Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ

    پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ

    پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی تاریخ کا دل خراش واقعہ ،پی آئی اے کا طیارہ کراچی ائر پورٹ کے نزدیک لینڈنگ کے وقت گر کر تباہ ہو گیا ہے

    پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی جارہی تھی۔ طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

    پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک فوری طور پر پی اے ایف کے طیارے سے کراچی روانہ ہو گئے۔ ائر مارشل ارشد ملک نے ناگہانی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پی آئی اے کا ایمرجنسی کال سینٹر فعال کر دیا گیا ہے۔ جیسے جیسے معلومات آئیں گی میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے طیارے کو حادثہ 2 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا، رن وے اور آبادی کے درمیان ایک روڈ کا فاصلہ ہے جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا

    آرمی چیف نے بھی پی آئی اے طیارے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کی ریسیکو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور مدد کی جائے

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

  • میچ فکسنگ اسکینڈل

    میچ فکسنگ اسکینڈل

    سابق کپتان سلیم ملک کو پی سی بی کا سوال نامہ مل گیا . پی سی بی کا سوال بامہ کئی صفحات پر مشتمل ہے . سلیم ملک نے بھرپور جواب دینے کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں .

    وکیلوں کی مشاورت سے سوال نامہ کا جواب تیار کیا جارہا ہے .عید کے بعد جواب جمع کرا دونگا . سوالنامہ اور جواب میڈیا کے سامنے رکھوں گا
    بہت خاموش رہا اب یہ غلطی نہیں کرونگا : سلیم ملک

  • سندھ میں ٹائیگر فورس کب سے کریگی کام؟ رجسٹریشن کروانے والوں کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی

    سندھ میں ٹائیگر فورس کب سے کریگی کام؟ رجسٹریشن کروانے والوں کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی

    سندھ میں ٹائیگر فورس کب سے کریگی کام؟ رجسٹریشن کروانے والوں کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد نے ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کروائی جو کہ عید الفطر کے فوراً بعد صوبہ بھر میں کام شروع کردے گی، ابتداءمیں اس فورس کو احساس سینٹرز اور یوٹیلٹی اسٹورز پر تعینات کیا جائے گا۔

    ان خیالات کے اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی ، اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان، اشرف قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اس فورس کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے اس ضمن میں تفصیلات دیتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ اس میں 48416 طلبا، 2275 میڈیکل ورکر ،9251انجینئر، 5931 اساتذہ، 10293 سول سرونٹس، 1877 آرمڈ فورسز کے ملازمین، 3959این جی او ورکر، 591 صحافی، 15822پرائیویٹ بزنس، 1099 وکیل، 21124سوشل ورکر،3788کارپوریٹ سیکٹر سے منسلک افراد شامل ہیں۔

    تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ان میں 31751میٹریکولیشن/ او لیول، 34207 ایف اے/ ایف ایس سی / اے لیولز، 22558 بیچلرز ڈگری ، 11671 ماسٹر ڈگری، 533ایم بی بی ایس، 943 ایم فِل/ایم ایس ، 264 ڈاکٹوریٹ، 98پوسٹ ڈاکٹوریٹ اور 16928 مڈل اسکول اور دیگر شامل ہیں۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے ٹائیگر فورس کی خدمات لینے سے انکار کیا ہے اس لئے وزیر اعظم نے مجھے ذمہ داری دی ہے کہ میں ٹائیگر فورس کو ساتھ لے کر چلوں ۔ اکہ ٹائیگر فورس کے اراکین اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر کوئی چیز مہنگی تو نہیں بیچی جا رہی جبکہ احساس سینٹر پر رقوم کے حصول کے لئے آنے والے افراد کو بھی ٹائیگر فورس مدد فراہم کرے گی۔

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری

    انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں وہ لوگ ہیں جن کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں اور یہ صرف اور صرف خدمت کے جذبے کے تحت آگے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے انکار کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اسے استعمال میں لائیں گے۔ سندھ حکومت ٹائیگر فورس کو استعمال نہیں کر رہی تو یہ بدقسمتی ہے ۔

    صوبہ میں گورنر راج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ فی الحال کوئی ایسی بات نہیں میں بھی بس ٹی وی میں ہی دیکھتا ہوں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین اختلافات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے صوبے کی بہتری کے لئے وفاق سے مل کر چلنا پڑے گا، کوئی اعتراض ہوتا ہے تو وزیراعلی سے خود بھی بات کر لیتا ہوں ، صوبائی حکومت کو بھی اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے وزیراعظم کے علم لانا چاہئےے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شروع سے کہہ رہے تھے کہ ہم مکمل لاک ڈاون نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم سے دوسرے ممالک سے ہم بہتر ہیں ، لیکن ہمیں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے، عوام کو چاہئے کہ وہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے اعلان کردہ ایس او پیز پر عمل کریں ۔

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

    کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

    کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

    صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

    اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج، کوئی سامنے کھڑا ہونے کو تیار نہیں، سپریم کورٹ

     

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات کی وجہ سے مکمل لاک ڈاون کی طرف نہیں جاسکتے ، لاک ڈاﺅن کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے 1 لاکھ سے زائد لوگوں کو راشن دیا ہے ، لیکن یہ سب کافی نہیں ہے ، وفاقی و صوبائی حکومتیں ، تمام سماجی بھلائی کی تنظیمیں مل کر بھی 100 فی صد افراد تک راشن نہیں پہنچا سکتیں۔ اگر ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا تو دوبارہ بھی سب بند ہوسکتا ہے ۔

    وزیراعظم نے اپنے کتے کے نام پر ٹائیگر فورس بنا لی،مشاہداللہ خان کا سینیٹ میں خطاب

  • لوگ عید پر گھروں میں رہیں اور سادگی سے عید منائیں، وزیراعلی سندھ کی اپیل

    لوگ عید پر گھروں میں رہیں اور سادگی سے عید منائیں، وزیراعلی سندھ کی اپیل

    لوگ عید پر گھروں میں رہیں اور سادگی سے عید منائیں، وزیراعلی سندھ کی اپیل

    باغی ٹی وی : کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگایا جاتا ہے میں کورونا پر سیاست کرتاہوں ، ہاں میں لوگوں کی جانیں بچانے کی سیاست کرتاہوں، لاک ڈاؤن کےفوائد کےسبب ہی اسپتالوں میں بوجھ کم ہے، جو لاک ڈاؤن کو ضروری نہیں سمجھتے وہ بھی تقاریر میں اسکے فوائد بتاتے ہیں۔دھ 

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے معاملے پر لسانی رنگ دیا گیا کہ کراچی سے دشمنی کی جارہی ہے، اسمبلی میں بتاؤں گاکس طرح سبوتاژ کرنے اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی، اس میں بہت لوگ ملوث ہیں، کورونا کے حوالے سے غلط رپورٹنگ ہوئی ہے، یہ صرف مس رپورٹنگ نہیں بلکہ فراڈ ہوا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سب سے اپیل ہے عیدکوسادگی منائیں، میں نے اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے،اس موقع پر کیسے عید مناسکتا ہوں؟، وزیراعظم عمران خان عید سادگی سے منانے کا قومی اعلان کریں، لوگ گھروں سے نہ نکلیں، اپنے گاؤں نہ جائیں۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی ) کی تشکیل غیر آئینی ہے، وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، این ایف سی کمیشن کے ٹی او آرز بھی غیر آئینی ہیں، آئین کو پامال کیا جارہا ہے۔

  • ماضی کی حکومتوں کی نا قص پالیسیاں اور لوٹ مار ناسور کی شکل اختیار کر گئیں،  سربراہ بیت الما ل سندھ

    ماضی کی حکومتوں کی نا قص پالیسیاں اور لوٹ مار ناسور کی شکل اختیار کر گئیں، سربراہ بیت الما ل سندھ

    ماضی کی حکومتوں کی نا قص پالیسیاں اور لوٹ مار ناسور کی شکل اختیار کر گئی، سربراہ بیت الما ل سندھ

    باغی ٹی وی : سربراہ بیت الما ل سندھ و رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ وفاق نے کرونا کے حوالے سے تاریخی فیصلے کیے، عوام کو زیادہ دیر تک گھروں میں محدود رکھنا اور بیروزگار کرنا کسی بھی لحاظ سے درست فیصلہ نہیں تھا لیکن اس کے باوجود ہ میں کرونا وائرس کو سنجیدہ لینا ہوگا، عوام کو خود احتیاط کرنا ہوگی اور حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنا ہوگا ورنہ اس کے نتاءج عوام کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی بھگتنا پڑینگے، وفاقی حکومت نے لا ک ڈاءون حتم کرنے کا فیصلہ اس لیئے کیا تا کہ غریب لوگوں کو روزگار مل سکے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کرد ہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی نا اہلی ، نا قص پالیسیوں اور لوٹ مار کی وجہ سے غربت پاکستان میں ناسور کی شکل اختیار کر گئی ہے جس کے خاتمے کے لیئے حکومت سنجید ہ کو ششیں کر رہی ہے وفاقی حکومت نے لوگوں کو بھوک و افلاس سے بچانے کے لیئے صنعتوں اور فیکٹریوں کو کھولنے کا حکم دیا، تعمیراتی شعبے کو مراعاتی پیکج کے ساتھ کھولا تا کہ مزدور و دیہاڑی دار طبقے کو روزگار مل سکے جو روزانہ کی بنیادوں پر کما کر کھاتے ہیں ،

    انہوں نے کہا کہ احسا س پروگرام کے تحت کروڑوں خاندانون کی مدد ہوچکی ہے اور وزیراعظم کا احسا س پروگرام شروع کرنے کا مقصد ملک کے کروڑوں غریب اور مستحق خاندانوں کی امدا د کرنا تھا لیکن یہ غربت میں کمی لانے کو اس کے خاتمے کا یہ مستقل حل نہیں ہے ہ میں اس کا طویل المیعاد حل نکالنا ہوگا وفاقی حکومت غریب اور مالی طور پر کمزور طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سندھ میں ایک لاکھ چون ہزار ٹائیگر فورس کی نگرانی قابل ستائش ہے ٹائیگر فورس کرونا وائرس کیوجہ سے مشکل کا شکار لوگوں کا نہ صرف ڈیٹا اکٹھا کرے گی بلکہ ان تک حکومتی امداد بھی پہنچانے کا ذریعہ بنے گی،

    ٹائیگر فورس میں کوئی بھی پاکستانی شامل ہوسکتا ہے کیونکہ یہ ایک رضا کاروں کی فورس ہوگی جس کا مقصد خالصتا عوام کی خدمت کرنا ہے ، اپوزیشن کی جانب سے ٹائیگر فورس کو تنقید کا نشانہ بنانا نہایت قابل مذمت عمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فور س کے قیام کے پیچھے عوامی خدمت کا وہ نظریہ ہے جو رضا کارانہ طور پر کسی بھی مشکل یا قدرتی آفت میں عوام کی خدمت بنا کسی لالچ یا معاوضے کے کریگی ۔

  • ملازمین پاکستان اسٹیل ملز یہ عید بھی بغیر تنخواہ کے منائیں گے

    ملازمین پاکستان اسٹیل ملز یہ عید بھی بغیر تنخواہ کے منائیں گے

    ملازمین پاکستان اسٹیل یہ عید بھی بغیر تنخواہ کے منائیں گے

    باغی ٹی وی :ملازمین پاکستان اسٹیل اپریل کی تنخواہ سے تاحال محروم، مئی کی تنخواہ تو دور لیکن وزیر اعظم کی ہدایات کے باوجود ملازمین کو عید سے پہلے ماہ مئی کی تنخواہ ادا کیا ہوتی، اپریل کی تنخواہ تک تاحال نہیں دی جاسکی ھے ، آخری ورکنگ ڈے بھی گزرگیا لیکن ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ ہوسکی ہیں۔ ملازمین پاکستان اسٹیل یہ عید بھی بغیر تنخواہ کے منائیں گے،

    یاد رہے کہ گزشتہ بکرا عید بھی ملازمین نے بغیر تنخواہ کے گزاری تھی، ملازمین پاکستان اسٹیل کا کہنا ھے کہ ہم وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا جلد نوٹس لیں کہ کس وجہ سے ملازمین کو تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے۔بصورت دیگر ملازمین احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

  • 2 ارکان صوبائی اسمبلی کی موت، ایک وزیر ہسپتال میں ،عید پر کپڑے نہیں سلوائے،وزیراعلیٰ سندھ

    2 ارکان صوبائی اسمبلی کی موت، ایک وزیر ہسپتال میں ،عید پر کپڑے نہیں سلوائے،وزیراعلیٰ سندھ

    2 ارکان صوبائی اسمبلی کی موت، ایک وزیر ہسپتال میں ،عید پر کپڑے نہیں سلوائے،وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجود ہ صورتحال میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ،سب سے اپیل ہے عید کوسادگی سے منائیں

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس سال کو فرنٹ لائن ورکرز کےنام کرنے کا اعلان کیا،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ این ایف سی کی تشکیل غیر آئینی ہے ،وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،این ایف سی کمیشن کے ٹی او آرز بھی غیر آئینی ہیں، لوگوں سے اپیل ہے عید پردیہاتوں کی طرف نہ جائیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر دیہاتوں میں کورونا پھیل گیا تو کام کرنا مشکل ہوجائے گا،میں نے اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے،اس موقع پر کیسے عید مناسکتا ہوں؟جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اقدامات بھی زیادہ لیے جائیں گے ،لسانی رنگ دیا گیا کہ کراچی سے دشمنی کی جارہی ہے، اسمبلی میں بتاؤں گاکس طرح لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی،ومیری ٹیم اور میں نے پوری دیانت داری کے ساتھ کام کیا ،

    کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کے نمبرز میں فراڈ کیا گیا وہ بھی سامنے آگیا مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم غیر آئینی کام نہیں کریں گے ،2ارکان صوبائی اسمبلی کوروناسے جاں بحق ہوچکے ہیں،میرا ایک وزیر آغا خان میں ہیں ان کا علاج ہورہاہے،سندھ میں ڈاکٹرز،نرسزسمیت صحت عملے کے 364 افراد متاثرہوئے،33مریض اب بھی وینٹی لیٹرز پر ہیں اللہ پاک ان کو صحت یاب کرے، اس وقت 722 مریض صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ، کورونا کےباعث رینجرزکے 20 جوان بھی متاثرہوئے ہیں،

    24 گھنٹوں میں سندھ میں 20 اموات، وزیراعظم عید بارے کیا اعلان کریں؟ مراد علی شاہ کا بڑا مطالبہ

  • 24 گھنٹوں میں سندھ میں 20 اموات، وزیراعظم عید بارے کیا اعلان کریں؟ مراد علی شاہ کا بڑا مطالبہ

    24 گھنٹوں میں سندھ میں 20 اموات، وزیراعظم عید بارے کیا اعلان کریں؟ مراد علی شاہ کا بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کوروناوائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ،19ہزار424افراد سندھ میں کورونا سے متاثرہوئے ،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناسے 20افراد جاں بحق ہوئے،شاپنگ مالز اور مارکٹیں کھول دی گئی ہیں،لاک ڈاوَن کھول دیاگیا،14دن بعد کیسز کا پتہ چلے گا سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 336تک پہنچ گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 960نئے کیسز رپورٹ ہوئے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتاہے میں کورونا کے حوالے سے ڈراتا رہتا ہوں،حقیقت بتانا اورلوگوں کوآگاہ کرنا میرا فرض ہے کوروناسے جاں بحق ڈاکٹرزکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،کوروناسے 5پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے کورونا سے صحافی اور رینجرز کے اہلکار بھی جاں بحق ہوئے احتیاط کوروناوائرس کا واحد حل ہے،لوگوں سے اپیل ہے عید پر گھروں میں رہیں ،

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے میں سیاست کرتاہوں ،میں لوگوں کی جانیں بچانے کی سیاست کرتاہوں ،کورونا پر قابوپانے کے لیے سندھ کے لوگوں نے راہ دکھائی،ہم نے صحت کی سہولیات بےتحاشہ بڑھائی ہیں،لاک ڈاوَن کےفوائد کےسبب ہی اسپتالوں میں بوجھ کم ہے،اگر ہمارے فیصلے غلط ہوتے تو دوسرے اس پر عمل نہ کرتے،جو لاک ڈاوَن کو ضروری نہیں سمجھتے وہ بھی تقاریر میں اسکے فوائد بتاتے ہیں ,سب سے اپیل ہے عیدکوسادگی منائیں وزیراعظم عید سادگی سے منانے کااعلان کریں

  • سندھ میں مختلف سرکاری اداروں کے لئے سرکاری زمین مختص

    سندھ میں مختلف سرکاری اداروں کے لئے سرکاری زمین مختص

    سندھ میں عوامی مقاصد کے لئے مختلف سرکاری اداروں کے لئے سرکاری زمین مختص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی صدارت میں لینڈ ریزرویشن کمیٹی کا اجلاس ہوا.

    اجلاس میں صوبے کے مختلف علاقوں میں سرکاری زمین کے عوامی مقاصد کے لئے مختلف سرکاری اداروں کے لئے مختص کی گئی ،اجلاس میں جامعہ این ای ڈی مٹھی کیمپس کے لئے 300 ایکڑ زمین مختص کی گئی۔ ڈیزرٹ سفاری پارک مٹھی کے لئے 10 ایکڑ زمین مختص کی گئی۔

    اجلاس میں سکھر میں لینڈ فل سائیٹ کے لئے 100 ایکڑ زمین مختص کی گئی۔ سندھ مدرستہ الاسلام کے لئے کراچی کے ضلعی ویسٹ میں کیمپس قائم کرنے کے لئے 10 ایکڑ زمین مختص کی گئی۔ جامشورو پولیس لائین کے لئے 90 ایکڑ زمین مختص کی گئی۔ گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج ڈھرکی کے لئے 4 ایکڑ زمین مختص کی گئی۔

    چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین کے کورٹ مقدمات کی بھرپور پیروی کی جائے۔ سرکاری زمینوں کے رکارڈ میں جعلسازی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

    اجلاس میں سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن، سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری یونیورسٹی و بورڈ سمیت متعلقہ افسران شریک رہے،

  • جمعۃ الوداع کو یوم القدس منایا جائے گا

    جمعۃ الوداع کو یوم القدس منایا جائے گا

    جمعۃ الوداع کو یوم القدس منایا جائے گا ۔ فلسطین تا کشمیر مظلوموں کی حمایت کا جاری رکھیں گے ۔ عوام رمضان المبارک کے آخری جمعہ 22مئی کوجمعۃ الوداع کو یوم القدس منائیں ۔ کورونا وائرسکے سبب حکومتی اقدامات اور سماجی فاصلوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل، امریکہ اور ہندوستان سمیت تمام مستکبرین کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کریں اورفلسطینی پرچموں کو اپنے گھروں اور محلوں میں لہرا کر اس بات کا اظہار کریں کہ پاکستان کے باسی ارض مقدس فلسطین پر غاصب صہیونی ریاست کے تسلط کو قبول نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی نے جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، علماء مشاءخ فورم کے صدر پیر زادہ ازہر علی ہمدانی، نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما الحاج محمد رفیع، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ناظم راءو کامران، مفتی مسرور ہاشمی اور متحدہ علماء محاذ کے صدر علامہ امین انصاری کے ہمراہ بدھ کے روز کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلین کے دیگر رہنماءوں میں مولانا صادق جعفری، مولانا علی انور جعفری، علی حسین نقوی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

    رہنماءوں کاکہنا تھا کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا ۔ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارے منشور کا حصہ ہی نہیں بلکہ شرعی فریضہ بھی ہے ۔ اگر مسلمان حکمران اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی تعمیل کرتے تو آج دنیا کے کسی بھی حصے میں مسلمانوں غیر مسلم حکومتوں کے مظالم کا شکارنہ ہوتے ۔ ان کاکہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالم اسلام کی خاموشی امت مسلمہ کی بے حسی پر دلالت کرتی ہے,ہر باشعور مسلمان یوم القدس کے موقع پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارت، اسرائیل اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرے ۔ رہنماءوں کاکہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر ڈیل آف سنچری کے نام پر مسلمانوں کا قبلہ اول صہیونیوں کے حوالے کرنے کا مصمم ارادہ کر چکے ہیں ۔ صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے دوران لاکھوں فلسطینیوں کو علاقہ بدر جبکہ ہزاروں افراد کو قیدی بنا کر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی غاصب فوج کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ یہی سارے مظالم کشمیر میں بھی اسی انداز سے دوہرائے جا رہے ہیں ۔ ہندوستان کی شیطان صفت مودی حکومت نے گذشتہ نو ماہ سے زائد عرصہ ست منقبوضہ کشمیہر میں لاک ڈاءون کر رکھا ہے اور ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔ عالمی استکباری قوتیں طاقت کے بل بوتے پر مسلمانوں سے ان کے وطن اوران کی زمین آزادی چھیننے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کرنا ایک مذہبی، قانونی اور اخلاقی تقاضہ ہے جو ہر حال میں پورا کیا جائے گا ۔ ان کاکہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے موقف کی تجدید ہے ۔ یوم القدس پر ہمارا احتجاج ان استعماری قوتوں سے بیزاری کا دو ٹوک اعلان ہے جو مسلمانوں کی سرزمین اور وہاں کے باسیوں کے مستقبل کا سودا کرنا چاہتے ہیں ,فلسطین میں بسنے والے مقامی افراد چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو کو ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جائے،دنیا بھر کے مسلمان حکمران اگر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تو اسرائیلی کا اپنی بقا کی جنگ میں شکست سے دوچار ہونا یقینی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے ۔ عالمی امن کے لیے اس سے چھٹکارا حاصل کرنا نہایت ضروری ہے،ملت اسلامیہ مظلومین کشمیر و فلسطین کو کبھی فراموش نہیں کریں ،آزادی کشمیر و فلسطین تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ رہنماءوں نے ایک مرتبہ پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعۃ الوداع کو یوم القدس منائیں تا کہ دشمن اسلام امریکہ اور اسرائیل یہ بات جان لیں کہ مسلمانان عالم بیت المقدس اور ارض فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لئے بیدار ہیں اور صہیونی تسلط اور عالمی استکبار کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔