفاق کو پانی کے منصوبے پر خرچ کرناچاہیے،کورونا آنے پر صحت کے نظام پر توجہ دینے کی اپیل کی،حکومت نے صحت کی بجائے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تعاون کی بجائےسندھ کو229ارب روپے کم دے رہی ہے،صرف سندھ نہیں،پنجاب کو بھی کم بجٹ دیاگیا،وفاقی حکومت کا بجٹ معاشی صورتحال کا تحفظ نہیں کرتا،وفاق کو چاہئے تھا ہر صوبے کو ایک کورونا پیکج دیتی ،ایسا ہوتا تو صوبوں کو وبائی صورتحال سے نمٹنے میں آسانی ہوتی،مشکل صورتحال میں بھی سندھ حکومت کا عوام دوست بجٹ ہے،سندھ حکومت کا بجٹ وبائی صورتحال کے مطابق ہے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کےبجٹ میں صحت اور ریلیف کو ترجیح دی گئی،سندھ حکومت نے تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کیا،کہا جارہاہے صحت کے مسائل سے صوبے خود نمٹیں،مشکل حالات میں عوام سے تعاون ضروری ہے،اس وقت مڈل کلاس طبقے کو مدد کی ضرورت ہے،ایسی صورتحال میں صوبوں کو کم فنڈز دیئے جارہے ہیں،معیشت،صحت اور فوڈ سیکیورٹی کا خیال نہیں رکھا گیا،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بحرانی صورتحال میں حکومت اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے،کورونا وائرس شروع ہوتے ہی سیاسی مصروفیات ختم کردی تھیں،کورونا وائرس پر اپوزیشن نے سیاست نہیں کی،جانتا ہوں پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا تھا،معاونین خصوصی اور پی ٹی آئی قیادت نے سندھ کے وزرا پر سیاسی بیان دیئے،تحریک انصاف اپنے رویے کو تبدیل کرے اور کورونا مسئلے کو سنجیدہ لے،پی ٹی آئی حکومت سنجیدگی کے ساتھ کورونا کے خلاف حکمت عملی بنائے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف صحت یاب ہو کر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے،اے پی سی میں این ایف سی ایوارڈ پر مشاورت کریں گے،این ایف سی ایوارڈ کے مسئلے پر تمام اپوزیشن ایک موقف دے گی،پاکستان میں کرپشن موجود ہے،کرپشن کےخلاف مہم شروع ہوتی ہے تو مقصد کچھ اور ہوتا ہے،

  • سندھ میں رینجرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنیوالی کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولیشنری آرمی سی پیک کی بھی مخالف

    سندھ میں رینجرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنیوالی کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولیشنری آرمی سی پیک کی بھی مخالف

    سندھ میں رینجرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنیوالی کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولیشنری آرمی سی پیک کی بھی مخالف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں رینجرز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولیشنری آرمی نے قبول کی ہے۔

    کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے نیاز لاشاری کو قومی سلام پیش کرتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کی مرکزی کمیٹی کے رکن نیاز لاشاری کی تشدد شدہ لاش قومی شاہراہ اور سپر ہائی وے لنک روڈ سے ملی تھی، ان کے ورثا کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ڈیڑہ سال سے لاپتہ تھے۔ سندھ کے ایڈشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی ڈاکٹر جمیل احمد نے دعویٰ کیا کہ کراچی اور گھوٹکی حملوں میں مقامی گروپ ملوث ہے، جس کو بلوچستان کے عسکریت پسندوں، پڑوسی ملک اور لندن گروپ کی حمایت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گروپ کو بلوچستان کے عسکریت پسندوں نے تربیت فراہم کی ہے اور جو باروی مواد استعمال کرتے ہیں وہ مقامی طور پر دستیاب ہے۔

    سندھ میں رینجرز پر گزشتہ روز جس کالعدم تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ،حکومت پاکستان نے گزشتہ ماہ تخریب کاری اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں اس تنظیم سندھو دیش ریولیشنری آرمی نامی گروپ پر پابندی عائد کی تھی۔

    سندھ کے قوم پرست عسکریت پسند گروپ کا قیام 2010 میں عمل میں لایا گیا، کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ میں اندرونی اختلافات اس گروپ کے قیام کی وجہ بنی تھی۔ اس سے قبل تحقیقاتی ادارے کالعدم سندھ لبریشن آرمی کا تعلق جیئے سندھ متحدہ محاذ سے جوڑتے آئے ہیں۔

    سندھو دیش ریولیشنری آرمی گلشن حدید میں چینی انجنیئروں کی گاڑی، سکھر میں سی پیک اہلکاروں سمیت کراچی میں ایک ایچ او اور رینجرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے، یہ عسکریت پسند گروپ چین پاکستان اقتصادی راہدری کا مخالف ہے اور سندھ کے معدنی وسائل پر مقامی حقوق کا حامی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

    سندھو دیش ریولیشنری آرمی کو اصغر شاہ گروپ بھی کہا جاتا ہے، جس کا سربراہ شاہ عنایت کے نام سے پہچان رکھتا ہے۔ اصغر شاہ 2005 میں گرفتار ہوئے اور پانچ سال کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی جس کے بعد انھوں نے اپنا گروپ بنانے کا فیصلہ کیا۔

    https://twitter.com/Sindhudesharmy/status/1273893066420752385

    کالعدم سندھو دیش ریولیشنری آرمی کا کہنا ہے کہ جئے سندھ متحدہ محاذ کے سربراہ شفیع برفت مسلح جدوجہد سے دستبردار ہوگئے تھے، جبکہ اس عرصے میں ان کے 40 ساتھی ہلاک کیے گئے اور اس بات پر اختلافات سامنے آئے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شفیع برفت اور ان کے ساتھی اس وقت جرمنی میں سیاسی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ سندھ میں علیحدگی کی تحریک تو انیس سو ستّر سے جاری ہے لیکن اس میں مزاحمتی رنگ 2000 میں آیا جبکہ جئے سندھ متحدہ محاذ کا دوسرا جنم ہوا ہے۔ نومبر 2000 کی سرد شام کو شفیع محمد برفت کی قیادت میں دو درجن افراد نے جیئے سندھ متحدہ محاذ کی بنیاد رکھی۔

    اس تنظیم کے آئین میں وہ تمام نکات شامل ہیں جو جیئے سندھ تحریک کے بانی جی ایم سید نے رکھے تھے لیکن ایک نکتے کا اضافہ کیا گیا وہ تھا مزاحمت یا عسکریت پسندی۔ ابتدائی طور پر دادو کے علاقے میں بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن، حیدرآباد، کوٹڑی، خیرپور، نوشہرو فیروز اور جامشورو سمیت مختلف علاقوں میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کیے گئے اور ان واقعات کی ذمہ داری سندھ لبریشن آرمی نامی غیر معروف تنظیم قبول کرنے لگی۔ یہ وہ وقت تھا جب بلوچستان میں مزاحمتی تحریک زور پکڑ رہی تھی۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار

    بریکنگ،امن دشمنوں کا ایک اور وار، دھماکے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

    گھوٹکی دھماکے کے بعد کراچی میں امن دشمنوں کا وار،احساس پروگرام دفتر کے قریب بم حملہ

    شفیع برفت خود گذشتہ تقریبا دو دہائیوں سے سے روپوش ہیں۔ شفیع محمد برفت پہلے سے افغانستان چلے گئے ہیں اور کابل میں ان کا کنٹرول سینٹر موجود ہے۔ یکم اپریل 2013 کو پاکستان کے وزات داخلہ نے جسمم کو کالعدم قرار دے کر پابندی عائد کردی تھی۔ شفیع محمد برفت کا نام صوبہ سندھ کے کرائم انویسٹیگیشں ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) اور وفاقی انویسٹیگیشں ایجنسی (ایف آئی اے) نے ریڈ بک میں اس بنا پر داخل کر لیا ہے کے وہ پاکستان سے علیحدگی چاہتے ہیں اور اس ضمن میں ریاست مخالف کارروائیاں بھی کرتے رہے ہیں

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سندھ میں ہونے والے حملوں کا نوٹس لیا تھا اور کہا تھا کہ کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں احساس کیش سنٹرز پر مامور رینجرز اہلکاروں پر دہشت گردوں کے (بموں سے) حملوں پر نہایت افسردہ ہوں۔ میں نے ان حملوں کی فوری تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ دہشت گردوں کا کڑا محاسبہ ممکن ہوسکے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے گھوٹکی اور کراچی میں رینجرز کے جوانوں پر حملوں کی مذمت کی ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،حملوں میں سندھ رینجرز کے جوانوں اور شہری کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا ہے، بلاول زرداری نے ہدایت کی کہ حملوں میں جو رینجرزاہل کار اور راہگیر زخمی ہوئے، ان کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کیا جائے،

    ‏جو بھی پاکستان کے حامی ہیں وہ میری سندھ سے نکل جائیں. جسمم سربراہ کی ہرزہ سرائی

  • سندھ میں رینجرز پر حملے، بلاول کی مذمت، گورنر سندھ کا نوٹس،دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، گورنر سندھ

    سندھ میں رینجرز پر حملے، بلاول کی مذمت، گورنر سندھ کا نوٹس،دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، گورنر سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے گھوٹکی اور کراچی میں رینجرز کے جوانوں پر حملوں کی مذمت کی ہے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،حملوں میں سندھ رینجرز کے جوانوں اور شہری کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا ہے، بلاول زرداری نے ہدایت کی کہ حملوں میں جو رینجرزاہل کار اور راہگیر زخمی ہوئے، ان کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کیا جائے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کہیں پر بھی ہو اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحدہ ہے،شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ، رینجرز ، پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں ، حکومت سندھ اپنے سیکورٹی اہلکاروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

    واضح رہے کہ سندھ کے تین شہروں گھوٹکی، لاڑکانہ، کراچی میں آج رینجرز پر حملے ہو چکے ہیں، گھوٹکی شھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا،دھماکے کے نتیجے میں دو رینجرز اھلکار ظھور احمد اور فیاض احمد شھید ہو گئے،ایک راھگیر ریلوے ملازم غلام مصطفی بھی واقعے میں شھید ھو گیا

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس پروگرام میں بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 میں واقع ریاض گرلز کالج میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری وفاقی حکومت کے احساس پروگرام میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے مستحقین کو رقوم دی جا رہی تھیں کہ آج صبح 11 بج کر 40 منٹ پر نامعلوم ملزمان فلائی اوور کے اوپر سے گرلز کالج کے گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکا ہوا اور وہاں موجود افراد زخمی ہوگئے۔

    اسسٹنٹ پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 26 سالہ محمد سلیم، 40 سالہ روشن علی، 29 سالہ ذیشان، 28 سالہ فیضان منظور، 50 سالہ نارائین کان جی اور 50 سالہ صابر حشمت شامل ہیں جنہیں عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ہے جو ناظم آباد کا رہائشی تھا۔

    کراچی میں احساس پروگرام کے قریب ہونے والے کریکر حملے پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوٹس لیا ہے، انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کیا ہے اور ان سے اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔

    ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان سے احساس سینٹر واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

    بریکنگ،امن دشمنوں کا ایک اور وار، دھماکے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

    گھوٹکی دھماکے کے بعد کراچی میں امن دشمنوں کا وار،احساس پروگرام دفتر کے قریب بم حملہ

    گورنر سندھ نے آئی جی سندھ سے کہا کہ احساس سینٹر کو سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمے داری ہے، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، فرائض میں کوتاہی برتنے والے پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ احساس پروگرام کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس فوری ایکشن میں نظر آنی چاہیے نہ جانے کس کو احساس پروگرام سے تکلیف ہے۔

  • گھوٹکی دھماکے کے بعد کراچی میں امن دشمنوں کا وار،احساس پروگرام دفتر کے قریب بم حملہ

    گھوٹکی دھماکے کے بعد کراچی میں امن دشمنوں کا وار،احساس پروگرام دفتر کے قریب بم حملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی میں دھماکے کے بعد کراچی میں بم حملہ ہوا ہے

    کراچی کےعلاقے لیاقت آبادمیں دستی بم حملہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 6افرادزخمی ہو گئے، پولیس موقع پر پہنچ گئی

    پولیس کے مطابق کراچی میں دستی بم حملہ احساس پروگرام کے دفتر کے قریب ہوا،دفترمیں احساس پروگرام کے تحت لوگوں میں رقم تقسیم کی جارہی تھی،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حفاظتی حصار بنالیا

    https://twitter.com/alikazim999/status/1273874328518524928

    ایدھی و دیگر ریسکیو ادارے بھی موقع پرپہنچے اور لاش و زخمیوں‌ کو ہسپتال پہنچانا شروع کر دیا،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے.

    بریکنگ،امن دشمنوں کا ایک اور وار، دھماکے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

  • تھرپارکر میں‌ غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے

    تھرپارکر میں‌ غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے

    تھرپارکر میں‌ غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے

    باغی ٹی وی : سندھ کہ جہاں ‌پی پی پی کی حکومت ہے اس کے پسماندہ ضلع تھر میں موت نے معصوم بچوں پر اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔ غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے۔

    تھر میں جون کے ماہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد چھتیس ہو گئی، جبکہ رواں سال تین سو اٹھتالیس بچے غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔تھرپارکر سے ہم نیوز کے نمائندے محمد حنیف نے محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے اٹھارہ روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد چھتیس ہو گئی ہے جبکہ پینتیس بچے سول اسپتال ٹھی مین زیر علاج ہیں۔

    محکمہ صحت ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ستتر، فروری میں چیاسٹھ ، مارچ میں سینتالیس، اپریل میں انسٹھ اور مئی میں ترسٹھ بچے جاں بحق ہوئے۔

    تھرپارکر ،35 جھونپڑیاں جل گئیں،سندھ حکومت خاموش، وزیراعظم نے کیا مدد کا اعلان

  • مریض کے لواحقین کا ہسپتال میں آپریشن کرتے ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ، ٹانگوں پر گولیاں ماریں

    مریض کے لواحقین کا ہسپتال میں آپریشن کرتے ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ، ٹانگوں پر گولیاں ماریں

    مریض کے لواحقین کا ہسپتال میں آپریشن کرتے ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ، ٹانگوں پر گولیاں ماریں
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .کراچی مریض کے لواحقین نے ڈاکٹر پر حملہ کردیا،لواحقین میں سے ایک شخص جو سی ٹی ڈی میں کانسٹیبل ہے اس نے سرکاری پسٹل سے ڈاکٹر کی ٹانگ پر گولیاں ماری.

    ایسی جاہل مخلوق جس سے مسیحا محفوظ نہیں،پوری دنیا میں لوگ ان دنوں ڈاکٹروں کو سلیوٹ کرتے ہیں ہمارے ہاں پہلے وکیلوں نے ڈاکٹروں پر حملہ کر دیا پھر ڈاکٹروں کے خلاف سازشی مہم چلائی کہ زبردستی لوگوں کو کورونا کا مریض بناتے ہیں درجنوں ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ہمیں یقین اب بھی نہیں آ رہا ہے
    لہذا اب پسٹل نکالو اور سیدھا فائر مارو .

    پھر ہمیں شکوہ ہوتا ہے کہ ڈاکٹرز ملک چھوڑ کر باہر کے ملکوں میں جابس کو کیوں ترجیح دیتے ہیں .
    قوم کا یہ حال جب ہو جائے تو پھر اس کی تباہی کو کیسے روکا جاسکتا ہے. ڈاکٹر حضرات کے روے سے بھی لوگوں‌کو گلہ ہے اور خاص‌کر سرکار ہسپتالوں میں‌ایسی بہت سی شکایات ہیں. لیکن عام طور پر دیکھا جائے تو علاج کرنے والے قوم کے ان محسنوں‌کے ساتھ ایسا رویہ انتہائی افسوس ناک ہے. فرض کیا اگر ڈاکٹر کی طرف سے بھی کوئی ایسی کوتاہی کی گئی تھی تو اس کوحل کرنے کاایک نظام ہے .متعلقہ افراد تک اس کی شکایت کی جاتی .لیکن ڈاکٹر پر گولیاں چلا دینا کہیں کی شرافت نہیں ہے. پہلے ڈاکٹروں کو لاٹھیوں ، گھونسوں‌سے مارا جاتا تھا اب ان پر سیدھی گولیاں چلانا شروع کردیں…جس کو کہیں بھی جسٹی فائی نہیں‌کیا جاسکتا.

  • وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے .

    باغی ٹی وی :ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر بحری امور سید علی زیدی بھی موجود تھے

    وفد میں وسیم اختر، کنور نوید، محترمہ کشور زہرہ، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، سید آفریدی، اشرف قریشی، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، عرفان مروت، ایاز لطیف، سردار عبدالرحیم، حسنین مرزا شامل ہیں

    وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوے کہا کے ماضی میں اقتدار میں رہنے والی سیاسی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی۔ انہوں نے صرف اپنی ذاتی مفاد کی خاطر اقتدار کا استعمال کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ، غربت میں کمی اور عوامی خدمت ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت تمام صوبوں بشمول سندھ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔

    انتظامی اصلاحات اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے حقیقی ترقی ممکن ہو سکے گی۔

    اتحادی جماعتوں کے ممبران نے صوبہ سندھ میں ترقیاتی کاموں اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں