Baaghi TV

Category: کراچی

  • آج سندھ میں سب سے زیادہ کیسز،یہ لمحہ فکریہ ،اب فیصلے کرنے ہوںگے، وزیراعلیٰ سندھ

    آج سندھ میں سب سے زیادہ کیسز،یہ لمحہ فکریہ ،اب فیصلے کرنے ہوںگے، وزیراعلیٰ سندھ

    آج سندھ میں سب سے زیادہ کیسز،یہ لمحہ فکریہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایک روز میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے حوالہ سے روزانہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار964ہوگئی،کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد14 ہزار 709 ہوگئی،

    کراچی میں 813 کیسز ظاہر ہوئے ہیں،کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کرگئے،سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 316 ہوگئی ،ضلع شرقی 230، جنوبی 157 اور وسطی میں 144 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ،کورنگی 109، ملیر 97 اور غربی میں 76 نئے کیسز سامنے آئے،سندھ میں اس وقت 127 کورونامریضوں کی حالت تشویشناک ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے متاثرہ 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں 29 فروری کو پہلا کیس آیا تھا اور آج سب سے زیادہ 1017 کیسز آئے ہیں، یہ لمحہ فکریہ ہے، ہمیں اپنے آپ کو بچانے کیلئے سہی فیصلے کرنے ہونگے،

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے بھر پورکوشش کر رہا ہوں،آپ کے تعاون سے ہی ہم کورونا سے جنگ میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، ہم نے متحد ہو کر اس عالمی وبائی کورونا سے چھٹکارا پانا ہے،

  • لاک ڈاؤن میں‌ وکلاء کی امداد کی درخواست، عدالت نے دیا بڑا حکم

    لاک ڈاؤن میں‌ وکلاء کی امداد کی درخواست، عدالت نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ ، لاک ڈاوَن میں وکلا کی مالی امداد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے سیکریٹری سندھ کو وکلا رہنماوَں سے میٹنگ کرکے معاملات طے کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے سندھ حکومت سے یکم جون کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں جن وکلا کا کام متاثر ہوا ان کی کس طرح امداد کی جاسکتی ہے؟ سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ سندھ حکومت کے پاس وکلا کو دینے کے پیسے نہیں ہیں، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بھی تو وکلا کو امداد دینے فنڈز جاری کیے ہیں،

    عدالت نے تاخیر سے پیش ہونے پر ایڈیشنل سیکریٹری قانون کی سرزنش کی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ نوٹس بھی بھیجا پھر وقت پر پیش نہیں،ایڈیشنل سیکرٹری قانون سندھ نے کہا کہ بیمار تھا اس لیے دیر سے آیا ہوں،

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    ڈبل سواری پر پابندی کیخلاف صحافی کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا ؟

    ڈبل سواری کی وجہ سے کتنے لوگوں کو کرونا ہوا؟ عدالت حکومت پر برہم

    لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، حکومت یہ کام کیوں نہیں کرتی؟ سندھ ہائیکورٹ برہم

    باقی مارکیٹیں کھول دی گئیں تو حجام اور بیوٹی پارلرز کیوں نہیں کھول سکتے؟ عدالت کا استفسار

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بھی تو وکلا کو امداد دینے کےلیے فنڈز جاری کیے ہیں،

    ڈبل سواری پر پابندی کیخلاف صحافی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

  • آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اجلاس

    آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اجلاس

    سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 جون سے کھول دئیے جائیں ۔ تمام تعلیمی اداروں بشمول اسکولز، کالجز اور یونیورسیٹیز کو ایس و پیز کے ساتھ کھولا جائے ۔ ایس و پیز کا انتظام اور پابندی بہت بڑی راکٹ سائنس نہیں ہے ۔ ہر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے میں سینیٹائزنگ محلول اور ماسک کا انتظام کیا جاسکتا ہے ۔ ہر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے میں تھرمل اسکینگ ڈیوائس کا انتظام باآسانی ہو سکتا ہے ۔ حیدرعلی

    دو شفٹ میں طلبہ کو بلا کر فزیکل فاصلہ رکھا جاسکتا ہے ۔ کلاس میں بچوں کو فاصلے سے بٹھایا جاسکتا ہے ۔ کم وقت کے لیے بلانے سے بچوں کو بریک کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اسمبلی اور اسپورٹس پیریڈ کو ختم کر دیا جائے ۔ تعلیمی اداروں کی فیومیگیش کرائی جاسکتی ہے ۔ کھانسی، بخار یا نزلہ زکام میں مبتلا بچوں کو اسکول سے رخصت دی جاسکتی ہے ۔ اسکول وینز کے لیے ٹرانسپورٹ کے ایس و پیز دئیے جاسکتے ہیں۔ چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

  • اپوزیشن والے سارے کھسکے ہوئے ہیں ، سعید غنی نے کھری کھری سنا دیں

    اپوزیشن والے سارے کھسکے ہوئے ہیں ، سعید غنی نے کھری کھری سنا دیں

    اپوزیشن والے سارے کھسکے ہوئے ہیں ، سعید غنی نے کھری کھری سنا دیں

    باغی ٹی وی :وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم صوبہ سندھ میں اس وقت تعلیمی ادارے کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور اگر کھول بھی دیتے ہیں تو صورتحال کے پیش نظر والدین کی اپنے بچوں کو شاید اسکول نہ بھیجیں۔ اسکول کا کوئی متبادل نہیں ہے اور اس کا ہمیں بھرپور احساس ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے مختلف این جی اوز کے اشتراک سے کے جی تا پانچویں جماعت تک کے طلبہ وطالبات کے لئے اینڈرویڈ موبائل اپلیکیشن کا آج اجراء کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سارے کھسکے ہوئے ہیں اور ان کی بھونگیوں کا جواب دینے کی اب ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کرونا وائرس کی وبا کے بعد تمام صوبوں کی اپوزیشن جماعتوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا لیکن سندھ میں اپوزیشن جو عقل سے مکمل طور پر پیدل ہے ابھی تک کسی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نامی موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سندھ سید خالد حیدر شاہ، سیکرٹری کالجز سندھ باقر نقوی، ایس ای ایف کے ایم ڈی کبیر قاضی، یونیسف کے آصف ابرار، مائیکرو سوفٹ کے جبران جمشید، سبق کے حسن رضوان، سی پی ایم کے حنیف چنا، معروف تعلیم دان ڈاکٹر فوزیہ خان اور دیگر بھی شریک تھے۔

    ایپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اسکرین پر ایپ کے حوالے سے مکمل تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ صوبہ سندھ اس حوالے سے پہلا صوبہ ہے، جس نے اس ایپ کو انگریزی اور اردو کے ساتھ ساتھ سندھی زبان میں بھی متعارف کروایا ہے اور جلد ہی اس میں تمام مضامین بھی سندھ زبان میں ہوں گے گوکہ اس وقت حساب اور دیگر مضامین سندھی میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے یونیسیف،مائیکرو سوفٹ، سبق فاؤنڈیشن، میرا سبق اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے کے جی تا پانچویں تک کے طلبہ و طالبات کے لئے انگریزی اور اردو کے ساتھ ساتھ سندھی زبان میں بھی ایک اپلیکیشن کا آج اجراء کررہی ہے، جس سے بچوں کو گھر بیٹھے کم از کم اپنے تعلمی نصاب کو پڑھنے میں کافی مدد ملے گی۔ جلد ہی کیبل آپریٹرز اور ایف ایم ریڈیو کے ذریعے بھی اس طرح کے تعلیمی اصلاحات کو نافذ کیا جائے گا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیم کا نقصان ہوا ہے، لیکن اس وقت بھی جو صورتحال ہے اور ماہرین کی جانب سے ہمیں جو بریفنگ روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک فورس کے ذریعے دی جاتی ہے، اس میں ہمارے لئے ابھی بھی تعلیمی ادارے کھولنا ممکن نہیں ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ البتہ گذشتہ روز کے اعلیٰ عدلیہ کے بعد میری اپنی ذاتی رائے تو یہ ہے کہ اسکول تو کیا ہمیں سب کچھ کھول دینا چاہیے کیونکہ جب عید کے لئے کپڑوں کی خریداری کسی کے لئے اہم ہے تو ان کپڑوں سے زیادہ تعلیم کی اہمیت ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ چاہے وہ غلط ہو یا درست آئین کے تحت ہم اس فیصلے کو ماننے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ البتہ آئین میں یہ ب ات بھی موجود ہے کہ تمام اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر فیصلے کرنے چاہیے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نجی اسکولز مالکان کے تحفظات اور ان کی پریشانیوں سے کسی صورت غافل نہیں ہیں اس لئے میں نے اپنی تمام اجلاس اور پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی اسکولوں کی فیس لازمی ہر ماہ ادا کریں، انہوں نے کہا کہ آج نہیں تو کل انشاء اللہ حالات بہتر ہوں گے اور یہ تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے لیکن اگر تعلیمی ادارے نہ رہے تو پھر بچوں کا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے جو بھی مسائل ہیں، ان کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، البتہ عدالتوں میں زیر سماعت اور نیب میں جو جو کیسز ہیں اس میں تاخیر ہوسکتی ہے اس کے علاوہ اساتذہ کی تنخواہوں، ان کے ریگولائزیشن، 2012 کے اساتذہ، ٹیسٹ میں کامیاب اساتذہ سمیت تمام کے مسائل کے جلد سے جلد حل کے لئے محکمہ تعلیم کام کررہا ہے اور انشاء اللہ یہ تمام مسائل حل کرلئے جائیں گے۔ ایک اور سوال پر سعید غنی نے کہا کہ معزز عدلیہ میں اٹارنی جنرل سندھ نے سندھ کا مقدمہ بھرپور طریقہ سے لڑا اور سندھ کا موقف پیش کیا، لیکن فیصلہ کرنے کا حق اس کے نہیں بلکہ معزز ججز کے پاس ہے۔ سال 2020-21 کے تعلیمی بجٹ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بجٹ میں رقوم کے مختص ہونے کے لئے وفاق سے صوبوں کو رقوم کی منتقلی پر ہے، انہوں نے کہا کہ اس سال بجٹ میں مشکلات ضرور آئیں گی اور ترقیاتی کاموں میں کمی بھی ممکن ہے۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں سندھی زبان کو لازمی پڑھانے کے باوجود کچھ نجی اسکولز میں اس کو نہ پڑھانے کے سوال کے جواب میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس سلسلے میں سندھ میں واضح قانون موجود ہے اور محکمہ تعلیم اس سلسلے میں آنے والی شکایتوں پر کارروائی بھی عمل میں لارہی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بار واضح ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں سندھی کا مضمون لازمی طور پر پڑھانا ہے۔ سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے جاری سلسلے اور اسمبلی کے اجلاس کو نہ بلوانے کے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ بدقسمتی سے سندھ میں اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے تمام لوگ کھسکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے جتنے بھی اقدامات اس وقت تک سندھ حکومت نے کئے ہیں وہ اکیلے مراد علی شاہ، سعید غنی یا کابینہ کی خواہش پر نہیں ہوتے ہیں بلکہ یہ تمام اقدامات اور فیصلے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس کی مکمل مشاورت اور ان کی رائے سے کئے جاتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے بعدملک میں واحد صوبہ سندھ ہے، جس کی اپوزیشن نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے باقی تمام صوبوں کی اپوزیشن جماعتوں نے ان کی حکومتوں کا ساتھ دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ سندھ کی فردوس آپا کو اسلام آباد کی فردوس آپا سے سبق سیکھنا چاہیئے کہ کیسے اس آپا کو دودھ میں مکھی کی طرح ان کی اپنی پارٹی نے نکال پھینکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کھسلے ہوئے لوگوں کی بھنگیوں کا ہمیں اب جواب دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ شاپنگ مالز بند رکھنے کا فیصلہ ہمارا نہیں وفاق کا تھا اور آج بھی ہم سندھ میں وفاقی حکومت کے فیصلوں پر ہی عمل درآمد کررہے ہیں۔

  • سندھ اسمبلی پروڈکشن آڈر اسمبلی بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

    سندھ اسمبلی پروڈکشن آڈر اسمبلی بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

    سندھ اسمبلی پروڈکشن آڈر اسمبلی بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

    باغی ٹی وی :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی پروڈکشن آڈر اسمبلی بن چکی ہے،سب سے زیادہ ان لوگوں نے ;34;اینٹی کرپشن ;34;کے پروڈوکشن آڈر نکالے ہیں ، ،پیپلزپارٹی کا غیر جمہوری چہرہ بے نقاب ہوچکے ہیں ، سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں روزانہ سندھ حکومت کے دوسے تین وزرابیٹھ کر کرونا پھیلارہے ہوتے ہیں ،میڈیا کے سامنے آکر روزانہ سندھ کے چیف منسٹرصاحب نے رونا دھونا بلیٹن چلایا ہوتاہے

    اس ایوان میں عوام کے مسئلے لائے جاتے ہیں یہ ایوان عوامی نمائندوں کا ایوان ہے ،مگر اب ایسا محسوس ہوتاہے کہ یہ ایوان عوامی نمائندوں کا نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیاسے بات چیت کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب لوگ کہتے تھے کہ لاڑکانہ پی پی کا تھا لاڑکانہ بھٹو کا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے کیونکہ لاڑکانہ کو ایک سازش کے تحت تباہ حال کیا جارہاہے پیپلزپارٹی کے موجودہ لوگ جس تھالی میں کھارہے ہے اسی میں چھید کررہے ہے آج ان لوگوں نے بھٹو کے شہر لاڑکانہ کو لاوارث کردیاہے آج اس لاڑکانہ میں ایڈز کے کیسز اور آوارہ کتوں کی بھرمار ہے،آج بھٹو اور بی بی کے شہر لاڑکانہ کی تباہی کے ذمہ دار سندھ حکومت کے لوگ ہیں ،کیونکہ آج پیپلزپارٹی میں موجود وہ لوگ جن کا تعلق بھٹو سے نہیں وہ مافیا لاڑکانہ کو تباہ کرررہاہے ،

    گزشتہ روز لاڑکانہ اور شکار پور کے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا کہ ان کے پاس پی پی ایزان کے پاس نہیں ہے دو لاکھ پیتیس ہزار سوٹ ان لوگوں کو ملے مگر انہوں نے وہ سب بیچ ڈالے ، میں نے گورنر سندھ سے اس بات کا زکر کیا تو انہوں نے کہاکہ ہم انشا اللہ جلد لاڑکانہ ،گھوٹکی اور شکار پور کے ینگ ڈاکٹرز کو دوہزار سوٹ دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ جب اسلام آباد میں ہوتے ہیں تو نیلسن منڈیلا کے پیرو کار بن جاتے ہیں جمہوریت کے علمبردار بن جاتے ہیں ،وہاں جاکر یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کرتے ہیں مگر سندھ پہنچتے ہی یہ ہٹلر کی اولاد بن جاتے ہیں ،سندھ پہنچتے ہیں ان لوگوں کے اندر جمہوریت کی جگہ ڈکٹیٹر شپ آجاتی ہے ۔

  • شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا خدشہ ایک بار ٹل گیا

    شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا خدشہ ایک بار ٹل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ایس او کے ایم ڈی کی غیر قانونی تقرری کیس میں نیب کورٹ میں پیشی کیلئے ضمانت حاصل کرلی۔

    شاہد خاقان عباسی خود گاڑی چلا کر اسلام آبا د سے کراچی پہنچے، سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومتی آرڈننس کی موجودگی میں مجھ پر نیا ریفرنس بنانا غیر قانونی ہے، میں نیب کورٹ کراچی میں پیش ہونا چاہتا ہوں لہذا عبوری ضمانت منظور کی جائے، خدشہ ہے کہ نیب میں پیشی کے بعد گرفتاری ہوجائے،

    سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی 9 جون تک عبوری ضمانت منظورکر لی، عدالت نے شاہد خاقان، ارشد مرزا کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،

    عدالت پیشی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیب جھاڑو پھیرے یا کچھ اور کرے نیب اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، چیئرمین نیب نے میاں نواز شریف پر بھارت رقم منتقلی کا الزام لگایا تھا، چیئرمین نیب نواز شریف کی طرف سے 5 ارب نہیں صرف 5 روپے بھارت منتقل کرنے کا ثبوت پیش کر دے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جب نیب تفتیش کرے اور کیس چلے تو وہ پاکستان کی عوام کو دکھایا جائے،کل سپریم کورٹ نےمال کھولنےکا کہا مگریہ حکومت کی ناکامی ہے،

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹرز ناکام سیاستدان ہوتے ہیں اگر شاہد آفریدی وزیر اعظم بننا چاہتا ہیں تو انہیں پہلے الیکشن جیتنا ہوگا، ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے، کورونا وائرس کے خلاف ملکی سطح پر ایک پالیسی ہونی چاہیئے تھی جو نہیں بن سکی، اب تمام سٹیک ہولڈرز کو طے کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلے گا۔

    شاہد خاقان عباسی کی مشکلات کم نہ ہوئیں، اب نیب نے پھرکس کس کو کیا طلب؟

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کے لئے خوشخبری

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کے لئے خوشخبری

    کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ کے موقع پر پندرہ فیصد کئے گئے اضافے کی منظوری۔

    کے ایم سی کے تمام ملازمین کی مئی کی تنخواہیں پندرہ فیصد اضافے کے ساتھ دی جائیں گی۔ یہ تنخواہیں پندرہ فیصد اضافے کے ساتھ عید سے قبل لازمی طور پر ادا کردی جائیں۔ اس اقدام سے ملازمین اپنی عید کو بہترانداز میں منا سکیں گے۔ تمام محکمہ جاتی سربراہان منگل کے روز تک تنخواہوں کے بل پے رول میں جمع کرادیں۔ تمام ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں بھی پندرہ فیصد اضافہ کردیا گیا۔
    فائر بریگیڈ،میونسپل سروسز، پارکس اور دیگر تمام محکموں کی تنخواہوں میں بھی پندرہ فیصد اضافہ کردیا گیا۔ میئر کراچی وسیم اختر

    تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کی خبر سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کے ایم سی کے تمام ملازمین میئر کراچی وسیم اختر کی اس کوشش اور مسلسل محنت پر ان کے شکرگزار ہیں۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی

  • پنجاب و قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی طلب

    پنجاب و قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی طلب

    پنجاب و قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 20 مئی بدھ کو طلب کرلیا ہے۔

    سندھ اسمبلی کا اجلاس 11 بجے صبح سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر ایوان میں بحث کی جائے گی، جبکہ اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے محدود ارکان شرکت کریں گے، حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان کورم کا معاملہ نہیں اٹھائیں گے۔

    اجلاس میں 91 ممبران شرکت کریں گے، سندھ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 168 ہے۔ اجلاس میں سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا، شرکت سے قبل اراکین کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے 15جون تک 4676 اموات کا خدشہ ہے، دوسرا اندازہ ہے کہ 15جون تک کورونا سے2544 ہلاکتیں ہوسکتی ہیں جب کہ ایک اندازہ یہ بھی کہ کورونا سے 15جون تک 3726اموات ہوں گی۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ شاپنگ مالز نہ کھولنےکافیصلہ وفاقی حکومت نے ہی کیاتھا، شاپنگ مالز ابھی کھلے نہیں ہیں کھولنےکاکہاہے، سپریم کورٹ نے ہی کہا کورونا کےخلاف ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے، سندھ حکومت کی وفاق سےکوئی ناراضی نہیں ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 854 کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے،آج 3 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 280 ہوگئی ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے 136 مریض کی حالت تشویش ناک ہے،29 وینٹی لیٹرز پر ہیں وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج 280 مزید مریض صحت یاب ہو کر لوٹ گئے۔

  • کرونا مریضوں کا علاج، سندھ حکومت بازی لے گئی،بڑی خوشخبری سنا دی

    کرونا مریضوں کا علاج، سندھ حکومت بازی لے گئی،بڑی خوشخبری سنا دی

    کرونا مریضوں کا علاج، سندھ حکومت بازی لے گئی،بڑی خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوروناکےمریضوں کیلئے سندھ میں پہلی بار کلینیکل ٹرائل پیسیو امیونائزیشن کی اجازت دے دی گئی

    سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذراپیچوہو کا کہنا ہے کہ 11مریضوں کے کلینیکل ٹرائل سے خاطرخواہ نتیجہ ملاہے،کلینیکل ٹرائل کیے جانے والے مریضوں میں سے3مریض ایسے تھےجو9 دن میں منفی ہوگئے کلینیکل ٹرائل کیے جانے والے 4 مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے،5مریض ری کورہورہے ہیں،صحت میں بہتری آرہی ہے،2 کووینٹی لیٹرکی ضرورت پڑی وہ وینٹی لیٹرزپرہیں،

    سندھ کی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی صوبے میں پہلی مرتبہ تجربہ کیا گیا۔سندھ کے ڈاکٹرز کی کاوشوں سے پیسو امیونائیزیشن کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ پیسو امیونائزیشن سے بڑی تعداد میں کورونا کے مریضوں کو وینٹی لیٹر پر جانے سے بچایا جا سکے گا، یہ ٹرائل بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی نگرانی میں ہو رہا ہے، اور مکمل طور پر معیاری ضابطہ کار کے ساتھ اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ پلازمہ لیتے وقت تمام تر اخلاقی پہلوؤں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے، اس سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

    واضح رہے کہ 30 اپریل کو سندھ حکومت نے ہسپتالوں کو پلازمہ جمع کرنے کی اجازت دی تھی، پاکستان کے معروف ماہر خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ جب ہمیں اجازت ملے گی توفوری علاج کرنے کوتیارہوں گے،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ایک کام کیا کہ جو لوگ کروناوائرس سے صحتیاب ہوئے ان کے خون سے پلازما نکال کر دوسروے مریضوں کے خون میں انجیکٹ کیا تو خاطر خواہ رزلٹس ملے۔ چین میں ڈاکٹرز نے نے 2 ایم ایل پلازما لگایا تو 2 بار لگانا پڑا اور جسے 6 ایم ایل لگایا تو ایک ہی ڈوز میں مریض صحتیاب ہو گیا تھا،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ جن میں کورونا پازیٹیو ہو اور سمپٹمز نہ آئے ہوں جیسے سندھ کے وزیر تعلیم اب صحتیاب ہوئے ہیں تو ان کے خون سے پلازما نکال کر کم از کم 2 لوگوں کو صحتیاب کیا جاسکتا ہے۔ کرونا کا علاج اس طرح مکمن ہے جس طرح چین نے دنیا کو بتایا ہے،پاکستان میں بھی کام فاسٹ ٹریک سے ہو رہا ہے اور امید ہے جلدی اجازت مل جائے گی۔ پاکستان میں 100 کے قریب لوگ ہیں جو صحتیاب ہوئے ہیں ان کے خون سے پلازما نکال کر رکھا جا سکتا ہے۔ مگر اس کے لیے ہمیں حکومت سے اجازت کی ضرورت ہو گی۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کےعلاج کیلئے تمام حکومتوں سے ملکر کام کریں گے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کو آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کورونا صحتیاب مریض ہر2 ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے، مریض25 کلو سے کم وزن ہے تو ایک پلازمہ 2لوگوں کو لگایا جاسکے گا۔ وفاق کی جانب سےایک دو روز میں پلازمہ ٹیکنیک پرفیصلہ ہوجائے گا، بلوچستان،کے پی بھی اس حوالے سے اسی ہفتے فیصلہ کرلیں گے جبکہ سندھ اور پنجاب پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کیلئے آن بورڈ ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد پر ذمہ داری ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کریں، صحتیاب افرادپلازمہ دے کر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل کی صف میں کھڑے ہوسکتےہیں، اب مریضوں کی جان بچانے کیلئے صحت یاب افراد بھی مسیحا بن سکتےہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد سے اپیل ہے پلازمہ دینے کیلئے آگے آئیں، صحت یاب افرادکے بھرپورتعاون سے کورونا کو شکست ہوگی۔ صحت یاب افراد اپنے بھائی بہنوں کی جان بچانے کیلئے آگے آئیں، تمام معاملات طے ہوتے ہی ڈونیشن سینٹرز کا اعلان کریں گے، کوئی ڈونیشن سینٹر نہیں آنا چاہے تو رابطہ کرے، ہم گھر جاکر پلازمہ لیں گے۔

    قبل ازیں جس بندے کو کرونا وائرس ہوا اور وہ صحتیاب ہو گیا ہے تو اس کا خون ویکسین کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے، چین اس پر تحقیق کر رہا ہے.

    ویکیسین کی بڑی تعداد میں تیاری ممکن نہیں ،یہ آسان اور سستی ترین ویکسین ہو گی، اس پر چین میں تحقیقات جاری ہین، اگر چین اس پر تحقیق مکمل کر لیتا ہے تو دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنا مزید آسانا ہو جائے گا.امریکی سائنسدانوں نے بھی کرونا وائرس کے علاج کے لئے ویکیسن کی تیاری کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی، وہ اب معروف دوا وافرپلازما میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں.

    چینی سائنس دانوں نے بھی کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کے خون کو کرونا وائرس کے ممکنہ علاج کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جلد کچھ کرنا ہو گا، تیز ترین اور سستا علاج تلاش کرنا ہو گا،اور خون کی ویکسین ہی سستا ترین علاج ہے،

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

  • سندھ حکومت نے مزید سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا

    سندھ حکومت نے مزید سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا

    سندھ حکومت نے مزید سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی :کھلنے والے دفاتر میں کالیج ایجوکیشن، کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ، کلچر اینڈ ٹوئرزم، ڈپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ ود ڈس ایبیلٹیز، فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، ہیومین سیٹلمنٹ اسپیشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ہائوسنگ ڈپارٹمنٹ، انٹرپراونشل کوارڈینیشن ڈپارٹمنٹ، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز،

    مائینز اینڈ منرل، پاپولیشن، اسکول ایجوکیشن اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیرز ڈپارٹمنٹ شامل ہیں.دفاتر میں کم سے کم اور صرف ضروری اسٹاف کو بلوایا جاسکے گا.دفاتر میں کووڈ-19 ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا

    چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا